Tag: وزیراعظم کےمعاون خصوصی

  • وزیر اعظم اپنی بہن کے کیس میں کسی سطح پر بھی مداخلت نہیں کریں گے،عثمان ڈار

    وزیر اعظم اپنی بہن کے کیس میں کسی سطح پر بھی مداخلت نہیں کریں گے،عثمان ڈار

    سیالکوٹ: وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ احتساب بلاتفریق ہوگا،وزیر اعظم اپنی بہن کے کیس میں کسی سطح پر بھی مداخلت نہیں کریں گے، 5سال میں حکومت نوکریوں کے وعدےکو پورا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا پاکستان میں احتساب کاعمل جاری ہے، وزیر اعظم اپنی بہن کےکیس میں کسی سطح پربھی مداخلت نہیں کریں گے، احتساب بلا تفریق ہوگا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کےکیس پربھی جےآئی ٹی بننی چاہیے، عوام کوعلم ہےکروڑوں روپے باہر کیسے منتقل ہوئے۔

    [bs-quote quote=”نوجوانوں کے لئے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کو یقینی بنائیں گے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم کےمعاون خصوصی نے کہا نوجوانوں کے لئے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کو یقینی بنائیں گے، پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،5 سال میں حکومت نوکریوں کے وعدے کو پورا کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم صحت پرسیاست نہیں ہونی چاہیے،ویمن یونیورسٹی  10 ارب  کامنصوبہ ہے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان نے اپنی بہن کے لیے کسی ادارے سے بات نہیں کی، عثمان ڈار

    یاد رہے 2 روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کسی وزیر نہیں اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان نے اپنی بہن کے لیے کسی ادارے سے بات نہیں کی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ن لیگ کے لوگ اداروں سے ٹکرانے کے بعد عہدوں سے گئے، خواجہ آصف کے اثاثوں کے کیس میں نیب نے مجھے بلایا تھا، نیب قانون کو جو کالا قانون کہہ رہے ہیں یہ انہی کے دور میں بنا تھا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب سب کا اور بلاتفریق چاہتی ہے، پاکستانی قوم احتساب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے، ماضی کی طرح مک مکا اور این آر او نہیں ہوگا۔

  • نیب نے عثمان ڈار سے خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ثبوت مانگ لئے

    نیب نے عثمان ڈار سے خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ثبوت مانگ لئے

    اسلام آباد: نیب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ثبوت مانگ لیے، معاون خصوصی  عثمان ڈار نے نیب حکام کے سامنے پیش ہونےکا فیصلہ کیا ہے، عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کے لیے نیب سے رجوع کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو خط ارسال کیا، خط میں نیب نے عثمان ڈار تحقیقات سے متعلق اہم مواد لیے ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری سےمتعلق ثبوت دیے جائیں۔

    خیال رہے عثمان ڈارنےخواجہ آصف کےخلاف تحقیقات کے لیے نیب سے رجوع کیا تھا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے نیب حکام کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کرپشن، منی لانڈرنگ اور فارن فنڈنگ کے ثبوت دوں گا، خواجہ آصف نے بطور وزیر قومی خزانے کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اقامہ کی آڑ میں منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ریکارڈ توڑے، وفاقی وزیر ہوتے ہوئے غیر ملکی کمپنیوں میں ملازمت کی، خواجہ آصف کی کرپشن کے حقائق نیب کے سامنے رکھوں گا۔

    یاد رہے عثمان ڈار نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ثبوت موجود ہیں، نیب کو یہ اقدام بہت پہلے کرلینا چاہئے تھا، چیئرمین نیب مجھے بلائیں گے تو ثبوت پیش کروں گا۔

    خیال رہے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 73 سے ن لیگ کے خواجہ آصف 116975 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار دوسرے نمبر پر تھے۔

    جس کے بعد تحریک انصاف کے امیدوارعثمان ڈار نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ، تاہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف اپنی جیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہے تھے۔

    بعد ازاں 22 ستمبر کو این اے 73 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل میں مسلم لیگ نون کے خواجہ محمد آصف کی کامیابی چیلنج کی تھی اور کہا تھا خواجہ آصف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے۔