Tag: وزیراعظم کے بیٹے

  • سلیمان شہباز کو ایف آئی اے کے بعد نیب سے بھی ریلیف مل گیا

    لاہور: وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کو ایف آئی اے کے بعد نیب سے بھی ریلیف مل گیا، نیب لاہور نے بیان دیا کہ سلیمان شہباز کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

    سلیمان شہباز اور شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری  ضمانت کی معیاد ختم ہونے کے بعد احتساب عدالت پیش ہوئے۔

     دوران سماعت تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ سلیمان شہباز کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے سلیمان شہباز نے نیب کے تفتیشی کے بعد کے بعد عبوری درخواست ضمانت واپس لے لی۔

     وزیراعظم  شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی درخواست ضمانت پر نیب نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جس کے بعد عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کردی ۔

    نیب لاہور منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ ،دو بیٹیوں اور دو بیٹوں اور  داماد  کو نامزد کیا تھا۔

     عدالتی کاروائی کے بعد نگران وزیر محسن نقوی کے متعلق سوال پر سلیمان شہباز نے  کہا کہ وہ اچھے اور اصول پسند آدمی ہیں۔

  • عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے   کے ملکیتی اثاثے قرق کردیے

    عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے کے ملکیتی اثاثے قرق کردیے

    لاہور : اسپیشل سینٹرل عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے ملکیتی اثاثے قرق کردیے اور 13 کمپنیوں میں حصص سمیت 29 بینک اکاؤنٹس بھی قرق کرنے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ سماعت کا 9 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    فیصلے میں عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی ملکیتی اثاثے قرق کردیے اور کہا سلیمان شہباز کی چنیوٹ میں 200کنال زرعی اراضی قرق کردی ہے۔

    تحریری حکم میں کہا گیا کہ چنیوٹ میں زرعی اراضی پرڈسٹرکٹ ریونیو افسر کو الگ سے مراسلہ جاری کیا گیا۔

    عدالت نے سلیمان شہباز کے 13 کمپنیوں میں حصص اور29 بینک اکاؤنٹس بھی قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تفتیشی افسر سیلمان شہباز کی دیگر جائیداد کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کرائے۔

    تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ اشتہاری ملزم طاہر نقوی کے ایک کمپنی میں 5ہزارحصص بھی قرق کردیے گئے۔

    عدالتی حکم میں آئندہ سماعت پرشہبازشریف ،حمزہ شہباز سمیت تمام ملزم کو فرد جرم کارروائی کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ،حکم وزیراعظم اور ان کے بیٹے کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

  • منی لانڈرنگ کیس : وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے  وارنٹ گرفتاری جاری

    منی لانڈرنگ کیس : وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسپیشل کورٹ میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت طاہرنقوی ، ملک مقصود کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ایف آئی اے کیجانب سے نئے چالان کے مطابق وارنٹ دوبارہ جاری کیے گئے۔

    عدالت نے 11جون تک ملزمان کےوارنٹ گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہباز شریف اورحمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

    اس سے قبل دوران سماعت منی لانڈرنگ کیس میں ایف آٸی اے نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگی تھی۔

    ایف آٸی اے کی جانب سے سلمان شہباز ، ملک مقصود اور طاہر نقوی کےدرست ایڈریس اور ولدیت درج کر کے ضمنی چالان جمع کروایا گیا۔

    عبوری ضمانت پر دلاٸل دیتے ہوٸے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا تھا کہ گزشتہ حکومت نے سیاسی مخالفین کو دبانے کےلیے کیسز بناٸے، ڈیڑھ سال تک ایف آٸی اے نے چالان جمع نہیں کروایا کیونکہ وہ ثبوت ڈھونڈ رہا تھا مگر اسے کچھ نہیں ملا۔

    امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایف آٸی اے بھی کیس کا جلد ٹراٸل چاہتا ہے ، جس پر عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ سے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری چاہیے یا نہی تو انہوں نے کہا کہ دونوں کی گرفتاری چاہیے ۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کیس میں دونوں کےکردار کا تعین ہوناہے جس کے لیے گرفتاری ہونی چاہیے، سی ایف او عثمان اور سلمان شہباز تمام اکاونٹس کو ڈیل کرتے تھے ۔

  • پاناما لیکس پر حسن، حسین اور مریم نواز سمیت 450 افراد کو نوٹسز جاری

    پاناما لیکس پر حسن، حسین اور مریم نواز سمیت 450 افراد کو نوٹسز جاری

    اسلام آباد :فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاناما لیکس میں شامل شریف خاندان کے چار افراد سمیت 450 پاکستانیوں کو نوٹسز جاری کردیے جن میں متعلقہ افراد سے ذرائع آمدنی و دیگر تفصیلات طلب کرلیں، ان 450 افراد میں پاکستان تحریک انصاف کے سکریٹری جنرل جہانگیر ترین اور رہنما علیم خان بھی شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے شہباز شریف بھی شامل

    تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف بی آر نے پاناما لیکس میں شامل پاکستانی شہریوں کے خلاف کارروائی کاعندیہ دے دیا، ادارے کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین اور حسن نواز، بیٹی مریم نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز سمیت 450 شہریوں کو آف شور کمپنیوں کے معاملے پر نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین اور رہنما علیم خان کو بھی نوٹسز جاری

    ALEEM KHAN

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین اور رہنما علیم خان کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، ان تمام 450 افراد سے ان کے ذرائع آمدنی، آف کمپنیوں کی تفصیلات، کپمنی بنانے کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا، رقم پاکستان سے بیرون ملک کیسے منتقل کی گئی جیسے سوالات پوچھے گئے ہیں۔

    JAHANGIR TAREEN

    دس سال تک کے انکم ٹیکس کے گوشوارے طلب

    FBR

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایف بی آر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ نوٹسز یکم جولائی سے نافذ ہونے والے نئے قوانین کی تحت جاری کیے گئے ہیں جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو دس سال تک کے انکم ٹیکس کے گوشواروں کے بارے میں کسی شخص سے پوچھ گچھ کرسکتا ہے قبل ازیں پرانے قانون میں ایف بی آر کسی بھی شہری سے چھ سال تک کی آمدنی کے بارے میں جواب دہی کرسکتا تھا۔

    زیادہ تعداد پنجاب اور کراچی کے لوگوں کی ہے

    panama nz

    اہلکار نے بتایا کہ جن افراد کو بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنانے سے متعلق نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اُن میں زیادہ تعداد کاروباری طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور اُن میں سے زیادہ افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جبکہ صوبہ سندھ اور بالخصوص کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔

    آف شورکمپنیوں سے متعلق دو ہفتوں میں جواب طلب

    panama

    اہلکار کے مطابق جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اُنھیں کہا گیا ہے کہ وہ دو ہفتوں میں اس کا جواب دیں کہ ان آف شور کمپنیز بنانے کے اُن کے ذرائع آمدنی، ان کمپنیوں میں کی گئی سرمایہ کاری کی مالیت اور رقم کو بیرون ملک بھجوانے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی حکام کو تفصیلی آگاہ کریں۔

    عوام کی طاقت سے نوٹسز جاری ہوئے، عمران خان

    imran-khan

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے خطابات میں مسلسل اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ ایف بی آر پاناما پیپرز میں شامل افراد کو نوٹس جاری کرے اور ان کے خلاف تحقیقات کرے جس کے بعد اب عمران خان نے بتی چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایف بی آر کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کی طاقت سے شریف خاندان کو نوٹسز جاری ہوگئے، اب نیب کا رخ ان کی جانب بھی ہونا چاہیے۔