Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب: براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ کی تنخواہ اور الاؤنسز کی منظوری کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب: براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ کی تنخواہ اور الاؤنسز کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ، جس میں براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ کی تنخواہ اورالاؤنسز کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا، جس میں سولہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    کابینہ براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ کی تنخواہ اورالاؤنسز کی منظوری دے گی جبکہ کابینہ سارک کوویڈ ایمرجنسی فنڈ میں رقم عطیہ کرنے اور اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی بھی منظوری بھی دی جائے گی۔

    اجلاس میں کابینہ کو اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ اوورسیز اپملائنٹ پروموٹرز کو نئے لائسنس جاری کرنے کی منظوری اور میجرندیم انجم کےلیےریٹائرمنٹ شق میں تبدیلی کی سمری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ نیپرا اپیلٹ ٹربیونل میں ممبر فنانس تعینات کرنے کی منظوری ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بل 2021 کے مسودے کی منظوری دے گی۔

    فیڈرل ایم ٹی آئی آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز کے ارکان کی تعیناتی ، این ٹی ڈی سی کےمنیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    کابینہ لاہور ہائیکورٹ میں سلمان ادریس کی رٹ پٹیشن پروفاقی رائے پرغورکرےگی ، پی ایس کیو سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ سی پیک کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کا بھی امکان ہے۔

  • علی حیدرگیلانی ویڈیواسکینڈل: مرکزی کرداروں کا وزیراعظم کے سامنے اعتراف

    علی حیدرگیلانی ویڈیواسکینڈل: مرکزی کرداروں کا وزیراعظم کے سامنے اعتراف

    اسلام آباد : علی حیدرگیلانی ویڈیواسکینڈل کے مرکزی کرداروں نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے اعتراف کیا کہ ویڈیومیں ہم دونوں ہی تھے، ہمارا دامن صاف ہے، الیکشن کمیشن بلائے گا تو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں خریدو فروخت سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں رکن اسمبلی محمدجمیل اور فہیم خان نے وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور اعتراف کیا سینیٹ لیک ویڈیومیں ہم دونوں ہی تھے۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ارکان اسمبلی نے کہا کہ آج اپوزیشن کی شکست ،عمران خان کی فتح کادن ہے، اہم تمام ارکان کاوزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے، ہم وزیراعظم کے ساتھ ہیں مرتے دم تک رہیں گے۔

    اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جانے کو تیار ہیں ، ہمارا دامن صاف ہے، الیکشن کمیشن بلائے گا تو جائیں گے۔

    صحافی نے سوال کیا علی حیدرگیلانی والا اسٹنگ آپریشن تھا تو کس کے کہنے پرکیاگیا، جس پر رکن قومی اسمبلی نے جواب میں کہا کہاس معاملے پر پارٹی کا بیان آجائے گا۔

    پی ٹی آئی ایم این اےفہیم خان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جانے کو تیار ہیں، ہمارا دامن صاف ہے، الیکشن کمیشن بلائے گا تو جائیں گے۔

    بعد ازاں ماہرقانون بیرسٹرعلی ظفر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کوحیدرگیلانی کی ویڈیو پر جلد فیصلہ دینا چاہیے ، ماضی میں اس قسم کےاسکینڈل پرفوری فیصلہ سنادیاجاتاتھا۔

    بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ مریم نوازکابیان بھی آیاکہ ٹکٹ پرلوگوں نےووٹ دیئے، اب تک الیکشن کمیشن کی جانب سےکوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا، ارکان خودکہہ رہےہیں ہم ویڈیومیں موجودتھےتوواضح شواہدہیں،بیرسٹرعلی ظفر

    ماہرقانون اظہرصدیق نے اپنی گفتگو میں کہا علی حیدرگیلانی اورمریم نوازکابیان بھی ریکارڈ پر لا چکا ہوں ، اب تک مقدمات درج ہونے چاہیے تھے پتہ نہیں الیکشن کمیشن کیوں خاموش ہے، قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہےالیکشن کمیشن نےکارروائی کیوں نہیں کی۔

    اظہرصدیق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کیسےکہہ رہاہےکہ کچھ نہیں ہوا، ویڈیوسامنےآچکی ہے،مریم نوازکااعتراف ہوچکاہے، سارےثبوت سامنے آرہے ہیں الیکشن کمیشن کچھ نہیں کررہا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا  الیکٹورل ریفارمز کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان کا الیکٹورل ریفارمز کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے الیکٹورل ریفارمز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک مشینز لیکر آئیں گے، تاکہ دھاندلی کاکوئی نہ کہے۔

    تفصیلات کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کا دل سے شکریہ اداکرتا ہوں ، اتحادی اب بھی اورہرمشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے، حفیظ شیخ کے الیکشن میں جب ہارے تو آپ سب کو دیکھ کر ایک ٹیم نظرآئی۔

    وزیراعظم کا پارٹی کو خراج تحسین پیش

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کہتاہے بڑا انسان بننا ہے تو مشکل وقت کا سامنا کرو، پارٹی بھی اسوقت تگڑی ہوتی ہے جب مشکل وقت سے نکلتی ہے، آج اپنی پارٹی کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، انفرادی طورپر پتہ ہے، کتنے ایم این نے پہنچنے کی کوشش کی ، تمام ایم این ایز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم نے بھولناچاہیے کہ یہ پاکستان کیوں بنا تھا، قومی کسی مقصد کیلئے بنتی ہیں، ہماری لیڈرشپ ہے اس کو پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک عظیم خواب تھا، میراہاتھ غلطی سے دائیں جانب چلا گیا ہماری لیڈر شپ تو بائیں جانب بیٹھی ہے۔

    پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا کہ وہاں ٹاٹابرلا اور یہاں شریف ،زرداری اربوں پتی بن جائیں

    ان کا کہنا تھا کہ اصل میں پاکستان کامقصد یہ تھا کہ اسلامی ریاست کیا ہوتی ہے ، اللہ فرماتے ہیں میں آپ کے ایمان کو بار بار دہراؤں گا، جب آپ مشکل وقت سے نکلتے ہیں تو اور مضبوط ہوتے ہیں، پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا کہ وہاں ٹاٹابرلا اور یہاں شریف ،زرداری اربوں پتی بن جائیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دین اسلام انسان کے کردار کو ریفارم کرنے کیلئے دنیا میں آیا، دنیا کے سب سے عظیم لیڈر نبیﷺ جیسا انسان نہ کبھی آیا نہ آسکتاہے، نبی ﷺ کے راستے پر جو جو چلتا گیا وہ عظیم انسان بنتا گیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نظریے اور مقصد کے بغیر قومیں مرجایاکرتی ہیں، لوگ کہتےہیں اگرپاکستان نہ بنتاتومسلمانوں کی زیادہ طاقت ہوتی، ہندوستان میں مسلمانوں کایہ حال نہ ہوتاجوآج ہے، جن لوگوں کی حیثیت نہیں تھی وہ تاریخ کاحصہ ہیں، انہوں نے دیکھتے دیکھتے15 سے20سالوں میں دنیاکی امامت کی، ایک تباہی کاراستہ ہے اور دوسراعظمت کا۔

    الیکشن کمیشن کہتاہےکہ بڑا اچھا الیکشن کروایا اس سے تو مجھے مزید صدمہ ہوا

    سینیٹ انتخابات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جو سینیٹ الیکشن ہوا اس کے بعدمجھے شرمندگی ہوتی ہے، لوگوں کو خریدنے کیلئے بکرا منڈی بنی ہوئی تھی، حیرت ہے کہ الیکشن کمیشن نے جویہ الیکشن اچھا کرایا ہے تو برا کون سا ہوتاہے، الیکشن کمیشن کہتاہےکہ بڑا اچھا الیکشن کروایا اس سے تو مجھے مزید صدمہ ہوا، ایک ماہ سے پتا تھا کہ سینیٹ الیکشن کیلئےپیسہ جمع کیاجارہاہے۔

    پہلے ہماری قوم کو اخلاقی طورپرتباہ کیا گیا پھر معاشی تباہی آئی

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلے ہماری قوم کو اخلاقی طورپرتباہ کیا گیا پھر معاشی تباہی آئی، ہم کہتےہیں معاشی حالات بہت برےہیں، یہ جو قرضے چڑھے ہوئے ہیں، یہ بیماری کی علامات ہیں بیماری کچھ اورہے، ایک ملک کا بتا دیں جس کااخلاقیات،مورل اسٹینڈراوپرہواوروہ غریب ہو ، کوئی ملک بتا دیں  جتنامرضی پیسہ وسائل ہوں اگرلیڈرشپ کرپٹ ہوتوخوشحالی ہو؟ مغربی ممالک میں اخلاقیات دیکھیں توہمیں اپنے ملک کو دیکھ کر شرم آئے گی۔

    نوازشریف ڈاکو ہے جو ملک سے بھاگا ہواہے

    زرداری اور نواز شریف سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ثابت ہوچکے ہیں کہ آصف زرداری کرپٹ آدمی ہے ، دنیا میں سب کہتے ہیں آصف زرداری مسٹر ٹین پرسنٹ ہیں، نوازشریف 30سال ملک کو لوٹتا رہا، نوازشریف ڈاکو ہے جو ملک سے بھاگا ہواہے، نواز شریف کی حالت دیکھ کر تو کابینہ میں شیریں  مزاری کے آنسوں آگئے ، شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسوں آجانا کوئی مزاق بات نہیں۔

    مولانافضل الرحمان دونمبرہمیشہ سےتھا

    انھوں نے کہا کہ دیکھ کر شرم آتی ہےکہ ہمارے ملک میں کیاہورہاہے، سب بڑے ڈاکواکٹھےہوکرسوچ رہےہیں عمران خان کوکرسی کاشوق ہے، مولانا فضل  الرحمان دونمبرہمیشہ سےتھا، مشرف نے ان دونوں کواین آراودیاملک پربہت بڑاظلم کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں اخلاقیات ٹھیک نہیں کریں گے ، تب تک مسائل حل نہیں ہوں گے ، شیخ رشید ٹھیک کہتے ہیں بڑھتی مہنگائی  میں کم تنخواہ پر غریب کیسے گزارا کرے۔

    30سال چوری کے بعد یہ کوشش کررہےہیں کہ حکومت گرا دیں گے

    عمران خان نے مزید کہا کہ یقین سے کہتاہوں ان کو خود نہیں پتہ ان کا باہر کتنا پیسہ پڑاہے، 30سال چوری کے بعد یہ کوشش کررہےہیں کہ حکومت گرا دیں  گے، اپنی کرپشن بچانے کیلئے یہ حکومت پردباؤ ڈالنے کی کوشش کررہےہیں ، میں ڈھائی سال سےتماشےدیکھ رہاہوں، یہاں وزیراعظم کوتقریرلکھ کردےدی جاتی تھی۔

    اپوزیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں ڈرتھا کہ میں ان کےکرپشن کےکیسزمعاف نہیں کروں گا ، کرپشن کیسزہم نےنہیں بنائے ان کے دور کے بنے ہوئے  تھے، عدلیہ ان کی تھی ان کوتومسئلہ کوئی نہیں تھا، ان کاتوپیسہ سوئس اکاؤنٹ میں پڑاہواتھا، جج کہہ رہاہےوہ پیسہ واپس لاؤتویہ کہتامیں نہیں لاؤں گا، بھائی وہ آپ کےباپ کاپیسہ تھا،وہ توقوم کاپیسہ تھا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی تو بڑی ہےاورلوگوں کاتنخواہوں میں گزارانہیں ہورہا، ان کوخودنہیں پتاکہ ان کےپاس کتناپیسہ پڑاہے، ان کی کوشش ہےکہ عمران  خان پرپریشرڈالوکبھی کہتےہیں حکومت گرا دیں گے۔

    پاکستان بلیک لسٹ میں جاتاہے تو معیشت نیچے گر جائے گی

    گرے لسٹ سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان فیٹف کی گرےلسٹ میں ہمارے دورمیں نہیں،ن لیگ دورمیں آیا، پاکستان بلیک لسٹ میں جاتا ہے تو معیشت نیچےگرجائےگی، لوگوں کوجومشکل پڑی ہےمہنگائی کی وجہ وجہ ہماراروپیہ نیچےہے۔

    اپوزیشن کا اون پوائنٹ ایجنڈ اہے کہ ان کےچوری کےکیسزختم ہوجائیں

    اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کا پیسہ چوری ہوگا تو لاہور شہر ضرور نکلے گا، بڑے ڈاکو اپنی چوری بچانے نکلیں گے تو لاہور شہر نہیں آئے گا ، ان کاون پوائنٹ ایجنڈاہےکہ انکےچوری کےکیسزختم ہوجائیں، ان کاصرف ایک خوف ہےکہ میں این آراو نہیں دوں گا، مجھے بلیک میل کرنےکی کوشش کی گئی ،کہا یہ فیٹف پرپھنس جائے گا۔

    یوسف رضاگیلانی پاکستان کا کرپٹ ترین آدمی ہے

    یوسف رجا گیلانی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوسف رضاگیلانی پاکستان کا کرپٹ ترین آدمی ہے، ان کےوزیراعظم بننے سے پہلےاوربعدکے اثاثے  دیکھ لیں، یوسف گیلانی کو جتوانے کیلئے حفیظ شیخ کو ہرادیا گیا، راتوں کو لوگوں کو کالز کی گئیں کہ 2کروڑ سے ریٹ شروع ہوگا، ہماری خواتین اراکین  کو کالز کی گئیں کہ پیسے دیں گے۔

    الیکشن کمیشن پاکستان کی ایجنسیزسےسیکرٹ بریفنگ لیں پتاچلےگاکتناپیسہ چلا

    عمران خان نے کہا میں ڈھائی سال بڑی چیزیں برداشت کرتارہاہوں، انہوں نےخودچارٹرڈآف ڈیموکریسی میں کہاکہ اوپن بیلٹ ہوناچاہئے، پھریہ سب بھاگ گئے اورکہنےلگےخفیہ بیلٹ ہونی چاہئے، تمام لوگوں کےسامنےاوپن ہارس ٹریڈنگ کی گئی،الیکشن کمیشن پاکستان کی ایجنسیزسےسیکرٹ بریفنگ لیں  پتاچلےگاکتناپیسہ چلا، ڈھائی سال میں جو جدوجہد کی وہ زندگی کی سب سے مشکل جدوجہد تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک زرداری نے ہاتھ نہیں ماراتھااسٹیل مل 8ارب منافع میں تھی، انھوں نے ایک ایک ادارہ تباہ کیا ،لوگوں کی بھرتیاں کیں، اتنے لوگ بھرتی  کئے کہ پنشن اورتنخواہ کے بعد بہتری کیلئے کچھ نہیں بچتا، سب سے بڑامالیاتی اور کرنٹ اکؤنٹ خسارہ ہمیں ورثے میں ملا، اب دیکھ لیں اسٹیل مل بندپڑی ہےایک ایک ادارہ انہوں نےتباہ کردیا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈالر ملک سے زیادہ باہرجارہےہوں اندرکم آرہےہوں توروپیہ پرپریشرپڑتاہےاورگرجاتاہے، تین بار وزیراعظم بننےوالے کے دونوں بیٹے لندن میں ہیں، جس علاقے میں رہ رہے ہیں وہ بڑے بڑے امید رہتے ہیں، ساری قوم کےسامنے یہ ہورہاہے ملک ایسے آگے نہیں بڑھ سکتا ہوں۔

    عدلیہ،نیب جو مدد چاہیے حکومت ساتھ ہے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ،نیب جو مدد چاہیے حکومت ساتھ ہے، جب تک لوگوں کو سزائیں نہیں ملیں گی تب تک معاشرہ ٹھیک نہیں ہوسکتا، نواز شریف نے پاکستان کا وزیراعظم بن کراقامہ رکھاہواتھا، کہیں سناہےکہ ملک کاوزیراعظم دوسرےملک میں نوکری کررہاہو، ان کےوزرابیرون ملک میں نوکریاں  کررہےتھے، یہ سب طریقہ ملک سےپیسہ باہرلےجانےکیلئےتھا۔

    میں اکیلاکرپشن ٹھیک نہیں کرسکتا

    کرپشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میں اکیلاکرپشن ٹھیک نہیں کرسکتا، عدلیہ یانیب پرمیراکوئی کنٹرول نہیں ہے لیکن عدلیہ اورنیب کومیری حکومت سے جو مدد چاہئے دینے کو تیارہیں، معاشرہ کرپشن کیخلاف لڑتاہے، معاشرہ فیصلہ کرتاہےکہ کرپشن نہیں ہونے دینی۔

    17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں گیا

    معاشی صورتحال سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں گیا ، اللہ کاکرم ہےملک میں زیادہ ڈالرآرہےہیں ، ہم  پیسہ نہیں لگارہے پیسہ خود اپنی جگہ بنارہاہے،کوروناکی وجہ سےدنیاکی اکانمی بری طرح متاثرہوئی۔

    کرپشن ختم کرنے کیلئے قوم سے مدد کی اپیل 

    عمران خان نے کہا کہ اگرملک کوبچاناہےتومعاشی طورپربچاناہے، پہلےہمیں اپنی اخلاقیات اورمورل اسٹینڈرڈٹھیک کرنےپڑیں گے ، جب انصاف اورعدل معاشرے میں آتا ہے توملک ترقی کرتاہے، میں صرف یہ کہناچاہتاہوں کہ مجھے قوم کی مددکی ضرورت ہے، بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ پیسہ ملک میں بھیجا ہے۔

    آخری گیندتک لڑنےوالاکپتان تھا،ہارنہیں مانوں گا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کوبچاناہے ، آخری گیندتک لڑنےوالاکپتان تھا،ہارنہیں مانوں گا، یہ سب بھی مجھے چھوڑ دیں تو اکیلا لڑوں گا پر ہار  نہیں مانوں گا۔

    قوم کوبتاناچاہتاہوں ہم ہرطریقہ سوچ رہےہیں کیسےبوجھ کم کریں

    مہنگی بجلی سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے تھے ، جس سے مہنگی بجلی پیداہورہی ہے، بجلی کی قیمت  بڑھاتے ہیں تو لوگ مزید پریشان ہوں گے، قوم کوبتاناچاہتاہوں ہم ہرطریقہ سوچ رہےہیں کیسےبوجھ کم کریں۔

    لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آگے ہماراچیلنج ہےکہ اپنی ایکسپورٹس کوبڑھائیں، گروتھ بڑھانےکاصرف ایک طریقہ ہےوہ ایکسپورٹ ہے، اب ہم انویسمنٹ پر  لگے ہوئےہیں، ایس ای سی پی میں سب سےزیادہ کمپنیزرجسٹرڈہوئی ہیں، لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

    اس سال کےآخر تک پورے پنجاب تک ہیلتھ کارڈ پہنچ جائیں گے

    صوبائی حکومتوں کے اقدامات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کےپی کے تمام خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنش ہے، پنجاب بڑا ہے انھوں نے بھی ہیلتھ کارڈ  دینےکافیصلہ کرلیا ہے، اس سال کےآخر تک عثمان بزدار کی ٹیم بھی پورے پنجاب تک ہیلتھ کارڈ پہنچادےگی۔

    کسانوں کیلئےبہت زبردست پروگرام لےکرآرہےہیں

    وزیراعظم کا منصوبوں سے متعلق کہنا تھا کہ کسانوں کیلئےبہت زبردست پروگرام لےکرآرہےہیں، اپنے ملک میں دولت کےاندر اضافہ کرنےسے قرضوں سے  نکلا جاسکتا ہے ، راوی سٹی لاہور ، والٹن روڈ پر بزنس سینٹر بنانے جارہےہیں۔

    ہماری کوشش ہے کراچی کو پھیلانے کے بجائے اوپر کی طرف لیکرجائیں

    کراچی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کراچی کے پاس جزیرے پر بنڈل آئی لینڈ بنانے کا پروگرام ہے، ماحولیات کیلئے بڑے پیمانے پر اربن فاریسٹ لگانے  لگے ہیں، بنڈل آئی لینڈ کا بھی مقصد یہ ہے کہ کراچی کے سیوریج کاٹریٹ کریں، ہماری کوشش ہے کراچی کو پھیلانے کے بجائے اوپر کی طرف لیکرجائیں۔

    50سال بعد پاکستان کی تاریخ میں دو بڑے ڈیم بنانے جارہےہیں

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 50سال بعد پاکستان کی تاریخ میں دو بڑے ڈیم بنانے جارہےہیں، پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ہمارے ملک میں اللہ کی دی ہوئی ہر نعمت موجود ہے، اس ملک میں جوپوٹینشل ہےشایدہی کسی ملک میں ہو، چین کیساتھ ملکر پیداوار بڑھانے کیلئے بھی کام کر رہے ہیں، ٹیکنالوجی کی نئی لہر میں نوجوان آبادی کو اوپر لیکر آئیں گے۔

    ہم ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک مشینز لیکر آئیں گے

    وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ہم نے الیکٹورل ریفارمز کا فیصلہ کیا ہے، ہم ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک مشینز لیکر آئیں گے، تاکہ دھاندلی کاکوئی نہ کہے ، اوورسیزپاکستانیوں کیلئےاقدامات اٹھارہےہیں کہ وہ بھی ووٹ ڈال سکیں، امریکامیں کوئی ثابت نہیں کرسکاکہ دھاندلی ہوئی کیوں کہ وہاں الیکٹرانک مشین تھی، یہ تمام چیزیں ہماری حکومت میں ہوں گی۔

  • اعتماد کے ووٹ سے قبل پی ٹی آئی رہنما سوشل میڈیا پر سرگرم

    اعتماد کے ووٹ سے قبل پی ٹی آئی رہنما سوشل میڈیا پر سرگرم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیا ہے اور اپنے قائد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن سوابارہ بجے شروع ہوگا، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کریں گے ، جس میں کہا جائے گا ایوان آرٹیکل 7/91 کے تحت وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

    وزیراعظم کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی رہنما سرگرم ہوچکے تھے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے قائد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کررہے ہیں کہ وزیراعظم با آسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے۔

    آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل شہزاد اکبر نے سمجای رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وزیراعظم چوروں کے خلاف اپنا مشن جاری رکھے گا، عمران خان اپنے مشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

    معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ سیاست اور معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنےکی جدوجہد جاری رکھنی ہے، آج انشااللہ اسمبلی کی اکثریت وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرے گی۔

    پی ٹی آئی کے اہم رہنما فیصل جاوید نے بھی ٹوئٹ میں کہا کہ آج فتح حق کی ہوگی، آج فتح عوام کی ہوگی، آج فتح کپتان عمران خان کی ہوگی، آج فتح پاکستان کی ہوگی، اللہ تعالی عمران خان کو کامیاب و کامران کرے آمین۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ عمران خان پریقین ہے کہ وہ کبھی عوام کےاعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، عمران خان کبھی پاکستان کی بہتری کےلیےجدوجہد سے نہیں رکیں گے۔

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ میرا اعتماد کا ووٹ میرے کپتان کو جاتا ہے، عمران خان اللہ کی رحمت سے پاکستان کو وقار کی طرف لے جائیں گے۔

  • اعتماد کا ووٹ: وزیراعظم  سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کارکنان  کی تیاری مکمل

    اعتماد کا ووٹ: وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کارکنان کی تیاری مکمل

    اسلام آباد: قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر وزیراعظم  عمران خان سے اظہاریکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک پر جمع ہوں گے، ڈی چوک تک جانے کیلئے موبائل وینز پر بڑی اسکرینز لگا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کارکنان نے تیاری مکمل کرلی ہے ، ڈی چوک لے جانے کیلئے موبائل وینز پر بڑی اسکرینز لگا دی گئیں ہیں ، پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک پر جمع ہوں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کے لیےکارکنان نے سوشل میڈیا پر پورے پاکستان میں” میں بھی عمران خان ہوں” مہم شروع کردی ہے۔

    مہم کا آغاز پی ٹی آئی ورکرز نے اپوزیشن کے خلاف جوابی حکمت عملی کے طور پر کیا، مہم کے ذریعے کارکن عمران خان کے حق میں بھرپورعوامی حمایت سامنے لائیں گے۔

    مہم کی کامیابی کے لیے تمام سوشل میڈیا ٹولز استعمال کیے جائیں گے ، واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب، اور انسٹا گرام سمیت ہر فورم پر مہم چلائی جائے گی مہم کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا جائے گا۔

  • اعتماد کا ووٹ لینے کا معاملہ، وزیراعظم اتحادی جماعتوں سے آج الگ الگ ملاقاتیں کریں گے

    اعتماد کا ووٹ لینے کا معاملہ، وزیراعظم اتحادی جماعتوں سے آج الگ الگ ملاقاتیں کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پراتحادی جماعتوں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر شہراقتدار میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔

    وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، ڈھائی بجے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات ہوگی جبکہ وزیراعظم سے طارق بشیرچیمہ، چوہدری سالک حسین ودیگر ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان اور ایم کیوایم ارکان کی ملاقات بھی آج ہوگی ، جس میںسینیٹ انتخابات سمیت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے فیصلے پر مشاورت  کی جائے گی۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قاف لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ پر تفصیلی گفتگو کی، چوہدری پرویز الہی نے کہا تھا کہ اتحادی ہیں حکومت کا ساتھ دیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے رابطہ کرکے سینیٹ انتخابات سمیت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے فیصلے پر مشاورت کی اور خالد مقبول سمیت ایم کیو ایم وفد کواسلام آباد آنے اور ملاقات کی دعوت دی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان ہفتے کے روز قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اجلاس ہفتے کے روز سوا بارہ بجے طلب کرلیا ہے۔

    قومی اسمبلی 341 کے ایوان میں حکومت کو 181ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے ، اعتماد کے ووٹ میں کامیابی کیلئے وزیراعظم عمران خان کو 172 ارکان کی حمایت درکار ہوگی، اعتماد کے ووٹ کے لیے اوپن بیلیٹنگ ہوگی جبکہ ڈویژن کے ذریعے وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

  • سیاسی سرگرمیاں عروج پر، وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

    سیاسی سرگرمیاں عروج پر، وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم  عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں عمران خان پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو حالیہ فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ،اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کیلئے تحریک انصاف کے ارکان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    اجلاس میں وزیراعظم اجلاس میں پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو حالیہ فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس تک اسلام آباد نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

    گذشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور شو آف ہینڈ کے ذریعے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اراکین نے عدم اعتماد کیا تو اپوزیشن بینچ پر بیٹھ جاؤں گا۔

    یاد رہے صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہفتے کی دوپہر طلب کرلیا ہے ، جس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

  • سینیٹ الیکشن میں ہمارے چند لوگ خریدے گئے، سب کے ناموں کا پتہ ہے،  وزیراعظم

    سینیٹ الیکشن میں ہمارے چند لوگ خریدے گئے، سب کے ناموں کا پتہ ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے جو لوگ خریدے گئے ان کے ناموں کا پتہ ہے، مخالفین کے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی،چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی شرکت کی جبکہ وفاقی وزرا اور قانونی و آئینی ماہرین بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں عبدالحفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات اوراعتماد کا ووٹ لینے پرمشاورت کی گئی جبکہ حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی ممکنہ تحریک کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے پہلے ہی پتہ تھا، سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلے گا، مخالفین کے ہتھکنڈوں سے گھبراؤں گا نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارےچندلوگ خریدےگئے،سب کےناموں کاپتہ ہے، آصف زرداری نےپیسہ چلایا،یہ پیسوں سےاپناسسٹم چلارہے ہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، جس کے لئے قومی اسمبلی کا خصوصی سیشن ہفتے کی دوپہر سوا بارہ بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کیلیئے نامزد کردیا ہے ، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے کامیابی کیلئے رابطے شروع کردیے۔

    گذشتہ روز سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد وزیراعظم نے حکومتی وزرا کے اجلاس میں کہا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد اپوزیشن کی پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے، میں چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرسکتا، جس کومجھ پراعتماد نہیں سامنے آکر اظہار کرے۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ اقتدار عزیز ہوتا تو خاموش ہوکر بیٹھ جاتا، وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے، اگرعوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں تو کھل کر سامنے آئیں۔

  • بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

    بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم  عمران خان نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی پر اسلام آباد چھوڑنے پر پابندی لگادی اور تمام ارکان کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا اور اہم ہدایات جاری کر دیں۔

    عمران خان نے ہدایت دی کہ تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں اور آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پی ٹی آئی ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔

    خیال رہے سینیٹ الیکشن میں قومی اسمبلی سے عبدالحفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیراعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، اس سلسلے میں قومی اسمبلی کاخصوصی اجلاس ہفتے کو طلب کرلیاگیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے سات بجے قوم سے خطاب کریں گے جبکہ صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کیلیے نامزد بھی کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز اسلام آباد میں سینیٹ نشست ہارنے کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے اور وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • وزیراعظم کی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

    وزیراعظم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی اور ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان پاک بھارت ایل او سی پر سیز فائر کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

    اس سے قبل  25 جنوری کو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔