Tag: وزیراعظم کی نااہلی

  • الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کے خلاف دائر ریفرنس پر کارروائی کا آغاز

    الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کے خلاف دائر ریفرنس پر کارروائی کا آغاز

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم پاکستان کی اہلیت ختم کرنے کے لیے دائر ریفرنس پر قانونی اور آئینی چارہ جوئی کا آغاز کر تے ہوئے سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیاراعظم کے خلاف ریفرنس جمع کروانے والی تمام سیاسی جماعتوں کو 3 اگست کو حاضر ہونے کا نوٹس جاری کردیا ہے،پاناما پیپرزسےمتعلق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف نااہلی کی درخواستیں دینےوالی جماعتوں میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک شامل ہیں۔

    اسی سے متعلق : الیکشن کمیشن کےنئےممبران نے عہدے کاحلف اٹھا لیا

    واضح رہے پاناما انکشافات کے بعد بڑی سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم کو نااہل قراردلوانے کیلئےالیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا تا ہم الیکشن کمیشن کے ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد 12 جون سے کمیشن غیر فعال تھا،جس کے باعث اس ریفرنس پر کوئی قانونی چارہ جوئی نہ ہو سکی تھی تا ہم سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کردی گئی ہے یوں الیکشن کمیشن فعال ہو گئی ہے۔

    یاد رہے پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے صاحبزادوں کی جانب بنائے گئے آف شور کمپنیوں کے انکشاف کے بعد سے وزیر اعظم سخت دباو کا شکار ہیں اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی میں چار چار اراکین موجود ہیں جو پانامہ لیکس ،آف شور کمپینیوں اور منی لانڈرنگ وغیرہ جیسے اہم امور کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

     

  • وزیراعظم کی نااہلی، پاکستان عوامی تحریک کا ریفرنس بھی تیار

    وزیراعظم کی نااہلی، پاکستان عوامی تحریک کا ریفرنس بھی تیار

    لاہور : وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے بھی ریفرنس تیار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کمر کس لی۔ پاکستان عوامی تحریک نے بھی ریفرنس تیار کرلیا۔

    وزیراعظم کی نااہلی کے لئے ریفرنس آئین کے آرٹیکل باسٹھ، تریسٹھ اورپانچ کےتحت دائرکیا جائے گا، مذکورہ ریفرنس عوامی نمائندگی ایکٹ انیس سوچھہتر کے تحت دائر کیا جائے گا۔

    ریفرنس کامسودہ منظوری کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کوپیش کردیا گیاہے، سربراہ پاکستان عوامی تحریک کی منظوری کےبعد وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے بھی وزیر اعظم اور ان کے چار رشتے داروں کیخلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنمالطیف کھوسہ کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اراکین قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدراور شہباز شریف کے بیٹے شریف کی حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا ئے گا۔

    دونوں جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس تو دائر کردیا ہے، لیکن الیکشن کمیشن کے صوبا ئی سربراہان کی غیرمو جود گی سوالیہ نشان ہے۔