Tag: وزیراعظم عمران خان

  • ایف بی آر ٹیکس نہ دینے والوں کے پاس پہنچنے والاہے، وزیر اعظم نے خبردار کردیا

    ایف بی آر ٹیکس نہ دینے والوں کے پاس پہنچنے والاہے، وزیر اعظم نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بائیس کروڑعوام میں سےصرف بیس لاکھ ٹیکس دیتے ہیں، ہمارےپاس لوگوں کا ڈیٹاتیزی سے آرہا ہے،ٹیکس نہ دینے والوں کے پاس ایف بی آرپہنچنے والاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پے منٹ سسٹم "راست” کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا، ڈیجیٹل پاکستان کی طرف پیش قدمی22کروڑ آبادی کو اثاثہ بنانے کیلئے ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی بینکوں میں جانے سے ڈرتا ہے، راست پروگرام عام آدمی کی سہولت اور آسانی کیلئےہے، جو نیچے سے لوگوں کو اوپر اٹھائے ہمارے لئے وہی کامیابی ہے۔

    دہشتگردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ کےپی میں تباہی ہوئی، کےپی میں دہشت گردی میں700کےقریب پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

    پاکستان میں غربت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یواین ڈی پی رپورٹ کے مطابق کےپی میں سب سے تیزی سے غربت کم ہوئی، ہمیں دوبارہ ووٹ اس لئے ملا کیونکہ کے پی میں غربت کم ہوئی تھی ، کوروناکی وجہ سے امیر ترین ممالک میں بھی غربت بڑھی ،ورلڈ بینک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی اسےبھی کامیابی سمجھتاہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ 22کروڑ عوام ملک کی معیشت کی ترقی کیلئے بڑی طاقت ہیں، بینکنگ نظام کااستعمال کم ہونے سے ٹیکس جی ڈی پی ریشو دنیا میں سب سے کم ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ ایف بی آر میں بھی ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں، 22کروڑ لوگوں میں سے صرف 20لاکھ ٹیکس دیتے ہیں، بہت سے لوگ ہیں جو  اچھی لائف اسٹائل گزار رہے ہیں مگر ٹیکس زیرو دیتے ہیں، بہت سے گھروں میں گاڑیاں کھڑی ہیں مگر ٹیکس نہیں دیتے۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ ہمارے پاس لوگوں کا ڈیٹا بڑی تیزی سے آرہاہے اور ٹیکس نہ دینےوالوں کے پاس ایف بی آر پہنچنے والا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک اوورسیز کیلئے مزید آسانیاں پیداکرے، اوورسیز پاکستان ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو روس کا تاریخی دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو روس کا تاریخی دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو روس کاتاریخی دورہ کریں گے، دورے کے دوران ریلوے، صنعت و پیداوار، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو روس کاتاریخی دورہ کریں گے، ان کا دورہ روس دو روز پر مشتمل ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ ، مشیر تجارت ،معید یوسف بھی عمران خان کے ہمراہ جائیں گے، دورے کے دوران ریلوے، صنعت و پیداوار، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان روسی صدر کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے، وزیراعظم دورہ روس میں صدر پیوٹن کودورہ پاکستان کی دعوت کااعادہ کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ میں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مختلف امورپربات کریں گے، پاکستان دفاع، سلامتی،تجارت اورتوانائی میں روس سے تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

    خیال رہے عمران خان23 سال میں روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے، اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے 2011 میں روس کا دوطرفہ دورہ کیا تھا۔

  • وزیراعظم کا ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر سخت اظہارِ ناراضی

    وزیراعظم کا ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر سخت اظہارِ ناراضی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر سخت اظہار ناراضی کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جارہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے بتایا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے اور ہدایت کہ اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں۔

    وزیراعظم نے ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام پربات کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر سخت اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا ذاتی حملوں پرمشتمل مہم گھٹیا اور نا قابل برداشت ہے، مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں بہترین نتائج کیلئے کوشش کریں۔

    یاد رہے اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی سخت تربیت کی ہے، وہ گھبراتے نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چوہدری شجاعت کی صحت کاخیال آگیا، گھبرائےہوئےلوگ بیس بیس سال پرانی فوتگی کی دعا کیلئے بھی جارہے ہیں۔

  • وزیراعظم آج ہائیڈروپاور ڈویلپمنٹ پر بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ہائیڈروپاور ڈویلپمنٹ پرعالمی سمپوزیم میں شرکت کریں گے، سمپوزیم کا مقصد ڈیمز اوربپن بجلی منصوبوں میں تیکنیکی اورمالی حکمت عملی اجاگرکرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کے آڈیٹوریم میں آج ہائیڈروپاور ڈویلپمنٹ پر بین الاقوامی سمپوزیم منعقد ہوگا ، جس میں وزیراعظم عمران خان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی سمپوزیم میں آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، امریکا، ترکی اور چین کے ماہرین شرکت کریں گے۔

    سمپوزیم سے صدر انٹرنیشنل کمیشن آن لارج ڈیمز کے علاوہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور چیئرمین واپڈا خطاب کریں گے جبکہ امریکہ، چین، ترکی، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریلیا کے ماہرین بھی اظہار خیال کریں گے۔

    سمپوزیم کا مقصد ڈیموں کی تعمیر اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے حوالے سے تکنیکی اور مالیاتی حکمت عملیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

    شرکاء سمپوزیم میں ڈیمز اور بڑے پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں مشکلات اور حل پر تبادلہ خیال کریں گے، یہ تقریب پاکستان کے انجینئرز اور افرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

  • اپوزیشن کے رابطے تیز، وزیراعظم عمران خان بھی متحرک، اہم اجلاس طلب

    اپوزیشن کے رابطے تیز، وزیراعظم عمران خان بھی متحرک، اہم اجلاس طلب

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

    اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کوآگے بڑھانے کیلئے تجاویز سمیت پیپلزپارٹی اور جے یوآئی ف کے لانگ مارچ پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، پرویز خٹک، شفقت محمود، فرخ حبیب، علی زیدی، قاسم سوری، خسرو بختیار شرکت کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس بھی آج دوپہر ایک بجے طلب کرلیا ہے ، جس میں وزیراعظم ترجمانوں کو گائیڈ لائنز فراہم کریں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لئے پی ڈی ایم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کواعتماد میں لینے کیلئے جرگہ بلانے کا اعلان کردیا ہے، جرگہ حکومتی اتحادیوں کو قائل کرے گا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جب تک ووٹ پورے نہیں ہوتے جلد بازی نہیں کرنی، امپائر ہوتا ہی نیوٹرل ہے، حکمران اب اپنے آقاؤں پربھی بوجھ بن گئے ہیں، وزرا کو تمغے دینا اشارہ ہے کھیل ختم ہوگیا۔

  • سیاست میں آنے کا فیصلہ ملک کو کرپٹ لوگوں سے بچانے کیلئے کیا، وزیراعظم

    سیاست میں آنے کا فیصلہ ملک کو کرپٹ لوگوں سے بچانے کیلئے کیا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چیلنج قبول نہ کرناکمزوری کی نشانی ہے ، سیاست میں آنےکافیصلہ ملک کو کرپٹ لوگوں سے بچانے کیلئے کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فودان یونیورسٹی چین کے ڈائریکٹر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا میں نے21سال تک کرکٹ کھیلی، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب شاندارتھی، کھیل سے منسلک رہنے کے بجائے چیلنجنگ شعبے کا انتخاب کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کوبےشمار نعمتوں سے نوازا ہے، کھیل کا میدان چھوڑنے کے بعد سب سے پہلا کینسر اسپتال بنایا ، عطیات کی مدد سے دوسرا کینسر اسپتال بنایا، اب پاکستان میں تیسرا کینسر اسپتال بنانے پر کام کررہاہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ چیلنج قبول نہ کرنا کمزوری کی نشانی ہے،وزیراعظم عمران خکمزور طبقے کی مدد کیلئے عطیات کی مدد سے دویونیورسٹیاں قائم ہیں، سیاست میں آنے کا فیصلہ ملک کو کرپٹ لوگوں سےبچانےکیلئےتھا، میرایقین ہے کہ کرپشن سے ملک غریب ہوتےہیں۔

    افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے افغانستان کی تاریخ پڑھی ہی نہیں ، جو ملک طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لاتے وہ تباہ ہوجاتے ہیں، جو افغانوں کی تاریخ سے واقف ہیں وہ یہ اقدام کبھی نہ کرتے جو امریکانے کئے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں پہلے دن سے افغانستان کے فوجی حل کا مخالف تھا، امریکا کے افغانستان میں مقاصدواضح نہیں تھے، اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعدان کامشن ختم ہوجاناچاہیےتھا، اگرمقاصد واضح نہ ہوں تو ناکامی ہوتی ہے، افغانستان کے عوام آزادخیال ہیں،غیرملکی حکمران قبول نہیں کرتے۔

    انسانی بحران سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو ایک سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے، امریکا کا افغانستان میں مشن جھوٹی بنیاد اور بےمقصد تھا، 40سال بعد آج افغانستان میں کوئی تنازع نہیں ، آج افغانستان میں کوئی خانہ جنگی نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان مسئلہ ہےکہ امریکاطالبان حکومت اورعوام میں فرق نہیں کرپایا ، طالبان حکومت پرپابندیاں لگانےسے نقصان افغان عوام کا ہورہاہے، پابندیوں کی وجہ سے افغانستان افراتفری کا شکار ہوا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی معیشت کا 70فیصد انحصار غیرملکی امداد پر ہے، غیرملکی امداد بند ہونےسے انسانی تاریخ کا بڑا سانحہ ہوسکتاہے، افغانستان میں افراتفری سے دہشت گرد قوتوں کو فائدہ ملے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میری ترجیح 22کروڑ عوام کی فلاح و بہبود ہے، ملک کی 25سے30فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، 30سال سے2کرپٹ حکمران خاندانون کے باعث ملک کو نقصان پہنچا، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

  • امید کرتے ہیں مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت مذاکرات جلد ہوں گے، وزیراعظم

    امید کرتے ہیں مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت مذاکرات جلد ہوں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کیساتھ واحد مسئلہ کشمیر کا تنازع ہے، امید کرتے ہیں مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت مذاکرات جلد ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے20سال عالمی کرکٹ کھیلتے ہوئے گزارے ہیں، جب سے وزیراعظم بناہوں اسپورٹس دیکھنے کا وقت نہیں ملتا ، بیجنگ میں ونٹراولمپکس مقابلے دیکھنے پر خوشی ہوئی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہرمشکل وقت میں توقعات پر پورااتری ہے، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔

    عمران خان نے نئے قمری سال کے آغاز پر چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس سال کو ٹائیگر سے منصوب کیا گیا جو میرا پسندیدہ جانور ہے ، امید ہے نیا سال چین اور دنیا بھر کیلئے امن اور خوشحالی لائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خطے میں تمام سیاسی اختلافات مذاکرات سے حل کرنےچاہئیں، بھارت کیساتھ واحد مسئلہ کشمیر کا تنازع ہے، امید کرتے ہیں مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت مذاکرات جلد ہوں گے۔

    افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کےعوام نے 40سال سوائے تنازع اور جنگ کے کچھ نہیں دیکھا، افغانستان میں اسوقت کوئی جنگ نہیں ہورہی مگر انسانی المیہ جنم لےرہاہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کی حکومت آنے کےوقت 70فیصد بجٹ کاانحصار غیرملکی امداد پر تھا، عالمی دنیا نے افغانستان کے ذخائر اور اثاثے منجمد کردیئے ، افغانستان میں غربت بھوک اور قحط کا خدشہ ہے، افغانستان میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے، پاکستان کو ایک طرف دہشتگردی کیخلاف جنگ کاسامنا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا اور 2بدعنوان حکومتیں پاکستان میں مالی بحران کا باعث بنی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پرپاکستان کےعوام چین سےزیادہ محبت کرتے ہیں، پاکستان ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاری کرکے زبردست مراعات دےرہاہے، پہلے ہی چینی کمپنیوں کیساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوچکے ہیں جبکہ سی پیک اب دوسرے مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

    غربت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح پاکستان کےعوام کو غربت سے نکالنا ہے، ہماری حکومت جیواسٹرٹیجک پر توجہ دے رہی ہے، بدقسمتی سے ہماری 25فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، ہم غربت سے نکالنے کیلئے چین کے ماڈل کی طرف دیکھ رہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین نے جس طرح لوگوں کو غربت سے باہرنکالا اس کی مثال نہیں ملتی، چین سےسیکھناچاہتے ہیں کس طرح دولت میں اضافہ اور لوگوں پر غربت سے نکالا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ فخر ہے پاکستان ان 3ممالک شامل ہے جو بہتر انداز میں کورونا وبا سے نمٹے، کوروبا وبا پھیلتے ہی چین کیساتھ رابطہ رکھا اوردونوں نے ملکر کام کیا، چین نے کورونا وبا کے نازک وقت میں بھی ہماری مدد کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتاہوں دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، ایسی صورتحال نہیں ہونی چاہیے کہ دنیا دو حصوں میں تقسیم ہو، ملکوں کے درمیان تعاون سے ہی لوگوں کو فائدہ ہوسکتاہے۔

    امریکا اور چین سے تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہمارے امریکا کیساتھ اچھے تعلقات ہیں، چین کیساتھ پاکستان کے انتہائی مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ دونوں ممالک میں سے کسی ایک کاانتخاب کرناپڑے، 1970کی طرح ہم کشیدگی کم کرنے میں کرداراداکرناچاہتےہیں۔

  • وزیراعظم  آج سانحہ نوشکی کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے

    وزیراعظم آج سانحہ نوشکی کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج سانحہ نوشکی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور ایف سی کے جوانوں سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے ، جہاں ان کی اہم ملاقاتیں ہونگیں ، نوشکی کا بھی دورہ کریں گے

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایک روزہ دورے کے دوران گورنر بلوچستان،وزیراعلی بلوچستان وفاقی و صوبائی وزراء کے ہمراہ نوشکی جائیں گے۔

    جہاں وہ سانحہ نوشکی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور ایف سی کے جوانوں سے خطاب کریں گے۔

    اس موقع پر وزیراعظم کو نوشکی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے، وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر وزراء بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ کوئٹہ میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، اجلاس کے دوران وزیراعظم کو امن و امان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت سی پیک ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

  • بلدیاتی انتخابات : وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    بلدیاتی انتخابات : وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی نے بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیراعظم کے پی ٹی آئی کے جلسے کے پلان کی منظوری دے دی گئی۔

    پی ٹی آئی پنجاب اور کےپی میں بڑے پیمانے پر پاور شو کرے گی ، اس حوالے سے وزیراعظم نے سی ای سی کمیٹی کوبطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردی۔

    وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سی ای سی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ بڑے شہروں میں مئیرز کے لیے ناموں کی تجاویز پر بھی غورکیا گیا۔

    اجلاس مین وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو منظم کیا جائے، ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔

    تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کیساتھ میدان میں اتریں گے، عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

  • سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی  کی بنیاد رکھ دی ہے، دونوں ممالک کے عوام مستفید ہورہے ہیں،وزیراعظم

    سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے، دونوں ممالک کے عوام مستفید ہورہے ہیں،وزیراعظم

    بیجنگ : وزیراعظم عمران خان نے چینی قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن چیئرمین سے ملاقات میں کہا کہ سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے، دونوں ممالک کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ چین میں وزیراعظم عمران خان سے چینی قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن چیئرمین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چین کے قومی ترقی،اصلاحاتی کمیشن کا تعاون قابل تعریف ہے، سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے اور دونوں ممالک کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین گوادر کو خطے کا تجارتی مرکز بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، سی پیک ،بی آرآئی منصوبے کا اہم جز ہے ، سی پیک کے جلد مکمل ہونیوالے منصوبوں سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ چین اور پاکستان آزمودہ دوست ہیں، کوروناکے باوجود سی پیک منصوبوں پر تعاون کیساتھ کام جاری رہا، ایم ایل ون اور دیگر توانائی منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔

    چیئرمین چائنہ نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمزکمیشن نے کہا کہ چین سی پیک منصوبوں کو اہمیت دیتاہے ، 7سال میں چین پاکستان کا سب سے بڑاشراکت دار بن گیا ہے ، چینی ادارے سرمایہ کاری کیلئےسرکاری،نجی اداروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

    ملاقات میں دونوں فریقوں نے نئے گرین، ڈیجیٹل، صحت، تجارت اور صنعتی راہداریوں کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے بورڈ آف انویسٹمنٹ،این ڈی آرسی میں فریم ورک معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔