Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم  کی  پارلیمنٹ مسائل کے حل کیلئے خواتین ارکان کے مؤثر کردار کی تعریف

    وزیراعظم کی پارلیمنٹ مسائل کے حل کیلئے خواتین ارکان کے مؤثر کردار کی تعریف

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے خواتین اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات میں پارلیمنٹ مسائل کے حل کیلئے خواتین ارکان کے مؤثر کردار کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے خواتین اراکین قومی اسمبلی عاصمہ قدیراورغلام بی بی بھروانہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں معاون خصوصی سیاسی امورملک عامرڈوگر نے بھی شرکت کی۔

    عاصمہ قدیر نے وزیراعظم کوسسٹین ایبل ہاؤس ہولڈمنصوبےسےمتعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت کچن گارڈننگ اورچھوٹےپیمانے پرپولٹری ہوگی جبکہ گھرکی ضروریات پوری ہوسکیں گی اور روزگاربھی کیا جاسکے گا، مجوزہ منصوبہ کم سےکم کاربن فٹ پرنٹ کی وجہ سے ماحول دوست ہے

    عاصمہ قدیر نے بلین ٹری سونامی کے مثبت نتائج پروزیراعظم کومبارکباد دی ، غلام بی بی بھروانہ نےجھنگ میں جاری عوامی فلاح کےمنصوبوں سےآگاہ کرتے ہوئے سیال شریف میں بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظرگیس کی دستیابی کی تجویزپیش کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا خواتین ارکان پارلیمنٹ مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردارادا کررہی ہیں۔

  • وزیراعظم کا غریب اور کم آمدن طبقے کیلئے ٹائم لائنز متعین اور جلد آغاز کی ہدایت

    وزیراعظم کا غریب اور کم آمدن طبقے کیلئے ٹائم لائنز متعین اور جلد آغاز کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے غریب اور کم آمدن طبقے کیلئے ٹائم لائنزمتعین اور جلدآغاز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا لاہور کے عوام کیلئےیہ منصوبہ سماجی ،معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت راوی اربن ڈیولپمنٹ منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی شہباز گل،چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی وسینئرافسران شریک ہوئے جبکہ ہاشم جواں بخت ،مشیرسلمان شاہ،معاون خصوصی فردوس عاشق ویڈیولنک پرموجود تھے۔

    چیئرمین راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ودیگرافسران بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے، راوی سٹی منصوبے میں کنسلٹنٹس سے مذاکرات اور ڈیزائن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

    اجلاس کو ویسٹ واٹرپلانٹ کے حوالے سے پیش رفت پربھی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کی کانفرنس کے جلدانعقاد کیلئےاقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ شرکا نے منصوبے میں اراضی کےحصول میں پیش رفت پر بھی آگاہ کیا گیا۔

    سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ،والٹن ایئرپورٹ کی منتقلی پر بھی بریفنگ دیتے ہوئے کہا منصوبے کی کمرشل، ریٹیل ،رہائشی زوننگ عالمی معیار کے تحت کی جا رہی ہے، تعمیرات سےمتعلق نئے تصور کے تحت منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام کیلئےیہ منصوبہ سماجی ،معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے، منصوبے کی تکمیل سے غیر استعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات ممکن ہوگی، معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ،روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

    اجلاس مین کم لاگت والے گھروں کی تعمیر کےمجوزہ منصوبوں پر بھی بریفنگ دیتے ہوئے کہا 25 سے 27 اضلاع کے اطراف 3 سے 5 مرلہ گھروں کے منصوبے شروع ہوں گے، بعد ازاں ان کا دائرہ کار 87 مختلف لوکیشنز تک بتدریج بڑھایا جائے گا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب زمین فراہمی کیساتھ ابتدائی مرحلے میں سرمایہ فراہم کرے گی ، اگلے مرحلے میں مارگیج فنانسنگ کے تحت سبسڈی فراہم کی جائے گی، جس پر وزیراعظم عمران خان نے غریب اور کم آمدن طبقے کیلئےٹائم لائنزمتعین اور جلدآغاز کی ہدایت کردی ہے۔

  • وزیراعظم کو یواین میں تحفظ ناموس رسالتﷺ اورمغرب میں اسلاموفوبیا پرشاندار مؤقف اپنانے پر خراج تحسین پیش

    وزیراعظم کو یواین میں تحفظ ناموس رسالتﷺ اورمغرب میں اسلاموفوبیا پرشاندار مؤقف اپنانے پر خراج تحسین پیش

    اسلام آباد :علمائے کرام نے وزیرِ اعظم کو اقوام متحدہ میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور مغرب میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے شاندار موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےعلما و مشائخ کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری اوردیگربھی ملاقات میں موجود تھے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان،امت مسلمہ میں اتحاد،یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے سب سے زیادہ آواز اٹھائی۔

    عمران خان نے انتہاپسندی سےنمٹنےسمیت دیگرمسائل میں کلیدی کردارپرعلما کی تعریف کرتے ہوئے کہا امت مسلمہ میں تقسیم کی سازشوں کامقابلہ کرنے کیلئے علما کے تعاون کی ضرورت ہے، ملک کوحقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے سے متعلق جئید علما کا کردار کلیدی حیثیت رکھتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ علما سے ملاقاتوں کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا تاکہ ملک کو درپیش مسائل کے حل میں علماکی مشاورت اوررہنمائی جاری رہے۔

    علمائے کرام نے وزیراعظم کو یواین میں تحفظ ناموس رسالتﷺ اور مغرب میں اسلاموفوبیا پر شاندار مؤقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے ملکی عوام سمیت پوری امت مسلمہ کےجذبات کی حقیقی ترجمانی کی۔

    علما نے اسرائیل پر وزیراعظم پاکستان کےدوٹوک مؤقف اختیار کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا جیسےاسلاموفوبیاموضوع کوعمران خان نے اٹھایا ویسے پہلے کبھی کسی نےنہیں اٹھایا۔

  • چیلنج کرتا ہوں  فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے، وزیراعظم

    چیلنج کرتا ہوں فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے، وزیراعظم

    وانا : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس اٹھانے پر اپوزیشن کا شکر گزار ہوں اور چیلنج کرتا ہوں فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیرستان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر اوپن سماعت ہونی چاہیئے، چیلنج کرتا ہوں سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی ، فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےبھیجےگئےترسیلات زرسےملک چلتاہے، میں نے شوکت خانم کی فنڈنگ سمندرپارپاکستانیوں سےکی، ان جماعتوں کومعلوم ہے اورمجھے بھی پتا ہے فارن فنڈنگ کیاہے، کئی ملک ان جماعتوں کو پیسے دیتے رہے، ان ممالک سے تعلقات کی وجہ سےمیں بتا نہیں سکتا۔

    مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے عمران خان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان مدارس کےبچوں کواستعمال کرکےبلیک میل کرتا ہے، مولانا فضل الرحمان کی اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئیں، مولانا فضل الرحمان این آر او کے لیے بلیک میل کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری عوام کی سیاسی سوچ کو نہیں سمجھتے، عوام سمجھدار ہیں وہ کسی کی چوری بچانے کیلئےنہیں نکلیں گے، فارن فنڈنگ کیس اٹھانے پر اپوزیشن کا شکر گزار ہوں، سامنے آنا چاہیے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کہاں سےہوتی رہی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا میں سیاسی جماعتیں فنڈنگ کرتی ہیں، اپوزیشن جماعتیں بتائیں انہوں نےپیسہ کہاں سے اکھٹا کیا، اوورسیز پاکستان فارن فنڈنگ نہیں ہیں، ساری قوم کوپتاچلےگاکس نےملک میں ٹھیک طریقے سے پیسہ اکھٹا کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کےباعث ہم نے خرچے کم کرنے تھے آمدنی بڑھانی تھی، خرچے کم کرنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے اصلاحات کرنی تھی جس میں دیر ہوئی، 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو ساتھ ملائے بغیر کچھ نہیں کر سکتے اور پارلیمانی جمہوریت میں بھاری اکثریت کےبغیراصلاحات نہیں ہو سکتیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کورونا کے باوجود ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا، فیصل آباد سیالکوٹ میں ورکرز نہیں مل رہے تاہم معاشی بدحالی ،کورونا کے باوجود معاشی اعشاریے دیگر ممالک سےبہترہیں۔

  • جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجرا  ، وزیراعظم عمران خان کل نئے سسٹم کا افتتاح  کریں گے

    جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجرا ، وزیراعظم عمران خان کل نئے سسٹم کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجرا کیلئے نئے سسٹم کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد متوفی کے ورثا کو نادرا کے  تعاون سے 15روز میں جانشینی سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کا جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجرا سے متعلق تاریخی اقدام سامنے آیا، ایڈمنسٹریشن اینڈسکسییشن سرٹیفکیٹ ایکٹ 2020 پر عملدرآمد کی تقریب کل ہوگی ، تقریب کل وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔

    ترجمان وزارت قانون کا کہنا ہے وزارت قانون اور نادرا کے اشتراک سے سافٹ ویئر پر کام مکمل کرلیا ہے ، جس کے تحت متوفی کے ورثا کو نادرا تعاون سے 15 روز میں جانشینی سرٹیفکیٹ جاری ہوگا، وزیراعظم عمران خان کل نئے سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ اس سےقبل جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجرامیں 2سے 7سال کاعرصہ لگتا تھا، متوفی کے تمام ورثاکی موجودگی بھی لازمی ہوتی تھی لیکن اب ورثا کی غیر موجودگی میں بھی جانشینی سرٹیفکیٹ جاری ہوسکیں گے۔

    وزارت قانون کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا کے ڈیٹا بیس کو پاکستانی سفارتخانوں سے منسلک کیا جائے گا، اس سہولت سے بہت سارا پیسہ ،عدالتوں کا وقت ضائع ہونے سے بچایا جا سکے گا۔

  • وزیراعظم آج جنوبی وزیرستان میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم آج جنوبی وزیرستان میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج جنوبی وزیرستان میں تعمیروترقی کےمختلف منصوبوں کاآغاز اور کامیاب جوان پروگرام کاافتتاح کریں گے جبکہ ایجوکیشن سٹی کے قیام کا اعلان بھی متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج جنوبی وزیرستان کادورہ کریں گے، وزیراعظم کے معاونین خصوصی عثمان ڈار، ثانیہ نشتر، شہبازگل ، علی امین گنڈاپور، خیبرپختونخوا کے گورنر اور وزیراعلیٰ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

    وزیراعظم جنوبی وزیرستان میں تعمیروترقی کےمختلف منصوبوں کا آغاز کریں گے اور کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرکے پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے جبکہ دورے کے دوران وزیراعظم کو وزیرستان میں ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

    وزیراعظم کے دورے میں ایجوکیشن سٹی کے قیام کااعلان بھی متوقع ہے جبکہ عمران خان کیڈٹ کالج وانا کے دوسرے فیز کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور احساس کفالت پروگرام کےتحت چیک بھی تقسیم کریں گے۔

    اس دوران وزیراعظم کواحساس پروگرام کےڈیجیٹل سروے پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وہ وانا میں مقامی قبائلی عمائدین سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مولاخان سرائےمیں اسپتال کا افتتاح بھی کریں گے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس : کابینہ کمیٹی برائے براڈ شیٹ کی ابتدائی سفارشات وزیراعظم کو پیش

    وفاقی کابینہ کا اجلاس : کابینہ کمیٹی برائے براڈ شیٹ کی ابتدائی سفارشات وزیراعظم کو پیش

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے براڈ شیٹ نے ابتدائی سفارشات پیش کر دیں، وفاقی کابینہ سفارشات کا جائزہ لے کر حتمی ٹی او آرزکی منظوری دےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے، اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال کا جائزہ اور الیکشن کمیشن کےسامنے اپوزیشن کےاحتجاج پر غور کر رہی ہے۔

    اجلاس میں براڈشیٹ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات کامعاملہ زیر بحث آیا، کابینہ کمیٹی برائے براڈ شیٹ نے ابتدائی سفارشات وزیراعظم کوپیش کر دیں ، سفارشات کابینہ کمیٹی کے کنوینئر شبلی فراز کی جانب سے پیش کی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسکینڈل میں ملوث کرداروں کی نشاندہی،تحقیقات ہوں گی جبکہ معاہدہ ،تحقیقات میں روڑےاٹکانےوالےفریقین کوشامل تفتیش کیا جائے گا اورقومی دولت کی لوٹ مارمیں شامل پس پردہ عناصربھی بے نقاب ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان اورکابینہ ارکان کی جانب سے سفارشات پر غور جاری ہے ، وفاقی کابینہ سفارشات کا جائزہ لے کر حتمی ٹی او آرزکی منظوری دےگی، وزیراعظم نے گزشتہ روز شبلی فراز کی سربراہی میں 3 رکنی کابینہ کمیٹی قائم کی تھی۔

    کابینہ کوامن و امان صورتحال،احتجاج کے دوران حکمت عملی اور کوروناصورتحال ،ویکسین سے متعلق امور سمیت سول سروس ریفارمز پربریفنگ دی جائے گی۔

    کابینہ اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریزبورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جبکہ یورو بانڈز اور سکوک بانڈز میں ٹیکس چھوٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اسلام آباد میں بجلی،گیس میٹرزکی تنصیبات پرکمیٹی کی تشکیل نو، کراچی ڈھوک لیبربورڈ کی منظوری اور این ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ ہائیکورٹ فیصلے کی روشنی میں معاونین،مشیران کی تعیناتی کاجائزہ لےگی جبکہ کابینہ ذیلی کمیٹی برائےتوانائی ، کابینہ ذیلی کمیٹی برائےادارہ جاتی اصلاحات اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب،الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر غور کیا جائے گا

    وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب،الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر غور کیا جائے گا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس 19جنوری کوطلب کرلیا ، جس میں سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر غور کیا جائے گا۔

    کابینہ کوامن کی صورتحال اوراحتجاج پرحکمت عملی سمیت کوروناصورتحال اورویکسین سےمتعلق امور اور سول سروس ریفارمز پربریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ کےاجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں آرڈیننس فیکٹریزبورڈکےچیئرمین کی تعیناتی کی منظوری ، نئےمیٹرزکی تنصیبات کےخاتمےپرکمیٹی تشکیل نوکی منظوری دی جائے گی جبکہ یورو بانڈز اورسکوک بانڈزمیں ٹیکس چھوٹ اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں معاونین مشیران کی تعیناتی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    کراچی ڈھوک لیبربورڈکی منظوری کابینہ ایجنڈےمیں شامل کرلی گئی جبکہ وفاقی کابینہ این ٹی ڈی سی کےبورڈآف ڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

    کابینہ اجلاس میں ذیلی کمیٹی توانائی اور ذیلی کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کےگزشتہ اجلاس کےفیصلوں سمیت قانون سازی سےمتعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

  • مودی اوربھارتی میڈیا کا ناپاک گٹھ جوڑ بے نقاب، وزیراعظم نے عالمی برادری کو خبردار کردیا

    مودی اوربھارتی میڈیا کا ناپاک گٹھ جوڑ بے نقاب، وزیراعظم نے عالمی برادری کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی صحافی کے رابطوں نےمودی اوربھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا، عالمی برادری بھارت کو غیرذمے دار اور جنگجو ایجنڈے سے روکے ، ایسانہ ہوکہ خطہ ایک ایسے تنازع کا شکار ہوجائے ، جس پرعالمی برادری قابو نہ پاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں نے 2019 میں ہی جنرل اسمبلی میں مودی کے عزائم واضح کردیے تھے کہ کیسے مودی حکومت نے بالاکوٹ بحران کو انتخابی فائدے کیلئے استعمال کیا، بھارتی صحافی کے رابطوں نے مودی اور بھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ناپاک گٹھ جوڑ الیکشن جیتنے کے لیے فوجی مہم جوئی تک چلا گیا، خطےکےعدم استحکام سے دو چار ہونے کے خطرے کو قطعا نظر انداز کردیا گیا، بالاکوٹ پر بڑا بحران پاکستان کے ذمے دار اور نپے تلے ردعمل سے ٹل گیا، اس کے باوجود مودی سرکاربھارت کو بدمعاش ریاست بنانے پر تلی رہی۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کی سہولت کاری بے نقاب ہوچکی ہے، مقبوضہ کشمیر میں استحصال اور15سال کی پاکستان کے خلا ف مہم کا پردہ چاک ہوچکا ہے، اب بھارت کے اپنے میڈیا نے گندے گٹھ جوڑ کو آشکار کردیا، گندا گٹھ جوڑ ہمارے جوہری خطے کو اس ناقابل متحمل تنازع کی طرف دھکیل رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف مذموم بھارتی عزائم بے نقاب کرتے رہیں گے، عالمی برادری بھارت کو غیر ذمےدار اور جنگجو ایجنڈے سے روکے ، ایسا نہ ہوکہ خطہ ایک ایسے تنازع کا شکار ہو جائے ، جس پرعالمی برادری قابو نہ پاسکے۔

  • وزیراعظم  آج شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیراعظم آج شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    لاہور : وزیراعظم عمران خان آج شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور صنعتوں کیلئے انسپکٹرلیس رجیم کا باقاعدہ اعلان بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، جہاں وہ دورےکےدوران مختلف انتظامی اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دورویہ سڑک کاآج سنگ بنیادرکھیں گے ، یہ منصوبہ 5 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل ہوگا، جس میں 43 کلو میٹر طویل سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کی جائے گی۔

    بورڈآف ریونیو کے حکام وزیراعظم کو اپنے اقدامات بارے بریفنگ دیں گے جبکہ قبضہ مافیا کیخلاف پنجاب حکومت کےاقدامات کیخلاف وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا اور ابھی تک کتنی کمرشل و زرعی ارضی واگزار ہوئی بتایا جائے گا۔

    لاہور: وزیر اعظم کو راوی منصوبے پر بھی بریفننگ دی جائے گی
    لاہور: وزیر اعظم صنعتوں کیلئے انسپکٹرلیس رجیم کا باقاعدہ اعلان کریں گے جبکہ عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، جس میں وزیراعلیٰ وزیراعظم کوصوبے کےانتظامی ، وزراکی کارکردگی سمیت دیگرامورپر بریف کریں گے۔

    عمران خان کو راوی منصوبے اور والٹن ائیرپورٹ کے میگا پراجیکٹ پر بھی بریفننگ دی جائے گی، جبکہ وزیراعظم امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔