Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم عمران خان  کا ایک اور مثالی اقدام

    وزیراعظم عمران خان کا ایک اور مثالی اقدام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےعوامی جلسوں کے دوران دورے پر آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک اور مثالی اقدام اٹھاتے ہوئے عوامی جلسوں کے دوران دورے پر آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے تحریری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن پراسس کے دوران وزیراعظم کے دورے کے اخراجات حکومت نہیں پارٹی ادا کرے گی۔

    خط کی کاپی کابینہ سیکرٹری اور متعلقہ حکام کوبھیج دی گئی ہے ، فیصلہ الیکشن آرڈیننس ترمیم2022کے پیش نظر کیا گیا۔

    یاد رہے گذشتہ سال وزیراعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال28فیصدکمی کی گئی، دوسرےسال 21فیصد اور تیسرےمالی سال میں 29فیصدکمی کی گئی تھی۔

    اعداد وشمار کے مطابق وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی صوابدیدی اختیارات ختم کر دیے، عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا، سرکاری عیاشیوں کے لیے نہیں، کیمپ آفسز، سیکیورٹی اور غیرملکی دوروں کے نام پر لوٹنے کی روایت ختم کردی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان  کی جدید لڑاکا طیارے جے 10سی میں بیھٹنے کی تصاویر وائرل

    وزیراعظم عمران خان کی جدید لڑاکا طیارے جے 10سی میں بیھٹنے کی تصاویر وائرل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے جدید لڑاکا طیارے جےٹی سی کا خود طیارے میں بیٹھ کر معائنہ کیا، اس موقع پر عمران خان کو طیارے کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے بیڑے میں جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی شمولیت کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    تقریب میں پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستوں کی جانب سے وزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا، جس کے بعد عمران خان نے طیاروں کو شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ دیکھا۔

    تقریب سے خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے جدید لڑاکا طیارے جے 10 سی میں بیٹھ کر خود طیارے کا معائنہ کیا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ تھے۔

    پاک فضائیہ کےاعلیٰ افسر نے وزیراعظم عمران خان کو جدید لڑاکا طیارے سے متعلق بریفنگ دی ، اس کے علاوہ وفاقی وزرا فوادچوہدری، پرویزخٹک، اسدعمر نے بھی نئے طیاروں کاجائزہ لیا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا میلی آنکھ سے دیکھا تو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

  • میرا پلان تیارہے، اب انہیں بتاؤں گا کہ سیاست کیسے کرتے ہیں، وزیراعظم

    میرا پلان تیارہے، اب انہیں بتاؤں گا کہ سیاست کیسے کرتے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا پلان تیارہے، اب انہیں بتاؤں گا کہ سیاست کیسے کرتے ہیں، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سینئرقیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتمادسے نمٹنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں سینئررہنماوں نےموجودہ صورتحال سےنمٹنےکی تجاویز دیں اور عدم اعتماد کی تحریک کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔

    عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مجھے پتہ ہے کہ یہ کیاکرنےجارہے ہیں، یہ سارے ڈرے ہوئے ہیں، اسی لئے اکٹھے ہوگئے ہیں ، میرا پلان تیارہے، اب انہیں بتاؤں گا کہ سیاست کیسے کرتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اتحادیوں کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    سینئر رہنماوں نے بریفنگ میں بتایا کہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنائیں گے، اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارا ساتھ دیں گے، ہم نےاپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہولینے دیں، سرپرائزدیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، ایسا پلان تیار کررکھا ہے ان کو سمجھ نہیں آنی، پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا۔

    عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا،پنجاب میں پیدا ہونے والےحالات پرقابو پا لیں گے، تمام ارکان میرے ساتھ دیں گے، پریشانی کی بات نہیں۔

    اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کر لی گئی اور تحریک عدم اعتماد ملکی سیاسی صورتحال اور ارکان سے رابطوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان کا  پنجاب کے وزیراعلیٰ  کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اگلے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے کمیٹی بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی اور پنجاب میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے 5 رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔

    کمیٹی ترین گروپ،علیم خان اور ق لیگ سے نئےوزیراعلیٰ کیلئےمشاورت کرے گی ، پارلیمانی پارٹی رہنماؤں سے بھی نئےوزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کی جائے گی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، جہاں اہم فیصلےاور ملاقاتیں متوقع ہیں، وزیراعظم نےگورنرپنجاب کو ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ ہاوس بلالیا ہے۔

    ملاقات میں وزیراعظم گورنر پنجاب سے سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات کریں گے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور پنجاب میں طرز حکومت سے مطمئن نہیں۔

  • 2013 کےانتخابات میں دھاندلی کا الزام: ایازصادق  کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری

    2013 کےانتخابات میں دھاندلی کا الزام: ایازصادق کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے2013 کےانتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اپیل  پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایازصادق کی 2013 الیکشن میں حلقے میں دھاندلی کے الزام سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا آپ اس کے بعد الیکشن ہار گئے؟ جس پر ایازصادق نے بتایا کہ جی نہیں ، میں اس کے بعد کوئی الیکشن نہیں ہارا اور مجھ پر کوئی دھاندلی کا الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ 2013 کے الیکشن کا معاملہ ہے، جو غیر مؤثر ہوچکا ہے، ایازصادق نے کہا اس کیس میں مجھ پرجھوٹاالزام عائدکیاگیااورمیری ہتک کی گئی، یہ سیاسی معاملہ اور سیاسی معاملات غیر مؤثر نہیں ہوتے۔

    جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی ہتک ہوئی تھی تو آپ ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر سکتے ہیں۔

    عدالت نے ایاز صادق کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان، نادرا اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دئیے اور مزید سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

    یاد رہے سال 2013 میں این حلقہ این اے 122 انتخاب میں عمران نے ایاز صادق پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے اس حلقے کا انتخاب چیلنج کر دیا تھا اور الیکشن ٹربیونل نے مذکورہ الیکشن کالعدم قرار دے دیا تھا۔

    بعد ازاں ایاز صادق نے سپریم کورٹ میں 2013 الیکشن میں حلقے میں دھاندلی کے الزام پر درخواست دائرکی تھی ، درخواست میں عمران خان،الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا تھا۔

  • مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہوگئیں، موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیراعظم کا شاعرانہ تبصرہ

    مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہوگئیں، موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیراعظم کا شاعرانہ تبصرہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی آمد پر میڈیا سے کی ، صحافی نے سوال کیا وزیراعظم صاحب عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو کیا کریں گے؟ کیا اپوزیشن میں بیٹھیں گے یا سڑکوں پر نکلیں گے؟

    جس پر وزیراعظم نے شاعرانہ جواب دیتے ہوئے کہا مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں، یہ گیم وہاں جا رہی ہے جس کا میں ایکسپرٹ ہوں، ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس کیلئے تیار ہوں۔

    عمران خان نے جمعہ کو دیر میں عوامی جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا عوام میرے ساتھ ہیں جمعہ کو دیرمیں عوامی جلسہ کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اب تک اپنے اقتدار میں صرف5 چھٹیاں کی ہیں، یہ چھٹیاں صرف تب کیں جب مجھے کورونا ہوا تھا۔

  • وزیراعظم  کی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    وزیراعظم کی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عثمان بزدار سے متعلق شکوے کئے اور یقین دلایا عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئےہم آپ کا ڈٹ کر ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عثمان بزدار سے متعلق شکوے کئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کچھ ارکان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی پر نالاں ہے اور وزیراعظم سے ملاقات میں عثمان بزدار پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ارکان نے کہا صوبے میں بیڈ گوررننس سے حکومت کو پریشانی ہے، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب پر گہری نظر ہے، سب کچھ علم میں ہے۔

    ملاقات میں ارکان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئےہم آپ کا ڈٹ کر ساتھ دیں گے، جس پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو بدترین شکست دیں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اکثریتی اراکین کی حمایت کے باوجود بعض ارکان کے تحفظات تاحال برقرار ہے ، بعض ارکان اپنے حلقوں میں غیر ضروری مداخلت پر نالاں ہیں۔

    نور عالم خان کو حکومت کے خلاف مسلسل بیان بازی مہنگی پڑی ، نور عالم خان حکومتی فنڈزصرف صوابی میں خرچ کرنےپر نالاں تھے، وہ اپنے حلقے کے لیے ترقیاتی فنڈز مانگتے رہے جو نہیں ملے اور پارٹی کے شوکاز نوٹس اورپی اے سی سے نکالنابڑی ناراضی کی وجہ بنا۔

    ذرائع کے مطابق اسی طرح طاہر صادق بھی حلقے میں حکومتی شخصیات کی مداخلت پرنالاں ہیں، وزیراعظم کو شکایت کے باوجود حلقے میں مداخلت نہیں رکی۔

    غلام بی بی بھروانا کو پہلے روز سے ہی شک کےدائرےمیں رکھا گیا جبکہ بعض اراکین پارٹی میں عزت نہ ملنے پر بھی ناراض ہیں اور عامر لیاقت حسین بھی کوئی حکومتی عہدہ نہ ملنے پر مایوس ہوئے۔

  • حکومت کہیں نہیں جارہی، مزید تگڑی ہوکر آئے گی، وزیراعظم کا اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام

    حکومت کہیں نہیں جارہی، مزید تگڑی ہوکر آئے گی، وزیراعظم کا اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، مزید تگڑی ہوکر آئے گی ، انکو ایسی شکست دیں گے کہ یہ 2028 تک نہیں اٹھ سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پر وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں سے ملاقات کی۔

    وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا ہے کہحکومت کہیں نہیں جارہی، مزید تگڑی ہوکر آئے گی، میں خوش ہوں کہ یہ انکی آخری واردات ہوگی، انکو ایسی شکست دیں گے کہ یہ 2028 تک نہیں اٹھ سکیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو جانتا ہوں وہ کبھی چوروں کے ساتھ نہیں ملیں گے، اپوزیشن کے پیچھے ایک ہاتھ نہیں، کئی بیرونی ہاتھ ہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم نے کہا کہ کپتان ایک دم اپنی حکمت عملی نہیں بتاتا، ساری تیاری کر رکھی ہے،نومبر بہت دور ہے، جب وقت آئے تو فیصلہ کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ عثمان بزدار ایک آسان ٹارگٹ ہے، جو وزیراعلی کےامیدوار ہیں صرف انکو عثمان بزدار برا لگتا ہے، ارکان کو 18، 18 کروڑ کی آفرز کی جارہی ہیں، میں نے ارکان سےکہا ان سےپیسے لیں اورغریبوں میں بانٹ دیں۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ جو لوگ آزاد خارجہ پالیسی نہیں دیکھناچاہتے وہ انکو سپورٹ کرتےہیں، یوسف رضا گیلانی کےبیٹوں نےارکان کو پیسے دیے، کسی نے ایکشن نہ لیا، ایسے ہی اتنا شور نہیں مچا ہوا، ہر جگہ پیسہ چلا ہوا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں امریکا کا مخالف ہوں نہ بھارت کا، پالیسیوں پر تنقیدکرتا ہوں، فوج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، وہ چوروں کاساتھ نہیں دے سکتے، اپوزیشن کے ساتھ عوام نہیں تو اب یہ کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ہمارے سارے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہو سکتا ہے امریکاآئی ایم ایف کے ذریعے ہم پر دباو ڈالے، آئی ایم ایف کے ذریعے پریشر ڈالیں گے لیکن وقت آنے پر دیکھیں گے، اس وقت مائنڈ گیم چل رہی ہے اور میں مائنڈ گیم کا ماسٹر ہوں۔

  • ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال ، وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے

    ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال ، وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے

    اسلام آباد : ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے اتحادیوں سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ اپنےاتحادیوں سےملاقات کریں گے۔

    ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کل ایم کیو ایم رہنماؤں سےملاقات کریں گے اور سندھ ایڈوائزری کونسل اجلاس کی سربراہی کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم پارٹی ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔

    یاد رہے آج وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں سینئر قیادت سے آج پھر مشاورت کا فیصلہ کرلیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا ہے۔

    جس میں پنجاب میں ناراض ارکان اسمبلی کی سرگرمیوں کے تناظر میں مشاورت ہوگی جبکہ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانےکی حکمت عملی پرغور ہوگا۔

  • اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم متحرک

    اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم متحرک

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا اور تمام کمیٹی ارکان کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

    دوسری جانب اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم متحرک ہیں ، اس سلسلے میں پارٹی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا، جس میں تحریک عدم اعتماد، سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پرمشاورت کی جائے گی۔

    تمام کمیٹی ارکان کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، کور کمیٹی مجوزہ تحریک عدم اعتمادسے متعلق بھی مشاورت کرے گی جبکہ کور کمیٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی جائے گی۔

    گزشتہ وزیر اعظم عمران خان نے میلسی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا یہ لوگ کون ہیں جو عدم اعتماد کی تحریک چلا رہے ہیں، ان کی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی، جب تحریک ناکام ہوگی تو کیا آپ تیار ہیں جو میں آپ کے ساتھ کروں گا؟

    انھوں نے کہا مجرم نمبر ایک نواز شریف جھوٹ بول کر منتیں کر کے باہر چلا گیا، ن لیگ والو بتاؤ کبھی گیڈر بھی لیڈر بن سکتا ہے، آصف زرداری ذرا شریفوں کو یاد کرانا، کہا تھا کہ جیل میں ٹشو ختم ہو گئے نواز شریف کے آنسو تھمتے تھمتے۔