Tag: وزیراعظم عمران خان

  • پی ڈی ایم میرا کچھ نہیں کرسکتی، وزیراعظم

    پی ڈی ایم میرا کچھ نہیں کرسکتی، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میرا کچھ نہیں کرسکتی ، لانگ مارچ صرف کرپشن بچانے کے لئے ہے، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کےاجلاس میں اپوزیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میرا کچھ نہیں کرسکتی، ان کو اپنا شوق پورا کر لینے دیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم انتشار کی سیاست کر رہی ہے، اپوزیشن بیوقوفی کےفیصلے کر رہی ہے، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ، لانگ مارچ صرف کرپشن بچانے کے لئے ہے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی پر بحث ہوئی ، اس حوالے سے عمران خان نے کہا مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے، رمضان میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔

    اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں غیر قانونی سگریٹ کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ ہوتی ہے، ہمارے ملک میں 40 فیصد سگریٹ بلیک میں بیچے جاتے ہیں، ایف بی آر پندرہ سال سے اس کی روک تھام کی کوشش کررہی ہے، ہربار ان عناصر کو سبوتاژ کیاجاتاتھا۔

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اراکین کو بتایا کہ ایف بی آر ٹریک اور ٹریس سسٹم لیکر آیا ہے، سگریٹ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف بی آر نے کہا تھا یکم جون سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال ہوگا مگر سندھ ہائی کورٹ نے اس سسٹم پر اسٹے آرڈر دے دیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں شفاف الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ ناگزیر بن چکی ہے، اس موقع پر انہوں نے فرخ حبیب کو ہدایت دی کہ اٹارنی جنرل سے مشاورت کریں اور عدالت کو اس نقطہ نظر سے آگاہ کرے۔

  • شفاف الیکشن کیلئے "الیکٹرانک ووٹنگ” ناگزیر ہوچکی، وزیراعظم

    شفاف الیکشن کیلئے "الیکٹرانک ووٹنگ” ناگزیر ہوچکی، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر شفاف الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانونی ٹیم کو اہم ہدایات دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ ناگزیر بن چکی ہے، اس موقع پر انہوں نے فرخ حبیب کو ہدایت دی کہ اٹارنی جنرل سے مشاورت کریں اور عدالت کو اس نقطہ نظر سے آگاہ کرے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئے ہر کابینہ اجلاس میں آگاہی دی جائے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں غیر قانونی سگریٹ کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ ہوتی ہے، ہمارے ملک میں 40 فیصد سگریٹ بلیک میں بیچے جاتے ہیں، ایف بی آر پندرہ سال سے اس کی روک تھام کی کوشش کررہی ہے، ہربار ان عناصر کو سبوتاژ کیاجاتاتھا۔

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اراکین کو بتایا کہ ایف بی آر ٹریک اور ٹریس سسٹم لیکر آیا ہے، سگریٹ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف بی آر نے کہا تھا یکم جون سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال ہوگا مگر سندھ ہائی کورٹ نے اس سسٹم پر اسٹے آرڈر دے دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم اور کابینہ ارکان کا کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار

    وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان میں سگریٹ بیچنے والی صرف دو کمپنیاں ٹیکس دیتی ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک ٹریک اور ٹریس سسٹم نہیں آتا تب ہم ٹیکس کی چوری نہیں روک سکتے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ پانچ سالوں میں صرف شوگر انڈسٹری پر400ارب روپ ٹیکس لگایا ہے۔

    واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر روز دیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے روز دیا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پہلے فیز میں ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی، عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

  • وزیراعظم   اور کابینہ ارکان کا کورونا کے بڑھتے کیسز پر  تشویش کا اظہار

    وزیراعظم اور کابینہ ارکان کا کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر روز دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کیا ، کابینہ ارکان نے کہا کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں احتیاط کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے روز دیا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پہلے فیز میں ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی، عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

    یاد رہے ملک میں کوروناکیسزکی شرح تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، چوبیس گھنٹے میں کیسز مثبت آنے کی شرح سات فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔

    چوبیس گھنٹےکےدوران پینتیس ہزار تین سوتین ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سےدوہزارپانچ سوگیارہ مثبت آئے جبکہ اٹھاون افراد لقمہ اجل بنے ، جس کے بعد کوروناسے اموات کی تعداد تیرہ ہزارپانچ سوپچانوے ہوگئی۔

    این سی اوسی کےمطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد چھ لاکھ نو ہزار ہزار نوسو چونسٹھ جبکہ تیئیس ہزارتین سوپچپن مریض زیرعلاج ہیں۔

  • شفاف انتخابات : وزیراعظم  کا انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

    شفاف انتخابات : وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ حکومتی و اپوزیشن نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے شفاف انتخابات کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں شروع کردیں ، وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیراعظم سےمشاورت کے بعد مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان کی اسپیکراسدقیصر سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں انتخابی اصلاحات سےمتعلق پارلیمانی کمیٹی قائم کرنےپر مشاورت کی گئی۔

    ملاقات میں اوپن ووٹنگ کابل منظور کرانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ، بابر اعوان نے کہا مستقبل میں شفاف انتخابات کیلئےابھی سےمنصوبہ بندی کرناہوگی، وزیراعظم انتخابی عمل پرتحفظات کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتےہیں، مطلوبہ قانون سازی تمام سیاسی جماعتوں کے مفاد میں ہے۔

    دوران ملاقات جی بی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کا بھی جائزہ لیا گیا ، بابر اعوان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنا ہو گی، جس کے بعد اسد قیصر اور بابر اعوان آئینی پوزیشن سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

    ملاقات میں آئینی اور الیکشن اصلاحات پر کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کمیٹی کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے اور کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کو برابر نمائندگی دی جائے گی۔

    کمیٹی جی بی کے عبوری صوبے سے متعلق آئینی،قانونی پہلوؤں اور اپوزیشن کےتحفظات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور متفقہ لائحہ عمل طے کرے گی جبکہ فیصلہ کیا کمیٹی الیکشن اصلاحات کا زیر التواء بل کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔

    کمیٹی سینیٹ الیکشن سے متعلق آئین میں ترمیم پراپوزیشن سےمشاورت کرے گی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا سینیٹ الیکشن پر اٹھنے والے سوالات کا تدارک ناگزیرہے، الیکٹورل ریفارمز وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قانون سازی سےاہم قانونی معاملات میں اصلاحات لائی جا سکتی ہیں، حکومت ،اپوزیشن کو عوامی معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہیے، سینیٹ انتخابات میں اصلاحات نہ ہونےکی وجہ تماشا بنارہا، ہمیں ماضی کو بلاکر مستقبل کے بارے میں سوچناہو گا۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور سمیت پبلک سیکٹر آرگنائزیشن میں سربراہوں کی خالی آسامیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل کو ہوگا، اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پبلک سیکٹرآرگنائزیشن میں سربراہوں کی خالی آسامیوں پر بریفنگ کے ساتھ ساتھ نوشہرہ میں ریلوےزمین پرکثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کیلئے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    ایف9پارک،پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر اور فاٹاہاؤس کےاستعمال اور موجودہ حکومت میں گیس ڈیولپمنٹ اسکیم کےطریقہ کار بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    نیشنل بک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی ، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کےاضافی عہدے اور نیشنل کونسل برائےہومیوپیتھی کےصدر، نائب صدر کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ سندھ انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ کمپنی سی ای اوکے اضافی چارج کی منظوری دے گی جبکہ سوشل ویلفیئرفنڈکےاستعمال سےمتعلق گائیڈلائنزپربریفنگ اور افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی تجدید کامعاملہ بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    کابینہ اجلاس میں رولزآف بزنس 1973 میں ترمیم کی منظوری سمیت اقتصادی کونسل،کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی ریفارمزکےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

  • زیتون کی شجرکاری مہم کامیاب رہی تو پورے ملک کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم

    زیتون کی شجرکاری مہم کامیاب رہی تو پورے ملک کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم

    نوشہرہ : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زیتون کی شجرکاری مہم کےمثبت اثرات پورے پاکستان پر آئیں گے، شجرکاری مہم کامیاب رہی توملک بھر کو فائدہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا زیتون کی شجرکاری مہم کے آغاز پرخراج تحسین پیش کرتاہوں ، زیتون کی شجرکاری مہم کےمثبت اثرات پورے پاکستان پر آئیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا فوڈ سیکیورٹی پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج ہے، اس سال ہم نے 40لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی ہے، ہماری امپورٹ اور ایکسپورٹ میں بہت فرق ہے ، ہماری ایکسپورٹ بڑھی ہیں،امپورٹ کم ہوئی یں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا دوسرا بڑا مسئلہ زرمبادلہ کے ذخائرہیں، جب حکومت ملی تو پاکستان کا مالیاتی خسارہ تاریخی تھا۔

    دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نسلوں کو سخت خطرہ موسمیاتی تبدیلی سے ہے، 10ارب درخت لگانے کا مقصد ہم اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنارہے ہیں، نوجوانوں کو بھی شجرکاری مہم میں شرکت کرنی چاہیے۔

    عمران خان نے مزید بتایا کہ زیتون کے پودوں کی بڑے علاقے میں پلانٹیشن کررہےہیں، زیتون کی بدولت پاکستان کےفارن ایکسچینج میں اضافہ ہوسکتا ہے، زیتون کی شجرکاری مہم کامیاب رہی توملک بھر کو فائدہ ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کے پی ،بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زیتون کے درخت لگ سکتے ہیں، زیتون کے درخت کی عمر لمبی ہوتی ہے ،زیتون ہم دنیا میں ایکسپورٹ بھی کرسکتے ہیں اس کے فائدےبھی بڑے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن شریف میں بھی زیتون کا ذکر ہے ، زیتون کےعلاقوں میں ہم نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم کرسکتے ہیں اور اس کی ایکسپورٹ سے ہمارے ڈالرز بھی بچیں گے۔

    جاپانی شجر کاری طریقہ کار سے متعلق عمران خان نے کہا کہ پاکستان زیتون کا دنیا میں بہت بڑا ایکسپورٹر بن سکتا ہے ، جاپان کی میواکی فاریسٹ تکنیک کےذریعےدرخت جلدی اگتے ہیں، میواکی درخت عام درختوں سے زیادہ آکسیجن فراہم کرتاہے۔

    وزیراعظم نے زیتون کی شجرکاری مہم پر گورنرکےپی شاہ فرمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ہم مختلف پھلوں کے درخت لگاسکتے ہیں ، پاکستان میں 12موسم ہیں جو دیگرممالک میں نہیں جس سے فائدہ اٹھایاجاسکتاہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کوہ سلیمان اورقبائلی علاقے زیتون کے درختوں کیلئے موزوں ہیں، سائٹیفک طریقے سے دیکھیں گے کس علاقے میں کون سا پودا اگ سکتاہے، پودے لگانےسے لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے  زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

    نوشہرہ : وزیراعظم عمران خان نوشہرہ میں زیتون کی شجرکاری مہم کاآغاز کردیا، مہم کے تحت موزوں مقامات پر زیتون کی شجر کاری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نوشہرہ پہنچے ، جہاں انھوں نے شجر کاری اورزیتون کی کاشت سے متعلق پروگرام میں شرکت کی اور زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

    اس موقع پر گورنر،وزیراعلیٰ کے پی ،معاون خصوصی ملک امین اسلم اور وزیردفاع پرویزخٹک بھی عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔

    زیتون کی شجرکاری 10بلین ٹری سونامی پروگرام کاحصہ ہوگی ، مہم کے تحت موزوں مقامات پرزیتون کی شجرکاری کی جائے گی، زیتون کی کاشت سےناصرف کسان خوشحال ہوگا بلکہ زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر عمران خان اظہارخیال بھی کریں گے۔

    خیال رہے رواں سال جنوری میں گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں زیتون کی کاشت کا بڑا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے، منصوبے کی کامیابی سے بیروزگار اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔

    شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ صرف ضلع دیر میں زیتون کی اعلی کوالٹی کی پانچ اقسام پیدا کی جاسکتی ہیں، قبائلی اضلاع میں جنگلی زیتون کے تین کروڑ ساٹھ لاکھ درخت جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر زیتون کے سات کروڑ درخت موجود ہیں۔

  • عالمی ادارے بھی پی ٹی آئی کی ماحولیاتی پالیسیوں کے معترف

    عالمی ادارے بھی پی ٹی آئی کی ماحولیاتی پالیسیوں کے معترف

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ماحولیاتی دوست پالیسیوں کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنا پیغام میں کہا کو عالمی ادارے کرونا وبا کے دوران سرسبز پاکستان کے ایکشن پلان کے معترف ہیں، گرین ریکوری پروگرام اورکلائمیٹ ایکشن پلان کو عالمی سطح پر پزیرائی ملی۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے پاکستان کی ماحول دوست کوششوں پر بنائی گئی ایک منٹ اکیس سیکنڈز کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

    تحریک انصاف کی جانب سے شجرکاری مہم کے ذریعے ملک بھر میں سوا ارب سے زائد درخت لگانے کا پروگرام ہے، منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب روپے لگایا گیا تھا، تاہم پی ٹی آئی اے کے رہنما افتخار درانی کے مطابق ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری بلین ٹری منصوبہ صرف 13 ارب روپے میں مکمل کرلیا گیا ہے۔

    منصوبے کی ورلڈ اکنامک فورم، ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف)، بون چیلنج اور آئی یو سی این سمیت کئی بین الاقوامی اداروں نے متعدد بار تعریف و تحسین کی ہے۔

    اقوام متحدہ نے بھی گذشتہ سال نومبر میں ہونے والی کوپ 26 کانفرنس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار خارج کرنے والے ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ زیادہ جرأت مندانہ کلائمیٹ ایکشن پلان مرتب کریں۔

  • وزیراعظم کی صادق سنجرانی اورمرزا آفریدی کو سینیٹ انتخاب جیتنے پر مبارکباد

    وزیراعظم کی صادق سنجرانی اورمرزا آفریدی کو سینیٹ انتخاب جیتنے پر مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کو چئیرمین اورڈپٹی چئیرمین سینیٹ کاانتخاب جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا خوشی ہے بلوچستان اورسابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے کامیاب ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صادق سنجرانی اورمرزا آفریدی کو چئیرمین او رڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا خوشی ہےبلوچستان اورسابق فاٹاسےتعلق رکھنےوالےکامیاب ہوئے، کامیابی پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

    یاد رہے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حکومتی امیدوارصادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کامیاب قرار پائے تھے۔

    چیئرمین کےانتخاب میں صادق سنجرانی کو 48 اور گیلانی کو 42 ووٹ ملے جبکہ غفور حیدری کو شکست دینے والے مرزا محمد آفریدی کو 54 ووٹ ملے تھے۔

  • وزیراعظم نے مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا

    وزیراعظم نے مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے کی تصدیق کردی۔

    دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کوفاٹا سے لیا گیا ہے، چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین دونوں کامیاب ہوں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا تھا ، جس میں عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دیتے نومنتخب سینیٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

    ظہرانے میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر بھی مشاورت کی گئی، عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ایک ایک ووٹ کی بہت اہمیت ہے، حکومتی واتحادی نومنتخب سینیٹرز ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں ، انشااللہ سینیٹ کایہ معرکہ ہم جیتیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں حکومتی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کو ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی کا اختیار دے دیا تھا۔