وزیراعظم کوآرڈینیٹر اطلاعات اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ مریم نواز گرفتار ہوسکتی ہیں تو بانی کے بیٹوں کی گرفتاری کوئی بات نہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ ہر جماعت کا حق ہے کہ پُرامن احتجاج کرے، اسلام آباد میں آکر کسی کو مارنا قبول نہیں ہوگا، رانا صاحب نے کہا کہ احتجاج پر تشدد ہوا تو گرفتاریاں ہوں گی
وزیراعظم کوآرڈینیٹر اطلاعات اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ لشکر کشی کسی صورت قبول نہیں، دباؤقبول نہیں کیا جائےگا۔
’مریم نواز کی ہدایات پر بشریٰ بی بی کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے‘ بیرسٹر سیف
انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے 126 دن کا دھرنا برداشت کیا، شہباز شریف نواز شریف کا پرومیکس اور اپ ڈیٹ ورژن ہے۔
دریں اثنا عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ تحریک کیلئے ہماری تیاریاں جاری ہے، کمیٹیوں کی میٹنگز ہورہی ہیں، گلی گلی، قریہ قریہ، گاؤں گاؤں احتجاج ہوگا، زیادہ امکان یہی ہے کہ ملک گیر احتجاج ہوگا، بڑاجلسہ بھی ہوسکتا ہے۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ چاروں صوبائی دارالحکومت میں بھی ایکٹویٹی پلان کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا 5 سے 6 اگست کو احتجاج عروج پر ہوگا۔
https://urdu.arynews.tv/maryam-nawaz-no-bird-zone-in-punjab-13-07-2025/