Tag: وزیراعظم کا نوٹس

  • وزیراعظم کا نوٹس ، گیس صارفین کے لئے بڑا ریلیف

    وزیراعظم کا نوٹس ، گیس صارفین کے لئے بڑا ریلیف

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کےنوٹس پر کمپنی نے گیس صارفین کو بلوں میں وصول اضافی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ حقیقی گیس پریشرکےمطابق بلنگ درست کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےنوٹس پر گیس صارفین کےریلیف کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اضافی بلوں کی مدمیں صارفین سےوصول رقم واپس کرنےکافیصلہ کرلیا گیا۔

    کم گیس پریشروالےعلاقوں میں اضافی بل بھیجنےکی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی ، صارفین کودستیاب گیس پریشر،موصول ہونے والے بلوں  کاعملی معائنہ کیا گیا ، جس میں مختلف جگہوں پرترسیلی گیس پریشربلنگ پریشرسےکم نکلے۔

    وزیراعظم نے گیس صارفین پراضافی بوجھ ڈالنےپرشدیدبرہمی کااظہار کیا ، جس کے بعد وزیراعظم کےنوٹس پرسوئی ناردرن گیس بورڈآف ڈائریکٹرکی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کمپنی صارفین سےوصول 513 ملین روپےکی رقم واپس کرےگی۔

    سوئی ناردرن نے فروری اور مارچ2019کیلئے50ملین صارفین کوواپس کردیے جبکہ مزید 463ملین روپےکی رقم کی واپسی کاسلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اور  وزیراعظم کےنوٹس پرکمپنی نےحقیقی گیس پریشرکےمطابق بلنگ درست کر لی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشرکی بنیادپرجاری کرنے اور مختلف علاقوں میں سپلائی اورڈیمانڈکی صورتحال پرمسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں سردیاں بڑھتے ہی گیس بحران نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث گھروں کے چولھے بھی جلنا مشکل ہوگئے ہیں۔

  • کوئٹہ میں پھر فائرنگ، دو روز میں آٹھ اہلکار شہید، وزیراعظم کا اظہارمذمت

    کوئٹہ میں پھر فائرنگ، دو روز میں آٹھ اہلکار شہید، وزیراعظم کا اظہارمذمت

    کوئٹہ: دہشت گردوں کی ڈبل روڈ کے علاقے میں فائرنگ سے چار ایف سی اہلکار شہید ہوگئے، وزیراعظم نے منگل اور آج کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دہشت گردوں کے مسلسل نشانے پر ہیں، آج جمعرات کو ڈبل روڈ کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے چار جوان شہید ہوگئے۔

    دہشت گردی کے واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا اوردہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔


    Quetta: Unknown men open fire killing four FC… by arynews

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دہشت گردوں نےفائرنگ کرکے چارپولیس اہلکاروں کوشہید کردیا تھا جس کے بعد اب دو روز میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعدا دآٹھ ہوگئی۔

    وزیراعظم نواز شریف نے منگل اور بدھ دونوں واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکام کو واقعات کی تحقیقات اور دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کردی۔

    دریں اثنا وزیر داخلہ چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آٹھ اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔