Tag: وزیراعظم

  • سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین وقانون کی بالادستی قائم ہوئی، وزیراعظم

    سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین وقانون کی بالادستی قائم ہوئی، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین وقانون کی بالادستی سے تعبیر کیا ہے۔

    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آج سنی اتحاد کونسل (پاکستان تحریک انصاف) کی مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کا فیصلہ سنا دیا جس میں سپریم کورٹ کا گزشتہ سال 12 جولائی کو سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں پر سنی اتحاد کونسل کا آئینی حق تسلیم کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بحال کر دیا جس میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل بھی آیا ہے اور انہوں نے سپریم کورٹ آئینی بینچ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے قانونی ٹیم کو مبارکباد اور ان کی انتھک محنت کر سراہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہوئی اور قانون کی درست تشریح ہوئی۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے اپوزیشن کو پیغام دیا کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر ملکی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آئینی بینچ کے اس فیصلے کی متاثرہ جماعت پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آج انصاف کی روح کو بھی کچل دیا اور پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو چھین کر مال غنیمت کی طرح بانٹ دیا گیا۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 77 ممبران کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے بعد صورتحال، اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشن

    سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے سب سے زیادہ فائدہ وفاق میں حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو ہوا ہے جس کی قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں 44 نشستیں بحال ہوئی ہیں۔

    سپریم کورٹ کا مکمل فیصلہ جاننے کے لیے کلک کریں

     

  • ’اب وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے‘

    ’اب وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے‘

    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اب وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے اٹک غریبوال میں بے نظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ بلاول  واحد پاکستانی  لیڈر ہے جس نے دنیا میں جا کر مودی کو للکارا ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دنیا بلاول بھٹو کی دلیری اور سنجیدگی سے متاثر ہوئی ہے، اب وہ دن دور نہیں جب بلاول پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی کوشش کی بدولت ہم آج ٹیکنالوجی کی جنگ جیتے ہیں، چین سے تعلقات کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی۔

    سربراہ پاکستانی سفارتی مشن بلاول بھٹو کی بریفنگ کے عالمی میڈیا میں چرچے

    واضح رہے کہ پاکستان کے اعلیٰ سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری امریکا اور یورپ کے دورے کے بعد گزشتہ دنوں رات واپس وطن پہنچیں ہیں، سربراہ پاکستانی سفارتی مشن بلاول زرداری نے امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کا اہم دورہ  کیا، 11 دنوں میں 3 ممالک، 4 بڑے شہر اور 68 اہم سفارتی ملاقاتیں کیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا مؤقف امن، مسئلہ کشمیر، اور انڈس واٹر ٹریٹی پر مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے رکھا۔

  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عمرہ ادائیگی، باب کعبہ خصوصی طور پر کھولا گیا (ویڈیو)

    وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عمرہ ادائیگی، باب کعبہ خصوصی طور پر کھولا گیا (ویڈیو)

    وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل عاصم نے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی اور خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فلڈ مارشل سید عاصم منیر جو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

    گزشتہ شب وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ امت مسلمہ بالخصوص کشمیریوں، فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    پی ایم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔ دونوں شخصیات نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ کے اندر جا کر نوافل ادا کیے اور آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

    وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ بھی شامل تھے۔ وفد نے معاشی میدان اور عوامی فلاحی اقدامات میں حکومت کی کامیابیوں پر بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران کوئٹہ میں ہونے والے اہم جرگے میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ بھی ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، قائم مقام گورنر نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف آج اہم جرگے میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق جرگے میں گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزرا کو مدعو کیا گیا ہے، جرگے میں ارکان اسمبلی، قبائلی و سیاسی عمائدین بھی مدعو ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگے میں بلوچستان کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا اور عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

  • عوام کیلئے سستی بجلی :آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی تجویز پر اعتراض ، نیا مطالبہ کردیا

    عوام کیلئے سستی بجلی :آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی تجویز پر اعتراض ، نیا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھادیے اور بجٹ میں سستی بجلی دینے کے لیے اضافی سبسڈی نہ دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات پر اتفاق نہ ہوسکا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھادیے اور وزیراعظم کے عوام کیلئے بجلی کی اضافی سبسڈی دینے کی تجویز پر راضی نہ ہوا۔

    آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو سستی بجلی دینے کیلئے اضافی پاور سبسڈی نہ دی جائے۔

    اس کے ساتھ عالمی مالیاتی فنڈ نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی ریٹ کم کرنے کی حکومتی تجویزبھی مستردکردی اور کہا آئندہ مالی سال کے دوران بجلی ٹیرف میں بروقت اضافہ کرنا ہوگا جبکہ نیپراسہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ،ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ بروقت کرنے کا پابند ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وفاقی حکومت نے بجلی سستی کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا

    عالمی مالیاتی فنڈ نے واضح کیا کہ آئندہ مالی سال گردشی قرضہ ختم کرنےکیلئے جو پلان دیا گیا اس پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی پی پیز سےبات چیت کرکےسرکلرڈیٹ میں 348 ارب روپےکلیئرکمی کی جائے گی اور سرکلرڈیٹ کم کرنے کیلئے 387 ارب روپے سود کی اضافی رقم ختم کرکے ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے 254ارب روپے کی اضافی بجٹ کی سبسڈی سے کلیئر دی جائے گی اور کمرشل بینکوں سے قرض لیکر 1252 ارب روپے کا گردشی قرضہ ختم کیا جائے گا۔

    عالمی مالیاتی فنڈ نے مطالبہ کیا پاور سیکٹر کا گردشی قرض آئندہ مالی سال زیروان فلو پر رکھا جائے۔

    ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ایف بی آر نے 14 ہزار 307 ارب روپے ہدف پرنظرثانی کی درخواست کی ، جس پر آئی ایم ایف ایف بی آر ٹارگٹ 14050 سے 14100 ارب روپے تک مقرر کرنے پر جزوی راضی ہوا۔

    عالمی مالیاتی فنڈ نے اعتراض اٹھایا کہ ایک جانب ایف بی آر ٹیکس اہداف نہیں بڑھا رہادوسری جانب اخراجات بڑھارہےہیں، اخراجات مقررہ ہدف سے بڑھائے گئے تو پرائمری بیلنس کاہدف حاصل نہیں ہوسکے گا، پرائمری بیلنس کا سرپلس ہدف حاصل کرنا موجودہ قرض پروگرام کی انتہائی اہم شرط ہے۔

  • وزیراعظم 25 مئی کو 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

    وزیراعظم 25 مئی کو 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی تک چار ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 مئی کو بیرونی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ان کا یہ دورہ 6 روز پر مشتمل ہوگا جس میں وہ چار ممالک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

    ان دوروں کے دوران وزیراعظم کی چاروں ممالک کے حکام سے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی جب کہ وزیراعظم دوست ممالک کی حمایت پر اظہار تشکر بھی کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو دو شنبے میں عالمی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں بھی شرکت کریں گے۔

  • ون دن ضرور آئے گا جب کشمیر بنے گا پاکستان، وزیراعظم

    ون دن ضرور آئے گا جب کشمیر بنے گا پاکستان، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کیلیے ہر پاکستانی حکومت نے آواز اٹھائی وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر پاکستان بنے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں مل جاتا، پاکستان ان کا برابر ساتھ دے گا۔ مظفر آباد سے سری نگر تک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو کسی تحریک میں پیچھے نہیں پائیں گے۔ وہ دن ضرور آئے گا جب کمشیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کو حق ملے گا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں سپہ سالار کی دانشمندارنہ لیڈر شپ کی وجہ سے کامیابی ملی۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہ قوم کے سپوت ہیں جنہوں نے اقوام عالم میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔ شہدا اور غازیوں نے پاکستان کو بھارت کے حملے سے بچایا۔ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم نے دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کراچی سے کشمیر تک متحد تھی۔ اس اتحاد کو آگے لے کر چلیں تو دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا اور اسی اتحاد کی بدولت قرضوں سے چھٹکارا پائیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو غرور تھا کہ پوری دنیا اس کے ساتھ کھڑی ہوگئی، لیکن اس کے دوست نیوٹرل ہوگئے اور نیوٹرل ممالک نے ہمارا ساتھ دیا۔ پاکستان نے بھارت کو سبق سکھا دیا اور 1971 کی جنگ کا بدلہ بھی لے لیا۔

    شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہم نے روایتی جنگ میں بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ دور دور تک نیوکلیئر ہتھیاروں کی ضرورت نہیں پڑی۔ اور امید کرتا ہوں کہ قیامت تک بھی نیوکلیئر ہتھیاروں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب مودی سرکار پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے سو بار سوچے کی، لیکن ہماری بری، فضائی اور بحری فوج مکمل طور پر ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔

  • ہم نے جنگ جیت لی اور دشمن کو سبق سکھا دیا، خطے میں امن چاہتے ہیں، وزیراعظم

    ہم نے جنگ جیت لی اور دشمن کو سبق سکھا دیا، خطے میں امن چاہتے ہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے جنگ جیت لی ہے اور دشمن کو سبق سکھا دیا ہے پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے معرکہ حق کی شاندار کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا۔ یوم تشکر کی مرکزی تقریب اسلام آباد پاکستان مونومنٹ میں ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جنگ جیت لی ہے اور دشمن کو سبق سکھا دیا ہے۔ سبق یہی ہے کہ ہم مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور گفتگو سے مسائل حل کریں۔ ہم امن چاہتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ مسائل کا حل نکالنا ہے تو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا۔

  • بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لےلیا، وزیراعظم

    بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لےلیا، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز اور پسرور چھاؤنی کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف 10 مئی کو تاریخی اور کامیاب معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز اور پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور دیگر وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

    وزیراعظم نے ااگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کے عزم کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو بہادر جوانوں پر فخر ہے اور آپ بہادر جوان قوم کے سر کے تاج ہیں۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے مسلح افواج کی معرکہ حق میں کامیابی کو سراہا۔ اس موقع پر انہیں جنگ کی صورتحال، لڑائی کی نوعیت اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج نے بے مثال جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا اور تاریخ گواہ رہے گی کہ چند گھنٹے میں ہی بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا گیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افواج نے دشمن کی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جب کہ قوم کے غیر متزلزل عزم نے سپاہ کے حوصلے کو مزید بلند کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہدا ہماری تاریخ کا درخشاں باب ہیں اور قوم ان کی مقروض رہےگی۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں پر حملہ افسوسناک، بھارتی دعوےجھوٹ پر مبنی ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ پر بھارت نے جان بوجھ کر غیر جانبدار تحقیقات سے راہِ فرار اختیار کی۔ لیکن جھوٹے بہانے، تکبر اور جارحیت پر بھارت کو بھرپور جواب ملا۔

  • آپریشن بُنیانٌ مَرصُوص: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان

    آپریشن بُنیانٌ مَرصُوص: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے دشمن ملک بھارت کےخلاف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی جنگی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا ہےک یوم معرکہ حق ہر سال جوش وخروش اور ملی وحدت کے ساتھ منایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ لے کر بزدل دشمن بھارت نے 7 مئی کو رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا تھا۔ میزائل اور ڈرون حملوں میں 26 سے زائد معصوم پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

    پاک فوج نے اس کے ردعمل میں دفاع وطن کے لیے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کا غرور سمجھے جانے والے رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی طیارے اور اسرائیلی ساختہ تمام ڈرونز مار گرائے لیکن جب بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہوا تو 10 مئی کی علی الصباح بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا اور چند گھنٹے میں ہی بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

    پاکستان کا آپریشن بُنیانٌ مَرصُوص کامیابی سے مکمل

    آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی اب سے کچھ دیر قبل پریس ریلیز جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-attack-10-may-rehan-khan-blog/