Tag: وزیراعظم

  • وزیراعظم  اور بل گیٹس کا  تعاون اور اشتراک سے کام رکھنے پر اتفاق

    وزیراعظم اور بل گیٹس کا تعاون اور اشتراک سے کام رکھنے پر اتفاق

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس نے تعاون اور اشتراک عمل سے کام جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں وزیراعظم اور بل گیٹس نے صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق گفتگو کی۔

    وزیراعظم نے بل اینڈملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کی پاکستان میں خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ پولیو اور مہلک بیماریوں سے بچاؤ اور غذائیت کی کمی پرقابوپاناحکومت کی ترجیح ہے۔

    وسائل میں سب کی شمولیت کیلئےموجودہ حکومت خصوصی توجہ دےرہی ہے،مل کرجاری تعاون کو مزید بہتراورنتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں۔

    بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔

    وزیراعظم اور بل گیٹس نے تعاون اور اشتراک عمل جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

  • لاہور میں طوفانی بارش : وزیراعظم  کی پنجاب حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت

    لاہور میں طوفانی بارش : وزیراعظم کی پنجاب حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے طوفانی بارش پر پنجاب حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے این ڈی ایم اے اور وفاقی اداروں کو ضرورت پڑنے پر معاونت کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے طوفانی بارش پر پنجاب حکومت کو فوری اقدامات اور وزیراعلیٰ پنجاب کو امدادی ٹیموں کو فوری متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے ،میونسپل اور متعلقہ اداروں کےاشتراک کویقینی بنایا جائے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔

    وزیراعظم نے این ڈی ایم اے ،وفاقی اداروں کو ضرورت پڑنے پرمعاونت کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو خبردار ،متبادل ٹریفک انتظامات،نکاسی آب کیلئےاقدامات یقینی بنائیں۔

    شہباز شریف نے دیگر حصوں میں بھی مون سون بارشوں میں پیشگی حفاظتی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم ایز،ضلعی انتظامیہ کی معاونت فراہم کریں اور دیہی علاقوں میں شہریوں کی محفوظ مقامات پرمنتقلی، مال مویشیوں کوبچانےکےاقدامات کریں۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی اربن فلڈنگ سے بچاؤکیلئے فوری اور ضروری اقدامات تیز کئے جائیں اور تمام اقدامات سے وزیراعظم آفس کو مطلع رکھا جائے۔

  • پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا، وزیراعظم

    پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار تیرہ جماعتوں نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگاکر ریاست کو بچایا، ایسی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ہرحکومتی اقدام میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت حکومت کیلئےنہایت اہم ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تیرہ جماعتوں نے اپنی سیاست کوداؤ پرلگا کرریاست کوبچایا، ملکی معاشی سلامتی کیلئے ایسی کاوش کی مثال دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی، گزشتہ حکومت کی معاشی تباہی کے باوجود ملک میں معاشی استحکام آیا۔

    وزیراعظم نے شرکا کو یقین دلایا کہ آئندہ بجٹ کا ترقی، عوامی فلاح اورکاروباردوست پالیسیاں ہونگی، موجودہ حکومت آئندہ مالی سال میں شرح نمو اور روزگار کے مواقع بڑھانےکیلئےاقدام کرے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ وسائل کو بہترین طریقے سے بروئےکارلانےکی پالیسی اپنائی جارہی ہے، پی ایس ڈی پی کےحجم کو 700سےبڑھا کر950ارب روپےکیاجارہاہے اس کے علاوہ بجٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی ترقی وتعمیرنوکیلئےبھی خطیر رقم رکھی جا رہی ہے۔

  • معروف کار ساز کمپنی تباہی کے دہانے پر، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    معروف کار ساز کمپنی تباہی کے دہانے پر، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد: سوزوکی کمپنی نے وزیراعظم شہباز شریف سے 1000 سی سی گاڑیوں پر ڈیوٹیز، ٹیکسز میں اضافہ نہ کرنے کی درخواست کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سوزوکی کمپنی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 12.9 بلین کا بھاری نقصان ہوچکا ہے۔

    خط کے متن کے مطابق سوزوکی کمپنی رواں سال ہر ماہ بہت سے ’نو پروڈکشن ڈے‘ بھی منارہی ہے، پاک سوزوکی بھی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سے ایک ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی پاکستان میں تقریباً 40 سال کے بدترین دور سے گزر رہی ہے، پاک سوزوکی کے ڈیلر، دکاندار بھی معاشی، کاروباری صورتحال سے بری طرح متاثر ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ بیشتر ڈیلرز اور دکاندار بند اور بہت سے بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔

    کمپنی نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں 1000 سی سی گاڑیوں پر نئی ڈیوٹیز، ٹیکس نہ لگائیں۔

  • وزیراعظم نے کسانوں کے لئے اہم اعلان کردیا

    وزیراعظم نے کسانوں کے لئے اہم اعلان کردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی زرعی شعبے کی جدت کےغیرممکن نہیں ہے، گزشتہ حکومت نےزرعی تحقیقی اداروں کودانستہ طورپرتباہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت زرعی شعبے کےحوالےسےبجٹ تجاویز پراجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے،ملکی ترقی زرعی شعبے کی جدت کےغیرممکن نہیں ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال گندم کی ریکارڈ پیداوارحکومت کےکسان پیکیج کی بدولت ممکن ہوئی، ہم نے گندم،کپاس او کماد کی بہترین امدادی قیمت سےکسان کی خوشحالی کو یقینی بنایا،آئندہ بجٹ میں کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی،جدید مشینری اورزرعی تحقیق کیلئےوسائل مختص کیےجائیں گے۔

    شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ حکومت نے زرعی تحقیقی اداروں کو دانستہ طورپرتباہ کیا،ضروری ہوگیا کہ زرعی اصلاحات پرسیاست سےہٹ کر مستقل بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جائیں اور ایگری کلچرپالیسی انسٹیٹیوٹ کوفوری طورپرفعال کیاجائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت خوردنی تیل کی پیداواربڑھا کرپاکستان کواس میں خود کفیل کرےگی حکومت اس شعبے سے وابستہ کسانوں کے لئے یقینی بنائےگی کہ انہیں بروقت اورآسان شرائط پرقرضے فراہم کیےجائیں۔

  • وزیراعظم کا بجٹ میں ریلیف کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا بجٹ میں ریلیف کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ میں ریلیف کیلئے تمام اقدامات کی خود نگرانی کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے  بجٹ پر تمام  وزارتوں، ڈویژنز سے تجاویز پر خود بریفنگ لیں گے، بریفنگ لینے سے قبل انہوں نے بجٹ میں ریلیف کیلئے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ریلیف کے قابل تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی ہدایت کرینگے، اور  تنخواہوں، پنشن، جاری اخراجات، سبسڈیز  تجاویز  پر بریفنگ لیں گے۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف  ترقیاتی بجٹ، زراعت، آئی ٹی شعبے اور برآمدات میں اضافے کیلئے بریفنگ لیں گے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم  نے بجٹ میں ریلیف کیلئے وزیر دفاع کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے۔

  • ’چار سال چور ڈاکو کا نعرہ لگانے والا پکڑا گیا تو کہتا ہے قائد اعظم کے گھر پر حملہ کردو‘

    ’چار سال چور ڈاکو کا نعرہ لگانے والا پکڑا گیا تو کہتا ہے قائد اعظم کے گھر پر حملہ کردو‘

    کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چار سال چور ڈاکو کا نعرہ لگانے والا خود پکڑا گیا تو کہتا ہے جلاؤ گھیراؤ، قائد اعظم کے گھر پر حملہ کردو۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی پاکستان کے ہر شعبے اور منصوبے میں فتنے پر مبنی سوچ تھی، عمران نیازی نے اچھے انداز میں گفتو کرنا سیکھا نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے واقعات ہوئے مگر کسی سیاسی لیڈر نے یہ نہیں کہا کہ فوجی تنصیبات کو برباد کرو۔

    شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے المناک ترین واقعات پر سیاسی افرا تفری کا اختتام ہوا، تاریخ کا بدترین دن تھا، شہدا، غازیوں کی یادگاروں پر عمران نیازی کے اکساے پر جتھوں نے دشنام درازی کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان اور پولیس شہدا کے لواحقین کو ملا تو ہر آنکھ نم تھی، قوم کے عظیم سپوتوں نے اپنی جانیں دے کر لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا۔

    انہوں نے کہا کہ اس شہر میں دو پارٹی پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم دونوں اتحادی ہیں، آج خوشی ہوئی پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بڑی میٹھی باتیں کی، اتفاق اور اتحاد میں ہی برکت ہے، مخلوط حکومت چیلنجز کا باہمی مشاورت سے سامنا نہ کرتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے باہمی مشاورت، پارلیمان، کابینہ میں اتفاق اور اتحاد کا اظہار کیا اور اتحادی حکومت نے سازش کو دفن کردیا اس کے تانے بانے سمندر پار تک تھے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آج کے فور کے حوالےسے بڑی تفصیل سے گفتگو ہوئی جبکہ ماضی میں کے فور کو سرد خانےکی نذر کیاگیا جو انتہائی افسوسناک ہے، کےفور کراچی کے کروڑوں عوام کو پانی کی سہولت فراہم کرے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی افراتفری کی وجہ سے پاکستان معاشی طور ترقی نہیں کرسکا لیکن میں یقین دلاتا ہوں ہم مل کر ان مسائل حل اور پاکستان کی کشتی کو کنارےلگائیں گے، مہنگائی سمیت چیلنجز اور مسائل ہیں مگر ان کو شکست دیں گے۔

  • شہیدوں کی بے حرمتی کرنے والے قوم کے مجرم ہیں، وزیراعظم

    شہیدوں کی بے حرمتی کرنے والے قوم کے مجرم ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہیدوں کے بےحرمتی کرنے والےاللہ اور قوم کے مجرم ہیں انہیں معاف نہیں کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آرمی قبرستان راولپنڈی کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی نمائندگی کرتے ہوئےشہدا پرمحبتوں کے پھول نچھاورکرنےآیا ہوں، شہدا نےاپنے وطن کی حفاظت کیلئےبھرپورقربانیاں دی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ڈی جی اے ایس ایف

    وزیراعظم نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی توہین نو مئی کی تاریخ کو دہرانےنہیں دیں گے، شہیدوں کےبےحرمتی کرنےوالےاللہ اورقوم کےمجرم ہیں معاف نہیں کرینگے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قرآن کریم نے شہیدوں کو زندہ اور ان کی تکریم کا درس دیا ہے، ہم شہیدوں اورغازیوں کی تکریم پرآنچ نہیں آنےدیں گے، دہشت گردی کےخاتمےاورملکی استحکام کیلئےحکومت اورعوام پاک فوج کیساتھ ہیں۔

  • فوجی تنصیبات پر حملے کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا، وزیراعظم

    فوجی تنصیبات پر حملے کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نو مئی کے واقعات نے کروڑوں پاکستانیوں کو افسردہ کیا، وطن سے والہانہ محبت کو نذرآتش کرنےکی کوشش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نومئی کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، افسوسناک واقعات نے کروڑوں پاکستانیوں کے سرشرم سےجھکادیئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس روز وطن سے والہانہ محبت کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی گئی یہ جناح ہاؤس صرف عمارت نہیں بلکہ لہو سے عبارت گھر تھا، تمام طبقات نے ان واقعات پرانتہائی غم وغصے کی صورتحال میں وقت گزارا۔

    اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دھرتی کے شہیدوں اور غازیوں کی بے حرمتی کی گئی،جی ایچ کیو،میانوالی بیس، حساس تنصیبات کونشانہ بنایا گیا، یہ وہ شہدا وغازی تھے جنہوں نے انیس سو پینسٹھ کی جنب، ضرب عضب اور امن کے لئے عظیم قربانیاں دیں۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جس گھرمیں پاکستان کی حفاظت پرمامورسپوت تھےاسےجلایاگیا، پاکستان کاازلی دشمن75سال میں وہ نہ کرسکاجوان لوگوں نےکیا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ افواج پاکستان اور عوام یک جان دو قالب ہیں، ان واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ہرصورت قانون کےکٹہرے میں لانا ہوگا، بےگناہوں کوکسی صورت تنگ نہیں کریں گے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ کچھ بھی کرلیں لیکن شہدا کی بیواؤں اور یتیم بچوں کےغموں کاکوئی مداوا نہیں کیاجاسکتا، وزیراعظم بھی حکم دےتوان واقعات کےمجرموں کونہ چھوڑاجائے۔

  • وزیراعظم رسمِ تاجپوشی میں شرکت کی آڑ میں برطانیہ میں کیا کررہے ہیں؟

    وزیراعظم رسمِ تاجپوشی میں شرکت کی آڑ میں برطانیہ میں کیا کررہے ہیں؟

    لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تاریخ کی بدترین مہنگائی کے باوجود وزیراعظم برطانیہ کے دورے پر کیا کر رہے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاراچنارمیں اسکول اساتذہ کے ہولناک اور وحشیانہ قتل کی مذمت کی۔

    عمران خان نے شمالی وزیرستان میں 6 فوجیوں کی شہادت کےواقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تعزیت اور دعائیں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی دہشتگردی اور تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کیساتھ سنگین ترین معاشی حالات کےدوران وزیراعظم رسمِ تاجپوشی میں شرکت کی آڑ میں برطانیہ میں کیا کررہے ہیں؟