Tag: وزیراعظم نواز شریف

  • وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون، دہشت گرد حملوں کی مذمت

    وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون، دہشت گرد حملوں کی مذمت

    وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی آر اے بازار سمیت دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

    سیکیورٹی فورسسز پر پے در پے حملوں کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں سربراہان نے ملک میں دہشت گردی اور حالیہ رونما ہونے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم اور آرمی چیف نے دہشت گردی کے ان واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان واقعات کی مذمت کی، وزیراعظم اور آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
           

     

  • نوازشریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دیدی گئی

    نوازشریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دیدی گئی

    لاہور میں جی ایس یونیورسٹی کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی گئی، نواز شریف نے زمانہ علمی یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر گورنمنٹ کالج کا طالبعلم بننے کا خواہشمند ہیں۔

    لاہورگورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کانووکیشن کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج کی کرکٹ ٹیم کا اہم ممبر ہوا کرتا تھا، چاہتا ہوں گورنمنٹ کالج والے دن واپس آجائیں، دیو آنند نے بھی اسی کالج سے تعلیم حاصل کی ہے۔

      نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے سوچنا ہے کہ تعلیم کے بعد نوجوان بیروزگار نہ رہیں، نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں، نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کروڑوں اور اربوں روپے لے جانے والے قرض معاف کرالیتے تھے پر اب عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
           

  • وزیراعظم نواز شریف کی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کے نتائج اطمینان بخش ہے، کراچی میں ہر قیمت پر آپریشن جاری رہنا چاہیئے۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے وزیراعظم نواز شریف کو کراچی میں ہونے والے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کے نتائج اطمینان بخش ہے، جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری رہنا چاہیئے۔

    ملاقات کے دوران چوہدری نثارعلی خان نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔
       

  • وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں فوجی چھاوٴنی کی منظوری دیدی

    وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں فوجی چھاوٴنی کی منظوری دیدی

    وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں فوجی چھاوٴنی کی منظوری دے دی، انکا کہنا ہے کہ سوات کے عوام اور فوج نے دہشتگردی کے خلاف بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔

       دورہ سوات کے موقعے پر وزیراعظم نواز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف اور کور کمانڈر پشاور خالد ربانی سے ملاقات کی، جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے حالات پر بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم نے سوات میں فوجی چھاوٴنی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

    اس سے پہلے وزیراعظم نے سرکٹ ہاوٴس سوات میں یوتھ لون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لئے قرضہ اسکیم سے لاکھوں افراد کو روزگار اور نوکریاں ملیں گی اور اس اسکیم کی سب سے ذیادہ ضرورت خیبر پختون خواہ اور فاٹا کے جوانوں کو ہے کیونکہ دہشت گردی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کے کاروبار خراب ہوئے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہر سیاسی پارٹی کے کارکنوں کو یہ قرضہ دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں نے امن قائم کرنے کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں،سوات کے عوام اور افواج پاکستان کی وجہ سے یہاں امن قائم ہوا ہے۔

  • امن کیلئے سوات نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، نواز شریف

    امن کیلئے سوات نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، نواز شریف

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ امن کیلئے سوات نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، سوات کےلوگ قرضہ اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، قرضہ اسکیم میں کسی کی سفارش نہیں چلے گی۔

    سوات میں قرضہ اسکیم کی تقریب سےخطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر صوبے کو اسکا حق ملے گا ایک صوبے کا حق کسی دوسرے صوبےکو نہیں دیا جائے گا۔ 

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سوات کے نوجوان قرضہ اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، قرض اسکیم میں ہر صوبے کو آبادی کے لحاظ سے حصہ دیا جائے گا، وزیراعظم نے امیر مقام پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ افسوسناک ہے ،سوات کی انتظامیہ، پولیس اور فوج  نے امن کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں۔

     

  • وزیراعظم نواز شریف کی چینی کمپنی کے وفد سے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کی چینی کمپنی کے وفد سے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کشش کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلات کو فروغ دے رہی ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف سے چینی کمپنی کے وفد نے یافو کیوکی قیادت میں وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی، وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت توانائی ،انفراسٹکچرکے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھر پور مواقع فراہم کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت عوام دوست پالیسیاں رکھتی ہے، حکومت کی خواہش ہے کہ دیگر ممالک سمیت چین پاکستان میں سر مایہ کاری کو فروغ دیں، چینی کمپنی کے چیئرمین نے وزیراعظم کو بتایا کہ اگلے دو سالوں میں ان کی کمپنی توانائی اورٹیکسٹائل کے شعبوں میں پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی تین سو میگاواٹ کے دو کول پاور پلانٹ تعمیر کرے گا، وزیراعظم نے چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت انہیں سرمایہ کاری میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

  • معاشی ترقی کیلئے سعودی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سرتاج عزیز

    معاشی ترقی کیلئے سعودی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سرتاج عزیز

    وزیراعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں معاشی ترقی کیلئے سعودی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات کومزید مضبوط کیاجائے گا۔

    اسلام آباد میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لئے فائدہ مند ہیں،دونوں ممالک مذہبی عقائد، اقدار اور روایات سے جڑے ہوئے ہیں، علاقائی اور عالمی امور پردونوں ممالک کے یکساں خیالات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات کومزید مضبوط کیاجائے گا، معاشی ترقی کے لئے سعودی تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نےباہمی تعلقات پراعتمادکااظہارکیا۔

  • سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، وہ اسلام اآباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کریں گے، دیگر امور سمیت سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے بات چیت بھی خارج از امکان نہیں ہے۔

    سعودی عرب پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، اس نے کئی مشکلوں میں پاکستان کا ساتھ بھی دیا ہے، جنگِ خلیج کے موقع پر پاکستان کو تیل کی فراہمی انہیں اقدامات کا سلسلہ تھی لیکن اب یہ امداد بند کی جاچکی ہے، امداد و تعاون کے ساتھ ساتھ سعودی عرب سیاسی معاملات میں بھی پاکستان سے معاونت کرتا رہا ہے۔

    ضیا الحق کے دور میں ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت ختم کرنے کی اپیل بھی اس وقت کے سعودی فرماں روا شاہ خالد نے کی تھی جبکہ نواز شریف کو طیارہ سازش کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد سعودی عرب ہی تھا، جس نے شریف خاندان کی جنرل پرویز مشرف سے ڈیل کے بعد اپنے ملک میں پناہ دی۔

    اب شاید جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جان چھڑانے کی باری ہے، جو غداری کیس میں عدالت جانے سے گریزاں ہیں، ہوسکتا ہے سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد دیگر معاملات پر افہام و تفہیم کے ساتھ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی گلو خلاصی بھی ثابت ہو۔