Tag: وزیراعظم

  • صدر مملکت، وزیراعظم کا محنت کشوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

    صدر مملکت، وزیراعظم کا محنت کشوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم مزدور منایا جارہا ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے  محنت کشوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔

    یوم مزدور پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم مئی پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یوم مزدور معاشی ترقی میں ان کے کردار کا بھی اعتراف ہے، مزدور اور آجر پیداواری عمل میں شراکت دار ہیں۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مزدور کا تعاون صنعتی پیداوار میں اضافے، ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے، معاشی خوشحالی میں حصہ ڈالنے کے باوجود مزدوروں کو مسائل کا سامنا ہے، مزدوروں کو کم اجرت، ملازمت کے عدم تحفظ جیسے مسائل درپیش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیبر فورس ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مزدوروں حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے، پاکستان کے پاس ایک بہت بڑی لیبر فورس اور نوجوانوں کی تعداد ہے، لیبر فورس کو جدید ہنر فراہم کرنےکی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ محنت کشن طبقے کی سماجی اور معاشی بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ملکی ترقی میں محنت کش طبقے کے اہم کردار سے انکار ممکن نہیں، اسلامی تعلیمات کے مطابق مزدور اور آجر پیدواری عمل میں شراکت دار ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مزدور اور آجر کا تعاون، دوستانہ تعلق مجموعی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے، مزدورکو بہتر رہائش، تعلیم اور صحت کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • وزیراعظم، صدر سمیت سیاسی رہنماؤں کی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد

    وزیراعظم، صدر سمیت سیاسی رہنماؤں کی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد

    وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت ، چیئرمین سینیٹ سمیت مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے قوم کو عید الفطر کی مبارک دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے عیدالفطر کےپرمسرت موقع پرپاکستانی قوم،عالم اسلام کومبارکباد پیش کی ہے۔

    اپنے پیغام میں صدرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو مشکل سیاسی،اقتصادی حالات کاسامنا ہے،ہم سب اپنےملک کیلئےدرد محسوس کررہے ہیں۔

    صدرمملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں معاف،درگزرکرنےاوربخش دینےکاحکم دیتاہے اور اللہ تعالیٰ نیکی اوراحسان کرنےوالوں سےمحبت فرماتاہ مگر آج ہم لوگوں کومعاف کرنےکو تیارنہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن ہم اللہ کےسامنےکھڑےمعافی مانگ رہےہوں گے، اللہ تعالیٰ ہمیں معافی اوردرگزرسےکام لینےکی تلقین کرتاہے، ہمارے حضورﷺنےہمیں دوسروں پررحم اورمعاف کرنےکی تلقین کی۔

    اپنے بیان میں صدر مملکت نے قوم سےاپیل ہے کہ گروہی،مذہبی،سیاسی اختلافات کونفرت کاذریعہ نہ بننےدیں،ملک کو سیاسی ومعاشی استحکام کی جانب لےجانےکیلئےاپناکرداراداکریں۔

    وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ مبارک گھڑی ہم سب کی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں لےکر آئے، ضرورت مندوں،محتاجوں،یتیموں کےساتھ صلہ رحمی کامظاہرہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت کےایثارو محبت کی عام حالات سےزیادہ ضرورت ہے، ان کوعید کی خوشیوں میں شریک کریں جو مشکلات کےجبرکاشکارہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش رہی ہے کہ معاشی مشکلات کا کم سےکم بوجھ عوام تک پہنچے،ہم ہرممکن حد تک ریلیف عوام تک پہنچانےکی جدوجہدکررہےہیں،میرا ایمان ہےکہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان آزمائشوں سےنجات عطافرمائےگا،ان شااللہ ہماری محنت ملک وقوم کی زندگی میں معاشی بہتری کی عیدلائےگی۔

    اپنے بیان میں وزیراعظم نے قوم کو پیغام دیا کہ سیلاب متاثرین کو نہ بھولیں،انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کریں،آج کے روز شہدائے وطن کوسلام اوران کےاہل خانہ سےدلی تعزیت کرتےہیں ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی ،کشمیریوں کوآزادی کی نعمت سےسرفرازفرمائے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

    عید کے پرمسرت موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مسلمانانِ عالم اسلام اور خاص طور پر پاکستانیوں کو عید الفطر کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان کی عبادات قوم میں تقویٰ، نظم وضبط اور صبرو تحمل کی خوبیوں کو فروغ دیتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تمام اہل اسلام اسی جوش وجذبے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دنیاوی اور آخرت کی زندگی کو کامیاب بنائیں، ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے جس کے فیوض و برکات سے مستفید ہو کر آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے، نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی پاکستان کو مسائل اور عدم استحکام سے نکالے اور اللہ تعالٰی اس نکمی حکومت سےعوام کو نجات دلائے۔

  • عمران خان کے جھوٹ، اقتدار کی ہوس نے خارجہ پالیسی کو خطرے میں ڈال دیا، وزیراعظم

    عمران خان کے جھوٹ، اقتدار کی ہوس نے خارجہ پالیسی کو خطرے میں ڈال دیا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مران خان کے جھوٹ، اقتدار کی ہوس نے خارجہ پالیسی کو خطرے میں ڈال دیا۔

    ایک سال پہلے اپوزیشن نے پاکستان کو بچانے کے لیے آئین کا سہارا لیا: وزیر اعظم

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نے پہلے امریکا پر حکومت گرانے کا الزام لگایا اور اب معاملات  ٹھیک کرنے کیلئے آمادہ کررہے ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں انہوں کے جھوٹ، اقتدار کی ہوس نے خارجہ پالیسی کو خطرے میں ڈال دیا۔

  • وزیراعظم کا جسٹس قاضی فائز کیخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم

    وزیراعظم کا جسٹس قاضی فائز کیخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دے دیا۔

    حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کمزور، بے بنیاد وجوہات پر کیوریٹیو ریویو  ریفرنس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے وزیر قانون کو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینےکی ہدایت کی ہے۔

    وزیر اعظم شہباز  شریف نے کہا کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز اور انکے اہلخانہ کو ہراساں اوربدنام کیاگیا، یہ ریفرنس نہیں آئین کی راہ پر چلنے والے جج کیخلاف عمران نیازی کی انتقامی کارروائی، عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی تھی۔

    جسٹس فائز عیسیٰ نے رضاکارانہ طور پر اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کر دیے

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بار کونسل سمیت وکلا تنظیموں نے بھی اس ریفرنس کی مخالفت کی تھی، انکی رائے کی قدر کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ، اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن دور میں بھی جھوٹے ریفرنس کی مذمت کی تھی، عمران نیازی نے صدر کے آئینی منصب کا اس مجرمانہ فعل کیلئے ناجائز استعمال کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ صدرعارف علوی عدلیہ پر حملے کے جرم میں آلہ کار اور جھوٹ کے حصہ دار بنے ہوئے ہیں۔

  • آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

    آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

    تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین پاکستان سب پر مقدم ہے، کوئی قانون، آئین سے بالاتر نہیں ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے تھرپارکر میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج پورے پاکستان کے لیے خوشی کا دن ہے، تھر کے صحرا میں 330 میگاواٹ، 1320 میگاواٹ بجلی منصوبےکا افتتاح ہوا، دہائیوں کی محنت، پلاننگ، مربوط حکمت عملی کی بدولت صحرا صنعت میں بدل چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل قومی اہمیت کی حامل ہے، تھر میں ریت کے میدان میں آج ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، تھر سے پیدا ہونیوالی روشنی پورے پاکستان میں پھیل رہی ہے، یہ ترقی کا سفر پاکستان کی ترقی اور خوشحال موجد بنے گا۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کوئلے کی بنیاد بجلی نہیں بننی چاہیے، تھر کوئلہ اللہ نے تحفے کے طور عنایت کیا ہے، تھر کوئلہ 100 سال تک ہزاروں میگاواٹ بجلی پیداکر سکتا ہے، تھر سے  بجلی بنے گی تو اربوں ڈالر کا کوئلہ امپورٹ نہیں کرنا پڑے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تھر کے منصوبوں سے پاکستان کی معیشت کو بے پناہ تقویت ملےگی، ہمیں کسی کنفیوژن کا شکار نہیں ہونا چاہیے، وفاق اور سندھ ملکر  پلاننگ کرینگے تو پاکستان ترقی کے دور میں آگے نکلے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تھر میں ایک عظیم منصوبہ شروع ہوچکا ہے، تھرکول سے اربوں ڈالر کی بجلی پیدا ہوگی، ٹرانسمیشن لائنز پر کام تیزی سے رواں دواں ہے، بدقسمتی سے 4 سال میں رتی برابر کام نہیں ہوا تھا، لیکن اب ٹرانسمیشن لائنز پر کام تیزی رواں دواں ہے۔

    30 اپریل تک ٹرانسمیشن لائنز لگ جائیں گی، ٹرانسمیشن لائنز کے ذریعے بجلی پاکستان کے طول وعرض میں پہنچ جائے گی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکلات کے  باوجود ساتھ دینے  پر چینی حکومت کا شکریہ ادار کرتا ہوں، سی پیک کا اگلا ہدف زراعت، آئی ٹی ہے، موقع آگیا ہے کہ سی پیک کو مزید آگے لیکر جائیں، سی پیک کو اپنے ترقی کا حصہ سمجھتے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئین پاکستان سب پر مقدم ہے کوئی قانون، آئین سے بالاتر نہیں ہے، کوئی ملک میں دہشتگردوں کو پناہ نہیں دے سکتا، ہم دہشتگردوں کو پناہ دیں اور شیلڈ بنائیں یہ ناقابل برداشت بات ہے۔

  • وزیراعظم کی پاک فوج کے خلاف مہم کی شدید مذمت

    وزیراعظم کی پاک فوج کے خلاف مہم کی شدید مذمت

    وزیراعظم شہباز شریف نے اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کردی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف کیخلاف مہم ناقابل برداشت، اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، بیرون ملک محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم کیخلاف آواز بلند کریں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلا رہے ہیں، بیرون ملک پاکستانی اس سازش کاحصہ نہ بنیں، عمران خان اداروں اور انکےسربراہوں کو اپنی سیاست میں گھسیٹ کرآئین شکنی کررہے ہیں۔

    وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ وزیر داخلہ ملک کے اندر غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں، افراتفری، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

     وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ پہلی بارمیرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کیخلاف مہم ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہی ہوسکتا ہے، قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔

  • ٹرین حادثہ: یونانی وزیراعظم نے متاثرہ فیملیز سے معافی مانگ لی

    ٹرین حادثہ: یونانی وزیراعظم نے متاثرہ فیملیز سے معافی مانگ لی

    یونان کے وزیراعظم کریاکوس میتسوتاکیس نے ٹرین حادثے میں متاثرہ فیملیز سے معافی مانگ لی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کے وزیراعظم کریاکوس میتسوتاکیس نے ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے 57 افراد کے اہلخانہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے معافی مانگی ہے۔

    یونان کے وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں تمام متاثرین کا مقروض ہوں ایک ہی لائن پر دو مختلف سمتوں سے آنے والی ٹرینیں نہیں چل سکتیں۔

    یونان : دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم ، بوگیوں سے بھڑکتی آگ شعلوں کی ویڈیو وائرل

    دوسری جانب یونان میں ٹرین حادثے کے بعد ہزاروں افراد نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، اس دروان مظاہرین اور پولیس کے درمیان چھڑپیں ہوئیں جس میں کئی افراد زخمی اور گرفتار ہوئے۔

    پولیس کے مطابق مظاہرے میں شریک افراد نے پیٹرول بموں کا استعمال کیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے آنسو گیس فائر کیے گئے جب کہ مظاہرین نے سیاہ رنگ کے غباروں کو فضا میں چھوڑ کراپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    یونانی وزیر ٹرانسپورٹ ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی

    واضح رہے کہ یونان میں 28 فروری کو دو ٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں 57 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، وزیراعظم

    معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، ہم سب نے سیاست کو داؤ پر لگادیا ہے، دوست ممالک کے تعاون کو بھلایا نہیں جاسکتا، آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے ہوجائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر نیشنل ایکشن پلان کے جائزہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے ہوجائیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ایک دوست ملک ہے سب کا خیال تھا کہ وہ ہماری مدد کیلئے آئی ایم ایف معاہدے کا انتظار کررہا ہے، اس نے کچھ دن پہلے ہمیں پیغام دیا کہ ہم آپ کو مالی مدد دے رہے ہیں، مشکل وقت میں دوست ممالک کے تعاون کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

    وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ دنوں کراچی میں بھی انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ہماری سیکیورٹی فورسز نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

    ایک طبقہ آج بھی سڑکوں پر جانا چاہتا ہے اور معاملات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، آج کے اجلاس میں ایک سیاسی جماعت نے شرکت نہیں کی، اتحادی جماعتیں سیاست داؤ پر لگا کر ریاست کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے اندرونی حالات خود بہتر کرنے ہیں، سیاسی حلیفوں سمیت ہم سب نے ملکی سیاست کو داؤ پر لگادیا ہے۔

  • جلد 2 دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا، یواے ای صدر کی وزیراعظم کو یقین دہانی

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زایدآل نہیان نے دورہ اسلام آباد کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد 2 دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زایدآل نہیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے دورے کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے ، موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے۔

    یواے ای صدر نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کی جلد 2 دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا۔

    یاد رہے فاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زایدآل نہیان کا دورہ اسلام آباد موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ یو اے ای صدر بہاولپور میں شدید بارش کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے، معزز مہمان صبح ساڑھے 7بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے تاہم سیکیورٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے پرواز کو اڑان کی اجازت نہیں دی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معزز مہمان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا، دورے میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپر تبادلہ خیال ہونا تھا۔

  • سلیمان شہباز کو ایف آئی اے کے بعد نیب سے بھی ریلیف مل گیا

    لاہور: وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کو ایف آئی اے کے بعد نیب سے بھی ریلیف مل گیا، نیب لاہور نے بیان دیا کہ سلیمان شہباز کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

    سلیمان شہباز اور شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری  ضمانت کی معیاد ختم ہونے کے بعد احتساب عدالت پیش ہوئے۔

     دوران سماعت تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ سلیمان شہباز کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے سلیمان شہباز نے نیب کے تفتیشی کے بعد کے بعد عبوری درخواست ضمانت واپس لے لی۔

     وزیراعظم  شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی درخواست ضمانت پر نیب نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جس کے بعد عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کردی ۔

    نیب لاہور منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ ،دو بیٹیوں اور دو بیٹوں اور  داماد  کو نامزد کیا تھا۔

     عدالتی کاروائی کے بعد نگران وزیر محسن نقوی کے متعلق سوال پر سلیمان شہباز نے  کہا کہ وہ اچھے اور اصول پسند آدمی ہیں۔