Tag: وزیراعظم پاکستان کی کراچی آمد

  • وزیراعظم پاکستان کی ایک روزہ دورے پر کراچی آمد

    وزیراعظم پاکستان کی ایک روزہ دورے پر کراچی آمد

    وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم اور یوتھ بزنس لونز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک روزہ دورے پر وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی پہنچے ہیں، وہ طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپس اور باصلاحیت نوجوانوں میں چیکس تقسیم کریں گے، وزیراعظم پاکستان تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

    شہباز شریف گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے جب کہ پاکستان بزنس کونسل کے ارکان سے بھی ان کی ملاقات طے ہے۔

    وزیراعظم سیلاب متاثرین کے لیے سیہون اور لاڑکانہ میں تعمیر گھروں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے جب کہ کراچی چیمبرآف کامرس کے زیرِانتظام ایکسپورٹ ایوارڈز میں بھی ان کی شرکت متوقع ہے۔

    برآمدات کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں کو وزیراعظم ایوارڈ دیں گے، اس کے علاوہ وہ کراچی چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کے اراکین سے ملاقات بھی کریں گے۔