Tag: وزیراعظم عمران خان

  • سعودی قیادت کا وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

    سعودی قیادت کا وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد :  سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبد العزیز اور  ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان  نے کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی خیریت اور نیک خواہشات کے لئے خط لکھا گیا۔

    خط میں سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےجلدصحت یاب ہونے کے لئے دعاگو ہیں جبکہ ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کےلئے دلی طور پر نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے عالمی رہنماؤں کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی،قطر کے امیر اور مالدیپ اور ورلڈ اکناک فورم کے صدور سمیت امریکی سفارتخانہ اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔

    آسٹریلوی ہائی کمشنر،جرمن سفیر ،ڈنمارک کی سفیر اور فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے ٹوئٹ کئے گئے۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا ۔

  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں سی سی آئی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے سمیت اہم قومی معاملات زیر غور آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے یا اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگا، وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت اہم حکام اجلاس میں شرکت کرینگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    اجلاس میں چاروں صوبوں کی مشاورت کے بعد مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹی فکیشن متوقع ہے اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کا فیصلہ ، ایم کیو ایم کو شکوہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنڈے میں مزید نکات زیر غور لانے کے لئےصوبوں کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں وفاقی کابینہ نے چھٹی مردم شماری کےحتمی نتائج جاری کرنےکا فیصلہ کیا تھا، وفاقی حکومت نےمردم شماری پر وزرا کی کمیٹی تشکیل بھی دی تھی، جس نے اپنی حتمی رپورٹ تیار کرلی ہیں۔

    مشترکہ مفادات کونسل یا سی سی آئی پاکستان کا ایک آئینی ادارہ ہے جس کا مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات اور دیگر معاملات پر جاری اختلافات کو ختم کرنا ہے۔

    مشترکہ مفادات کونسل کو 1973ء کی آئین کی روشنی میں قائم کیا گیا تھا، سابق صدر مشرف اور زرداری دور میں یہ کیبنٹ ڈویژن کے ماتحت ادارہ تھا، آئین پاکستان میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ ادارہ وزارتِ بین الصوبائی ہم آہنگی کو سونپا گیا ہے۔

    سی سی آئی بنیادی طور پر وزیر اعظم پاکستان اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ پر مشتمل ہوتا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد عمران خان نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

    وزیراعظم کو کچھ علامات محسوس ہوئی تھی ، جس پر انھوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا، تاہم عمران خان نے تمام سیاسی سرگرمیاں ترک کردیں اور وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ منتقل ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی

    بعد ازاں وفاقی وزیر اسد عمر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم خیریت سے ہیں الحمدللہ، وہ کوویکسین لگنے سے پہلے انفیکشن ہوچکا تھا، وہ تقریباََ 10 دن قرنطینہ میں رہیں گے۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے تصدیق کرتے ہوئے کہا عمران خان اپنی رہائش گاہ پرقرنطینہ میں ہیں، اللہ کا شکر ہے وزیراعظم کی کورونا علامات شدید نہیں ، ان کو بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔

    شہبازگل نے دعا کی وزیراعظم عمران خان کواللہ تعالیٰ جلدصحتیاب کرےآمین، آپ کووزیراعظم کی صحت سےمتعلق آگاہی دیتےرہیں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوائی تھی ، اور اپیل کی تھی کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیزپرمکمل عمل یقینی بنایا جائے۔

    خیال رہے ملک میں کورونا تیزی سے بڑھنے لگا ہے اور کورونامثبت آنے کی شرح نواعشاریہ چار چھ فیصد ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں تین ہزارآٹھ سوچھہترکیس رپورٹ اوربیالیس اموات ہوئیں۔

  • وزیر اعظم  ایک بار پھر عوام کے سوالات کے جوابات براہ راست دینے کیلئے تیار

    وزیر اعظم ایک بار پھر عوام کے سوالات کے جوابات براہ راست دینے کیلئے تیار

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے عوام الناس سے براہ راست گفتگو میں سوالات کے جواب دیں گے، وقت اورتاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی عوام سے ٹیلی فون پر گفتگو کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ، وزیراعظم کل کی بجائے آئندہ ہفتےفون پر عوام سے بات کریں گے ، وقت اورتاریخ کااعلان جلد کیا جائے گا۔

    اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ،
    وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سےفون پربراہ راست بات کریں گے ، ٹیلی فون لائنز 21 مارچ بروز اتوار سہ پہر 3 بجے کھول دی جائیں گی اور وزیراعظم عمران خان عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔

    اے آر وائی نمائندہ کے مطابق اس بار فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے ، ایڈیٹنگ نہیں کی جائے گی۔

    اس سے قبل یکم فروری کو بھی وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جواب دیئے تھے، اس موقع پر وزیراعظم عمران کے پیغام کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی تھی، ویڈیو کلپ میں “آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ” کی تھیم کا استعمال کیا گیا تھا ، جس میں وزیراعظم قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ قوم عظیم بن سکتی ہےاور انشااللہ ہم بنیں گے۔

  • عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر جلد فیصلہ کرنے کی شہباز شریف کی درخواست مسترد

    عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر جلد فیصلہ کرنے کی شہباز شریف کی درخواست مسترد

    لاہور : ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر جلد فیصلہ کرنے کی شہباز شریف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی، شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کےخلاف دعویٰ کا فیصلہ بروقت نہ ہونے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

    عدالت نے شہباز شریف کی درخواست پر دفتری اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے مسترد کر دیا، عدالت نے درخواست گزار کو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

    شہباز شریف کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے ان کے خلاف پانامہ لیکس پر رقم کی پیشکش کے بے بنیاد الزامات لگائے، جس پر وزیراعظم کے خلاف سیشن عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت کے دعوے میں تاحال عمران خان کی جانب سے جواب جمع نہیں کروایا گیا، عمران خان کے وکلا بحث کی بجاٸے تاخیری حربے استمال کیے جارہے ہیں، متعلقہ عدالت نے اس کیس میں 60 سے زائد مرتبہ التوا دیا، ہاٸی کورٹ ماتحت عدالت کو روزانہ سماعت اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

  • وزیراعظم آج مالاکنڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب  کریں گے

    وزیراعظم آج مالاکنڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آج مالاکنڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب اور مختلف شاہراہوں کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سوات اور ملاکنڈ کا دورہ کریں گے ،دورے کے دوران عمران خان مالاکنڈیونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کے ساتھ ساتھ مختلف شاہراہوں کاافتتاح کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان چکدرہ سوات موٹروے کی گراؤنڈ بریکنگ کریں گے ، منصوبہ کےپی حکومت کی جانب سے شروع کیا جائے گا اور وفاقی حکومت منصوبے کی تکمیل میں تعاون کرے گی۔

    وزیراعظم وفاقی وزیرمرادسعیدکی خصوصی دعوت پردورہ کررہےہیں ، وزیراعظم کےہمراہ گورنراوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہوں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نےاسلام آبادمیں پندرہ سوگھرمحنت کشوں کےحوالے کئے تھے ، وزیراعظم عمران خان نے تقریب سےخطاب میں کہا تھا  کہ یہ منصوبہ کسی پراحسان نہیں،محنت کشوں کا حق ہے،خصوصی قانون کےتحت اب بینک ہاؤسنگ اسکیمزکےلیےقرضے دےرہےہیں، بیس سال تک گھروں پر شرح سودپانچ فیصدسےزائد نہیں ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی توپہلے ہی ہفتے کہا فیل ہوگئی،حکومت کی کارکردگی پانچ سال بعددیکھنی چاہیے، پنجاب، کےپی اور بلوچستان میں تیزی سے کام ہورہا ہے، سندھ سے مثبت ردعمل نہیں ملتا تاہم تعمیراتی صنعت سےقرضے اترنا شروع ہوجائیں گے۔

  • ہم پانچ سال کے لیے آئے  ہیں، 5سال بعد احتساب ہونا چاہیے ، وزیراعظم

    ہم پانچ سال کے لیے آئے ہیں، 5سال بعد احتساب ہونا چاہیے ، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بار بار حکومت جانے کی پیش گوئیاں ہوتی رہیں، ہمیں عوام نے5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے اور ہم پانچ سال کے لیے آئے ہیں، 5سال بعد احتساب ہونا چاہیے کہ ہم نے ملک اور عوام کے لیے کیا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے لوگوں کو گھر ملنا شروع ہو گئے ہیں، دو نئے شہر بنا رہے ہیں، 50 لاکھ گھروں کاہدف پورا کرلیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کےپاس ہیں، چاہتے ہیں سندھ حکومت بھی تعمیراتی شعبے میں مراعات سے فائدہ اٹھائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کےخلاف گرینڈآپریشن جاری ہے ، اگلے ماہ فوڈ سیکیورٹی کا پورا پروگرام لارہے ہیں، ،اپریل میں لانچ کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے توپہلےدن ہی کہا گیافیل ہوگئے ہیں، کہا جاتا تھا اس ہفتے گھر چلی جائے گی ، بار بار حکومت جانے کی پیش گوئیاں ہوتی رہیں، ہمیں عوام نے5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے، ہم پانچ سال کے لیے آئے ہیں، 5سال بعد احتساب ہونا چاہیے کہ ہم نے ملک اور عوام کے لیے کیا کیا۔

    ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ انتہائی غریب افرادکو7ہزارسےزائدگھربناکردےدیےہیں ایک لاکھ گھر پر تین لاکھ سبسڈی حکومت دے رہی ہے، عام آدمی کیلئے آسان ہوجاتا ہے کرایہ کی طرح قسط اداکرکے گھر اپنا کرتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی طرف سے ہمیں ریسپانس نہیں ملتا تاہم پنجاب اور بلوچستان میں تیزی سے کام ہورہاہے، بنڈل آئی لینڈ کیلئے کوشش کررہےہیں مگرسندھ حکومت اجازت نہیں دےرہی، راوی پراجیکٹ ،نیاپاکستان ،سینٹرل ڈسٹرکٹ میں ہی 50لاکھ سے زائد گھربن جائیں گے۔

    قبضہ مافیا سے متعلق انھوں نے کہا کہ قبضہ گروپ کیخلاف بہت بڑا جہاد شروع کررکھاہے، لاہور کا بڑاقبضہ گروپ پچھلی حکومت کیساتھ ملا ہواتھا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت اور چین کو دیکھیں تو وہ کہاں سے کہاں پہنچ گئے،کنسٹرکشن کیلئےمراعات کے ثمرات اسی سال نظرآجائیں گے، جب تک شہروں کے ماسٹر پلان نہیں ہوگا تو کیسے علاقوں کو بچائیں گے، سندھ میں تعمیری شعبےکوہرطرح کی مراعات دینے کوتیار ہیں۔

  • ہاؤسنگ اسکیم میں 20 سال تک گھروں پر شرح سود 5 فیصد سے زائد نہیں ہوگی، وزیراعظم

    ہاؤسنگ اسکیم میں 20 سال تک گھروں پر شرح سود 5 فیصد سے زائد نہیں ہوگی، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہاوسنگ منصوبہ بہت بڑی کامیابی ہے ، بیس سال تک گھروں پر شرح سود پانچ فیصد سے زائد نہیں ہوگی، حکومت کی آمدنی بڑھتی جائےگی تومزیدہاؤسنگ اسکیمز لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے محنت کش طبقے میں گھروں اور فلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئئے یہ منصوبہ بہت بڑی کامیابی ہے ، 25سال سے کسی نے اس منصوبے کیلئے نہیں سوچا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان نئی سوچ اورمائنڈ سیٹ کا نام ہے، حکومت اپنے عمل سے ثابت کرتی ہے کہ نئی سوچ لائی ہے ، یہ ہم کوئی احسان نہیں کررہے یہ ورکرز کا حق ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اپنا گھر ہونا سب سے بڑی محنت سمجھی جاتی ہے، منصوبے کا آغاز اس لئے کیا کیونکہ ہم نیا قانون لے آئے ہیں، خصوصی قانون کے تحت اب بینک قرضے دے رہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا وژن ہے کہ کمزور طبقے کو اوپر اٹھا کر رکھیں، اگلے 20سال تک آپ کے قرضے اداکرنے کا موقع ہوگا اور بیس سال تک گھروں پر شرح سود پانچ فیصد سے زائد نہیں ہوگی۔

    وزیراعظم نے مزید کہا منصوبے میں بینک شامل نہ ہوتے توہم یہ کام نہیں کرسکتے تھے، گورنراسٹیٹ بینک گھروں کیلئے قرضوں میں اپنا فرض اداکررہےہیں، دوسرےفیز میں بھی 1500فلیٹس دیئےجائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی آمدنی بڑھتی جائےگی تو ہم مزید ہاؤسنگ اسکیمز لائیں گے، کوشش کررہےہیں تنخواہ دار اور محنت کش کو اپنا گھر میسر ہو، آسانی پیدا کررہے ہیں جہاں آپ کرایہ دیتے ہیں وہ آپ کے گھر کی قسط میں جائے۔

    کورونا کے حوالے سے انھوں نے کہا کوروناکی وجہ سے پوری دنیا کی معیشتوں کو نقصان پہنچا ، پاکستان بچا ہوا ہے تو سب سے بڑی وجہ کنسٹرکشن انڈسٹری کا چلنا ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری تیزی سے کام کررہی ہے اس سے روزگار بڑھے گا۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی دولت میں اضافہ ہوگا تو ہمارےقرضے کم ہوں گے، دنیاکےامیرترین ممالک بھی گھر نہیں بانٹ سکتے۔

  • اپوزیشن کو ان کے حال پر چھوڑ دیں، وزیراعظم عمران خان

    اپوزیشن کو ان کے حال پر چھوڑ دیں، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ان کے حال پر چھوڑ دیں، ڈھائی سال گزرگئے اب ہمیں زیادہ محنت کرنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا شیخ رشید، پرویز خٹک،اسد عمراور فواد چوہدری شریک ہوئے۔

    اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کو ان کے حال پر چھوڑ دیں۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی سال گزرگئے اب زیادہ محنت کرنی ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے جبکہ اجلاس میں کورونا کے باعث مالاکنڈ اور دیگر مقامات پر جلسے منسوخ کردیے گئے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کےاجلاس میں اپوزیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم میرا کچھ نہیں کرسکتی، ان کو اپنا شوق پورا کر لینے دیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم انتشار کی سیاست کر رہی ہے، اپوزیشن بیوقوفی کےفیصلے کر رہی ہے، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ، لانگ مارچ صرف کرپشن بچانے کے لئے ہے۔

  • بے گھرافراد کیلئے سب سے بڑی خوشخبری :وزیراعظم نے وعدہ پورا کردیا

    بے گھرافراد کیلئے سب سے بڑی خوشخبری :وزیراعظم نے وعدہ پورا کردیا

    اسلام آباد : گیارہ سال بعد اسلام آباد کے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کو گھروں کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا، وزیراعظم کل ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت رہائشی فلیٹس اورمکانات کی تقسیم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا بے گھرافراد کو گھروں کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا ، 11سال بعد اسلام آباد کے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کو گھروں کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کل ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت رہائشی فلیٹس اور مکانات کی تقسیم کریں گے، معاون خصوصی زلفی بخاری نے 11سال سے زیرالتوارہائشی پراجیکٹ مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 1000سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات تیار کئے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کل مزدورطبقے کیلئے مزید 1500 فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    مزدور، محنت کشوں کوپہلی بارمورگیج کی بنیادپرذاتی چھت فراہم کی جارہی ہے، منصوبے کے تحت بیواؤں،معذوروں سمیت محنت کش کو گھروں کی تقسیم کی جائے گی۔

    5 لاکھ روپے سے کم آمدن والے افراد کو فلیٹس اور گھروں کےمالکانہ حقوق ملیں گے ، ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 3 ہزار ورکرز نے رجسٹریشن کرائی ہے ، قرعہ اندازی کے ذریعے 1500ورکرز میں فلیٹس اور گھرتقسیم کئے جائیں گے۔

    ورکرز کلاس کیلئے رقم کی ادائیگی کی معمولی قسط اور آسان شرائط کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

    خیال رہے سابقہ ادوار میں حکومتی عدم دلچسپی کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ، فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کنٹریکٹر نےمنصوبہ ادھورا چھوڑ دیا تھا۔