Tag: وزیراعظم کے معاون خصوصی

  • بلاول کے لیے شرم کا مقام ہے پورا خاندان ہی کرپٹ نکلا، عثمان ڈار کا ردعمل

    بلاول کے لیے شرم کا مقام ہے پورا خاندان ہی کرپٹ نکلا، عثمان ڈار کا ردعمل

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے لیے شرم کا مقام ہے پورا خاندان ہی کرپٹ نکلا، والد اور بھوپھی جن الزامات میں گرفتار ہوئے بلاول کو منہ چھپانا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے بلاول بھٹو کی جانب سے والد اور پھوپھی کی کرپشن کا دفاع کیا جارہا ہے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ بلاول کو مشرف اور عمران خان کے دور میں فرق پتا چل جانا چاہئے تھا، مشرف کے دور میں این آر او ملتا تھا، عمران خان کے دور میں نہیں، پی ٹی آئی حکومت میں سب چور جیل جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں باورچیوں سمیت پورا خاندان لندن، جدہ بھاگ جاتا تھا، پرویز مشرف نے ڈیل کی تھی عمران خان ڈھیل بھی دینے کو تیار نہیں ہیں۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں کرپشن اور احتساب پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول، وزیراعظم اور حکومت پر تنقید کے بجائے کیسز کی پیروی کریں۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے آمروں کے ہر دور کا مقابلہ کیا یہ کیا چیز ہیں، حکومت غریبوں کا معاشی قتل کررہی ہے ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی حکومت کو آج بھی گراسکتے ہیں مگر نہیں گرا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔

  • آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف تحریک چلانا قیامت کی نشانی ہے: عثمان ڈار

    آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف تحریک چلانا قیامت کی نشانی ہے: عثمان ڈار

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیاسی مخالفین کو معاشی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اس لیے یہ اکھٹے ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی ان رہنماؤں کی باتوں کو بھولے نہیں ہیں، ماضی میں یہ ایک دوسرے کے دست و گریبان تھے، آج بلاول اور مریم بہن بھائی کی شکل میں سامنے آ رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف تحریک چلانا قیامت کی نشانی ہے، ن لیگ نے 5 سال پورا ملک سبسڈی کے ساتھ چلایا، کوئی عوامی سیکٹر کا ادارہ نہیں جس سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہو۔

    یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری کا عید کے بعد سڑکوں پرحکومت مخالف تحریک چلانےکااعلان

    عثمان ڈار نے کہا کہ ان لوگوں نے کرپشن کے لیے باریاں لگا رکھی تھیں، افطار ڈنر کے پیسے فالودے والے کے اکاؤنٹ سے تو نہیں دیے؟ ان لوگوں کی کرپشن کا بوجھ مہنگائی کی شکل میں اٹھانا پڑ رہا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ معاشی دہشت گرد ہیں، بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان کو خوف ہے عمران خان سال ڈیڑھ سال میں معیشت کو مستحکم کر دیں گے، معاشی دہشت گردوں کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اس لیے یہ سب اکٹھے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ شہباز شریف صحت کا بہانہ بنا کر لندن میں بیٹھ گئے ہیں، ان کو پہلے سے ہی نظر آ رہا ہے کہ تحریک ناکامی سے دوچار ہوگی، دیکھتے ہیں آج یہ لوگ کیا اعلان کرتے ہیں، ن لیگ تاش کے پتوں کی طرح تتر بتر ہو چکی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مولانا کو حلقے کے لوگ مسترد کر چکے، وہ سیاست کے 12 ویں کھلاڑی ہیں، فضل الرحمان اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں۔

  • وزیراعظم  کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا  تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم کےمعاون خصوصی  زلفی بخاری نے اپنی تنخواہ سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنی تنخواہ سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عہدےکی مدت کی تنخواہ ڈیم فنڈمیں جمع کرائی جائے گی۔

    یاد رہے 15 روز قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے قریبی ساتھی زلفی بخاری کو معاون خصوصی مقرر کردیا گیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی زلفی بخاری کو سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق مفصل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ زلفی بخاری بیرون ملک پاکستانیوں کے ڈیم فنڈ سے متعلق امورکو بھی دیکھیں گے۔

    مزید پڑھیں : زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مقرر

    واضح رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا تھا، جس کے بعد مزید 2 لاکھ جمع کراچکے ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے، ڈیم نہ بنائے تو 2025میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، پاکستان میں قحط پڑسکتا ہے۔

    خیال رہے 24 ستمبر کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست کی گئی تھی ، جسے سپریم کورٹ نے منظور کرتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم فنڈز کے نام میں تبدیلی کی اجازت دے دی تھی۔

    جس کے بعد دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے فنڈ کا نیا نام سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈ رکھ دیا گیا تھا۔