Tag: وزیراعظم کو پیش

  • شیخ رشید نے مچھ واقعے پر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی

    شیخ رشید نے مچھ واقعے پر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے مچھ واقعے پر رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی، شیخ رشید نے کہا کہ ہزارہ برادری کونشانہ بنانے میں بین الاقوامی قوتیں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرداخلہ شیخ رشید کی ملاقات ہوئی ، جس میں کوئٹہ میں جاری دھرنےکے حوالےسے اہم گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں شیخ رشید نے کوئٹہ واقعے پر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی اور اس حوالے پریس کانفرنس طلب کرلی۔

    بعد ازاں وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کوئٹہ گیا تھا، ہزارہ برادری کو پچھلے کئی سالوں سے نشانہ بنایاجارہاہے، چند ماہ میں 4گروہ پکڑے ہیں فرقہ ورانہ واقعات کراناچاہتےتھے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مچھ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایسےواقعات میں عالمی قوتیں ملوث ہیں، ہزارہ برادری کونشانہ بنانے میں بین الاقوامی قوتیں ملوث ہیں۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ دھرنا مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کئے ، وزیراعظم کو رپورٹ دی، کچھ عناصر نہیں سمجھ رہے کہ سیاست کیلئے بڑا وقت پڑا ہے، افسوس کی بات ہے بعض لوگ سمجھ نہیں رہے ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہزارہ قبیلے سے خاص ہمدردی رکھتے ہیں، علی زیدی اور زلفی بخاری کوئٹہ میں موجود ہیں، امید ہے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوجائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف سی کو علاقےمیں بڑےپیمانے پر سرچ آپریشن کاکہہ چکا ہوں، آج ہی تدفین ہوجائے تووزیراعظم آج شام ہی کوئٹہ جانے کو تیار ہیں، اسکالرز اورعلمائے کرام سے بھی تعاون مانگا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر ہے ، اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ ،پشاور ہائی الرٹ ہیں، بھارتی را ایجنٹ اور پے رول پر کام کرنیوالوں کے تھریٹس ہیں، دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اداروں کواطلاع دی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او،ڈی سی سمیت پوری انتظامیہ کو معطل کیاجاچکاہے، مچھ واقعے سے کچھ دنوں پہلے فوجی جوانوں کو بھی شہید کیاگیا،۔ جاں بحق7افغانیوں کو بھی انتا ہی معاوضہ دیا جائےگاجنتاکہ پاکستانیوں کو دیا جائے گا۔

    وزیراعظم کے کوئٹہ دورے کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کےجانےمیں تاخیرکی بہت سی وجوہات ہیں جوبتائی نہیں جا سکتیں، بہت سے واقعات ایسے جن سے مختلف طریقوں سے جان چھڑائی جاتی ہے ، وزیراعظم کی یہ شرط نہیں ،کئی معاملات ہیں میڈیا پر نہیں لائے جاسکتے، وزیراعظم جارہے ہیں وہ جائیں گے اورکسی بھی جاسکتے ہیں، بہتر طریقے سے جانا بھی جستجو ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ کس گروہ نے کیا،داعش کےعلاوہ اور لوگوں نے بھی نام لیا ہے، دھرنےوالوں کاایک مطالبہ بلوچستان حکومت کاخاتمہ تھاجومیرے ہاتھ میں نہیں تھا، نہیں چاہتاان طاقتوں کوفائدہ پہنچےجوشعیہ،سنی فرقہ واریت پیداکرناچاہتےہیں ، تدفین ہوجائے،عمران خان کی حد تک مسئلہ ایک گھنٹے میں ہوجائے گا۔

  • سانحہ گڈانی: تحقیقاتی رپورٹ مکمل، وزیراعظم کو پیش

    سانحہ گڈانی: تحقیقاتی رپورٹ مکمل، وزیراعظم کو پیش

    حب: سانحہ گڈانی کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرکے وزیراعظم کو پیش کردی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزدوروں کے لیے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے، مزدوروں سے صرف کام لیا جاتا تھا ان کی حفاظت کے لیے کچھ نہ کیاگیا،کمیٹی نے متاثرین کے لیے مالی معاونت اور ری سائیکلنگ بورڈ تشکیل دینے کی سفارش بھی کی۔


    New revelations flourish in Gadani incident by arynews

    نمائندہ اے آر وائی نیوز لئیق الرحمان کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر کی زیر صدارت سانحہ گڈانی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور ذمہ دارا ان افراد کو قرار دیا ہے جو جہاز پر حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے متعین تھے جو اپنے کام مکمل کرنے کے بعد کلیئرنس دیتے کہ اس جہاز کی کٹنگ کب شروع کی جائے لیکن انہوں نے اپنا کام پورا نہیں کیا۔

    gadani-post-1
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزدوروں سے صرف کام لیا جاتا تھا اور اس بات کو بالکل نظر انداز کردیا گیا تھا کہ ان کے لیے حفاظتی اقدامات بھی کیے جائیں۔
    رپورٹ کے مطابق مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام اور مزدوروں کی جان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ چیف سیکریٹری بلوچستان کی سربراہی میں شپ ری سائیکلنگ بورڈ گڈانی تشکیل دیا جائے جس کی سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

    gadani-post-2
    رپورٹ میں تحقیقاتی کمیٹی نے عملی اقدامات پر زور دیا اور حفاظتی اقدامات کے لیے حکومت اور جہاز مالکان کی ذمہ داریاں تجویز کیں۔

    دفاعی پیداوار کے وزیر کے ترجمان نے بتایا کہ رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرادی گئی ہے۔