Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم عمران خان کی  نریندر مودی کو براہ راست  مناظرے کی پیشکش

    وزیراعظم عمران خان کی نریندر مودی کو براہ راست مناظرے کی پیشکش

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو براہ راست ٹی وی مناظرے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا بھارت کو سمجھنا ہوگا نفرتیں بڑھانے سے خونریزی بڑھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا دنیا کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی ملک کیلئے بڑا چیلنج ہے ، ماحولیاتی آلودگی سے دنیا متاثر ہورہی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانوں کی بہتری کیلئے سوچنا ہماری ذمہ داری ہے، انسان ہمیشہ خدا کی تلاش کرتا ہے، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اقدامات کررہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کم ترقی یافتہ ملکوں سےترقی یافتہ ملکوں میں پیسہ منتقل ہونا بڑا مسئلہ ہے، بطوروزیراعظم ملک کا پیسہ باہر لےجانا اداروں کوتباہ کرنے کے مترادف ہے۔

    غربت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں غربت مٹانے کیلئے توازن کو برقرار رکھنا ہوگا، پیسے کی غیرقانونی منتقلی سے غربت میں اضافہ ہورہاہے، حکمرانوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ سےترقی پذیرممالک کومشکلات کاسامنا ہوتا ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں بنناچاہتا، ماضی میں پاکستان آزاد ہوا تو امریکی گروپ کاحصہ بنا، ہمیں ماضی سے سیکھنا ہوگا، ماضی کی غلطیوں سے نہ سیکھیں تو مستقبل میں آگےنہیں بڑھ سکتے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم تمام ممالک سے تجارتی تعلقات چاہتے ہیں، تجارتی تعلقات بہترکرکے ملک کے عوام کو غربت سے نکال سکتے ہیں، بطوروزیراعظم ملک کا پیسہ باہر لےجانا اداروں کوتباہ کرنے کے مترادف ہے۔

    انھوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبہ متاثر ہوا کیونکہ ان کمپنیوں پر امریکی پابندیاں تھیں، ترقی پذیر ممالک کسی سرد جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے ، امید ہے یوکرین تنازع پرامن طریقے سے حل ہوجائے، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ہیں۔

    انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے کام کرے، خطے میں سب سے زیادہ غربت بھارت میں ہے ، خواہش ہے ہندوتوا نظریے کے بجائے بھارت غربت کے خاتمے کیلئے کام کرے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران سے پابندی ہٹائی جائے، کسی بھی تنازع کے فوجی حل کی حمایت نہیں کرتا، چاہتاہوں معذہب معاشرہ مذاکرات سے تنازعات کو حل کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیرونی امداد ایک لعنت ہے اس سے ملک کوغلط فیصلے کرناپڑتےہیں، بہت سے ممالک کےسربراہ صرف اقتدار چاہتے ہیں لوگوں کی بہتری نہیں۔

    یوکرین اور روس تنارع کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ چاہتاہوں یوکرین اور روس کےدرمیان تنازع مذاکرات سے حل ہو ، دنیا نے دیکھ لیا امریکا کو افغان جنگ سے کیا حاصل ہوا ، یوکرین اور روس کی کشیدگی سے عالمی سطح پر لوگ متاثرہورہے ہیں۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتاہوں کسی بھی تنازع کو جنگ کےذریعے حل کرنابےوقوفی ہے، ترقی پذیر ممالک میں جنگ کے منفی اثرات آتے ہیں، یوکرین اور روس کی کشیدگی کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں، یوکرین دنیا بھر کو گندم کی فراہمی کرتاہے۔

    انھوں نے کہا مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ روس یوکرین کی کشیدگی اتنی کیسے بڑھ گئی، سب جانتے ہیں کہ تنازعات کے نتائج پوری دنیا پر آتے ہیں۔

    پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ہماری جماعت اقتدار میں آئی تو بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی، میں بھارت کو دوسروں کی نسبت زیادہ جانتا ہوں، میں جس بھارت کو جانتا تھا اب یہ ویسا نہیں ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت انتہاپسند آرایس ایس کے نظریے پر چل رہی ہے، بھارت کو سمجھنا ہوگا نفرتیں بڑھانے سے خونریزی بڑھتی ہے ، بھارتی وزیراعظم مودی سے براہ راست ٹی وی مناظرہ کرنا چاہتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی کی عالمی سطح پر ہونیوالی غلطیوں سے سیکھنا چاہتاہے، آج کا بھارت نریندر مودی کا بھارت ہے، جس طرح نازیوں نے جرمنی پر قبضہ کیا اسی طرح ہندوتوا نظریہ بھارت پر قابض ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین ،امریکا اورروس میں بہتر تعلقات سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا، میں چین کے ماڈل پر چل کر پاکستان کو غربت سے نکالنا چاہتاہوں، پاکستان سے غربت کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہواتو سر خروہوں گا اور روس کے دورے کےلئے پرعزم ہوں۔

  • وزیراعظم عمران خان کل 2 روزہ دورے پر روس روانہ ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان کل 2 روزہ دورے پر روس روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل دو روزہ دورے پر روس روانہ ہوں گے ، دورہ روس کے دوران پاکستان انتہائی اہم معاملات میں بات چیت آگے بڑھائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل دو روزہ دورے پر ماسکو جائیں گے، کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ روس جائے گا۔

    وزیرعظم کے دورے کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں ، جس کے مطابق عمران خان تئیس فروری کی شام ماسکو پہنچیں گے، جہاں روس کے نائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، جس کے بعد وزیراعظم کو ماسکو میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

    وزیراعظم چوبیس فروری کو روسی صدر سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ عمران خان دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی قبرپرپھول رکھیں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات بھی ہو گی، اس کے علاوہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کے لیے بات چیت بھی کی جائے گی۔

    عمران خان ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم سے روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔

    دورہ روس کے دوران پاکستان انتہائی اہم معاملات میں بات چیت آگے بڑھائے گا کیونکہ پاکستان روس کے ساتھ کثیرالجہتی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پاکستان کےعزم کا اعادہ کریں گے، پاکستان کے لیے یہ منصوبہ انتہائی اہم ہے اوروزیراعظم اس کی جلد تکمیل کے لیے پُرعزم ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان  آج ای کامرس پاکستان کنونشن سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج ای کامرس پاکستان کنونشن سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ای کامرس پاکستان کنونشن سے خطاب کریں گے ، ای کامرس قومی کنونشن آج کنونشن سینٹراسلام آباد میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم آج ای کامر س پاکستان کنونشن سے خطاب کریں گے، پاکستان نے حالیہ دنوں میں شعبے میں غیرمعمولی نمو دیکھی ہے، عالمی ادائیگیوں کےگیٹ ویزکویہاں خدمات کی پیشکش میں مدد ملے گی، ہماری ای کام مارکیٹ میں 45فیصداضافہ ہوا ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 6 ماہ میں اب تک کی سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کو چھو لیا، مالی سال 22-2021کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہوا، امید ہے رواں مالی سال 3.5 ارب ڈالرعبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، ہم عالمی سطح پر تیسری سب سے بڑی گیگ اکانومی بھی ہیں۔

    خیال رہے ای کامرس قومی کنونشن آج کنونشن سینٹراسلام آبادمیں ہوگا ، جس میں چیئرمین سینیٹ،سینیٹر عون عباس،وفاقی وزرا،ارکان پارلیمنٹ ، اسدعمر،خسروبختیاراورفہمیدہ مرزاسمیت وفاقی وزرا کو مدعو کیا گیا ہے۔

    قومی کنونشن میں ملک بھرسےای کامرس سےوابستہ سیکڑوں نوجوان شریک ہوں گے جبکہ آئی ٹی اورای کامرس کےشعبہ سےوابستہ تنظیموں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

  • اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان متحرک

    اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان متحرک

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کی حکمت عملی پرمشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم بھی متحرک ہوگئے ، عمران خان نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور ترجمانوں کا اجلاس بلالیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاسوں میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کا جائزہ لیاجائے گا اور عوامی رابطہ مہم آگے بڑھانے پرمختلف تجاویز پرغورہوگا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مزید شہروں میں جلسوں سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی اور اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پرغورکیا جائے گا۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس حکومت پر تنقید کے لیے ایجنڈا نہیں ہے، میری حکومت پر تنقید برائے تعمیر ہو تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔

    خیال رہے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا ، جس کے لئے مولانا فضل الرحمان کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے جاری ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

    وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    وزیراعظم نے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کردی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کےبہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کراچی میں امن عامہ کی بگڑتی صورتحال شدید تشویش کا باعث ہے، سندھ میں جان و مال کےتحفظ میں سنجیدگی کافقدان جرائم کی حوصلہ افزائی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکمرانوں کو ہوش میں آنے کیلئے مزید کتنے خون درکار ہیں،سندھ حکومت فوری قاتلوں کاسراغ لگائے ،کٹہرے میں کھڑا کرے، اطہر متین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر علی زیدی کا بھی واقعے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کراچی میں بڑھتےواقعات سندھ پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، امن و امان کی فضا کو خراب کرنیوالے سخت سزاؤں کےمستحق ہیں۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ صحافی اطہرمتین کےقتل کی خبرسن کرانتہائی افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ خاندان اورعزیز و اقارب کوصبرجمیل عطافرمائے، سندھ حکومت فوری طور پرقاتلوں کو گرفتارکرے۔

    وزیرمملکت فرخ حبیب نے بھی صحافی اطہرمتین کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اطہرمتین کےجاں بحق ہونےپرافسوس ہوا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اطہرمتین کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔

  • شکریہ وزیراعظم عمران خان، بل گیٹس کا ٹویٹ

    شکریہ وزیراعظم عمران خان، بل گیٹس کا ٹویٹ

    اسلام آباد : مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے دورہ پاکستان کے دوران عمران خان سے ملاقات میں نتیجہ خیز گفتگو پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پر امید ہوں کہ ہم جلد پولیو کو ختم کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شکریہ وزیراعظم عمران خان ، ملاقات میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نتیجہ خیز گفتگو پر شکرگزار ہوں۔

    بِل گیٹس نے لکھا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے عزم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور پر امید ہوں کہ ہم جلد پولیو کو ختم کر سکتے ہیں۔

    گزشتہ روز بِل گیٹس نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، بل گیٹس نے اپنے مختصر دورے میں وزیراعظم عمران خان، صدرِ مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔

    مزید پڑھیں : ”انسداد پولیو اور غربت میں تخفیف میں تعاون پر بل گیٹس کا مشکور ہوں

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو اور غربت میں تخفیف میں تعاون پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے بل گیٹس کے ہمراہ اپنی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان آنے والے بل گیٹس کا خیر مقدم باعثِ مسرت تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا  پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون پر بل گیٹس سے اظہار تشکر

    وزیراعظم عمران خان کا پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون پر بل گیٹس سے اظہار تشکر

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس سے ملاقات میں پولیو کے خاتمے کیلئے کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کےبانی بِل گیٹس کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پولیو کے خاتمے اور دیگر اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

    وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کیلئے کے تعاون پر بل گیٹس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات سےبھی آگاہ کیا۔

    بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئےپاکستان کی حکمت عملی متاثر کن رہی ، کورونا اور پولیو سے بچاؤ کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ بِل گیٹس چک شہزادمیں کوروناکےمریضوں کےلیے بنائےگئےخصوصی اسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ این سی اوسی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی بل گیٹس کے شیڈول کا حصہ ہیں ، اس دوران حکام کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

  • طلبا کی شکایات پر اسکالرشپس کا جدید پروگرام لائے ہیں، وزیراعظم

    طلبا کی شکایات پر اسکالرشپس کا جدید پروگرام لائے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کرتے ہوئے کہا  کہ طلبا کی شکایات پر اسکالرشپس کا جدید پروگرام لائے، طالبعلموں کو اسکالرشپس میرٹ پرملیں گی اور مسائل کاتدارک کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کااجراء کردیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا اسکالر شپس پروگرام کا18ویں ترمیم کے بعد اندازہ نہیں تھا ، طلبا کی شکایتیں آتی تھیں کہ اسکالرشپس میں نظراندازکیا گیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نسٹ نے ملک میں تعلیم کے اعلیٰ معیار قائم کئے ، دوران تعلیم اسکالرشپس میں پیسے ختم ہونے پرطلبہ کومشکلات کاسامناتھا ، ٹیکنالوجی کی دنیا میں اسوقت انقلاب آیا ہوا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد قومی کی تعمیر ہونا چاہیے ، ریاست مدینہ تاریخ کا انقلاب تھااسکی معلومات نوجوانوں تک پہنچانی ہے، طلبا کی شکایات پر اسکالرشپس کا جدید پروگرام لائے ، طالبعلموں کو اسکالرشپس میرٹ پرملیں گی اور مسائل کاتدارک کیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو انسان نبیﷺ کی سیرت پر چلے گا وہ اوپر چلاجائے گا، نوجوانوں کو ریاست مدینہ کےاصولوں سے روشناس کرانا ہمارافرض ہے، حضورﷺ کے راستے پر چل کر ہم انسان بنتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ہی ختم ہوگئی ہے ، دین میں زبردستی نہیں مگرنوجوانوں کو ریاست مدینہ کے اصولوں سے روشناس کرانا ہمارافرض ہے۔

  • وزیراعظم  کا  بلدیاتی انتخابات میں ووٹ مسترد ہونے پر تحفظات کا اظہار

    وزیراعظم کا بلدیاتی انتخابات میں ووٹ مسترد ہونے پر تحفظات کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ مسترد ہونے پر تحفظات کااظہار کردیا اور کہا ہیراپھیری کر کےالیکشن میں مخالف کے ووٹ مسترد کرائے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلدیاتی انتخابات میں ووٹ مسترد ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ڈبل اسٹیمپ اوردیگروجوہات پر ووٹ مسترد ہونا پھر سامنے آیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیراپھیری کر کےالیکشن میں مخالف کےووٹ مسترد کرائےجاتےہیں،دوہزارتیرہ کےالیکشن پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنےآئی تھی، اسٹیٹس کوکی جانب سےای وی ایم کی مخالفت کی وجہ یہ بھی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں ، دورے کے دوران وزیراعظم کوپنجاب کے انتظامی اورسیاسی معاملات پربریفننگ دی جائے گی۔

  • سیاسی گرما گرمی ، وزیراعظم  آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

    سیاسی گرما گرمی ، وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچیں گے، جہاں وہ مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ پنجاب میں بھرپور عوامی رابطہ مہم کا جائزہ لیں گے۔

    دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے علاوہ کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ، جس میں پنجاب کی انتظامی اورسیاسی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا فواد چوہدری، شفقت محمود اور ڈاکٹر شہباز گل سمیت دیگر رہنما بھی ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان مشیربرائےاحتساب سےبھی علیحدہ ملاقات کریں گے جبکہ وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد ہیلتھ کارڈکے حوالےسے بریفنگ دیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب خانیوال واقعے پر آئی جی پنجاب کےہمراہ وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، جس کے بعد عمران خان آج شام ہی اسلام آباد واپس روانہ ہوں گے۔