Tag: وزیراعظم نواز شریف

  • قرضہ اسکیم نوجوانوں سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے، نواز شریف

    قرضہ اسکیم نوجوانوں سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے، نواز شریف

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قرضہ اسکیم نوجوانوں سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے۔

    اوکاڑہ میں نوجوانوں کیلئے قرضہ اسکیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انتخابات کے دوران اوکاڑہ میں ملنے والا پیار آج تک نہیں بھولا، قرضہ اسکیم کے ذریعے نوجوانوں سے کیا گیا وعدہ پورا کررہا ہوں۔ 

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ یقین ہے نوجوان پاکستان کو ترقی کی منزلوں تک لے جائیں گے، نوجوانوں میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہے اور قرضہ اسکیم کچھ کر گزرنے والے نوجوانوں کو مواقعے فراہم کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم پر اعتبار کرنا سیکھنا ہوگا، مجھے یقین ہے کہ نوجوان قرض کی ایک ایک پائی واپس کریں گے۔

     

  • وزیراعظم نواز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نواز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں سیکورٹی صورتحال اور طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بات ہوگی۔

    وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملک میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مختلف پہلووں پر غور کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
       

  • وزیراعظم نواز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نواز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نواز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں سیکورٹی صورتحال اور طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بات ہوگی۔

    وزیراعظم میاں نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملک میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مختلف پہلووں پر غور کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

  • وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

    وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

    وزیراعظم نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو دے دیا، مولانا کو یہ ٹاسک وزیراعظم نے ملاقات کے دوران دیا۔

    وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک دیا۔

    مولانا سمیع الحق طالبان سربراہ ملا عمر کے استاد اور دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ بھی ہیں، کہا جاتا ہے کہ انکو طالبان حلقوں میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

     اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں مولانا نے ملکی خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ تین دہائیوں سے زائد کا ہے۔

     

  • پاکستان،افغانستان،بھارت کے پاس دوستی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں،نوازشریف

    پاکستان،افغانستان،بھارت کے پاس دوستی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں،نوازشریف

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان اور انڈیا کے پاس اچھا دوست بننے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے، پڑوسی تبدیل نہیں ہو سکتے ہم سب نے اکٹھے ہی رہنا ہے۔

    ترک ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کے افغانستان سمیت پڑوسی ملکوں سے تعلقات پر کہا ہے کہ وہ اور حامد کرزئی اس بات پر متفق ہیں ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہوگی۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمسائے تبدیل نہیں ہوسکتے، انھوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور بھارت کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ وہ اچھے دوست بن جائیں۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان افغانستان اور انڈیا تعلقات بہتر کریں اور ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں۔

    نوازشریف نے کہا کہ افغان صدراس پر متفق ہیں کہ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پاک افغان تعلقات معمول پر آنا اور دہشت گردوں کو مشترکہ دشمن تصور کیا جانے ضروری ہے۔