Tag: وزیراعظم کا دورہ چین

  • وزیراعظم کا دورہ چین : پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    وزیراعظم کا دورہ چین : پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : چینی کمپنیوں نے پاکستان کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی ، جس میں کراچی پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اورمشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کردیا۔

    وزیراعظم نے چین کی صف اول کی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے 10ہزار میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے پرمل کر کام کرنے کی پیشکش کردی۔

    وزیراعظم نے گوادر ہوائی اڈے پر کام تیز کرنے اور رواں سال کے آخرتک مکمل کرنے پر زور دیا، جس پر چینی کمپنی نے اگلے سال کی ابتدا میں گوادرہوائی اڈے کی تعمیر کی تکمیل کی یقینی دہانی کرادی۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آگاہ ہوں کہ ماضی میں بہت مسائل آئے ہیں جس پر ہم معذرت خواہ ہیں 11اپریل 2022کواقتدارسنبھالنےکےبعدکمپنیوں کودرپیش مسائل حل کئےہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں کو واجب الادا 160ارب روپےکی ادائیگی کرچکےہیں، 50 ارب روپے گزشتہ روز ادا کر دئیے گئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ 50ارب روپے سے ریوالنگ فنڈ بنا دیا گیا ہے ، اسحاق ڈارکی ہدایت پراسٹیٹ بینک نےریوالونگ اکاؤنٹ بنا دیا ہے، ادائیگیوں کے ساتھ ہی مزید 50ارب اس میں شامل ہوجائیں گے۔3

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی درآمدی کوئلےکی ادائیگیوں میں ماضی میں مسائل آئے جس پرہمیں افسوس ہے، دیامیر بھاشا منصوبے میں اراضی کے حصول کے مسائل کو حل کریں گے۔

    چینی بھائیوں، بہنوں کےجاں بحق ہونے کے واقعات پر بے حد دکھ اور افسوس ہے،مجرموں کوگرفتار کرلیاگیا ہے اور انہیں مثالی سزا ملے گی۔

    بہترین سیکیورٹی کے اقدامات کئے جارہے ہیں، سی پیک اوردیگر منصوبوں پرکام کرنے والےچینی باشندوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے ، سی پیک اور دیگرمنصوبوں پرکام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا معیارایک ہوگا، چینی بھائیوں بہنوں کی سلامتی اپنے بھائیوں بہنوں کی طرح ہمیں عزیز ہے،وزیراعظم

    مہمندڈیم سےمتعلق بعض مسائل کیوں آئے معلوم کرکےحل کرائیں گے، 2کروڑلوگوں کےشہرکراچی میں فراہمی آب کابہت بڑا مسئلہ ہے، سندھ حکومت کےہمراہ آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہوں۔

    شمسی توانائی سے 10ہزار میگاواٹ پیدا کرنے کا جامع پلان بنایا ہے، ہواسےبجلی پیدا کرنے کے منصوبوںمیں بھی آپ کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں،ایندھن کی لاگت کم کرکےتیل وگیس پراٹھنےوالےبھاری غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

    آپ کےساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات فروغ پائیں، آپ کےپاکستان میں دلچسپی لینے پر شکریہ ، 6 ماہ میں 3بار گودار بندرگاہ کا دورہ کرچکا ہوں، ایم ایل ون اوردیگر منصوبوں میں دلچسپی لینے پر شکریہ اداکرتا ہوں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان میں سیلاب متاثرین کی فراخ دلانہ مددپرچین کاشکریہ اداکیا

  • وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب: چینی کاروباری شخصیات پاکستان  میں سرمایہ کاری کی خواہاں

    وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب: چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں

    بیجنگ : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں، وزیراعظم کےدورےسے سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی وزیراعظم عمران خان سےملاقاتیں جاری ہیں، چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں فراہم سہولتوں سےآگاہ کررہےہیں جبکہ وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سےمتعلق تبادلہ خیال ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا وزیراعظم کےدورےسےچینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا۔

    گذشتہ روز بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان کی چین کی سرکاری ونجی کمپنیوں کے وفود سے ملاقات ہوئی تھی۔

    ملاقات میں چینی کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی اور ٹیکسٹائل سمیت فائبرآپٹک،نیٹ ورکنگ،ہاؤسنگ ،ڈیری شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کیا تھا۔

  • وزیراعظم کا دورہ چین :  چینی کمپنیوں کا پاکستان میں  سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

    وزیراعظم کا دورہ چین : چینی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

    بیجنگ : چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کردیا، وزیراعظم نے سرمایہ کاری کوخوش آئند قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان کی چین کی سرکاری ونجی کمپنیوں کے وفود سے ملاقات کی ، ملاقات میں چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔

    ملاقات میں کمپنیوں کے حکام نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی اور پاکستان میں جاری پروجیکٹ میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    چینی کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی اور ٹیکسٹائل سمیت فائبرآپٹک،نیٹ ورکنگ،ہاؤسنگ ،ڈیری شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کردیا جبکہ معروف چینی کمپنی نے ٹیکنالوجی شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم نےچینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان میں تجارت،سرمایہ کاری کےزبردست مواقع موجودہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کیلئےسازگارماحول پیداکررہی ہے، کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کا زبردست موقع ہے۔

  • وزیراعظم کا دورہ چین قیادت میں باقاعدگی سے رابطوں کی روایت کاحصہ ہے، ترجمان دفترخارجہ

    وزیراعظم کا دورہ چین قیادت میں باقاعدگی سے رابطوں کی روایت کاحصہ ہے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا وزیراعظم عمران خان 8اور 9اکتوبر کو چین کا دورہ کریں گے، دورہ چین قیادت میں باقاعدگی سے رابطوں کی روایت کاحصہ ہے، دورے سے باہمی معاشی، سرمایہ کاری اور تذویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 8 اور 9 اکتوبر کو چین کا دورہ کریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو دورےکی دعوت چینی ہم منصب نے دی ہے، چین کے صدر اور وزیراعظم الگ الگ عمران خان کے اعزاز میں ضیافت دیں گے، دونوں وزرائےعظم کی موجودگی میں معاہدوں اور یاد داشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا وزیر خارجہ، وزیر ریلوے، وزیر منصوبہ بندی بھی وزیراعظم کے ہمراہ جائیں گے جبکہ مشیرتجارت، معاون خصوصی پٹرولیم ، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ وفد میں شامل ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ چین قیادت میں باقاعدگی سے رابطوں کی روایت کا حصہ ہے، دونوں ملک دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت کرتے ہیں، وزیراعظم علاقائی ترقی، جنوبی ایشیا میں امن پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین میں 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور باہمی معاشی، سرمایہ کاری اور تذویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا وزیراعظم سی پیک پرکام کی رفتارتیز کرنے پرعملدرآمد سے آگاہ کریں گے اور چین کے کاروباری وکارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم بیجنگ ہارٹی کلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورےپرآج چین روانہ ہورہے ہیں، وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیرریلوے شیخ رشید اور وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار شامل ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم چینی صدرسمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی خسروربختیار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ چین میں ایم ایل ون پر باضابطہ بات چیت ہوگی، سی پیک کے سارے پروجیکٹ چل رہے ہیں، جنہیں بروقت مکمل کرنے کیلئے پُر‏عزم ہيں۔

    دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے، پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے امور،ایم ایل ون اوردیگر معاملات بھی زیر غورآئیں گے جبکہ عمران خان مسئلہ کشمیر پر بھی مشاورت کریں گے۔

  • وزیراعظم کا دورہ چین ترقی کے نئے راستے کھول رہا ہے، علیم خان

    وزیراعظم کا دورہ چین ترقی کے نئے راستے کھول رہا ہے، علیم خان

    لاہور: سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ صوبے میں مختلف سیکٹرز کے لیے چین کے تعاون کے خواہاں ہیں، وزیراعظم کا دورہ چین ترقی کے نئے راستے کھول رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان سے چینی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی، علیم خان نے کہا کہ پنجاب میں کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کریں گے۔

    [bs-quote quote=”غیرملکی کمپنیاں بھرپور اعتماد کے ساتھ پنجاب میں کام کریں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”علیم خان” author_job=”سینئر وزیر پنجاب”][/bs-quote]

    علیم خان نے کہا کہ ویسٹ سے توانائی کی پیداوار کے لیے غیرملکی کمپنیوں کو مدعو کیا جائے گا، صوبے میں مختلف سیکٹرز کے لیے چین کے تعاون کے خواہاں ہیں،

    سینئر وزیر پنجاب کی چینی وفد سے انفرا اسٹرکچر ودیگر منصوبوں سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، علیم خان نے کہا کہ کم لاگت کے رہائشی منصوبوں میں بھی چین کی مہارت سے مستفید ہوں گے۔

    علیم خان نے کہا کہ اب کک بیک کے بغیر اور صاف و شفاف انداز میں کام ہوگا، غیرملکی کمپنیاں بھرپور اعتماد کے ساتھ پنجاب میں کام کریں۔

    سینئر وزیر کو چین کے بیورو گروپ کمپنی کے اراکین نے بھرپور تعاون کی پیش کش کی، چینی وفد کا پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ، انفرا اسٹرکچر و دیگر شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں: اب اورنج لائن ٹرین منصوبے کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتے: علیم خان

    واضح رہے کہ دو روز قبل علیم خان نے کہا تھا کہ متعلقہ اداروں کو اورنج لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، اورنج لائن ٹرین بڑی لاگت والا منصوبہ ہے اب اسے ادھورا نہیں چھوڑ سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بینکس، اداروں، کمپنیز کو اسٹیشنز کی اشتہاری اونرشپ دی جائے، کاروباری اداروں کی شراکت سے ٹرین کی سبسڈی میں کمی آئے گی.

  • وزیراعظم کا دورہ چین : پی آئی اے کے دو بوئنگ طیارے مختص

    وزیراعظم کا دورہ چین : پی آئی اے کے دو بوئنگ طیارے مختص

    کراچی : وزیر اعظم کے دورہ چین کیلئے پی آئی اے کے دو بوئنگ طیارے مختص کردیئے گئے، چھ روزہ دورے کے لئے مختص بوئنگ طیاروں سے پروازوں کا بیرون ملک کا آپریشن متاثر ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کل چین کا دورہ کریں گے جس کیلئے پی آئی اے کے دو بوئنگ طیارے مختص کردیئے گئے ہیں۔

    وزیر اعظم کی پرواز پر تعینات چار پائلٹس میں سے دو انتظامی عہدوں پر موجود پائلٹس کیپٹن عزیر خان، کیپٹن نوید عزیز بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دونوں پائلٹس بالترتیب ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز اور ڈائریکٹرکارپوریٹ سیفٹی تعینات ہیں، کیپٹن نوید عزیز غیر ملکی خاتون کو کاک پٹ میں بلانے والے کیپٹن شہزاد عزیز کے کزن ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے لئے دو طیارے مختص ہونے سے قومی ائر لائن کے فضائی آپریشن کے لئے مذید مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، چھ روزہ دورے کے لئے مختص بوئنگ طیاروں سے پروازوں کا بیرون ملک کا آپریشن متاثر ہو گا۔

    رجسٹریشن نمبر بی جی ایل پر مشتمل بوئنگ 777 طیارہ صبح وزیر اعظم کو لے کربیجنگ روانہ ہو گا، بی ایچ ایکس رجسٹریشن نمبر کا بوئنگ طیارہ کل لندن سے اسلام آباد پہنچنے کے بعد اسٹینڈ بائی ہو گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مختص طیارے امریکہ، یو رپ اور سعودیہ کی پروازوں پر آپرہٹ کئے جاتے ہیں، ائرلائن کے 11 میں سے ایک بوئنگ طیارہ مرمت کے لئے ہینگر میں موجود ہے۔