Tag: وزیراعظم پاکستان

  • دہشتگردوں! اب پاکستان میں تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں، نوازشریف

    دہشتگردوں! اب پاکستان میں تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں، نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد جان لیں ہم اپنےبچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔

    قوم سے خصوصی خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری دنیابچوں کےوالدین کےغم میںٕ برابرکی شریک ہے، سفاک قاتلوں نے قوم کے دل پرگہرا زخم لگایا ہے، وه حذیفہ میرا بیٹا تھا جو ناشتہ کئے بغیرگهر سے نکلا اور واپس نہ آیا۔ 6 سال کی بچی خولہ میری بیٹی تھی جوٹیسٹ دینےگئی اورواپس نہیں آئی، معصوم بچوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کوپھانسی کی سزا پرعمل درآمد شروع ہوچکا ہے، حکومت دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہے اوراس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار بھی قابل تحسین ہے، ان حالات میں قومی سیاسی اورعسکری قیادت قوم کو مایوس نہیں کرے گی اور یہ جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائے گی، دہشتگردوں نےجودرددیاہےاس کامنہ توڑجواب دیاجائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ سپیڈی ٹرائل کورٹ سمیت پارلیمانی کمیٹی کے پیش کردہ تمام نکات پر اتفاق رائے پیدا کرلیا گیا ہے،جن پرعملدر آمد بھی فوری طور پر ہی شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے وقت میں قوم سے مخاطب ہوں جب پوری قوم کے دل خون کے آنسو رہے ہیں اور ساری قوم کی آنکھیں اشکار ہیں، میں ایک باپ ہونے کے ناتے ہراس باپ کا دکھ سمجھ سکتا ہوں جس نے اپنے بچے کی لاش کوکاندھا دیا تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل کا پاکستان انشاءاللہ بھت پرسکون پاکستان ہوگا، پاکستان بھرمیں مسلح جتھوں کی اجازت نہیں ہوگی، دہشتگردوں اوردہشتگردتنظیموں کی فنڈنگ کےتمام وسائل ختم کیےجائیں گے، قائداعظم کےپاکستان کوان کےوژن کی طرح بنایاجارہاہے۔

  • وزیر اعظم آج ہزارہ موٹر وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیر اعظم آج ہزارہ موٹر وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    اسلام آباد: ایک طرف ملک میں دھرنوں کی سیاست جاری ہے تو دوسری طرف وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، وزیر اعظم آج ہزارہ موٹر وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

    پاکستان کی سیاست کے رنگ ہی نرالے ہیں، ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں نے سیاست میں بے چینی پھیلائی ہوئی ہے تو دوسری طرف پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نومبر کا تقریبا پورا ہی مہینہ غیر ملکی دوروں میں گزارنے کے بعد اب مختلف ملکی منصوبوں کا سنگ بنیاد ر کھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف آج ہزارہ موٹر وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہو گا، افتتاحی تقریب حویلیاں ایبٹ آباد میں ہو گی۔ منصوبہ پر پاک چین راہداری منصوبہ کے تحت ہزارہ موٹروے پر کام جاری ہے۔ 60 کلو میٹر طویل 4 لین پر مشتمل ہزارہ موٹر وے پر 31 ارب روپے لاگت آئے گی، موٹر وے کی تعمیر سے اسلام آباد سے حویلیاں تک کا سفر 30 منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔ موٹر وے کی تعمیر سے حویلیاں ڈرائی پورٹ منصوبے کی اہمیت بڑھ جائے گی۔

  • وزیراعظم پاکستان نواز شریف آج64 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    وزیراعظم پاکستان نواز شریف آج64 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف آج چونسٹھ برس کے ہوگئے۔

    پچیس دسمبر انیس سو اننچاس کو لاہور میں پیدا ہونے والے وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف آج اپنی چونسٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں، انہوں نے ابتدائي تعليم سينٹ اينتھنيز ہائی اسکول لاہور سے حاصل کی۔

    گورنمنٹ کالج لاہور سے گريجويشن کرنے کے بعد کیجامعہ پنجاب سے قانون کی ڈگری حاصل کی، ضیاء دور میں طویل عرصے تک پنجاب حکومت میں شامل رہے۔

    انیس سو پچاسی میں ہونے والے غیر جماعتی انتخابات ميں مياں نواز شریف قومی اور صوبائی اسمبليوں کی سيٹوں پہ بھاری اکثريت سے کامياب ہوئے اور پنجاب کے وزيرِاعلٰی بنے۔

    انیس سو اٹھاسی کے انتخابات ميں دوبارہ وزيرِاعلٰی منتخب ہوئے، انیس سو نوے اور ستانوے میں وزیراعظم بنے لیکن مدت وزارت عظمی پوری نہ کر سکے ایک معاہدے کے بعد سعودی عرب جلا وطن ہوئے۔

    دو ہزار چھ میں میثاق جمہوریت پر بے نظیر بھٹو سے مل کر دستخط کیے، دو ہزار سات میں پاکستان آئے، دو ہزارتیرہ کے انتخابات میں ان کی جماعت نے اکثریت حاصل کی اور وہ وزارت عظمی کے عہدے پر فائز ہوئے، ان کی سربراہی میں مسلم لیگ نصف دہائی کے بعد عوامی جماعت بن کر ابھری۔

  • پاک ترک بزنس فورم سے نواز شریف اور رجب طیب اردگان کا خطاب

    پاک ترک بزنس فورم سے نواز شریف اور رجب طیب اردگان کا خطاب

    لاہور میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم پاکستان اور ترک وزیراعظم نے دو طرفہ تجارت میں توسیع کے مواقع پر کھل کر بات کی۔

    لاہور میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک ترک اقتصادی تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    نواز شریف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ترکی کے تاجر پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے، ترک تاجروں کے دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا نیا باب کھلے گا، اور مستقبل میں پاک ترک تعلقات کومزید فروغ حاصل ہوگا۔

      ترک وزیراعظم نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے ساتھ تجارت کے حجم کو مزید بڑھانا چاہتا ہے اور وہ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا چاہتے ہیں۔