وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر اور عوام کو ان کے یومِ آزادی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدرکی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر اور عوام کو ان کے یومِ آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدرکی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے امریکا کو مبارک باد پیش کی گئی، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کی قدرکرتا ہے، گزشتہ 75 سالوں کے دوران ہمارے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے بڑے تجارتی، دفاعی اور اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے، اسلام آباد اور واشنگٹن کی حکومتوں نے ہمارے تعلقات کو مستحکم رکھنے کے لیے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔