Tag: وزیراعظم کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان غیرمعمولی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

  • وزیراعظم کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان غیرمعمولی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

    وزیراعظم کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان غیرمعمولی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان غیر معمولی ہے، بین الاقوامی تعلقات میں ایسی مثالیں نایاب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تنازع کے حل تک قیدی کی رہائی کے پابند نہیں تھے، وزیراعطم نے اعلان کرکے عظیم سیاست دان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ جنیوا کنونشن کے تحت زیر حراست افراد کی رہائی تنازع کے انجام پر ہی ممکن ہے، وزیراعظم نے کسی بھی قانونی پابندی کے بغیر دلیرانہ فیصلہ لیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کی رہائی کے فیصلے کو اپوزیشن کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: امن کا پیغام، وزیراعظم عمران خان کا موقف بھارت میں مقبول، زبردست پذیرائی

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے اور کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر دستخط کیے ہوئے ہیں، یہ نہیں کہتا پلواما واقعہ بھارت نے کرایا، یہ بتائیں ہمیں اس سے کیا فائدہ؟ بدقسمتی سے بھارت نے ثبوت دینے کے بجائے جنگی جنون بڑھایا۔