Tag: وزیراعظم ہاؤس

  • وزیراعظم ہاؤس نے پرویز مشرف کے بیان کی تردید کردی

    وزیراعظم ہاؤس نے پرویز مشرف کے بیان کی تردید کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے جنرل(ر) پرویز مشرف کے ایک انٹرویو کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، وزیراعظم نے پرویز مشرف سے دو جنرلز کی برطرفی کی کوئی فرمائش نہیں کی۔

    وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان میں ترجمان وزیراعظم ہائوس مصدق ملک نے کہا کہ پرویز مشرف کے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے بیان میں صداقت نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ دو میجر جنرلز کو برطرف نہ کرنے اور کشمیر کا معاملہ نہ اٹھانے پر نواز شریف اور پرویز مشرف میں چپقلش کا آغاز ہوا۔

    یاد رہے کہ پیر کی رات نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا تھا کہ نواز شریف نے مجھے دو میجر جنرل کی برطرف کا کہا تاہم میں نے انکار کردیا جس کے بعد ان سے اختلافات کا آغاز ہوا، بعدازاں انہوں نے کشمیر کے معاملے کو اس وقت کے وزیراعظم واجپائی کے سامنے ٹھیک طرح اجاگر نہیں کیا جسے میں ںے غلط قرار دیا۔

    مشرف کا انٹرویو میں یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی تعیناتی میرٹ پر ہوئی۔

    انٹرویو میں پرویز مشرف نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ’’راحیل شریف اُن کے ماتحت تھے اس لیے انہوں نے حکومت سے معاہدہ کرکے مجھے بیرون ملک روانہ کروایا‘‘۔

    پرویز مشرف نے تسلیم کیا تھا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے ان کے خلاف کیسز میں ان کی مدد کی حکومت سے ڈیل کی اور بیرونِ ملک روانگی کا محفوظ راستہ فراہم کیا۔

    سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف کے انٹرویو کے بعد سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کیونکہ آئین پاکستان کو توڑنے پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عدالت میں سنگین غداری کا مقدمہ زیرسماعت ہے۔

  • وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف کےاعزازمیں الوداعی تقریب ہوگی

    وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف کےاعزازمیں الوداعی تقریب ہوگی

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی تقریب آج ہورہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کووزیراعظم ہاؤس میں الوداعیہ دیں گے۔ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم اورآرمی چیف میں ون آن ون ملاقات میں نئےآرمی چیف کی تقرری کےلیےبھی مشاورت ہوگی۔

    خیال رہےکہ آرمی چیف کے لیے وزارت دفاع کی جانب سےسمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔

    وزیراعظم چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کا تقرر ایک ساتھ کریں گے۔لیفٹننٹ جنرل زبیر حیات کا نام سینیارٹی لسٹ میں سرفہرست ہے۔ وہ اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فائز ہیں۔

    فہرست میں دوسرانام کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کا ہے۔ضرب عضب کاخاکہ تیارکرنےکاسہرابھی انہی کےسرہے۔بہاولپورکےکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدےکانام بھی آرمی چیف کےلیےزیرغورہے۔

    جی ایچ کیو میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈایوولوشن لیفٹیننٹ جنرل قمرجاویدباجوہ کانام بھی سینیارٹی لسٹ میں شامل ہے۔قمر باجوہ پاک فوج کی سب سے بڑی دسویں کورکی کمانڈکرچکےہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا تھاجس میں پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے شرکت کی تھی۔

    واضح رہےکہ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھاکہ جنرل راشد محمود کی ملک کے لیےخدمات پر فخر ہے۔انہوں نے کہاجنرل راشد محمود اپنے کیرئیر کے دوران سچے سپاہی ثابت ہوئے اور ان کا کردارآنے والوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

  • وزیراعظم ہاؤس نے چائے پانی پر پورے 1کروڑ‌ خرچ کردیئے

    وزیراعظم ہاؤس نے چائے پانی پر پورے 1کروڑ‌ خرچ کردیئے

    اسلام آباد: قرضوں میں ڈوبے ملک کے وزیر اعظم ہاوس نےایک کروڑ روپےچائے پانی پراُڑادیئے،وزیر اعظم کےہیلی کا نقص خزانےکوچونسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ میں پڑا۔

    وزیر اعظم کی اعلی شان گاڑیاں،جدید ہیلی کاپٹر، قیمتی گھڑیوں کے بعد حاضر ہے ایک کروڑ کی چائے شائے کا انکشاف ہوا ہے وزیراعظم ہاوس میں سیکڑوں لاکھوں کی نہیں پوری ایک کروڑ کی چائے پی گئی ۔

    شاہی وزیر اعظم کے شاہی مہمان جن کیلئے چائے شائے پر پورے سال میں پورا ایک کروڑ روپیہ اڑا دیا گیا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم ہاوس میں ایک کروڑکی چائے کاچرچہ ہوا تو سب حیران رہ گئے۔

    جہاں تھر میں لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں وہیں وزیر اعظم ہاوس میں کروڑوں روپے صرف چائے پانی پر خرچ کئے جارہےہیں، یہی نہیں وزیراعظم کے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیلی کاپٹر خراب ہونے پر حکومت کو چونسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ کا ٹیکہ لگ گیا۔

    ہیلی کاپٹر کو ٹھیک کرنے کیلئے چھ انجینرز بلائے گئے، جن کی ٹریننگ پر نو کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

  • جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ عوام میں اجاگر کی جائے ، وزیراعظم کی ہدایت

    جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ عوام میں اجاگر کی جائے ، وزیراعظم کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے نتائج کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے ارکان کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد (ن) لیگ کے مینڈیٹ کو مزید تقویت ملی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے انتخابی اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے نتائج کوعوام کے سامنے اجاگر کیا جائے۔

  • اتنخابات میں کسی طرح کی دھاندلی نہیں ہوئی ، وزیراعظم نواز شریف

    اتنخابات میں کسی طرح کی دھاندلی نہیں ہوئی ، وزیراعظم نواز شریف

    اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا کہ مبینہ دھاندلی کی تحقیات کرنےوالےانکوائری کمیشن نےفیصلہ دے دیا ہےجس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں سر خرو کیا ہے۔

    جوڈیشل کمیشن کی دھاندلی پر پیش کی جانے والی رپورٹ کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کو تحقیق کرنے اور اپنی رائے دینے کےلیے کہا گیا تھا،مبینہ دھاندلی کی تحقیات کرنےوالےانکوائری کمیشن نےفیصلہ دے دیا ہے، انکوائری کمیشن  کی رپورٹ حکومت کو موصول ہوگئی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کودھاندلی الزامات سےمتعلق3سوالات کی تحقیق کا ٹاسک ملا تھا مکمل چھان بین کے بعد انکوائری کمیشن نے تین سوالوں کے جوابات دیئے،کمیشن  کی رپورٹ سے ن لیگ کے موقف کی توثیق ہوئی ہے،انکوائری کمیشن کی رپورٹ ہماری نہیں عوام کی جیت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کو تین سوالوں پر تحقیق کرنا تھی جس میں پہلاسوال کیاانتخابات غیرجانبدارنہ منصفانہ،قانون کے تقاضوں کے مطابق ہوئے؟ دوسراسوال،الیکشن کےنتائج تبدیل کرنےکےلیےدھناندلی کرکےاثراندازہونےکی کوشش کی گئی؟ تیسراسوال،کیا2013کےانتخابات عوامی مینڈیٹ کاحقیقت کی عکاسی کرتےہیں۔

    نواز شریف نے کہا کہ دھاندلی کےالزامات لگانےوالوں کوشواہداورگواہ پیش کرنےکاپورا موقع دیا گیا، انہوں نے کہا کہ مسائل سڑکوں اور دھرنوں  میں نہیں ایوانوں میں حل ہوتے ہیں، ہم نےدھاندلی ثابت ہونےپرحکومت سےالگ ہونےکی تحریری ضمانت دی تھی، تاریخ مین پہلی بار کسی حکومت نے خود کو کٹہرے میں کھڑا کیا، ایسی مثالیں کم ملتی ہیں کہ منتخب حکومت نےاپنےآپ کوکٹہرےمیں پیش کیاہو۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کمیشن کی تمام تر تفصیلات قوم کے سامنے آچکی ہیں، انکوائری کمیشن نے الیکشن کو قانون کے مطابق قرار دیا ہے، اگر ہم عدم استحکام کا شکار نہ ہوتے تو آج دنیا میں کہیں آگے ہوتے،ہمیں بے یقینی،عدم استحکام پیداکرنےوالےعناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، 2013 کے انتخابات کو متنازع بنانا تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کے فیصلے کےبعد نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے،پاکستان کی عالمی ساکھ بہتر ہورہی ہے، آج کا پاکستان2سال پہلے والے پاکستان سے کہیں بہتر ہے۔

  • کل جماعتی کانفرنس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی

    کل جماعتی کانفرنس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں کل جماعتی کانفرنس جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔

    کل جماعتی کانفرنس میں سابق صدر اصف علی زرداری قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ ،اسفند یار ولی خان سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔

    کل جماعتی کانفرنس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس منصوبے کے روٹ پر پیدا ہو نے والے تحفظات کو دور کر نے کی کوششیں کی جائیں گی۔

    اے این پی اور پی ٹی آئی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔

  • مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب میں مثالی قربانیاں دیں، وزیراعظم

    مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب میں مثالی قربانیاں دیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،مشیر خارجہ سرتاج عزیر،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، گورنر کے پی کے سردار مہتاب اور عبد القادر بلوچ کی شرکت کی۔

    اجلاس میں آ ئی ڈی پیز کی بحالی اور آپریشن سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا جائزہ لیا گیا،ڈی جی ملٹری آپریشن کی اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آئی ڈی پیز نے ملکی استحکام کے لیئے عظیم قربانی دی حکومت آئی ڈی پیز کی ضروریات کا خیال رکھے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کے علاقوں کی بہتر تعمیر نو کی جائے گی، وزیر راعظم نے کہا کہ مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب میں مثالی قربانیاں دیں ۔آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوئے ۔وزیرعظم نے کہا کہ فاٹا میں امن سے خطے میں امن استحکام آئے گا۔