Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم سے پارلیمنٹیرینز کی ملاقات، مسائل کے حل اور ترقیاتی امور پر گفتگو

    وزیراعظم سے پارلیمنٹیرینز کی ملاقات، مسائل کے حل اور ترقیاتی امور پر گفتگو

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹیرینز سے ملاقات میں اسپتال ، انڈرپاس کی تعمیر اور سوات موٹروے کی توسیع کی درخواست پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پارلیمنٹیرینز کی ملاقات ہوئی ، پارلیمنٹیرینز میں صاحبزادہ محبوب سلطان، صوبائی وزیر پنجاب سردار آصف نکئی جبکہ ممبران قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں، ملک عمراسلم اور محمد امیر سلطان بھی شامل تھے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    ملاقات میں متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل کے حل اور ترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی ، صاحبزادہ محبوب سلطان نے جھنگ میں نئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی تعمیرکی درخواست کی جبکہ شفیق آرائیں کی جانب سے لودھراں میں ریلوے انڈرپاس کی تعمیرکی درخواست گئی۔

    وزیراعظم نے اسپتال اور انڈرپاس کی تعمیرکی درخواست پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ، شفیق آرائیں نےملتان لودھراں روڈاپ گریڈیشن منصوبے کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔

    ملاقات میں حیدرعلی خان نےسوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا، وزیر اعظم نے کہا سیاحت کے فروغ اور ماحولیات جنگلات کے تحفظ کیلئے وفاق ممکن سہولت فراہم کرے گا۔

    وزیراعظم نےسوات موٹروےکی توسیع درخواست پرعملدرآمدکی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر پرنس نوازالائی نےبٹگرام میں گرڈاسٹیشن اور سڑک تعمیر کے منصوبے پرشکریہ ادا کیا۔

  • وزیراعظم  کی اشیائےضروریہ کی قیمتوں  میں کمی کیلئے زیر غور تجاویز کو فوری حتمی شکل دینے کی ہدایت

    وزیراعظم کی اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے زیر غور تجاویز کو فوری حتمی شکل دینے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بنیادی اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے زیر غور تجاویز کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی تاکہ تاکہ ان پر عمل یقینی بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیرخزانہ، وزیراقتصادی امور،گورنراسٹیٹ بینک کی شریک ہوئے، اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے اقدامات پرغور کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے، اشیائے ضروری میں غریب سب سےزیادہ آٹےکی قیمت سےمتاثرہوتےہیں۔

    عمران خان نے ہدایت کی کہ قیمتوں میں کمی کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور زیر غور تجاویز کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے،تاکہ ان پر عمل یقینی بنایا جائے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی ہنگامی بنیادوں پر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، درآمد کے بعد چینی کی قیمت فوری کم ہوجائے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی اور پاور کے معاملے پر اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں، چینی درآمد کرنے کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں۔

  • یہ کسی کےباپ کا نہیں عوام کا ملک ہے، دہرا معیار نہیں چلنے دوں گا، وزیراعظم چیئرمین ایف بی آر پر برہم

    یہ کسی کےباپ کا نہیں عوام کا ملک ہے، دہرا معیار نہیں چلنے دوں گا، وزیراعظم چیئرمین ایف بی آر پر برہم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین ایف بی آر پر خفگی کااظہار کرتے ہوئے کہا یہ کسی کےباپ کا نہیں عوام کا ملک ہے، اپنی حکومت میں دہرا معیار نہیں چلنے دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت شوگرکمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد اجلاس ہوا ، جس میں عمران خان نے سفارشات  پر عملدرآمد کیلئےنو کمپرومائز پالیسی اپنانےکافیصلہ کیا۔

    وزیراعظم نے اجلاس کےدوران چیئرمین ایف بی آر پر خفگی کااظہار کرتے ہوئے کہا یہ کسی کےباپ کا نہیں عوام کا ملک ہے، وہ دور گیا جب اشرافیہ کی معلومات  عوام تک نہیں پہنچتی تھی، اپنی حکومت میں دہرا معیار نہیں چلنے دوں گا۔

    عمران خان نے سوال کیا کہ دکاندار کاٹیکس ریکارڈ پتہ چل سکتا ہے توشوگر مل مالکان کاکیوں نہیں؟ چیئر مین ایف بی آر بتائیں 15 دن میں کام کیوں نہیں ہو سکا؟

    وزیراعظم نے شوگر فیکٹریوں کے باہر کیمرے نہ لگانے پر بھی خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اچھی طرح جانتا ہوں کہ تاخیری حربے کون کر رہا ہے ، بروقت کام مکمل نہ ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہوگا، عام دکاندار سےجو سلوک ہو رہا ہے وہی بڑے شوگر مل مالکان کےساتھ ہوگا۔

    اجلاس میں بتایا کہ شوگرفیکٹریوں کے فرانزک آڈٹ میں ثابت ہونے والے گھپلوں پربھی کارروائی کی گئی اور ٹیکس ریکارڈمیں ٹیمپرنگ کرنےوالی فیکٹریوں کو 345  ارب کے ٹیکس ڈیمانڈ نوٹس جاری کئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کی تحقیقات میں 345 ارب کے ٹیکس میں گھپلے کاانکشاف ہوا تھا، شوگر کمیشن رپورٹ کےبعدسےحکومت کو سیلز ٹیکس کی مد میں 80 فیصد سے زائد ریکوری کی گئی ، پہلے 16ارب ٹیکس ملتا تھا اب 29 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

    ذرائع کے مطابق 2015 میں لیگی حکومت کی جانب سےایف بی آر قانون میں غیر ضروری ترمیم کا انکشاف ہوا ، ایف بی آر کوجان بوجھ کر سیل ٹیکس کا ریکارڈ کسی سےشیئر نہ کرنےکاپابند بنایا گیا ، ایف بی آر کو حکومتوں سےبھی معلومات کےتبادلے سے روکا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ وزیراعظم عمران خان کےعلم میں آیا تو 15 دن میں ترمیم واپس لینے کی ہدایت کی ، 15 دن گزر جانے کے باوجود چیئر مین ایف بی  آر کام مکمل نہ کر سکے۔

  • سینیٹ کے لیے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے ، وزیراعظم

    سینیٹ کے لیے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے ، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی فہرست پیش کردی گئی ، عمران خان نے کہا سینیٹ کے لیے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا اور وزیراعظم کو سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی فہرست پیش کی گئی۔

    وزیراعظم نے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈکے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  کہ سینیٹ کے لیے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے،چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہ چلے، جو ایوان میں پارٹی کے لیے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حالیہ الیکشن کےبعدایوان بالا میں بھی بڑی جماعت ہوگی۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کی قیادت نے ملاقات کی تھی ، جس میں چوہدری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی شریک ہوئے، وزیراعظم نے اتحادی امیدوار کامل علی آغا کو ٹکٹ دینےکی منظوری دی تھی۔

    حکومت نے سینیٹ انتخابات کیلئےکمیٹی بھی تشکیل دی ہے، کمیٹی میں پرویزالٰہی، عثمان بزدار اور گورنرچوہدری محمدسرور شامل ہیں۔

  • پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر وزیراعظم کا بروقت ایکشن

    پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر وزیراعظم کا بروقت ایکشن

    اسلام آباد : پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر وزیراعظم عمران خان نے لکڑیاں لے جانے والی خواتین اور شہریوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر وزیراعظم عمران خان نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے لکڑیاں لےجانےوالی خواتین اورشہریوں کوٹرانسپورٹ مہیاکرنےکی ہدایت کردی۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی ریڈزون کےاطراف کچی بستی کےغریب مکینوں کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں اور لکڑیاں لےجانے کے لیےٹرانسپورٹ مہیا کی جائے۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے کو فوری احکامات جاری کردیئے ہیں ، وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کچی بستی کےمکینوں کےلیےٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گی، ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی، سہولت کےذریعے خواتین ، بچوں و بزرگوں کو مسلم کالونی تک رسائی ہوگی۔

    وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پرسی ڈے اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

  • وزیراعظم  کا  جی الیون سگنل پر حادثے کا نوٹس، واقعےسے متعلق فوری رپورٹ طلب

    وزیراعظم کا جی الیون سگنل پر حادثے کا نوٹس، واقعےسے متعلق فوری رپورٹ طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے جی الیون سگنل پر حادثے ، وزرا کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے سے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورت حال پر غور کیا گیا، وزارت داخلہ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سےمتعلق بریفنگ دی۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ آئندہ ہفتے زمین کے معاملے پر نئی تجاویز دیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوسائٹی کی غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیا تھا ، عدالت نےسوسائٹی کےمستقبل کیلئےسی ڈی اےکوفیصلے کی ہدایت کی تھی ، ہائیکورٹ کےاحکامات پرمعاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے بھی رکھا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کووزراکی پارلیمنٹ اجلاسوں میں حاضری کی رپورٹ پیش کی گئی ، جس پر وزیراعظم نے عمر ایوب اور حماد اظہر کی پارلیمانی کارکردگی کی تعریف کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراکوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ پوری قوم کانمائندہ فورم ہےجہاں ہروزیرجوابدہ ہیں، جمہوریت مضبوط کرنی ہےتوپارلیمنٹ کومضبوط بناناہوگا۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے جی الیون سگنل پر حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعےسے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی۔

    عمران خان نے وزرا کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا وزرا سیکیورٹی کے نام پر سرکاری وسائل کا غیرضروری استعمال نہیں کر سکتے ، وزراکے پاس کتنی سیکیورٹی ہے؟ رپورٹ دی جائے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل  ملک گیر انسداد کورونا مہم کا آغاز کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل ملک گیر انسداد کورونا مہم کا آغاز کریں گے

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل ملک گیر انسداد کورونا مہم کا آغاز کریں گے ، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں کورونا صورتحال سمیت کورونا ویکسین سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آگئی، وزیراعظم کل افتتاح کریں گے، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین دی جائے گی جبکہ 18سال سے کم عمر بچوں کو ابھی کورونا ویکسین نہیں دی جائے گی۔

    اجلاس میں پی ایس ایل میچز میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت پر بھی غور کیا گیا کہ اسٹیڈیم میں محدود لوگوں کو اجازت دی جائے۔

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پہلے فیز میں حساس 15 شہروں کےفرنٹ لائن ورکرز کی ویکسی نیشن ہوگی، آئسولیشن مراکز،نجی، سرکاری اسپتالوں کے عملے کی ویکسی نیشن ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک گیرانسداد کورونا مہم کا آغاز کل دن 11بجے این سی او سی میں ہو گا، وفاق، صوبوں میں انسداد کورونامہم کا آغاز بیک وقت ہو گا۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ ملک بھر سے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن جاری ہے، رجسٹرڈفرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی تعداد 5 لاکھ 3 ہزار سےتجاوزکر چکی ہے،31 مارچ سےقبل ملک کے ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن مکمل کی جائےگی۔

  • ‘وزیراعظم 5 فروری کو کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے’

    ‘وزیراعظم 5 فروری کو کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے’

    مظفر آباد : صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 5 فروری کو کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، آزاد کشمیر دورے کی دعوت قبول کرنے پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کی انتخابی مہم نقطہ عروج پر ہے، مظفر آباد سے بڑی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوئی ہیں۔

    بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس کے اہم لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، اہم شخصیات کی شمولیت سے آزاد کشمیر کی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے۔

    صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر نے کہا کہ وزیراعظم سے 5فروری کو دورہ آزادکشمیر کی درخواست کی تھی، آزادکشمیر دورے کی دعوت قبول کرنے پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم 5 فروری کو کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، مسئلہ کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔

    خیال رہے آزاد کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما دیوان چغتائی ساتھیوں سمیت اور یپلزپارٹی کی کلیدی شخصیت چوہدری رشید  تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں  ،  دونوں رہنماؤں نے  وزیراعظم کی قیادت اور پارٹی کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

  • وزیراعظم  سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

    گذشتہ ہفتے بھی وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی ، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل 11 جنوری کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی تھی جس میں سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کااجلاس ہوا تھا، جس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا گیا ، وزیراعظم نے کہا تھا کہ میثاق جمہوریت میں پی پی اور ن لیگ نےاوپن بیلٹ کی تجویزپراتفاق کیاتھا اور اب اپوزیشن اوپن بیلٹ سےکرانےکی تجویزسےبھاگ رہی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ کرکے سیٹیں حاصل کرناچاہتی ہے، شفاف انتخابات میں بڑی رکاوٹ خوداپوزیشن جماعتیں بن رہی ہیں۔

  • ‘حکومتی اقدامات کے نتائج ملنا شروع ،  شدید مہنگائی کی لہر پر قابو پالیا’

    ‘حکومتی اقدامات کے نتائج ملنا شروع ، شدید مہنگائی کی لہر پر قابو پالیا’

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کےنتائج ملنا شروع ہوچکے ہیں، شدیدمہنگائی کی لہر پر قابو پالیا ہے اور اشیاکی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کااجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا گیا ، وزیراعظم نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں پی پی اور ن لیگ نےاوپن بیلٹ کی تجویزپراتفاق کیاتھا اور اب اپوزیشن اوپن بیلٹ سےکرانےکی تجویزسےبھاگ رہی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ کرکے سیٹیں حاصل کرناچاہتی ہے، شفاف انتخابات میں بڑی رکاوٹ خوداپوزیشن جماعتیں بن رہی ہیں۔

    اجلاس میں حکومتی رہنماؤں کوسرکاری زمینوں پرقبضےکےخلاف جاری آپریشن پربریفنگ دی گئی ، اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف  آپریشن پرن لیگ کوسب سے زیادہ مسئلہ ہے، واضح ہوچکا قبضہ مافیا اپوزیشن رہنماؤں کی اے ٹی ایم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں کی پشت پناہی سے مافیاسرکاری زمینوں پرقابض ہوا، یہ لوگ سرکاری زمینوں سےکمائی کے پیسے سے سیاست کرتے رہے۔

    عمران خان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے اپنے ڈونرز کا مکمل ریکارڈ پیش کردیا ہے ، اپوزیشن جماعتوں کو مختلف ممالک اور شخصیت نے فنڈنگ کی ، تحریک انصاف نے کسی حکومت یا این جی او سے پیسے نہیں لیے، حقیقی فارن فنڈنگ تو نوازشریف اور مولانافضل الرحمان لیتے رہے ، ان کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، یہ لوگ الیکشن کمیشن میں ایکسپوز ہوں گے۔

    مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات کےنتائج ملناشروع ہوچکےہیں، شدیدمہنگائی کی لہر پر قابو پالیا اور اشیا کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، آج افراط زر اس سطح سے کم ہے، جس پرہم نے حکومت سنبھالی تھی، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کم بوجھ ڈال رہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوایونیورسل ہیلتھ کوریج دینےوالاپہلاصوبہ بن چکاہے، صوبے کےہرشہری کومفت صحت سہولت دیناحکومت کا بڑا کارنامہ  ہے، خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کےہرشہری کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔