Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم آج بیجنگ  سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم آج بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج بیجنگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان آج بیجنگ میں منعقد ہونے والے اولمپک سرمائی کھیل 2022 کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
    .
    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے دورہ چین میں آج کی مصروفیات کے حوالے سے بتایا کہ آج وزیراعظم کے دن کا آغاز سرمایہ کاروں سے ویڈیو کانفرنس سے ہوا ، 18 سیکٹرز میں چین کے صنعت کارپاکستان سےتعاون کریں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے اختتام پر وزیراعظم، وزرا کا وفد سرمائی اولمپکس افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان وفد کے ساتھ4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے تھے ، جہاں چین کےسفیراورچین میں پاکستان کےسفیرنےان کا استقبال کیا۔

    دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان چینی صدراوروزیر اعظم سےدوطرفہ امورپرملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں میں دونوں میں سی پیک فریم ورک کےتحت مختلف امورپرگفتگوہوگی۔

    ملاقاتوں میں تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اہم علاقائی اوربین الاقوامی امورزیربحث آئیں گے۔.

    وزیراعظم کی چین کے ممتازکاروباری رہنماؤں ، چینی تھنک ٹینکس،دانشوروں اورمیڈیانمائندوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

  • وزیراعظم عمران خان  4 روزہ دورے پر چین روانہ

    وزیراعظم عمران خان 4 روزہ دورے پر چین روانہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ، دورے کے دوران وہ چینی صدر، وزیراعظم، تاجروں اور تھنک ٹینک سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں سی پیک، تجارتی اوراقتصادی تعاون پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ، وفد میں وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ ، اسد عمر، فواد چوہدری، معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اورمعاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں۔3

    وزیرِ اعظم چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ چینی صدر اور چینی وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

    وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے 5فروری اور چینی صدرکی6 فروری کوون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ یواین سیکرٹری جنرل اور غیر ملکی سربراہان سے ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چینی صدر 2 سال بعد کسی عالمی رہنماسے ملاقات کریں گے ، جو عمران خان ہوں گے، ملاقاتوں میں سی پیک، تجارتی اوراقتصادی تعاون پر غور کیا جائے گا جبکہ متعددایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

    وزیراعظم کےدورہ چین کا مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی اور افتتاحی تقریب میں پاکستان کاجذبہ خیرسگالی پہنچانا ہے۔

    وزیراعظم کی چین کی مختلف کاروباری شخصیات اورسرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں ، دورےکے بعد چین سے کئی کاروباری اور صنعتی یونٹس پاکستان منتقل ہوں گے۔

    وزیراعظم کا دورہ ہمالیہ سے اونچے اور بحیرہ عرب سے گہرے پاک چین تعلقات کی وسعت میں مزید اضافہ کرے گا۔

  • وزیراعظم کا دہشت گردوں کو حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو سلام

    وزیراعظم کا دہشت گردوں کو حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو سلام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پنجگور اور نوشکی میں فوجی کیمپوں پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجگور اورنوشکی میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے بہادر جوان عوام کی حفاظت اور دفاع کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

    گذشتہ روز بلوچستان کےعلاقے نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا ، فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ فورسزکا ایک جوان زخمی ہوا۔۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

  • ‘اگرحکومت نااہل ہے تو پھر پاکستان کورونا سے نمٹنے والے ممالک میں تیسرے نمبرپر کیسے آیا؟’

    ‘اگرحکومت نااہل ہے تو پھر پاکستان کورونا سے نمٹنے والے ممالک میں تیسرے نمبرپر کیسے آیا؟’

    بہاولپور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگرحکومت نااہل ہے تو پھر پاکستان کورونا سے نمٹنے والے ممالک میں تیسرے نمبرپر کیسے آیا؟

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پہلی بار18سال کی عمر میں برطانیہ گیا تو فلاحی ریاست دیکھنے کا موقع ملا، ہمارا ملک پاکستان عظیم خواب کی بنیاد پر بنا تھا، پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بننا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے خود بھی کئی بار ایمرجنسی اسپتال جانا پڑتاہے، ایک دو دفعہ چوٹیں لگنےپراسپتال گیا تو پتہ چلا انسانیت کیاہے، برطانیہ میں سرکاری اسپتالوں میں لوگوں کا مفت علاج ہوتا تھا ، برطانیہ میں ڈاکٹرز اور نرسز کوئی فرق نہیں کرتے تھے۔

    انھوں نے بتایا کہ والدہ بیمار ہوئیں تو برطانیہ لیکر گیا ۔ برطانیہ میں میری والدہ کا نیشنل ہیلتھ کیئر اسپتال میں علاج ہوتاتھا، میری والدہ کا پیسے دےکر علاج کرارہا تھا ، اس اسپتال کے دوسرے بیڈ پر خاتون کا مفت علاج ہورہا تھا، برطانیہ کے اسپتالوں میہں امیر غریب میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔

    وزیراعظم نے کہا جو بھی نبیﷺ کی سنت اور راستے پر چلے گا اللہ کی رحمت آتی ہے، برطانیہ میں اللہ کی برکت دیکھی ،وہاں ہمارے جیسےحالات نہیں، 50سےزائد مسلمان ملک ہیں مگر شائد ہی کوئی فلاحی ریاست ہو۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سوچتا تھا پاکستان کی آبادی بڑی ہے فلاحی ریاست کیلئے پیسہ کہاں سے لائیں گے، برطانیہ کا صرف صحت کا سالانہ بجٹ پاکستان کے بجٹ سے کئی گنا زیادہ ہے، کےپی میں حکومت آئی تو ہم نے صحت کارڈ کا تجربہ کیا، پہلی بارصحت کارڈ جاری کرنے پرکےپی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ، کےپی میں پہلے غریبوں کیلئے ہیلتھ انشونس نکالی گئی جو کامیاب ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ دنیا میں امیر ممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنش نہیں ہے، کےپی ،جی بی،آزادکشمیر،اتحادی حکومت میں ہیلتھ کوریج دے رہے ہیں، ہماری آبادی بہت تیزی سے بڑھی ہے، تیزی سے بڑھتی آبادی کیلئے اسپتال بنانا ممکن نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلے 5سال میں اتنا پیسہ نہیں آسکتا کہ سب کیلئے اسپتال بنائیں، ہوسکتا ہے 5سال کے بعد اللہ نے جو نعمت بخشی ہے پیسہ آجائے، حکومت ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں پیسہ خرچ کرتی ہے مگر ڈاکٹرزنہیں جاتے، اب چھوٹے سے چھوٹے شہر میں بھی پرائیوٹ سیکٹر اسپتال بنائے گا۔

    صحت کارڈ کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی بدولت پرائیوٹ سیکٹرگاؤں میں بھی اسپتال بنائےگا، اس اقدام کےذریعے پورے پاکستان میں ہیلتھ سروس پہنچ جائے گی ، ہیلتھ کارڈ ہوگا لوگ پرائیوٹ اسپتالوں کو جائیں گےحکومت پر دباؤ بڑھے گا ، انشااللہ ہیلتھ کارڈ سے دیکھتے ہی دیکھتے ہیلتھ سسٹم میں انقلاب آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت پر 400ارب روپے خرچ کررہی ہےکوئی سوچ بھی نہیں سکتا،کسی کو کھانسی بھی ہوتی تھی تو پورا ٹبر باہر علاج کرانے جاتا تھا، ہیلتھ کارڈ ہمارا فلاحی ریاست کی طرف ایک قدم ہے۔

    کورونا وبا سے متعلق عمران خان نے کہا کہ کورونا سے پوری دنیا مہں مہنگائی ہوئی،سب کی معیشت نیچے چلی گئی، دنیا میں مشکل وقت ہے اور اس دورمیں ہم صحت کارڈدےرہےہیں، سوچیں جب والدین بیمارہوں توبچوں پرکیاگزرتی ہوگی۔

    کورونا کے دوران ملکی معیشت کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا پر سب سے بڑا کرائسزکورونا کے دوران آیا، کورونا کے دوران پاکستان 3سال مسلسل اوپر کی پوزیشن پر رہاہے، یہ کہتے ہیں نااہل حکومت ہے، نااہل حکومت دنیامیں ٹاپ تھری پوزیشن پرکیسے آگئی، وہ ملک جو دنیا میں ٹاپ تھری ملک میں آسکتا ہے وہ کیسے نااہل ہوگا؟ صحافی حکومت پر تنقید کریں تو اسے بیلنس بھی کریں۔

    انھوں نے عالمی اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کی اکانومی مستحکم ہوچکی ہے، ورلڈبینک نےویری فائی کیا ہماری معیشت کی گروتھ5.37فیصدہے، اگرحکومت اتنابراکررہی تھی تویہ سب کیسے ہوگیا؟ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفسٹ پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا خسارہ تھا، ہم نے خسارے کو ختم کرکے گروتھ5.37فیصد کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بورس جانسن نےیواین میں پاکستان کا نام لیاکہا ماحولیاتی تبدیلی پراچھا کام کررہاہے، پچھلے10سالوں میں 2بڑے سربراہوں پر بی بی سی کی رپورٹ بنی۔

    شہباز شریف سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ شہبازشریف کے بیٹے کی شوگر مل کے بینک اکاؤنٹ میں 400کروڑ کیسے آگیا، فیکٹری پر ڈاکو کو بٹھا دیں گے تو وہ بھی بینک کرپٹ ہوجائے گی ، دعویٰ سے کہتا ہوں غریب اور مقروض ملک میں ایسے ہی ڈاکو پیسہ چوری کرتے ہوں گے ، ہر غریب ممالک میں ڈاکو ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لیکر جارہے ہوں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں قانون کی بالادستی ہے اس لئے کامیاب ترین خطہ ہے، سوئٹزرلینڈ میں چوری نہیں ہے ،کوئی قبضہ گروپ نہیں ،پیسہ باہر نہیں جاتا، ہماری جدوجہد قانون کی بالادستی اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10سال میں جو2سربراہ گزرےان پربھی دنیاتبصرہ کرتی تھی، ان دونوں کابھی اخبارات میں نام آتےہیں ان پربھی بی بی سی تبصرہ کرتی ہے، ان کی کرپشن کی داستانیں رقم ہیں کبھی انکی تعریف نہیں ہوئی۔

    شریف خاندان منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب توگنیزآف ورلڈریکارڈمیں بات آنےوالی ہےمقصودچپڑاسی کےاکاؤنٹ میں 4ارب کیسےآگیا، جب آپ اسکی تہہ میں جائیں گےتوپتاچلےگاکہ ہماراملک کیوں اوپرنہیں پہنچ سکا، کبھی بھی وسائل کی کمی سےقومیں غریب نہیں ہوتیں۔

    عمران خان نے کہا کہ ہمارامقابلہ ڈاکوؤں کے ٹولےسے ہے، غریب چوری کرے تو جیل میں ڈال دیتے ہیں،امیر کو این آر او دیاجاتارہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ کاشکرہےہم اس راستے پر نکل چکے ہیں، احساس،جوان پروگرام اور ہیلتھ پروگرام فلاحی ریاست کی طرف لیکرجارہاہے، جہاں غریب کو سزا اور امیر سزا سے بچ جاتاہے وہا نظام نہیں چل سکتا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب تک قوم ملکر نہ لڑے قانون کی بالادستی نہیں قائم ہوتی ، نیب جانیوالے بڑے ڈاکوؤں پر پھول پھینکے جاتے ہیں ، سپریم کورٹ سے سزا یافتہ مجرم جھوٹ بول کر باہر بھاگاہواہے، اربوں کی پراپرٹی پر لندن بیٹھے ہیں ،دونوں بیٹے بھی باہرہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ لندن یورپ میں سب سے زیادہ مہنگا شہر ہے، لندن کی سب سے مہنگی جگہ پر ان کے اربوں روپے کےگھر ہیں، ان سے پوچھیں کہ پیسہ کہاں سےآیا توکہتے ہیں بچوں سے پوچھو۔

  • 100بڑی کمپنیاں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں، وزیراعظم

    100بڑی کمپنیاں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سیرین ایئرمیں تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا 100بڑی کمپنیاں اپنےملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیرین ایئرمیں 15 سے 44 فیصد تک تنخواہوں میں اضافےکافیصلہ خوش آئند ہے، 100بڑی کمپنیاں اپنےملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں ، ملک کی 100بڑی کمپنیوں نے950ارب روپےکامنافع گزشتہ سال کمایا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی بزنس کمیونٹی سے اپیل پر اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے استدعا پر عمل کرنے اور ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر اے آر وائے ڈیجیٹل کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سال ریکارڈ منافع کمانے والی دیگر کمپنیوں سے بھی التماس ہے کہ وہ بھی اپنے ملازمین کی اجرت میں اضافہ کریں۔

  • وزیراعظم  کا کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید 10جوانوں کو سلام

    وزیراعظم کا کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید 10جوانوں کو سلام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید 10جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید10جوانوں کو سلام پیش کرتاہوں، ہمیں محفوظ رکھنےکےخاطربہادرفوجیوں نےجانیں قربان کیں، ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا تھا۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے، بزدل دشمن کا ایک مضبوط قوم سے سامنا ہے، اس قوم نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

    واضح رہے کہ کیچ کےعلاقے میں 25 اور 26 جنوری کی درمیانی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کیا ، جس کے نتیجے میں 10 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • وزیراعظم  کا ایم کیوایم کے پُرامن مظاہرے پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس

    وزیراعظم کا ایم کیوایم کے پُرامن مظاہرے پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کے پرامن مظاہرے پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ ،چیف سیکریٹری،آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایم کیوایم کے پرامن مظاہرے پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ ،چیف سیکریٹری،آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے تاہم رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    گذشتہ روز سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم کے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ، جس کے نتیجے میں متحدہ کے ایم پی اے، خاتون رکن سمیت کئی افراد زخمی ہوئے جب کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پولیس کے لاٹھی چارج میں زخمی ہونے والا ایک کارکن اسلم اسپتال میں دم توڑ گیا تھا ، جس پر ایم کیو ایم نے یوم سیاہ کا اعلان کیا تھا۔

  • پاکستان کے آگے نہ بڑھنے کی وجہ قانون پر عملدرآمد نہ ہونا ہے، وزیراعظم

    پاکستان کے آگے نہ بڑھنے کی وجہ قانون پر عملدرآمد نہ ہونا ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آگے نہ بڑھنے کی وجہ قانون پر عملدرآمد نہ ہونا ہے، جسٹس سسٹم صرف طاقتور کو فائدہ پہنچانے کا ذریعہ بن چکا ہے ، فوجداری قانون میں اصلاحات سے طاقتور کو قانون کے نیچے لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فوجداری قانون اورنطام انصاف میں اصلاحات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا فروغ نسیم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، جسٹس سسٹم کی اصلاحات کیلئے میں نے ہی فروغ نسیم پر زوردیاتھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 18سال کی عمر کے بعد انگلینڈ گیاپڑھائی کی ،پروفیشنل کرکٹ کھیلی، آج تک کسی معاشرے نے ترقی نہیں کی جہاں قانون پر عمل درآمد نہ ہو، ملک بغیرقانون پر عملدرآمد کے ترقی کرہی نہیں سکتا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ انگریز جو سسٹم چھوڑ کر گیا وہ اوپر جانے کے بجائے نیچے جانا شروع ہوگئے، طاقتور کیلئے الگ اور عوام کےلئے الگ پاکستان بن گیا، جسٹس سسٹم صرف طاقتور کو فائدہ پہنچانے کیلئے بن گیا، عام آدمی جیلوں میں بھرے ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، پرائیوٹ اسکول پھیلتے گئے اوپرجاتے رہے، آہستہ آہستہ سرکاری اسکول کا سسٹم نیچے جانا شروع ہوگیا، تعلیم کےشعبے میں جو ہوا وہی سرکاری اسپتالوں کیساتھ ہوا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایلیٹ کلاس سرکاری اسپتالوں کے بجائے باہرجاکر علاج کرانے لگے، میں سمجھتاہوں یہ پہلی بار قانون کی بہتری کی کوشش کی گئی ہے، فوجداری قانون میں اصلاحات سے طاقتور کو قانون کے نیچے لایا جائے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہماری بہتری کیلئے نبیﷺ کے راستے پر چلنے کاحکم دیا، پاکستان کو ٹھیک کرنے کا رول ماڈل ریاست مدینہ ہی ہے، آج جو قدم اٹھایا گیا ہے وہ قانون پر عملدرآمد کیلئے بہت بڑا قدم ہے۔

    قانون پرعملدرآمد کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے آگے نہ بڑھنے کی وجہ قانون پر عملدرآمد نہ ہونا ہے، پاکستان اسوقت اوورسیز کی ترسیلات زر پر چل رہاہے مگر یہ سرمایہ کاری نہیں کرتے، میں جانتا ہوں کہ اوورسیز پاکستان کا مسئلہ کیا ہے، اوورسیز صرف اس لئے سرمایہ کاری نہیں کرتے کیونکہ یہاں قانون پرعملدرآمد نہیں، اوورسیز نےسرمایہ کاری شروع کردی توہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا نہیں پڑے گا۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کو ریکوڈک کیس سے بہت نقصان ہوا،6ارب کا جرمانہ لگا، عدلیہ،وکلا سے اپیل ہے قانون میں اصلاحات پرعملدرآمد آپ نے کرنا ہے، ہم نے تو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارکرمنل سسٹم میں اصلاحات کردی ہیں۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے بھی انٹرنیشنل سروے ہیں قانون میں عملدرآمد پرپاکستان نیچے ہوتاہے، ورلڈبینک انڈیکس میں قانون پر عمل درآمد میں نیوزی لینڈ سب سےاوپرہے۔

    قانون کی بالادستی سے متعلق انھوں نے کہا کہ سیاحت میں سوئٹزلینڈ پاکستان کے ناردرن ایریاز کا مقابلہ ہی نہیں کرسکتا، سوئٹزرلینڈ میں قانون کی بالادستی ہے وہاں کوئی قبضہ گروپ نہیں، سوئٹزرلینڈ میں سوسائٹی قانون کی بالادستی قائم کرتی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ جہادہے کہ ہم کس طرح طاقتور کو قانون کےنیچے لیکر آئیں، ٹیکنالوجی کے استعمال سے انصاف کےحصول میں عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ انصاف کیلئے قانون میں ریفارمز کی ضرورت تو عام آدمی کو ہے ، اللہ نے انسان کو معاشرے میں انصاف قائم کرنے کیلئےہی بھیجا ہے ، جومعاشرہ اللہ کے حکم پر چلے گا وہ خوشحال ہوجائےگا، انصاف ملے گا تو غریب کی دعاؤں سے اللہ کی برکت آئے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے ، دورہ چین کا مقصد چین میں منعقدہ اولمپکس میں شریک ہونا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ چین کےساتھ ہمارےتعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، مشترکہ منصوبوں کوآگے بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی، ٹاسک فورس کی کئی نشستیں ہوئیں جن کی سربراہی وزیراعظم نے کی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نشستوں میں تفصیلی مشاورت ہوئی،اسٹیک ہولڈرزکانقطہ نظرشامل کیاگیا، حکمت عملی وضع کی ہے،جس کی بنیاد پر چین کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔

    وزیر خارجہ نے بتایا وزیراعظم عمران خان3سے5فروری چین کادورہ کریں گے ، دورہ چین کے دوران چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کافوکس اوراقتصادی سفارت کاری پرہے، سرمایہ کاری اوردوطرفہ تجارت خصوصی اہمیت کی حامل ہیں، دورہ چین کا مقصد چین میں منعقدہ اولمپکس میں شریک ہونا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کے علم میں ہے کہ کچھ ممالک نے اولمپکس کا بائیکاٹ کیا ہے، پاکستان اورچین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دورہ چین کا بنیادی مقصد اظہار یکجہتی ہے، سائیڈلائن پر ملاقاتیں اور گفت وشنید بھی ہوگی۔

    کورونا کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی فضامیں کام کررہے ہیں، کورونا نے معیشت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

  • امید ہے پی ایس ایل میں ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی، وزیراعظم

    امید ہے پی ایس ایل میں ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امید ہے پی ایس ایل میں ہرٹیم آخری گیندتک لڑے گی اور پی ایس ایل میں ٹیمیں شائقین کولطف اندوزکریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان سپرلیگ سیون کا شاندار آغاز کررہے ہیں، امیدہےپی ایس ایل میں ہرٹیم آخری گیندتک لڑے گی اور پی ایس ایل میں ٹیمیں شائقین کولطف اندوزکریں گی۔

    خیال رہے میگاایونٹ کے آغاز میں صرف ایک دن باقی ہے ، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے نیشنل اسٹیڈٰیم میں تیاریاں جاری ہیں، گراؤنڈ کے فرنٹ پر اسٹیج بنایا جارہا ہے، تقریب میں نامور گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں گے۔

    ایونٹ کا افتتاحی میچ کل کراچی کنگز اورملتان سلطانز کے درمیان نیشنل اسٹیڈٰم کھیلا جائے گا۔