Tag: وزیراعظم معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی جنگ لڑ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

  • وزیراعظم معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی جنگ لڑ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی جنگ لڑ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم معاشرے میں پسے ہوئے طبقے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میرٹ، آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنانا چاہتے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے اختیارات کو گھر کی لونڈی بنا کر رکھا ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوام کو سہولتیں دہلیز تک پہنچائی جائیں گی، نیا بلدیاتی نظام عوامی مسائل حل کرنے کے لیے لایا جارہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نئے پاکستان کی تشکیل کررہے ہیں، وزیراعظم صرف اور صرف 22 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عمران خان نظام کو بدلنے کے لیے رات دن ایک کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہدف اور اُن کے اقدامات کا مقصد لوگوں کوبہترترجیحات فراہم کرنا ہے، وزیراعظم غریب کی آواز بن کر آئے ہیں اور وہ غریبوں کو غربت کی لکیر سے اوپر اٹھائیں گے۔

    معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں ملک کو قرضوں کے دلدل میں دھکیلاگیا، ہم عمران خان کی قیادت میں ملک کوبحرانوں سےنکالیں گے، حکومتی اقدامات پر اپوزیشن کی تنقیدبلاجوازہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کےساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑےہیں، نوزائیدہ حکومت 70سال کے بگاڑ کی ذمہ دارنہیں، اب ماضی کی حکومتوں کو بھی اپنے ادوار کا جواب دینا ہوگا۔