Tag: وزیراعظم نوازشریف

  • ماورائےآئین مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے، وزیراعظم

    ماورائےآئین مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں پارلیمنٹ کی اکثریت نے مجھ پر اعتبار کیا ہے استعفی نہیں دوں گا، پارلیمنٹ بھی اپنی مدت پوری کرے گی ۔

    اسلام آباد میں دھرنوں پر بیٹھے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے وزیر اعظم سے استعفے کا پرزور مطالبے پر وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں پارلیمنٹ کی اکثریت نے مجھ پراعتماد کیا ہے،استعفی نہیں دوں گا، مذاکرات کے لئے پہلے بھی تیار تھے، اب بھی ہیں، کسی کے ماورائے آئین مطالبات کو تسلیم نہیں کیاجاسکتا۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق دوران ملاقات صدر اور وزیر اعظم نے اتفاق کیا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی وزیر اعظم کا موقف یہی تھا کہ وہ مستعفی نہیں ہوں اور موجودہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی، دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور عمران خان کے جائزمطالبات کو تسلیم کیا جاسکتاہے ۔

  • سیاسی بحران، صدرممنون حسین کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    سیاسی بحران، صدرممنون حسین کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    اسلام آباد: سیاسی صورتحال میں کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں اجلاس اور ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا۔

    اسلام آباد میں سیاسی منظر نامے پر غور کرنے کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس طلب کیا، وزیراعظم نواز شریف نے صدر سے ملاقات بھی کی ، ملاقات میں سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوریت کی خاطر ہر قسم کی قربانی دیں گے، صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی حال میں مستعفی نہ ہوں۔

    وزیراعظم نوازشریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، اسمبلی اجلاس میں آج ہونے والا وزیر اعظم نواز شریف کا خطاب انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، جس میں وہ ایوان اور قوم کو آزادی و انقلاب مارچ سے متعلق تمام تر صورتحال سے آگاہ کے ساتھ اعتماد میں لیں گے۔وزیراعظم نوازشریف ایوان کو تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات سے بھی آگاہ کریں گے۔

    واضح  رہے کہ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان یہ ملاقات اس صورتحال میں ہورہی ہے جب آج شام حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہونے جارہا ہے۔

    ۔

  • مظاہرین ریڈ زون میں داخل، نواز شریف کااستعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

    مظاہرین ریڈ زون میں داخل، نواز شریف کااستعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر ِ صدارت وفاقی حکومت  کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم نے استعفیٰ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان تحریک ِانصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنوں کے باعث اسلام آؓباد میں پیدا ہونے والے صورتحال کے پیش ِ نظر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔

    میٹنگ کے دوران میاں نواز شریف نے استعفیٰ دینے کے مطالبے کو قطعی رد کردیا جبکہ میٹنگ کے شرکاء نے بھیا س بات پر زوردیا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وسط مدتی انتخابات کا کوئی سوال پید انہیں ہوتا اور احتجاج کرنے والے نا امید ہوں گے۔

    دوسری جانب عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب بڑھ رہے ہیں اور اس دوران سرینا چوک کے مقام پر پولیس اور مطاہرین میں ایک جھڑپ بھی ہوچکی ہے۔

    دریں اثنا اسلام آباد کی انتطامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کیونکہ حکومت کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لئے کسی بھی قسم کے تحریری احکامات موصول نہیں ہوئے لہذا مظاہرین کی راہ میں حائل نہیں ہوا جائے جب تک کسی قسم کے تحریری احکامات موصول نہ ہوں۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس

    وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء نے شرکت کی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ریڈ زون جانے سے پاکستان کا تشخص مجروح ہوگا۔

    اسلام آباد کی سنگین صورتحال پر وزیر اعظم اپنے رُفقا کے ہمراہ سر جوڑ کر بیٹھ گئے، اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، چوہدری نثار، پرویز رشید، احسن اقبال، عبدالقادر بلوچ شریک ہوئے۔

    عمران خان کے ریڈ زون میں داخلہ اور طاہرالقادری کے عوامی پارلیمنٹ کے انعقاد کے اعلان سے بگڑتی صورت حال اور ریڈ زون کی سیکیورٹی سے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ریڈ زون کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں  ریڈ زون کی سیکیورٹی اور دھرنوں کے شرکاء کی متعلقہ علاقے میں آمد کو روکنے سے متعلق  حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے دھرنوں کی سیکیورٹی پلاننگ سے متعلق آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے رابطوں پر بھی غور کیا گیا جبکہ عمران خان اور طاہر القادری کی ڈیڈ لائن پر بھی زیر غور کیا گیا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، کسی کو ریڈ زون کی طرف جانے کی اجازت نہیں دینگے، سیکورٹی ایجنسیاں ریڈ زون کی تحفظ کےلیے تیار ہیں۔

  • وزیراعظم کا عوامی تحریک ،تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئےکمیٹی بنانے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا عوامی تحریک ،تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئےکمیٹی بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے انقلاب اور آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کے لیئے چار رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی وفاقی وزراء چودھری نثار علی خان خواجہ اصف ،احسن اقبال اور عبد القادر بلوچ پر مشتمل ہے، کابینہ کمیٹی ازادی اور انقلاب مارچ پر نظر رکھے گی اور وزیراعظم کو لمحہ بہ لمحہ تفصیلی رپورٹ بھی پیش کرے گی کابینہ کمیٹی صورتحال کے جائزے کے ساتھ ساتھ مسلے کے حل کے امور پر بھی غور کرے گی ۔

  • نواز شریف کے زیر صدارت رائیونڈ میں اعلی سطحی اجلاس

    نواز شریف کے زیر صدارت رائیونڈ میں اعلی سطحی اجلاس

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت رائیونڈ میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں موجودہ بحران پر قابو پانے کےلیے بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے اور احتجاجی جماعتوں کے سربراہوں کے ساتھ براہ راست ڈائیلاگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق رائیونڈ لاہور میں ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو بحرانی صورتحال سے نکالنے کےلیے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے علاوہ حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی قومی اسمبلی میں کمیٹی بنانے پر بھی رضامند ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اس موقع پر پارٹی رہنماوں کو واضع پیغام دیا ہے کہ اُن کے استعفے کا کوئی اپشن موجود نہیں ، جبکہ دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاون میں ہونے والی خون ریزی پر بھی پنجاب حکومت کے ذمہ داروں نے صوبائی حکومت کو قانونی نکات پر اعتماد میں لیا۔

  • صدرمملکت اور وزیراعظم کا پشاور میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

    صدرمملکت اور وزیراعظم کا پشاور میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کا خیبر پختوانخو میں طوفانی بارشوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    پشاور میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر اور وزیراعظم نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی، وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے، جاں بحق ہونے والے اہلخانے کیلئے وزیراعظم نے تین لاکھ اور زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ متاثرہ افراد کی فوری مدد کی جائے، کے پی کے وزیراعلٰی پرویز خٹک نے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور محکمہ صحت کو زخمیوں کی بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بارشوں سے قیامت ٹوٹی ہے اور وزیراعلٰی پروٹوکول کے ساتھ لانگ مارچ کررہے ہیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف نے زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نوازشریف نے زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کا افتتاح کردیا

    زیارت : وزیراعظم نوازشریف نے زیارت پہنچ کر قائداعظم ریذیڈنسی کا افتتاح اور پرچم کشائی کی، آرمی چیف،وزیراعلیٰ اورگورنر بلوچستان بھی تقریب میں موجود تھے۔

    تخریب کاری کا نشانہ بننے والی قائد اعظم ریزیڈینسی تعمیر نو کے بعد پھر سے کھل گئی، وزیر اعظم نواز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر زیارت پہنچ کر قائد کی رہائش گاہ کا افتتاح کیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی موجود تھے، وزیراعظم نواز شریف نے قائداعظم ریزیڈنسی پر قومی پرچم لہرایا، افتتاح کے بعد وزیراعظم نے قائد اعظم ریذیڈینسی کا جائزہ لیا اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی ۔

    زیارت ریزیڈینسی کو پندرہ جون دو ہزار تیرہ میں تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا تھا، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کے بعد ریذیڈینسی کو دوبارہ تعمیر کر کے کھول دیا گیا۔

  • آئین کی حرمت ،جمہوریت کے تسلسل پر آنچ نہیں آنےدیں گے،وزیراعظم

    آئین کی حرمت ،جمہوریت کے تسلسل پر آنچ نہیں آنےدیں گے،وزیراعظم

    اسلام آباد:  وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آئین کی حرمت ،جمہوریت کے تسلسل پر آنچ نہیں آنےدیں گے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جشن آزادی کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،جو شہیدوں نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئےاپنی جانیں نچھاور کر کے دیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ یوم آزادی کی نئی صبح کااستقبال کرتےہوئےاس یوم آزادی کو آپریشن ضرب عضب سے منسوب کیاہے ۔ضرب عضب کےباعث بے گھر افراد ہمارے محسن ہیں، انھیں کسی بھی مرحلے پر تنہا نہیں چھوڑے گے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پڑوسیوں سے اچھے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے تاہم مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی پر زور مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم نے مزید کہا کہ بہادر اورغیورعوام سےکہتا ہوں کہ وطن عزیزکی خدمت کے لیے تیار ہوجائیں۔

  • وزیر اعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

    وزیر اعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے، جس میں وزیراعظم ملک کی سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے اور سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیر اعظم کے خطاب کا وقت رات آٹھ بجے طے ہوا ہے، وزیر اعظم یہ خطاب ایسے وقت کر رہے ہیں جب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک آزادی اور انقلاب مارچ کرنے جا رہی ہیں۔ عمران خان نے وزیراعظم کے استعفے اور وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ اور حکومت کی جانب سے بات چیت کی پیشکش مسترد کر رکھی ہے۔