Tag: وزیراعظم نوازشریف

  • وزیراعظم نوازشریف کل چین کے دورے پرروانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ

    وزیراعظم نوازشریف کل چین کے دورے پرروانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفترِخارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نوازشریف کل چین کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں، دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔

    اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نوازشریف کے چین کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، پاکستان اور چین کے درمیان توانائی کے شعبے میں سمجھوتے کئے جائیں گے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات خطے اور دونوں ممالک کی ضرورت ہیں۔

    امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تحفظات سے امریکی سفیر کو آگاہ کر دیا ہے، آپریشن ضربِ عضب جاری ر ہے گا، ان کا مزید کہا تھا کہ نومنتخب افغان صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

  • ایچ آرسی پی وفد کا دورہ، مسیحی جوڑہ بےقصورقرار

    ایچ آرسی پی وفد کا دورہ، مسیحی جوڑہ بےقصورقرار

    قصور: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے وفد نے کوٹ رادھا کشن کا دورہ کیا اور اپنی ابتدائی رپورٹ میں مسیحی جوڑے کو بے قصور قرار دے دیا۔

    ایچ آر سی پی کے وفد کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بحرمتی کے کوئی شواہد نہیں ملے،گواہوں مطابق مقتول شہزاد کا بھٹہ مالک سے رقم کا تنازعہ چل رہا تھا ۔جس پر بھٹہ مالک نے مقتول کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اس کی موت واقع ہوگئی اور پھر کیس کو نیارخ دینے کے لیے مبینہ بحرمتی کی افواہ پھیلائی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مشتعل افراد کا ہجوم جمع ہوگیا۔

     پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر میاں بیوی کو اپنی تحویل میں لینا چاہا تو بھٹہ مالکان کی ہدایت پر ملازمین نے پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش پر اثرانداز نہں ہونا چاہتے لیکن انسانوں کے اس بیہمانہ قتل کیخلاف آواز اٹھائینگے اور اصل حقائق عوام کے سامنے لائینگے۔

  • وزیراعظم کا مسیحی جوڑے کوزندہ جلائے جانے کا نوٹس

    وزیراعظم کا مسیحی جوڑے کوزندہ جلائے جانے کا نوٹس

    اسلام آباد: وزیراعظم نواشریف نےمیاں بیوی کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کا نوٹس لےلیا، اوراقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانےکی ہدایت کی۔

    کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو جلانے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتےہوئے وزیراعطم نوازشریف نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

    نوازشریف نےکہاحکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کےساتھ ا متیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائےگا،ذمہ داروں کوقانون کی گرفت سےبچنے نہیں دینگے، میاں بیوی کو زندہ جلائے جانے کے واقعے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔پولیس کے مطابق بھٹے کے مالک یوسف گجر، منشی شکیل اور ڈرائیوررمضان کوبھی نامزد کیاگیا ہے۔

  • دہشت گرد قوم کوخوفزدہ نہیں کرسکتے، نوازشریف

    دہشت گرد قوم کوخوفزدہ نہیں کرسکتے، نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم  نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قوم کو خوفزدہ نہیں کرسکتے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضربِ عضب جاری رہے گا۔

    واہگہ بارڈر دھماکہ کی مزمت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  قوم دہشت گردوں کے شکست خوردہ نظریے کےخلاف متحد ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضربِ عضب جاری رہے گا، جانیں قربان کرنے والے جوان شہداء  کی صف میں شامل ہوگئے ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے آئی جی اور ڈی جی رینجرز پنجاب سے واہگہ بارڈر حملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، چوہدری نثار نے استفسار کیا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے واہگہ بارڈ پردہشت گردی کی وارننگ جاری کردی تھی، اس کے باوجود سیکیورٹی کے انتظامات کیوں بہتر نہیں کیے گئے۔

  • وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    لاہور: وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دوران ملاقت میں پنجاب کابینہ کی توسیع کے حوالے سے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔

    وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات کے دوران صوبائی کابینہ کی توسیع کے حوالے سے مختلف ناموں پر غور کیا گیا،ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں رواں ماہ کے دوران توسیع کا امکان ہے، چار نئے وزراء کابینہ میں شامل کئے جاسکتے ہیں،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، دھرنوں اور دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • حکومت خطےمیں تبدیلیوں سےبےخبر نہیں، نواز شریف

    حکومت خطےمیں تبدیلیوں سےبےخبر نہیں، نواز شریف

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں حکومت خطےمیں تبدیلیوں سےبےخبر نہیں، حکومت قومی مقاصدحاصل کرنے کےلیےپوری طرح کوشاں ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف نےنیول وارکالج کی نئی عمارت کاافتتاح کردیا، وزیراعظم نےنیول وار کالج کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ پاکستان نیوی سمندری حدودکی حفاظت کویقینی بنارہی ہے، پاکستان کےدفاع میں پاک بحریہ کاکردار اہم ہے،ایک موثر بحریہ ملک کے دفاع کاایک اہم جزوہے۔

    وزیراعظم کاکہنا تھا کہ شپ یارڈمیں بحری جہازوں کی تیاری خوش آئندہے۔خوشی کی بات ہےکہ پاکستان نیوی نےاپنی حیثیت منوالی ہے،پاکستان بحریہ نےملک کےدفاع کےلیے بہت قربانیاں دی ہیں نواز شریف نےکہاکہ حکومت خطےمیں تبدیلیوں سےبےخبرنہیں ہے،حکومت تیزی سے گوادرکوبندرگارہ کادرجہ دینےکاکام کررہی ہے، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان داخلی اور خارجی امن کا خواہاں ہے۔

  • وزیراعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کا اجلاس اختتام پزیر

    وزیراعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کا اجلاس اختتام پزیر

    اسلام آباد: وزیراعظم کی صدارت میں قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    اجلاس میں وزیر داخلہ ،وزیر دفاع ،وزیراعظم کی قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی ،ایل او سی ،ورکنگ باونڈری کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

    اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس کو ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے پیدا ہو نے والی صورتحال سے آگاہ کیا گیا مشیر قومی سلامتی نے اس حوالے سے سفارتی سطح پر کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا اجلاس کو آپریشن ضرب عضب کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کسی کی اجارہ داری تسلیم نہیں کرے گا ملک کی داکلی سلامتی کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قومی سلامتی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا۔

  • نوازشریف کا جھنگ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    نوازشریف کا جھنگ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

      جھنگ: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

    جھنگ میں متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب زدگان کی خدمت کے فرض سے غافل نہیں ہے، وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی اس تیز رفتاری سے امدادی کام نہیں کئےگئے۔

    وزیر اعظم نےخطاب میں امدادی سرگرمیوں کا ذکر کیا،اسکا عملی مظاہرہ بھی بہت جلد لوگوں نےدیکھ لیا، وزیراعظم کے رخصت ہوتے ہی امدادی سامان کا ٹرک بھی انتظامیہ واپس لے گئی، متاثرین سیلاب دور تک ٹرک کےپیچھےامدادکیلئےبھاگتے رہے تاہم وہ حکمرانوں کے وعدوں کی طرح امداد سے محروم رہے۔

    متاثرین سیلاب وزیر اعظم کی جانب سے کی گئی جذباتی تقریر کے بعد انتظامیہ کے رویے سے کافی مایوس نظر آئے اور خالی ہاتھوں میں حکمرانوں کے وعدے لیے واپس اپنے کیمپوں کی جانب روانہ ہو گئے۔

  • عید الاضحیٰ کے موقع پرصدرِپاکستان اوروزیراعظم کا خصوصی پیغام

    عید الاضحیٰ کے موقع پرصدرِپاکستان اوروزیراعظم کا خصوصی پیغام

    اسلام آباد: صدرممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کوعیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے، اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مسائل سے نمٹنے کیلئے اخوت اور ہمدردی کے جذبے کی ضرورت ہے۔

    عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین کا کہنا ہےکہ سنت ابراہیمی ایثارو قربانی کا درست دیتی ہے،جس کی زندگیوں میںعملی مثال قائم کرناہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسائل سے نمٹنے کیلئےاخوت اورہمدردی کےجذبےکی ضرورت ہے۔

    اپنے پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ترقی کے مشن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گےاورسیلاب متاثرین کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیں گے،متاثرین کی بحالی کیلئےتمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاک فوج نےدہشتگردی اور انتہا پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،ملکی خوشحالی وعزت کیلئےافسران اور جوانوں نےبہت قربانیاں دیں۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قوم ضرب عضب سے بےگھرافرادکی قربانیوں سےبخوبی آگاہ ہےاور متاثرین کی مشکلات کے حل کیلئےکوئی غفلت نہیں برتی جائےگی۔ ان کا کہنا ہے کہ جمہوری قوتوں نےدانشمندی کامظاہرہ کیا اور ملکی خوشحالی کاایجنڈاجاری رکھنےکیلئےاعتماد پرقوم کےمشکورہیں۔

  • سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، نواز شریف

    سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، نواز شریف

    وزیرآباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سیلاب کی روک تھام کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔

    سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب کی روک تھام کیلئے اقدامات ضروری ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے خطہ متاثر ہورہا ہے، سیلاب سے بچاؤ کیلئےقومی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے۔

    نواز شریف نے کہا کہ محدود وسائل کے باعث ہمیں اپنی ترجیحات طےکرناہوں گی،سیلاب متاثرین کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہے، سیلاب متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں حکومت ان کیساتھ ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی قابل تحسین ہے،سیلاب سے گھروں کو نقصان پہنچا لوگ بےگھر ہوگئے،متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، فوج کے افسروں،جوانوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے، پولیس کے جوانوں نے بھی سیلاب متاثرین کی بہت مدد کی ہے، زیادہ جانی نقصان چھتیں،دیواریں گرنےسےہوا، سیلابی پانی اترنے سے پہلے متاثرین کی امداد کی جارہی ہے، متاثرین کو25ہزار کی پہلی قسط آج سے دینا شروع کردی ہے۔،