Tag: وزیراعظم کو خط

  • وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط ، اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد

    وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط ، اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں لکھا ، جس میں اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ سے اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ، جس میں کہا ہے کہ سندھ سےسرکاری افسران کےتبادلےکاکابینہ میں جائزہ لیا گیا ، صوبےسے 4پی اےایس افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔

    خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ سے 20 گری ڈکے7 پولیس افسران کے تبادلے کی تجویز بھی مسترد کردی اور کہا سرکاری افسران کےتبادلوں میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی ، تبادلوں کیلئےوزیراعظم نےوزیراعلیٰ سندھ سےمشاورت نہیں کی۔

    خط میں کہا گیا کہ سندھ میں پہلےہی سرکاری افسران کی تعدادکم ہے، سندھ میں 20گریڈکے22پولیس افسران کام کررہےہیں، 20گریڈکےپولیس افسران کی تعداد 26 ہونی چاہیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسزکے 20افسران تعینات ہیں، صوبے کو47پی اےایس افسران کی کمی کاسامناہے، وفاق سے متعدد بار افسران کی تعیناتی سے متعلق درخواست کرچکے ہیں۔

    خط کے مطابق سندھ حکومت اس معاملےپرعدالت بھی گئی، اے جی نے خالی اسامیوں پر افسران کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی لیکن سندھ میں افسران کی تعیناتی کے بجائے مزید افسران کا تبادلہ کردیا گیا۔

  • آکسیجن کی کمی دورکرنے کیلئے پاکستان اسٹیل کے پلانٹ کو فعال کیا جائے،فیصل ایدھی کا وزیراعظم کو خط

    آکسیجن کی کمی دورکرنے کیلئے پاکستان اسٹیل کے پلانٹ کو فعال کیا جائے،فیصل ایدھی کا وزیراعظم کو خط

    اسلام آباد : سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال آکسیجن کی کمی دور کرنے  کیلئے پاکستان اسٹیل کے پلانٹ کو فعال کیا جائے۔

    تفصیلات کے سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کی جانب سے وزیراعظم کو خط ارسال کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی دورکرنےکیلئے پاکستان اسٹیل سےفائدہ اٹھایاجاسکتا ہے ، پاکستان اسٹیل کا پلانٹ یومیہ520ٹن آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ پلانٹ فرانسیسی ٹیکنالوجی کا حامل ہے، جون2015 سے بند پڑا ہے، پاکستان اسٹیل 2017 تک پلانٹ کے ذخیرے سے آکسیجن فراہم کرتا رہا ہے۔

    فیصل ایدھی نے کہا کہ پلانٹ کے 2 یونٹ بغیرکسی لاگت کے قدرتی طور پر آکسیجن پیدا کرتے ہیں ، پاکستان اسٹیل پلانٹ سے مائع آکسیجن اسپتالوں کیلئے تیار کی جاتی ہے ، پلانٹ کوفعال کیا جائے توملک میں آکسیجن کی کمی دورکی جاسکتی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ 6ماہ سےبندپاکستان اسٹیل پلانٹ معمولی مرمت کےبعدپیداوارشروع کرسکتاہے، موجودہ صورتحال میں پلانٹ کو فعال کرکے آکسیجن حاصل کی جاسکتی ہے۔

  • خاور قریشی کو کیوں‌ چنا؟ پی ٹی آئی کا وزیراعظم سے سوال

    خاور قریشی کو کیوں‌ چنا؟ پی ٹی آئی کا وزیراعظم سے سوال

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیراعظم سے جواب مانگ لیا ہے کہ کلبھوشن کا مقدمہ لڑنے کے لیے آخر خاور قریشی ہی کو کیوں چنا گیا؟

    اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے مقدمے کی پیروی کے لیے آخر خاور قریشی ہی کو کیوں چنا گیا؟ اٹارنی جنرل آف پاکستان کو کیوں نہیں بھیجا گیا۔

    پی ٹی آئی نے سوال کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف جانے کے لیے خاور قریشی کو کس تجربے کی بنیاد پر ذمہ داری سونپی گئی؟

    خط میں پی ٹی آئی نے خاور قریشی کو مقرر کرنے اور دیگر اہم وکلا کو نظر اندا ز کرنے کی وجوہات بھی پوچھ لیں۔


    خط میں کہا گیا کہ قطری پس منظر رکھنے والے خاور قریشی آپ کے قطری روابط کو مشکوک بنارہے ہیں۔

    دریں اثنا خط میں پی ٹی آئی نے سجن جندال سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

    یہ پڑھیں: کلبھوشن عالمی عدالت کیس: خاور قریشی بھارت کے وکیل رہ چکے ہیں

     خیال رہے کہ عالمی عدالتِ انصاف میں پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کیس لڑنے والے خاور قریشی بھارت کے وکیل رہ چکے ہیں، کانگریس نے 2004ء میں انہیں ایک مقدمے کے لیے مقرر کیا تھا۔

  • بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے آصف زرداری کا وزیراعظم کو خط

    بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے آصف زرداری کا وزیراعظم کو خط

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں جاری بجلی کے بدترین بحران اور طویل لوڈ شیڈنگ پر  سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں سندھ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی سندھ کے مسائل حل کرنے کیلئے کام نہیں کررہی۔

    سابق صدر زرداری کا خط میں کہنا ہے کہ سندھ گرم ترین موسم میں بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہے اور اس سخت گرمی میں سندھ کے لوگوں کو بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔