Tag: وزیراعظم منتخب

  • ترک صدر کی  شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد،  دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    ترک صدر کی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد، دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد : ترک صدررجب طیب اردوان نے شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک میں دوستی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدررجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ترک صدررجب طیب اردوان نے شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک میں دوستی ، بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    رجب طیب اردوان نے کہا کہ شہبازشریف کےبحیثیت وزیراعظم انتخاب پربہت خوشی ہوئی،پاکستان اور ترکیہ کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

    شہباز شریف نے رجب طیب اردوان کے تہنیتی جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ رجب طیب اردوان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان قبرص سے متعلق بات ہوئی ، شہبازشریف نے کہا ہائی لیول اسٹریٹیجی ڈائیلاگ میں مل کرقبرص سے متعلق پیش رفت کاجائزہ لیں گے۔

    نو منتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی،ان شاءاللہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرے گا،ترکیہ نے ہمیشہ غزہ اور فلسطین کے تنازعات پر آواز بلند کی جو لائق تحسین ہے، مسلم ممالک ترکیہ کے اس کردار کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور رجب طیب اردوان کےتجربے سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔

  • عالمی رہنماوں  کی جانب سے  شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات

    عالمی رہنماوں کی جانب سے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات

    اسلام آباد : عالمی رہنماوں کی جانب سے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر عالمی رہنماوں کے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

    چینی صدراور وزیراعظم کی شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد دی، صدر شی جن پنگ نے پیغام میں یقین کا اظہار کیا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کے اہداف حاصل کرے گا، جس کے لئے تمام شعبوں میں تعاون مضبوط بنانا ہوگا۔

    شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ مشترکہ طورپرچین پاکستان اقتصادی راہداری کااپ گریڈڈ ورژن تعمیرکرنا ہوگا، تمام شعبوں میں تعاون مضبوط بنانا ہوگا۔

    ایران کے صدر ابراہیم رئیسی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر دیتے ہوئے ایرانی صدر اسلامی برادرملکوں کےتعلقات کومزید مضبوط بنانےکے عزم کا اظہا کیا۔

    ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بھی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تاجکستان کے صدر نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان کی ترقی، لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے شہباز شریف کردار ادا کریں گے۔

    تاجکستان کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کو تاجکستان کے دورے کی دعوت بھی دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور اعتماد برقرار رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا اور کہا اچھی روایات پر مبنی ہمارے ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون ترقی کر رہا ہے۔

    خیال رہے گذشتہ روز ملک کی سولہویں قومی اسمبلی نے اپنا چوبیس واں قائد ایوان چُنا تھا اور شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے۔

    مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، ق لیگ اور استحکام پاکستان کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف نے دو سو ایک ووٹ حاصل کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان کو بانوے ووٹ ملے۔

  • شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

    شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

    واشنگٹن : شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے آئین کی پاسداری کے عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔

    جین ساکی سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا جوبائیڈن شہباز شریف سے رابطہ کریں گے، جس پر جین ساکی نے جواب دیا کہ شہباز شریف کو بائیڈن کی کال کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین کی پاسداری کے عمل کی حمایت کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

    جین ساکی نے مزید کہا کہ جمہوری خوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے، نئی لیڈرشپ کیساتھ تعلقات جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ شہباز شریف پاکستان کے تئیس ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے ، جس کے بعد عالمی سربراہان کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

  • تھائی لینڈ :فوج کے سربراہ پرایت چان اوچا وزیراعظم منتخب

    تھائی لینڈ :فوج کے سربراہ پرایت چان اوچا وزیراعظم منتخب

    تھائی لینڈ: پارلیمنٹ نے فوج  کے سربراہ پرایت چان اوچا کو وزیراعظم منتخب کرلیا ہے، نو منتخب وزیراعظم نے دوہزار پندرہ میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    تھائی لینڈ کی فوج کے سربراہ جنرل پرایُت چان اوچا نے اقتدار سنبھالنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات منعقد کروانے میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ انتخابات سے پہلے امن کی بحالی اور اصلاحات کرنا ضروری ہے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ فوج کے خلاف کسی بھی قسم کی مزاحمت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، تھائی لینڈ میں بائیس مئی کو مارشل لاء نافذ کرکے فوج نے حکومت سنبھال لی تھی ۔

    ملک کی سابق وزیراعظم ینگ لک شناوترا سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کوحراست میں لے لیا گیا تھا، جنرل پرایت نے ینگ لک شناوترا کی جگہ اقتدار سنبھالا ہے، جو تین سال قبل بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔