Tag: وزیراعظم عمران خان

  • ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی روایت توڑ دی، وزیراعظم

    ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی روایت توڑ دی، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی ، سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال،سینیٹ الیکشن سے متعلق  تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومتی فیصلوں اور کفایت شعاری پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا، ہم نے اپوزیشن کا پہلے پریشر  لیا نہ آئندہ لیں گے۔

    اجلاس میں پی ڈی ایم کایوسف گیلانی کوٹکٹ جاری کئےجانےپربھی بات چیت کی گئی ، اس حوالے سے عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، ایم این اے ،ایم پی ایز کے گلے شکوے دور کریں گے، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کاخرچہ49فیصدکم کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد وزیراعظم آفس کاخرچہ506ملین سےکم کرکے243ملین ہوگیا ، لوگوں کو  پتا ہونا چاہیئے مشکل حالات میں حکومت انکے ساتھ ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سارے معاشی اعشاریےبہتری کی طرف جارہے ہیں، بڑےعرصےکےبعدلارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں واضح ہورہاہے۔

  • سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراضات:وزیراعظم کا پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج طلب

    سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراضات:وزیراعظم کا پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج طلب

    لاہور : وزیراعظم عمران خان  نے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈکا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر صوبائی تنظیموں کے اعتراضات پر غور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراضات کے باعث وزیراعظم عمران خان نےسرکاری مصروفیات مؤخر کر دیں ، وہ آج بنی گالہ میں پارٹی معاملات پر مصروف دن گزاریں گے۔

    وزیراعظم نے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس بنی گالہ چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اس دوران وزیراعظم پی ٹی آئی کےارکان اسمبلی سےبھی ملاقات کریں گے، جس میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پرصوبائی تنظیموں کےاعتراضات پر غور ہوگا ۔

    پارلیمانی بورڈ کی سینیٹ ٹکٹوں سے متعلق تجاویز پر مشاورت ہوگی جبکہ سندھ،کےپی سےبعض امیدواروں کوٹکٹیں دینےکےفیصلوں پر نظر ثانی ہوگی۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات سامنے آئے، پی ٹی آئی بلوچستان نے عبدالقادر کو سینیٹ ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر عمران خان نے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

    بعد ازان سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں بلوچستان کے بعد سندھ سے بھی آواز اٹھنے لگی۔

    خیال رہے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز ہے جبکہ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔

  • وزیراعظم نے جاپانی اندازِ شجرکاری کو بہترین قرار دے دیا

    وزیراعظم نے جاپانی اندازِ شجرکاری کو بہترین قرار دے دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے شجرکاری کیلئے جاپانی میا وا کی تکنیک کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا اس تکنیک سے درخت 10 گنا تیز اور 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے جاپانی میا وا کی تکنیک کے تحت شہری شجرکاری کا آغازکردیا، جاپانی تکنیک سےدرخت 10 گنا تیز اور 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جاپانی تکنیک سے شجر کاری آلودگی سے لڑنے کا بہترین طریقہ ہے، لاہور میں درخت لگانے کے لیے 50مقامات کاکا انتخاب کیا گیا ہے، پہلا تجربہ 2020 میں لبرٹی چوک میں کیا گیا تھا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے جیلانی پارک میں اربن فارسٹ منصوبے کا افتتاح کیا تھا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو بہت محنت کرنا پڑے گی، اس کے لئے پچاس مقامات پر اربن فاریسٹ لگانے کی سوچ اہم اور پہلا قدم ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور کے لوگ چاہتے ہیں کہ شہر میں درخت لگیں ہر طرف سبزہ ہو، ہم نے پاکستان بھر میں 10ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، لاہور کے شہریوں سے کہتا ہوں کہ اربن فاریسٹ کیلئے درخواست دے اور ہدف مقرر کریں۔

    ماضی کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکومتیں پانچ سال کا سوچتی رہی، انہیں کہتا ہوں کہ ملک کے مستقبل پانچ سال کی پلاننگ سے نہیں بنتے، ہم نے جنگلات ختم کئے مگر کسی نے اثرات کے بارے میں نہیں سوچا،بغیرسوچے سیمنٹ کےجنگل بنانےسےلوگوں پر منفی اثرات آتےہیں۔

  • سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلنے کی روایت ختم کررہے ہیں، وزیراعظم

    سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلنے کی روایت ختم کررہے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلنے کی روایت ختم کررہے ہیں، جو ایوان میں پارٹی کے لیے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ کیلئےحتمی امیدواروں کے ناموں پرغور کیا گیا اور سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی لسٹ پر مشاورت مکمل کی گئی۔

    اجلاس میں روایتی طریقہ کار سے ہٹ کرسینیٹ کے لیے میرٹ پر ٹکٹ دینے پراتفاق کیا گیا، وزیراعظم نے کہا سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلنے کی روایت ختم کررہے ہیں، جو ایوان میں پارٹی کے لیے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسے لگا کر ایوان میں آنےوالےعوام کے فائدے کا کبھی نہیں سوچ سکتے، شفاف انتخابات اورایوان بالامیں اکثریت حاصل کرنے کیلئے پر امید ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اوپن ووٹ پرانتخابات ہوں، میں چاہتا ہوں ووٹ پرقیمت نہ لگے۔

    خیال رہے سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی، 11مارچ کو52سینیٹرزریٹائرہوجائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ، دورے میں شجرکاری مہم کاافتتاح اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ جیلانی پارک میں پودالگاکرشجرکاری مہم کاافتتاح کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم کو لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانےسےمتعلق اقدامات سےآگاہ کیا جائے گا اور 51اربن فارسٹ سائٹس کےہدف کی تکمیل میں پیشرفت پربریفنگ بھی دی جائے گی۔

    عمران خان پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی پر اجلاس اور آٹے کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات پراجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ فروٹ و سبزی منڈیوں کی تعدادمیں اضافے پراجلاس بھی منعقدہوگا۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں حکمت عملی پرغورکیاجائےگا اور پی ڈی ایم احتجاجی تحریک،قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی پرمشاورت کی جائےگی۔

    وزیراعظم راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تقریب میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ امن امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ لیں گے۔

  • اہم پیشرفت،حکومت اور ٹی ایل پی میں معاملات طےپاگئے

    اہم پیشرفت،حکومت اور ٹی ایل پی میں معاملات طےپاگئے

    اسلام آباد: ختم نبوتﷺ کے قانون سے متعلق حکومت اور تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی ) کے درمیان بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری ٹیم ٹی ایل پی کیساتھ بات چیت کررہی تھی جس کا مثبت نتیجہ نکلا  اور ٹی ایل پی کیساتھ حکومت کا معاہدہ طے پایا گیا ہے، کامیاب مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی نے ختم نبوت کے قانون سے متعلق اپنی ڈیڈلائن فروری سے بڑھا کر 20اپریل کردی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیس اپریل کے بعد ٹی ایل پی کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے، آج ٹی ایل پی اور اپنے ملک کے لوگوں کو کہناچاہتاہوں کہ ہماری حکومت سےپہلےکسی نے محمدﷺ کی شان کیلئے واضح مؤقف نہیں اپنایا، میں یہ بات فخر سے کہہ سکتاہوں کہ ہماری حکومت نے حساس معاملے پر عالمی سطح پر واضح مؤقف اپنایا۔اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ نبیﷺکی شان سےمتعلق مؤقف ووٹ کیلئےنہیں لیایہ میرا عقیدہ ہے،مغربی ممالک میں نبیﷺ کی شان میں گستاخی پلان کے تحت ہوتاہے، مغربی ممالک میں بیٹھے فتنے کو سمجھ نہیں آتی کہ ہمارا کیا عقیدہ ہے؟میں نے یہ معاملہ اوآئی سی اور یواین میں بار بار اٹھایا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت سے متعلق مسلم ممالک کی جانب سے اب رد عمل آرہےہیں، اسلامی ممالک کے چار، پانچ حکمرانوں کی طرف سے ردعمل آیا، جبکہ محمدﷺ کی شان میں گستاخی پر یو این نے بھی ہمارے مؤقف کی تائید کی۔دوسری جانب اےآر وائی نیوز نے حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مندرجات حاصل کرلئے ہیں، مندرجات میں حکومت نے ایک بار پھر نومبر2020کے معاہدے پر اپنا عزم دہرایا، حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدےکی شقوں کو20اپریل 2021تک پارلیمنٹ میں پیش کیاجائیگا۔

    معاہدےکے نکات میں کہا گیا ہے کہ فیصلے پارلیمنٹ کی منظوری سے طے کئےجائیں گے،معاہدے میں کہا گیا ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل ٹی ایل پی کارکنوں کےنام ای سی ایل سے نکالے جائیں گے۔

  • سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا،وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

    سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا،وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز کی منظوری دے دی، نوٖٹی فکیشن جاری کرنے کے بعداعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےسرکاری ملازمین سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سرکاری ملازمین کے دھرنے پر بات چیت کی گئی۔

    شیخ رشیدنےوزیراعظم کوسرکاری ملازمین کی تنخواہوں پراعتمادمیں لیا اور بتایا کہ دھرنامظاہرین کےساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے، نوٖٹی فکیشن جاری کرنےکےبعداعلان کیاجائے گا۔

    وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز کی منظوری دے دی۔

    اس سے قبل وزیرداخلہ شیخ رشید سے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کےمعاملے کوحتمی شکل دی گئی۔

    یاد رہے رات گئے سرکاری ملازمین کےنمائندوں سے حکومتی کمیٹی کے تنخواہیں بڑھانےکےحوالےسے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے،
    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اعلان آج دوپہر2بجے کیا جائے گا۔

    اجلاس میں تمام گرفتارسرکاری ملازمین کورہاکرنےکافیصلہ کیا گیا اور تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی یقین دہائی کرائی گئی، جس کے بعد وزیرداخلہ نے اسلام آبادانتظامیہ کوہدایت کی کہ گرفتار ملازمین کورہا کیا جائے۔

    مذاکرات میں پرویزخٹک،شیخ رشید اورعلی محمدخان کی شرکت جبکہ سرکاری ملازمین کی نمائندگی آل گورنمنٹ امپلائزالائنس کےچیئرمین نے کی۔

  • احساس کفالت پروگرام: وزیراعظم  کا آج سے 70لاکھ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم شروع کرنے کا اعلان

    احساس کفالت پروگرام: وزیراعظم کا آج سے 70لاکھ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کے تحت آج سے 70لاکھ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا پسند نا پسند یاسیاسی بنیاد پر رقم نہیں دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے مستحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم تمام مستحقین کو ہیلتھ کارڈ دیں گے اور احساس کفالت پروگرام کےتحت مستحقین کوادائیگی جاری رہے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا فرض ہے کہ پسماندہ طبقے کی مدد کرے ، اخوت ادارے کےساتھ ملکرمستحقین کو چھت فراہم کریں گے جبکہ مستحقین کو گھر، روزگار کےمواقع کیلئے مدد کریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر کام شروع ہوچکا ہے، مستحق افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے مواقع فراہم کریں گے ، پیسوں کی تقسیم میں شفافیت پر احساس پروگرام کی ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آبادی کےلحاظ سے سندھ میں میرٹ کی بنیاد پرپیسہ تقسیم کیا، ہم آج سے 70لاکھ خاندانوں میں پیسہ تقسیم کرنا شروع کر رہے ہیں، پسند نا پسند یاسیاسی بنیاد پر رقم نہیں دی جائیگی ، حکومت کی کوشش ہے آپ کی مدد بنیادی ضرورت پوری کی جائے۔

  • حکومت تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پُر عزم

    حکومت تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پُر عزم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پُر عزم ہے ، نوجوان جدید تعلیم سےآراستہ ہوں توہی ان کی صلاحیتوں سےفائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالج اکانومی کے فروغ پراجلاس ہوا ، جس میں تعلیم شفقت محمود، سیکرٹری منصوبہ بندی، تعلیم، ڈاکٹر عطا الرحمان، پروفیسر شعیب خان، پروفیسر ناصر خان اوراعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں نالج اکانومی کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ، شفقت محمود نےتعلیم کےمختلف منصوبوں اور اقدامات میں پیش رفت سےآگاہ کیا جبکہ ڈاکٹرعطا الرحمان کی جانب سے مصنوعی ذہانت ، بائیو ٹیک و دیگر جدید علوم پرتجاویز پیش کی گئی۔

    جس میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا مستقبل تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے، ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان جدید تعلیم سےآراستہ ہوں توہی ان کی صلاحیتوں سےفائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت تعلیم کے فروغ کے حوالے سےاپنابھرپور کردار ادا کرنے کے لیےپر عزم ہے ، تعلیمی اصلاحات کا مقصد نہ صرف تعلیم کا فروغ بلکہ طلبا میں اعلیٰ اقدار کواجاگر کرنا ہے، نصاب میں سیرت النبیﷺکامضمون شامل کرنےکااسلامی شعار سے روشناسی ہے۔

    وزیر اعظم نے فنی تعلیم اور اسکل ڈویلپمنٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا فنی تربیت کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق یقینی بنایا جائے اور تعلیمی اداروں اور مارکیٹ میں تعلق کو مضبوط کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

  • بھارت اگریہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کودبالے گا تویہ اسکی خام خیالی ہے، وزیراعظم

    بھارت اگریہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کودبالے گا تویہ اسکی خام خیالی ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اگریہ سمجھتاہےکہ پاکستان کودبالےگاتویہ اسکی خام خیالی ہے، بھارت پاکستان کو دنیامیں تنہانہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکامیں نئی حکومت آئی ہے، کچھ نہیں کہہ سکتے نئی پالیسیاں کیاہیں، بھارت اگریہ سمجھتاہےکہ پاکستان کودبالےگاتویہ اسکی خام خیالی ہے۔

    بھارت کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیامیں شعوربیدارہوگیاہےکہ کشمیریوں پرظلم ہورہاہے، ہم نےبھارت سےپھرکہاکہ بات چیت کرے، بھارت نے ایف اےٹی ایف میں پاکستان کودبانےکوشش کی مگرناکام رہا، بھارت پاکستان کودنیامیں تنہانہیں کرسکتا۔

    مسئلہ کسشمیر سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ کشمیرکےلوگ 70سال سےآزادی چاہتےہیں، مسئلہ کشمیرایک بارپھرپوری دنیامیں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا ہے اور کشمیرکامسئلہ دنیااوراقوام متحدہ میں اٹھ چکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کےباعث پاکستان کی مقبولیت دنیا میں زیادہ ہے، ماضی کے مقابلےمیں آج صنعت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم والےجتنےلانگ مارچ کرناہےکرلیں ،لوگ ان کوسمجھ چکےہیں ، اپوزیشن کی چوری بچانے کے لیے عوام باہرنہیں نکلیں گے۔