Tag: وزیراعظم عمران خان

  • تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کردیا ہے، وزیراعظم

    تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کردیا ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ او ربدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کردیا ہے, اخلاقی برتری کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتی ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضورﷺکافرمان ہےطاقتور،کمزورکیلئےالگ قانون پرقومیں تباہ ہوئیں، تاریخ گواہ ہےاخلاقی گراوٹ،بدعنوانی نےریاستوں کوتباہ کردیا، اخلاقی برتری کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتی ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں، اگر ریاست حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو دے تو ناجائز سہارے ڈھونڈے جاتے ہیں اور طاقتور مجرمان سے مفاہمتی معاہدوں(این آراو) کا سہارا لیا جاتا ہے، سینیٹ انتخابات سے یہ سامنے آیا ہم کس طرح اخلاقی اقدارکھورہے ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی اخلاقیات ختم ہوجائیں تو انصاف نہیں کرسکتے، بدقسمتی سے معاشرے میں کرپشن کو سب کیلئے قابل قبول بنایا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک میں طاقتورکواین آراودیاجاتاتھا اور غریب پستاجاتاہے، کرپشن کوجب قوم قبول کرلیتی ہے تو سب سے بڑا نقصان تب ہوتا ہے۔

  • چئیرمین اورڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی کیلیے وزیراعظم  متحرک

    چئیرمین اورڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی کیلیے وزیراعظم متحرک

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کیلیے امیدوارکی نامزدگی پر مشاورت کیلئے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو آج ملاقات کے لیے بلالیا جبکہ پارٹی کی کورکمیٹی کی بیٹھک بھی بلالی۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین اورڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی کےلیے وزیراعظم عمران خان متحرک ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی سینیٹ ارکان کو ملاقات کیلئے آج بلالیا ہے ، جس میں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کیلیے امیدوار کی نامزدگی پر مشاورت ہوگی۔

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور دیگر امور پر بھی مشاورت کی جائےگی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں حکومتی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کو ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی کا اختیار دے دیا تھا۔

    اتحادی قیادت نے ایوان بالا میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سے متعلق وزیر اعظم کے فیصلے کی حمایت کا اعادہ کیا، اور ملک کی بہتری کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

    اتحادیوں نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھرپور انداز سے لڑنے کا فیصلہ کیا، اتحادی قیادت نے کہا وزیر اعظم ڈپٹی چیئرمین کے لیے جسے بھی نامزد کریں گے، وہ فیصلہ ہمیں قبول ہوگا۔

  • وزیراعظم کا  صادق سنجرانی پراعتماد کا اظہار،  انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے

    وزیراعظم کا صادق سنجرانی پراعتماد کا اظہار، انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا سب اتحادی اورحکومت آپ کےساتھ کھڑی ہے، پرامید ہوں انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےالیکشن پر گفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا سب اتحادی اورحکومت آپ کےساتھ کھڑی ہے، پرامید ہوں انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کا نام بھی مشاورت سے فائنل کرلیا جائے گا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج نامزدگی پر اتحادیوں کواعتماد میں لیں گے جبکہ وزرا پر مشتمل سینئر پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کو اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وزیراعظم کی درخواست پر کنوینر خالد مقبول صدیقی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اتحادی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، اور تجاویز دیں گے۔

    گذشتہ روز ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی پر وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا۔

  • شوگر ملز تحقیقات : وزیراعظم  حکومتی شخصیات کی کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر برہم

    شوگر ملز تحقیقات : وزیراعظم حکومتی شخصیات کی کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر برہم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شوگر ملز تحقیقات میں حکومتی شخصیات کی کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر ایف بی آر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلاامتیاز کارروائیوں پر مبنی رپورٹ پیش کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ایف بی آر نے شوگر ملز کے خلاف تحقیقات کیں اور 400ارب سےزائد ٹیکس وصولی کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھوٹی کمپنیوں کے خلاف کاروائی مکمل کرلی گئی ہے تاہم ، ایف بی آربڑی مچھلیوں سےکچھ نہ نکلواسکا اور حکومتی شخصیات کی شوگر ملوں کے خلاف ٹیکس وصولی کی کوئی رپورٹ نہیں دی گئی۔

    وزیراعظم نے بلا امتیاز کارروائیاں نہ کیے جانے پر ایف بی آر حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا بتایا جائے "اکراس دی بورڈ” کاروائیاں کیوں نہیں کی گئیں؟

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھوٹی شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ٹیکس بھی ریکورکر لیا گیا تاہم بڑی کمپنیوں کےخلاف تحقیقات مکمل کرنے میں رکاوٹ کیا ہے؟ایف بی آر اس حوالے سے مطمئن نہ کرسکا۔

    ایف بی آر نے موقف میں کہا بڑی شوگر ملوں کےخلاف تحقیقات جاری ہیں، شریف فیملی،جےکےٹی گروپ کےخلا ف تحقیقات نہ ہوسکیں ۔

    خسرو بختیار گروپ، ہمایوں اختر گروپ کے خلاف بھی تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں جبکہ رمضان شوگرملز،جےڈی ڈبلیو،آر وائی کے اور اتحاد شوگر ملزکے خلاف بھی کارروائی نامکمل ہیں۔

    وزیراعظم نے حکومتی شخصیات کی کمپنیوں کے خلاف کارروائی سے گریز پر شدید اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے ایف بی آر کو بلا تفریق بلا امتیاز کارروائیوں پر مبنی رپورٹ پیش کا حکم دیا۔

    خیال رہے وزیراعظم نےچھوٹی بڑی 89 شوگر کمپنیوں سے واجب الادا مکمل ٹیکس وصولی کا حکم دے رکھا ہے۔

  • متحدہ پاکستان کے سینیٹر پی ٹی آئی میں شامل

    متحدہ پاکستان کے سینیٹر پی ٹی آئی میں شامل

    اسلام آباد: متحدہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں بیرسٹر محمد علی سیف کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    بیرسٹر محمد علی سیف بطور سینیٹر کل ریٹائر ہورہے ہیں، ان کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

    یاد رہے کہ سات سال قبل بیرسٹر محمد علی سیف نے سابق صدر پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کو چھوڑ کر متحدہ پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    اس کے علاوہ وہ سابق نگراں وفاقی وزیر سیاحت و امور نوجوانان بھی رہ چکے ہیں۔

    اس سے قبل وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ، ملاقات میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ون آن ون ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب اتحادی اور حکومت آپ کےساتھ کھڑی ہے، پرامید ہوں انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے۔

    ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کا نام بھی مشاورت سےفائنل کرلیاجائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار کون ہوگا؟

    واضح رہے کہ حکومت نے موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ایک بار چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کردیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لئے ناموں پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب 12 مارچ کو ہوگا، اپوزیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اس منصب کے لئےنامزد کیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج’’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘‘ پروگرام کا آغاز کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج’’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘‘ پروگرام کا آغاز کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج’’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘‘ پروگرام کا آغاز کریں گے ، پروگرام کے تحت شاہراؤں اور چوراہوں پر غریبوں کو کھانے کی سہولت فراہم ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ریاست مدینہ کی جانب ایک اور اہم قدم کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان آج’’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘‘پروگرام کا آغاز کریں گے، وزیراعظم نےسال کے آغاز پراس پروگرام کےعزم کا اظہار کیا تھا، اب اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں موبائل وین سے بھی خدمات لیں جائیں گی، شاہراؤں،چوراہوں پرغریبوں کوکھانے کی سہولت فراہم ہوگی اور وقت کیساتھ ساتھ اس پروگرام کادائرہ کارپورےملک تک پھیلایاجائے گا۔

    یاد رہے رواں سال کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے اندرنیا پروگرام “کوئی پاکستانی بھوکا نہ سوئے” شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا اس پروگرام میں قوم،این جی اوز کوشامل کریں گے، 2021ترقی کا سال ہے، پاکستان درست سمت میں جارہا ہے۔

  • سربراہ براڈ شیٹ کمیشن عظمت سعید کا تنخواہ اور مراعات لینے سے انکار

    سربراہ براڈ شیٹ کمیشن عظمت سعید کا تنخواہ اور مراعات لینے سے انکار

    اسلام آباد : براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)عظمت سعید شیخ نے تنخواہ اور مراعات لینے سے انکار کردیا ، جس پر وفاقی کابینہ نے عظمت سعید شیخ کے فیصلے کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور الیکشن کمیشن کے کردار سمیت انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    کابینہ ارکان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام رہا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن شفاف کرانےکی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی تھی ، 2023کاالیکشن صاف ،شفاف کرانے کیلئے ابھی سےانتظامات کرنا ہوں گے، بطورحکومت شفاف انتخاب کیلئےتمام وسائل مہیاکرنے کو تیار ہیں۔

    اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شیخ عظمت سعید نےبطورکمیشن سربراہ تنخواہ ،مراعات لینے سے انکار کردیا ہے ، جس پر وفاقی کابینہ نےجسٹس (ر)عظمت سعید شیخ کے فیصلے کو سراہا اور فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایجنڈا ختم کر دیا۔

    کابینہ اجلاس میں سارک کوویڈ ایمرجنسی فنڈ میں عطیے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز کو نئے لائسنس جاری کرنے اور میجر ندیم انجم کے لیے ریٹائرمنٹ شق میں تبدیلی کی سمری بھی منظور کرلی۔

    وفاقی کابینہ کو اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر بریفنگ دی گئی جبکہ نیپرا کےایپلیٹ ٹربیونل میں ممبرفنانس تعینات کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

    کابینہ اجلاس میں انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بل 2021 کے مسودے اور اعزاز احمد کو بطورایم ڈی این ٹی ڈی سی تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

  • زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے، وزیراعظم

    زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے ، میڈیا پر پیسہ چلاکر ایسا بیانیہ چلایا جاتا ہے کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا یواین سیکریٹری جنرل نے غریب ممالک کی فنانشل مسائل پر پینل بنایا ، اس کی رپورٹ کابینہ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریب ملکوں کے نوازشریف اور زرداری چوری کا پیسہ باہر بھیجتے ہیں، جب ملک سے پیسہ باہر بھیجتے ہیں تو اداروں کو کمزور کرتے ہیں اور منی لانڈرنگ چیک کرنیوالے اداروں کو کمزورکیا جاتا ہے۔

    سینیٹ انتخابات کے حوالے سے عمران خان نے کہا سب کو معلوم ہے سینیٹ میں پیسہ چلتاہے، ایسے منصوبے لیکر آتے ہیں کہ جن میں کک بیکس ہوتے ہیں، وہ کک بیکس باہر بھجواتے ہیں اور کرپشن کو معاشرے میں مثبت دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کی اخلاقیات ختم ہوجائیں تو انصاف نہیں کرسکتے، بدقسمتی سے معاشرے میں کرپشن کو سب کیلئے قابل قبول بنایا جاتا ہے، میڈیا پر پیسہ چلاکر ایسا بیانیہ چلایا جاتا ہے کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے۔

    آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے ،ایک زرداری سب پربھاری جیسی اصلاحات لاکرقوم کو دھوکے میں رکھتے ہیں۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ غریب ممالک میں طاقتورکواین آراودیاجاتاتھا اور غریب پستاجاتاہے، کرپشن کوجب قوم قبول کرلیتی ہے تو سب سے بڑا نقصان تب ہوتا ہے، پاکستان میں جس طرح کےالیکشن ہوتےہیں یہ اب نہیں کرسکتے، ٹرمپ نےبڑی کوشش کرلی ایک چیز نہیں ڈھونڈسکا کہ دھاندلی ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں الیکشن کیلئے ای وی ایم مشین کااستعمال کرنا چاہئے، روزانہ کی بنیاد پر میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادے کیلئے اور سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تفصیلی بریفنگ لوں گا۔

  • انتخابی اصلاحات لاکر کرپشن کے دروازے بند کردوں گا، وزیراعظم

    انتخابی اصلاحات لاکر کرپشن کے دروازے بند کردوں گا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات لاکرکرپشن کے دروازے بند کروں گا، کوشش ہے آئندہ سینیٹ الیکشن اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ صادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوار ہیں، انشاء اللہ کامیاب ہوں گے، انتخابی اصلاحات لاکرکرپشن کے دروازے بند کروں گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ناکام ہے اور مستقبل میں بھی ناکام ہوگی، جس طرح اپوزیشن نے پیسہ چلایا پوری قوم کے سامنے ہے، مستقبل میں پیسے کا استعمال روکنے قانون سازی پر کام جاری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا مستقبل میں صاف ، شفاف الیکشن چاہتے ہیں ، کوشش ہے آئندہ سینیٹ الیکشن اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں۔

    یاد رہے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے الیکٹورل ریفارمز کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ ہم ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک مشینز لیکر آئیں گے، تاکہ دھاندلی کاکوئی نہ کہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کیلئےاقدامات اٹھارہےہیں کہ وہ بھی ووٹ ڈال سکیں، امریکامیں کوئی ثابت نہیں کرسکاکہ دھاندلی ہوئی کیوں کہ وہاں الیکٹرانک مشین تھی، یہ تمام چیزیں ہماری حکومت میں ہوں گی۔

    سینیٹ انتخابات کے حوالے سےوزیراعظم نے کہا تھا کہ جو سینیٹ الیکشن ہوا اس کے بعدمجھے شرمندگی ہوتی ہے، لوگوں کو خریدنے کیلئے بکرا منڈی بنی ہوئی تھی، حیرت ہے کہ الیکشن کمیشن نے جویہ الیکشن اچھا کرایا ہے تو برا کون سا ہوتاہے، الیکشن کمیشن کہتاہےکہ بڑا اچھا الیکشن کروایا اس سے تو مجھے مزید صدمہ ہوا، ایک ماہ سے پتا تھا کہ سینیٹ الیکشن کیلئےپیسہ جمع کیاجارہاہے۔

  • غریب عوام کو ریلیف پہنچانا  ہماری ذمہ داری ہے ،اسے پورا کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وزیراعظم

    غریب عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ،اسے پورا کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، کوشش ہے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی سبسڈی سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں معاشرے کےمستحق افراد کو غذا ودیگر اشیائے ضروریہ کاجائزہ لیا گیا اور وزیراعظم کو مجوزہ احساس فوڈ اسٹیمپ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے پروگرام کے خدو خال اور طریقہ کار پربریفنگ دیتے ہوئے پروگرام سےاستفادہ پانیوالے خاندانوں، افراد کے اعداد و شمار پیش کئے گئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا معاشی حالات کےباعث غریب افرادپرپڑنےوالےبوجھ کااحساس ہے ، ہر ممکن کوشش ہے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں اپنی ذمہ داری کا مکمل احساس ہے ، ہم اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

    وزیراعظم نے مجوزہ نظام کے طریقہ کار اور شمار کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا حکومتی سبسڈی کا شفاف استعمال موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔