Tag: وزیراعظم کے بھانجے

  • وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی  عبوری ضمانت  میں توثیق

    وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توثیق

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت توثیق کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں عدالت نے استفسار کیا کتنے افراد کی شناخت پریڈمکمل ہو چکی ہے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا عابد حسین،سیدزین، مزمل حسین ، علی جاوید،عبدالرحمان بٹ،اسامہ معاذ کی شناخت پریڈہو چکی ہے جبکہ سکندر صدیق، محمد اعظم ودیگرکی شناخت پریڈ مکمل نہیں ہوئی۔

    تفتیشی افسر نے بتایا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ضروری ہے، تین لوگ رہتے ہیں جن کےفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں ہوئے، تینوں افراد کو ٹیسٹ کرانےکیلئےپیر تک کا وقت دیتے ہیں۔

    عدالت نے حسان نیازی سمیت 10 وکلا کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں حسان نیازی سمیت 10 وکلا کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی۔

    گذشتہ سماعت میں عدالت میں فوٹو گرامیٹک رپورٹ پیش نہ کی جاسکی تھی، اس سے قبل فاضل جج نے فوٹوگرافک ٹیسٹ کے لئے ملزمان کو پولیس کے پاس پیش ہونے کا حکم دیاتھا۔

    یاد رہے 2 جنوری کو سماعت میں حسان نیازی تاخیر سے پہنچے تھے ، جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی ، جس پر حسان نیازی نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے عبوری ضمانت کیلئے نئی درخواست دائر کردی تھی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا تاخیر سے عدالت پہنچنے پر عبوری ضمانت خارج کی گئی، عدالت کےدروازےپرچیکنگ کے باعث تاخیر ہوئی، پی آئی سی حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی بھی شخص کو اشتعال دلایا اور نہ ہی حملہ کیا۔

    درخواست گزار نے استدعا کی عدالت عبوری ضمانت منظور کرکےگرفتاری سے روکنے کاحکم دے۔

    عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد حسان نیازی کی چھ جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے ایک ویڈیو کے تنازع پر وکلا آپےسےباہرہوگئے تھے ،وکلاء کی بڑی تعداد نے پنجاب انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول کر شدید توڑ پھوڑ کی تھی اور اسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا تھا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر فوٹیجز کی مدد سے حسان خان نیازی کی شناخت کی تھی۔

  • وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کرنے والے 3 ڈاکو گرفتار

    وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کرنے والے 3 ڈاکو گرفتار

    لاہور: وزیراعظم کے بھانجے شیرشاہ کے گھر ڈکیتی کرنے والے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کارروائی میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیرشاہ کے گھر ڈکیتی کے واقعے میں ملوث 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس نے کوٹ لکھپت میں ڈکیتی کے دوران گارڈ کو قتل کرنیوالے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

    یاد رہے لاہور میں مقیم وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کی رہائش گاہ میں مسلح افراد نے داخل ہوکر اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو لوٹ لیا تھا۔

    نقاب پوش ڈاکوؤں نے خواتین سے 8 طلائی چوڑیاں اتروائیں، گھر میں موجود پستول چھینا اور چیک پر 30 لاکھ روپے کی رقم لکھ کر بھانجے کی اہلیہ سے زبردستی دستخط کروا کے فرار ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کی واردات

    بعد ازاں وزیراعظم کے بھانجے کے گھر پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعے کا مقدمہ شیر شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا تھا کہ ڈاکو قیمتی چوڑیاں، پستول اور چیک پر رقم لکھ کر اس پر دستخط کروا کے فرار ہوگیے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔

    خیال رہے لاہور میں نقب زنی اور ڈکیتی میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے شہری ایک کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات اور نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوئے۔