Tag: وزیراعظم

  • وزیراعظم کا سال 2022 کو ‘ایئر آف یوتھ ‘ نامزد کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا سال 2022 کو ‘ایئر آف یوتھ ‘ نامزد کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سال 2022 کو ‘ایئر آف یوتھ’ نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کو ملاقات کیلئے بلالیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ اور پروگرام شروع ہونے میں 3 دن باقی رہ گئے ہیں ، عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی وزیراعظم کی اسپورٹس ڈرائیو کاحصہ بننے کو تیار ہے، پاکستانی ٹیلنٹ کی انٹرنیشنل معیار کے مطابق کوچنگ کی پیشکش کی جارہی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سال 2022کو ایئر آف یوتھ نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کو ملاقات کیلئے بلا لیا۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لانچنگ کی تیاریاں بھی جاری ہے ، اسلام آبادبھر میں بینرز، پوسٹرز اور پینافلیکسز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

    ایونٹ کی لانچنگ کیلئے خصوصی ترانےکی ریکارڈنگ جاری ہے ، جس میں نامور فنکار،گلوکاراورعثمان ڈار ترانے کی شوٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک کا سب سے بڑا ‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ لانچ کرنے کی منظوری دی تھی ، پروگرام رواں ہفتے لانچ کیا جائے گا۔

    سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کھیلوں کے فروغ کےلیےکیا وعدہ پورا کرنےجا رہے ہیں، وفاقی حکومت مقامی ٹیلنٹ کوعالمی فورمز تک پہنچانے کی ذمے داری لے گی۔

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اہم بلز کی منظوری کیلئے وزیراعظم خود متحرک

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اہم بلز کی منظوری کیلئے وزیراعظم خود متحرک

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ، جہاں وہ ملاقات میں ایم این ایز،سینیٹرز کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم بلز کی منظوری کیلئے وزیراعظم عمران خان خود متحرک ہیں ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

    وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس اپنے چیمبر میں اہم ملاقاتیں کریں گے ، جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر مشاورت کی جائے گی۔

    وزیراعظم سے مختلف حلقوں کے ارکان پارلیمنٹ اورکابینہ کے ارکان بھی ملاقاتیں کریں گے ، جس میں وزیراعظم ایم این ایز،سینیٹرز کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کریں گے۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت معمول کے اجلاس ،وفود کی ملاقاتیں بھی ہوں گی جبکہ  مشترکہ اجلاس کی وجہ سےوزیر اعظم نے آج کابینہ کا اجلاس بھی مؤخرکردیا ہے۔

  • ایف بی آر کی ریکارڈ ریکوری پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کی ریکارڈ ریکوری پر قوم کو مبارکباد دی ، ایف بی آر نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1395 ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 22-2021 کی پہلی سہ ماہی کےدوران 1,211 ارب کےطے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے 1,395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ پچھلے سال کی آمدن کےمقابلے میں38 فیصد زیادہ ہے۔

    خیال رہے ایف بی آر نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں1395ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں ، جو کہ اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 1211ارب روپے سے 186ارب زائد ہے۔

    سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولیاں38.3 فیصد زائد ریکارڈ کی گئیں ، پہلی سہ ماہی میں1211 ارب روپےکی ٹیکس وصولیوں کاہدف رکھا گیا تھا۔

    ایف بی آر نے ماہ ستمبر کے اعدادو شمار بھی جاری کر دیئے ہیں، ماہ ستمبرمیں ریونیو نیٹ کولیکشن 535ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال ستمبرکے حاصل کردہ نیٹ ریوینیو408 ارب روپے کے مقابلے میں31.2 فیصد زائد ہے۔ ماہ ستمبر کے آخری دن کے اختتام تک اور بک ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیوں کے بعدمحصولات کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیکس سال 2020-21 میں 4.7 کھرب روپے کا ہد ف سے زائد ریونیو حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی ہدف سے زائد محاصل کرنے کی وہی رفتار برقرار رکھی ہے اور رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ٹیکس ریونیو میں ریکارڈ اضافہ حاصل ہوا ہے۔

  • آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ کا استعمال، وزیراعظم کے خط پر ن لیگ نے مشاورت کا آغاز کر دیا

    آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ کا استعمال، وزیراعظم کے خط پر ن لیگ نے مشاورت کا آغاز کر دیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ کے استعمال کے معاملے پر وزیراعظم کے خط پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے،تایم حتمی فیصلہ پارٹی قائد کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ کے استعمال کے معاملے پر وزیراعظم کی جانب سے خط اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کوموصول ہوگیا ، ذرائع ن لیگ نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے خط میں الیکٹرانک ووٹنگ پرمشاورت کیلئے ن لیگ سے نام مانگے ہیں ، جس پر ن لیگ نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ میں نام دینے کا حتمی فیصلہ پارٹی قائد کریں گے، فیصلے کے بعد شاہدخاقان،احسن اقبال اور رانا ثنااللہ کے نام بھجوائےجانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے ای وی ایم پر بات چیت کیلئے الیکشن کمیشن سے مشاورت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم پربات چیت میں الیکشن کمیشن کے لوگ بھی بیٹھیں ، الیکشن کمیشن کے لوگوں کی بھی ای وی ایم پر رائے لی جائے۔

    اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم کے خط پر دیگراپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ای وی ایم سے متعلق وزیراعظم کے خط کا جواب مشاورت کے بعد ہوگا۔

  • ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج، وزیراعظم کی  خیبر پختونخوا حکومت کو مبارکباد

    ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج، وزیراعظم کی خیبر پختونخوا حکومت کو مبارکباد

    اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار 439 افراد کے مفت علاج پر خیبر پختونخواہ حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ وہ پاکستان ہے جس کی طرف ہم گامزن ہیں اور جس کا وژن علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیا تھا۔


    خیال رہے کے پی صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار 439 افراد کا مفت علاج کیا گیا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مفت صحت سہولت کےتحت سالانہ ہر خاندان10 لاکھ تک کاعلاج کراسکے گا۔

  • این اے 75 کے 23 پولنگ اسٹیشنزپر دوبارہ الیکشن: وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کا چیلنج قبول کرلیا

    این اے 75 کے 23 پولنگ اسٹیشنزپر دوبارہ الیکشن: وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کا چیلنج قبول کرلیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن کا این اے 75 کے 23 پولنگ اسٹیشنزپر دوبارہ الیکشن کا چیلنج قبول کرلیا ہے،  انشااللہ ان کو پھر سے ہزیمت اٹھانی پڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ نے کہا این اے 75میں 23 حلقے دوبارہ کرائیں، وزیراعظم نے چیلنج قبول کیا کہ 23پولنگ اسٹیشنزپر دوبارہ الیکشن ہو۔

    ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ان کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے چور مچائے شور ، کچھ دیر پہلے یہاں ن لیگ کی ترجمان بول رہی تھیں ، ان کا الیکشن کی شفافیت کے حوالے دہرا معیار کیوں ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی وہ جماعت ہے، جس نے الیکٹرانک ووٹنگ کی تجویزدی جبکہ انہوں نے کبھی کوئی الیکشن کو مہذب طریقے سے نہیں لڑا، قوم ان سے پوچھے کیوں آپ کے وکیل اورپارٹیاں اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرتی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے صحیح راستہ دیکھا ہی نہیں اورنہ یہ صحیح راستےپرجانا چاہتے ہیں، ان کی ساری سیاست دھونس ،جھوٹ پر مبنی ہے اور ان کی تربیت دھوکہ، جعلیسازی، فریب پرہے۔

    ڈسکہ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کے حوالے سے شبلی فراز نے کہا کہ ڈسکہ میں مرنےوالوں کے لواحقین کا مطالبہ تھا ان کو کٹہرے میں لایاجائے، رانا ثنااللہ اور جاوید لطیف کو امن خراب کرنے کا تجربہ ہے، 2 جانیں ضائع ہوگئیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوام کے اربوں،کھربوں کھائے، آج لندن کے فلیٹس میں بیٹھےہیں، جس طرح وزیراعظم نے چیلنج کیا انشااللہ ان کو پھر سے ہزیمت اٹھانی پڑے گی، ان کا ووٹ بینک نیچے اور ہماراپنجاب میں اوپر جارہاہے۔

    انھوں نے مزید کہا یہ دھاندلی کرتے کرپشن کرتے پھر جھوٹ کی بنیاد پرباتیں کرتے ہیں، یہ موقف بدلتے رہتے ہیں،ہم ان کی طرح پوزیشنزنہیں بدل رہے ، ری پولنگ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پاکستان کرے گا جو ہمیں قبول ہوگا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مہذب سیاست کرتی ہے ، نوشہرہ میں بھی ہمارے امیدوارنے اعتراضات جمع کرائے ہیں، اغوا،دھونس کی سیاست جیسے کام ان سے منسوب ہیں،ہماری کوشش ہے کہ الیکشن میں وہ لوگ جیتیں جن کو عوام نے منتخب کیاہو۔

  • فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج :پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کا چیلنج قبول کرلیا

    فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج :پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کا چیلنج قبول کرلیا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے فارن فنڈنگ کیس کی براہ  راست کوریج کا وزیراعظم کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی براہ راست کوریج کیلئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نےفارن فنڈنگ کیس کی براہ کوریج کاوزیراعظم کاچیلنج قبول کرلیا،ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان نےجوچیلنج دیااب اس پرقائم رہیں یوٹرن نہ لیں،فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی براہ راست کوریج کیلئے تیار ہیں۔

    پی پی ترجمان نے الیکشن کمیشن سےمطالبہ کیا کہ روزانہ کیس کی سماعت کرے اور کرپشن کےتمام ریفرنسزکی بھی براہ راست کوریج کی جائے جبکہ نیب تحویل میں اپوزیشن قائدین کی انکوائریز اور احتساب عدالتوں میں مقدمات کی سماعت لائیونشرکی جائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیرستان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر اوپن سماعت ہونی چاہیئے، چیلنج کرتا ہوں سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی ، فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےبھیجےگئےترسیلات زرسےملک چلتاہے، میں نے شوکت خانم کی فنڈنگ سمندرپارپاکستانیوں سےکی، ان جماعتوں کومعلوم ہے اورمجھے بھی پتا ہے فارن فنڈنگ کیاہے، کئی ملک ان جماعتوں کو پیسے دیتے رہے، ان ممالک سے تعلقات کی وجہ سےمیں بتا نہیں سکتا۔

  • عارف علوی اور وزیراعظم کی ظفراللہ جمالی کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت

    عارف علوی اور وزیراعظم کی ظفراللہ جمالی کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بطور ممبر قومی اسمبلی وہ ایک بااخلاق انسان کے طور پر جانے جاتے تھے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ملک تمام اہم شخصیات نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت پیش کی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل نے سابق وزیراعظم کے جہان فانی سے رخصت ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی اللہ مرحوم کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    صدر مملکت عارف علوی نے بھی مرحول کے بلندی درجات کےلیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بطور ممبر قومی اسمبلی وه ایک بااخلاق انسان کے طور پر جانے جاتے تھے۔

    سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی انتقال کرگئے

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی مختصر علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں قضائے الہی سے انتقال فرماگئے، وہ گزشتہ تین روز سے وینٹی لیٹر پر موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔

    انہوں نے 21 نومبر 2002 کو ملک کے 15ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا اور 2004 تک بطور وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے، 26 جون 2004 کو ظفر اللہ خان جمالی نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

  • پاکستان اپنے اسٹریٹیجک محل وقوع کی وجہ سے ہمسایوں کا مرکز بنے گا، وزیراعظم

    پاکستان اپنے اسٹریٹیجک محل وقوع کی وجہ سے ہمسایوں کا مرکز بنے گا، وزیراعظم

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے اسٹریٹیجک محل وقوع کی وجہ سے ہمسایوں کا مرکز بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم ’پاکستان اسٹریٹیجی ڈائیلاگ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ملکوں کے درمیان روابط کے فروغ کا منصوبہ ہے، سی پیک کے ذریعے پاکستان کو چین کی بڑی منڈی تک رسائی ملے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اقتصادی زونز پر توجہ دی جارہی ہے، سی پیک کے تحت ریلوے کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے، پاکستان اپنے اسٹریٹیجک محل وقوع کی وجہ سے ہمسایوں کا مرکز بنے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان کے قبائلی علاقوں کو زیادہ فائدہ ہے، پاکستان کی وجہ سے امریکا اور طالبان مذاکرات کی میز پر آئے، ہم نے افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان افغانستان میں امن کا سب سے بڑا حامی ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستان کلیدی کردار ادا کررہا ہے، افغان امن عمل شروع کرنا امریکی صدر ٹرمپ کا اہم کارنامہ ہے، امید ہے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن بھی افغان امن عمل پر توجہ دیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برآمدات پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، غیرملکی سرمایہ کاری میں بہتری آرہی ہے، خوش قسمت ہیں کہ کاروباری برادری کو ہم پر اعتماد ہے، زرعی ترقی اور گورننس کے نظام کے نظام کو بہتر کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، چاہتے ہیں کسانوں کو ان کی محنت کا بھرپور حصہ ملے۔

    عمران خان نے بتایا کہ درآمدات اور برآمدات میں 40 ارب ڈالر کا فرق ہے، کاروبار میں آسانی سے متعلق انڈیکس میں بہتری آئی ہے، چاہتے ہیں سرمایہ کاروں کو یہاں مواقع اور فائدہ ملے، ہماری حکومت نے سرمایہ کاروں کے لیے بہترین پالیسیاں دی ہیں۔

  • گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر مسائل حل کریں گے، وزیراعظم

    گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر مسائل حل کریں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر مسائل حل کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا، گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک سے کوئی غرض نہیں ہے، اپوزیشن کو صرف اپنے مفادات کی فکر ہے۔

    واضح رہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تمام غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے، جن کے مطابق پی ٹی آئی پہلی، آزاد امیدواروں نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    مزید پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات : پی ٹی آئی کی شاندار فتح، ن لیگ کی چوتھی پوزیشن

    الیکشن کمیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق انتخابات میں تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کی مناسبت سے پیپلز پارٹی 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ دو نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار فتح یاب ہوئے جبکہ جبکہ ایم ڈبلیو ایم نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

    یاد رہے کہ الیکشن کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا تھا۔ دس اضلاع کے 23 حلقوں سے 7لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا تھا۔