Tag: وزیراعظم پاکستان عمران خان

  • بجلی سے چلنے والی تیز ترین  ٹرین میں سفر،  کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    بجلی سے چلنے والی تیز ترین ٹرین میں سفر، کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتہ کراچی سرکلر ریلوے کا کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کے تحت بجلی سے تیز رفتار ٹرین چلے گی، جس میں چار لاکھ سے زائد افراد سفر کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیادرکھیں گے، منصوبے کی لاگت170 ارب روپے ہے۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ منصوبے کےلیےنیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا اور ٹرین بجلی سے چلنے والی تیز ترین ٹرین ہوگی اور ہر 6منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید بتایا کہ سہولت سے روزانہ 4لاکھ مسافر مستفیدہو سکیں گے، منصوبہ کےبنیادی ڈھانچے پہ 20.7 ارب خرچ ہوں گے اور منصوبے کی تکمیل کےلیےڈیڑھ سال کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

  • وزیراعظم  فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منانے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے

    وزیراعظم فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منانے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے

    نتھیاگلی : وزیراعظم پاکستان عمران خان فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منانے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ایبٹ آباد کے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ مری روڈ نتھیاگلی پہنچے۔

    وزیراعظم نے نتھیاگلی کے دورہ کے دوران پروٹوکول بھی انتہائی کم رکھا، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے اور فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منائیں گے جبکہ نمازِعید کے ساتھ قربانی بھی وہی کریں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسزمیں کمی آئی، قوم سے گزارش کرتا ہوں ایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنائیں، عیدالفطر پر کی گئی غلطی کو دہرایا گیا تو اسپتال بھر جائیں گے۔

    خیال رہے پاکستان میں عید الاضحیٰ کل منائی جائے گی ، وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 31 جولائی سے 2 اگست یعنی (جمعہ، ہفتہ اور اتوار ) تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔