Tag: وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف

  • نوازشریف اپنےدوستوں کوکبھی نہیں بھولتا،وزیراعظم نوازشریف

    نوازشریف اپنےدوستوں کوکبھی نہیں بھولتا،وزیراعظم نوازشریف

    لیہ : وزیراعظم  پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے دوستوں کو نہیں بھولتا اور آج کا یہ جلسہ 2018 کی نوید سنا رہا ہے اگرکسی کوغلط فہمی ہے تو آکر جلسے کا جوش و جذبہ دیکھ لے۔

    وہ لیہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان بھر میں لیہ، لیہ ہورہی ہے اور مجھے خود نہیں پتہ کہ اس کامیاب جلسے کا آخری بندہ کتنی دور بیٹھا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آج کا جلسہ نوشتہ دیوار ہے اور 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی نوید سنا رہا ہے اگر یہاں سے مخالفین انتخابات میں حصہ لیں تو ضمانتیں ضبط کروادیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنے منشور میں کیے گئے وعدے نبھا دیئے ہیں اور اگلے سال تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے جس کے لیے  بھکی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے جب کہ بلوکی پاور پلانٹ کا جلد افتتاح ہوگا جس کے بعد 10 ہزار میگا واٹ بجلی نظام میں شامل کردیں گے  اور پھر بجلی آئے گی تو دوبارہ جائے گی نہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اپنےدوستوں کوکبھی نہیں بھولتا اس لیے لیہ کے لوگوں کے لیے آج نئے پروگرام لے کر آیا ہوں جس کے تحت لیہ اور تونسہ کوملانے کےلئے پل تعمیر کیا جائے گا جس پر700 کروڑخرچ آئے گا جب کہ چوک اعظم میں گیس فراہم کی جائے گی۔

     

    انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ سی پیک ، موٹروے  اور ہیلتھ کارڈز کا اجراء نہ ہواور نہ ہی لوڈشیڈنگ، بیروزگاری کاخاتمہ نہ ہو اور نہ ہمارے مخالفوں نے چار سال میں کبھی کام کی بات کی کیوں کہ ہمارے مخالفوں کا ایجنڈا تخریب کاری اور الزام تراشی ہے۔

  • وزیراعظم نے غلط بیانی کر کے پارلیمنٹ کی حیثیت کم کی، خورشید شاہ

    وزیراعظم نے غلط بیانی کر کے پارلیمنٹ کی حیثیت کم کی، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں غلط بیانی کر کے پارلیمنٹ کی حیثیت کو کم کرنے کی کوشش کی ہے یہی رویے آمروں کو شب خون مارنے کا موقع دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریروں میں لمبی لمبی وضاحتین پیش کیں جب کہ سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی گئی بات سیاسی بیان تھا اور دوسری جانب بیان یہ دیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نے جھوٹ نہیں بولا جب کہ وزیراعظم استثنیٰ بھی مانگ رہے ہیں یہ کیسا مذاق ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے لیکن ہم اپنے رویوں سے اس کی حیثیت کو خود کم کرتے ہیں کیوں کہ جس پارلیمنٹ کاوزیر اعظم غلط بیانی کرے گا وہاں سےعوام کوکیاملےگا؟

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پارلیمنٹ میں کی گئی جھوٹ بیانی پر پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح نہیں ہوا تو کیا ہوا ہے اور ایسا نہیں ہے تو وزیراعظم میرے خلاف تحریک استحقاق لے کر آئیں، ہم پاکستان کے 20 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں قوم کو گمراہ کرکے ہمارے پاس کون سا راستہ رہ گیا ہے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کبھی بی بی سی اور کبھی جرمن ہمارے حکمرانوں کی کارستانیاں بیان کر رہے ہیں دوسری جانب انہیں بچانے کے لیے قطری شہزادے کا خط آ جاتا ہے جب کہ وزیر اعظم نے بیرون ملک سرمایہ کاری کی،شواہد دینے کی بات خود کی تھی ،پارلیمنٹ کو بتایا جائے کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں غلط بیانی سے کام کیوں لیا۔

  • اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا

    اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا

    اسلام آباد : اسپیکرایازصادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا جب کہ دانیال عزیزکے عمران خان کے خلاف ریفرنس کی توثیق کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ریفرنس مسترد کردیا لیکن عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔

    یہ پڑھیں : نااہلی ریفرنس پرالیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو طلب کرلیا

    ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکرنے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے متعلق شیخ رشید کے ریفرنس پر ثبوت نہ ہونے کا عذر لگا کرخارج کردیا جب کہ دوسری مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز کا عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس اسپیکر نے جائزہ لیتے ہی الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔

    اسی سے متعلق : عمران خان کی نااہلی ریفرنس پر رولنگ پیرکومتوقع

    مسلم لیگ ن کے ان کرکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے چیئرمین تحریک انصاف پرغلط بیانی کا الزام لگاتے ہوئے نااہل قراردینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے کمیشن جائزہ لینے کے بعد کارروائی کو مزید آگے بڑھائے گا۔

     

  • کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے،نوازشریف

    کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے،نوازشریف

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت نے ریاستی آپریشن کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو چھلنی کیا،مظلوم کشمیری بھائیوں کی مددکرنا چاہتے ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ بھارت ریاستی آپریشن کے ذریعے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی کررہاہے،مظلوم کشمیریوں کی حالت زارمقبوضہ وادی میں مالی اور انسانی وسائل بھیجنے کی متقاضی ہے۔

    پاکستان پیلٹ گن کا نشانہ بننے والے کئی کشمیری بینائی سے محروم ہو چکے ہیں اسی لیے حکومتِ پاکستان بینائی سے محروم افراد کوطبی سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے تا ہم بھارت اپنی ہٹ دھرمی پرقائم ہے اور مظلوم کشمیریوں کوطبی امداد تک رسائی کی بھی اجازت نہیں دے رہا بلکہ بھارتی فورسزاسپتالوں اورایمبولینسزکوبھی نشانہ بنا رہی ہیں،اس لیےعالمی برادری پاکستان کی طرف سے طبی امداد کی فراہمی کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔

    وزیراعظم پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گےاورحکومت پاکستان زخمی کشمیریوں کے سفر،قیام اورعلاج کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

    وزیراعظم نے وزارت خارجہ کوہدایت کی ہے کہ زخمی کشمیریوں کے علاج کیلیے انتظامات کیے جائیں،پیلٹ گن کا شکارافراد کی آنکھوں کےعلاج کا فوری طورپرانتظام کیا جائے اور وزارت خارجہ کشمیریوں کی مدد کیلئے عالمی قیادت کو متحرک کرے۔

    وزیراعظم نے پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت کی کہ پاکستانی سفارت خانے انسانی حقوق کی تنظیموں اورسول سوسائٹی کوبھارت پردباؤ ڈالنے کیلئے متحرک کریں۔

  • وزیراعظم نواز شریف انتہائی نگہداشت کے وارڈز سے کمرے میں منتقل

    وزیراعظم نواز شریف انتہائی نگہداشت کے وارڈز سے کمرے میں منتقل

    لندن: وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اوپن ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے رو بہ صحت ہو رہے ہیں، آج انہیں ’’آئی سی یو‘‘ سے کمرے میں منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں،گزشتہ کل کی طرح آج بھی انہوں نے چہل قدمی کی،ان کی تسلی بخش حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈز سے ہسپتال کے کمرے میں منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

    مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مسرت کا اطہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو آئی سی یو سے کمرے میں شفٹ کردیا گیاہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔


    وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کامیاب


    یاد رہے دل کی بیماریوں کے باعث گزشتہ چند روز سے وزیر اعظم برطانیہ کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،جہاں اُن کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی تھی،جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں داخل کرلیا گیا تھا.

  • وزیرِ اعظم میاں نوازشریف ایک بار پھر طبی معائنے کے لیے لندن روانہ

    وزیرِ اعظم میاں نوازشریف ایک بار پھر طبی معائنے کے لیے لندن روانہ

    لاہور: پاکستان کے وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف آج طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہوگئے،وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادے حسین نواز بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادے حسین نواز کے ہمراہ اپنے طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہوگئے،روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ وزیراِعظم سے اُن کے بھائی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے ملاقات کی،اور موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف گزشتہ ماہ اپریل میں بھی طبی معائنے کے لیے لندن گئے تھے۔


    وزیراعظم نوازشریف نجی دورے پرلندن روانہ


    یاد رہے پانامہ لیک کے بعد یہ وزیر اعظم کی دوسری بار بیرون ملک روانگی ہے،حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا طبی معائنہ کا شیڈول پہلے ہی سے طے تھا،تاہم سیاسی حلقے ان اچانک دوروں کو پانامہ لیک کی وجہ سے قرار دے رہے ہیں۔

    پانامہ پیپرز میں وزیرِاعظم کے بچوں کے نام آنے کے بعد وہ اپوزیشن کی جانب سے دباؤ کا شکار ہیں،اس سلسلے میں دو بار قوم سے براہ راست ٹی وی خطاب بھی کر چکے ہیں،اور متحدہ اپوزیشن کے مطالبے پر پارلیمنٹ میں آکر خطاب بھی کرنا پڑا تھا

  • دہشتگردوں! اب پاکستان میں تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں، نوازشریف

    دہشتگردوں! اب پاکستان میں تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں، نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد جان لیں ہم اپنےبچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔

    قوم سے خصوصی خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری دنیابچوں کےوالدین کےغم میںٕ برابرکی شریک ہے، سفاک قاتلوں نے قوم کے دل پرگہرا زخم لگایا ہے، وه حذیفہ میرا بیٹا تھا جو ناشتہ کئے بغیرگهر سے نکلا اور واپس نہ آیا۔ 6 سال کی بچی خولہ میری بیٹی تھی جوٹیسٹ دینےگئی اورواپس نہیں آئی، معصوم بچوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کوپھانسی کی سزا پرعمل درآمد شروع ہوچکا ہے، حکومت دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہے اوراس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار بھی قابل تحسین ہے، ان حالات میں قومی سیاسی اورعسکری قیادت قوم کو مایوس نہیں کرے گی اور یہ جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائے گی، دہشتگردوں نےجودرددیاہےاس کامنہ توڑجواب دیاجائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ سپیڈی ٹرائل کورٹ سمیت پارلیمانی کمیٹی کے پیش کردہ تمام نکات پر اتفاق رائے پیدا کرلیا گیا ہے،جن پرعملدر آمد بھی فوری طور پر ہی شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے وقت میں قوم سے مخاطب ہوں جب پوری قوم کے دل خون کے آنسو رہے ہیں اور ساری قوم کی آنکھیں اشکار ہیں، میں ایک باپ ہونے کے ناتے ہراس باپ کا دکھ سمجھ سکتا ہوں جس نے اپنے بچے کی لاش کوکاندھا دیا تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل کا پاکستان انشاءاللہ بھت پرسکون پاکستان ہوگا، پاکستان بھرمیں مسلح جتھوں کی اجازت نہیں ہوگی، دہشتگردوں اوردہشتگردتنظیموں کی فنڈنگ کےتمام وسائل ختم کیےجائیں گے، قائداعظم کےپاکستان کوان کےوژن کی طرح بنایاجارہاہے۔

  • وزیر اعظم آج ہزارہ موٹر وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیر اعظم آج ہزارہ موٹر وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    اسلام آباد: ایک طرف ملک میں دھرنوں کی سیاست جاری ہے تو دوسری طرف وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، وزیر اعظم آج ہزارہ موٹر وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

    پاکستان کی سیاست کے رنگ ہی نرالے ہیں، ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں نے سیاست میں بے چینی پھیلائی ہوئی ہے تو دوسری طرف پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نومبر کا تقریبا پورا ہی مہینہ غیر ملکی دوروں میں گزارنے کے بعد اب مختلف ملکی منصوبوں کا سنگ بنیاد ر کھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف آج ہزارہ موٹر وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہو گا، افتتاحی تقریب حویلیاں ایبٹ آباد میں ہو گی۔ منصوبہ پر پاک چین راہداری منصوبہ کے تحت ہزارہ موٹروے پر کام جاری ہے۔ 60 کلو میٹر طویل 4 لین پر مشتمل ہزارہ موٹر وے پر 31 ارب روپے لاگت آئے گی، موٹر وے کی تعمیر سے اسلام آباد سے حویلیاں تک کا سفر 30 منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔ موٹر وے کی تعمیر سے حویلیاں ڈرائی پورٹ منصوبے کی اہمیت بڑھ جائے گی۔