Tag: وزیراعظم

  • ناروے کی وزیراعظم پوکی مون گیم کی مداح

    ناروے کی وزیراعظم پوکی مون گیم کی مداح

    اوسلو: ناروے کی خاتون وزیراعظم ارنا سلبرگ بھی دنیا کے مقبول ترین گیم پوکی مون گو کی مداح نکلیں،پارلمینٹ اجلاس کے دوران وہ ویڈیو گیم کھیلتی رہیں۔

    تفصیلات کےمطابق پوکی مون گوگیم کی مقبولیت میں ہرگزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہاہےاور اب یہ ویڈیوگیم ناروے کے سیاستدانوں میں بھی مقبول ہونے لگا ہے۔

    پوکی مون گیم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یورپ کی ترقی یافتہ ریاست ناروے کی وزیراعظم پارلمینٹ کے اجلاس کے دوران اس گیم کو کھلینے میں اس قدر مصروف تھیں کہ انہیں پتہ ہی نہیں چلاکہ کیمرے کی آنکھ نے کب وہ مناظر محفوظ کرلیے۔

    خیال رہےکہ پوکی مون گیم کا بخار صرف وزیراعظم تک محدود نہیں اس سے قبل ناروے لبرل پارٹی کی لیڈر ترینےسکائے گرانڈے بھی رواں سال اگست میں نیشنل سیکورٹی کی میٹنگ کے دوران گیم کھیلنے میں مصروف تھیں۔

    مزیدپڑھیں:تنخواہ میں پوکے مون کھیلنے کے لیے اضافی رقم

    واضح رہے رواں سال اگست میں ڈنمارک کی کمپنی نے خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے امیدواروں کو تنخواہ میں ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکے مون گو کھیلنے کے لیے لیے الگ رقم3700ڈالر دینے کی پیشکش کی تھی۔

  • موجودہ حکومت میں ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے،نواز شریف

    موجودہ حکومت میں ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے،نواز شریف

    لاہور : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے اور سی پیک سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت گورنزہاؤس لاہور میں اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے اور سی پیک منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

    وزیراعظم نوازشریف نےتاجروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انرجی بحران پر قابو پانےسےکاروبار کو خاطر خواہ ترقی ملےگی،تاجروں کےمسائل حل کرنے کےلیے کوششیں کر رہےہیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2013ءکے مقابلے میں آج پاکستان معاشی طور پر مضبوط اور محفوظ ہے،انہوں نےتاجروں کو معیشت کی بحالی کےلیےحکومت کی جانب سے کیےگئے اقدامات سےآگاہ بھی کیا۔

    مزید پڑھیں: سی پیک منصوبہ : ایف آئی اے نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

    واضح رہے کہ رواں ہفتے ایف آئی اےنے لائحہ عمل کیا تھا جس کے تحت سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام کے لیے آنے والے چینی شہریوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے آنے والوں کی مکمل تفصیلات کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، مسلح افواج کے سربراہان شریک

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، مسلح افواج کے سربراہان شریک

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کا آغاز ہوگیا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز،وفاقی وزراءاسحاق ڈار، چوہدری نثار اور پرویزرشید بھی شریک ہیں۔

    اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری وزیراعظم کے دورہ امریکہ واقوام متحدہ اورپاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔

    قومی سلامتی کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ ،و زیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: قوم کو توقع ہے ہم معاشرےکےشیطانوں سےچھٹکارہ حاصل کریں،وزیراعظم

    واضح رے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہ قوم کو توقع ہے کہ ہم معاشرے کے شیطانوں سے چھٹکارہ حاصل کریں۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوگا

    وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوگا

    اسلام آباد: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا جائزہ لینے کیلئے کل وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم ہاؤس نے پارلیمانی رہنماؤں کو دعوت نامے جاری کردیئے۔

    کشمیر میں بھارتی مظالم اورکنٹرول لائن پر جارحیت کے حوالے سے کل وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دی جائے گی، اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاوس نے پارلیمانی رہنماوں کو دعوت نامہ جاری کردیئے۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ق لیگ کے چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین کو دعوت نامہ دیا گیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ، ایم کیوایم پاکستان کے لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے علاوہ اعجاز الحق ، حاصل بزنجو محمود خان اچکزئی، صدر الدین راشدی اورمولانا فضل الر حمان کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، غلام مرتضیٰ جتوئی ،اسرار اللہ زہری،غلام احمدبلور، صاحبزادہ طارق اللہ کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

    اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کو مدعونہیں کیا گیا، پارلیمانی رہنماوں کو پاک بھارت کشید گی اور کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

  • نوازشریف کی آصف زرداری کو پارلیمانی جماعتوں کےاجلاس میں شرکت کی دعوت

    نوازشریف کی آصف زرداری کو پارلیمانی جماعتوں کےاجلاس میں شرکت کی دعوت

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور سابق انہیں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نے آصف زرداری کو پیر کو وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہونے والے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

    فرحت اللہ بابر کے مطابق آصف زرداری نے وزیراعظم کو بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری اب پارٹی کے سربراہ ہیں وہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ اہم اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقد ہواتھا جس میں پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ اور اڑی حملے کا الزام مسترد کردیاتھا۔

    مزیدپڑھیں:اقوام متحدہ برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا مکمل کرے، آصف زرداری

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھارت کو سخت پیغام دے دیا،اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ دفاع وطن کےلیے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے۔کسی کو پاک سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔بھارتی مظالم کشمیریوں کےجذبہ حریت کونہیں کچل سکتے۔

  • سرحدوں پرکشیدگی،نوازشریف شاپنگ کررہے ہیں: عمران خان

    سرحدوں پرکشیدگی،نوازشریف شاپنگ کررہے ہیں: عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر کشیدگی ہے اور وزیراعظم لندن میں شاپنگ اورچھٹیاں منارہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کےچیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا کہ سرحدوں پر کشیدگی ہےاور وزیراعظم لندن میں چھٹیاں منارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 28 ستمبر کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کا آئین پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے،عمران خان

    اس سے قبل عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی رہاہش گاہ بنی گالہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا آئین پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگررائے ونڈ مارچ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو اس کا ردعمل آئے گا جو حکومت برداشت نہیں کر پائے گی۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر ادارے کے در پر دستک دی لیکن کسی ادارے نے ہماری بات نہیں سنی اس لیے احتجاج کا فیصلہ کیا اگر کسی نے روکا تو آئین کے اندر رہتے ہوئے ہر قدم ممکنہ اُٹھائیں گے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے مزدوراور کسان کا کوئی پرسان حال نہیں کیوں کہ ادارے کمزور ہیں اور جب ادارے کمزور ہوں تو کرپشن عام ہوتی ہے اور جتنی کرپشن زیادہ ہوگی غربت اتنی ہی بڑھے گی۔

  • آرمی چیف کو توسیع کی ضرورت نہیں،خورشید شاہ

    آرمی چیف کو توسیع کی ضرورت نہیں،خورشید شاہ

    سکھر: اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہےآرمی چیف کو توسیع کی ضرورت نہیں ہے،جنرل راحیل شریف نے بہت عزت کمائی ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں مزید عزت ملے گی۔

    تفصیلات کےمطابق سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کا تصور اب نہیں ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہت عزت کمائی ہے اور انہیں توسیع کی ضرورت نہیں ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بھارت کسی بڑے ایجنڈے پرکام کرنا چاہتا ہے،عالمی قوتیں بھارت کو جارحانہ اقدامات سے روکیں کیونکہ اگر جنگ ہوئی تو خطے اور دنیا کو خطرہ لاحق ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کیا ایسی 10 سرکاریں بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں لیکن اگر بھارت ایک بار پھر پاکستان کو آزمانا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں تاہم اسے یاد رکھنا چاہیے کہ جنگ کی صورت میں بھارت کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کواقوام متحدہ جانے سے پہلے سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے تھا لیکن پھر بھی تمام سیاسی جماعتیں نہ صرف ملکی مفاد ميں ایک ہيں بلکہ پاکستان کو بچانے کے لیے بھی سب ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان نہ صرف عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے بلکہ افواج پاکستان ضرب عضب کی صورت میں دہشت گردوں سے مقابلہ کررہی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جس پر آرٹیکل 6 تھا اسے وزیراعظم نوازشریف نے چھوڑدیا،ایم کیو ایم پاکستان متعدد بار کہہ چکی کہ ہم پاکستانی ہیں تو ہمیں ان کی بات تسلیم کرنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم کا ذہنی توازن اور صحت ٹھیک نہیں ہے۔

  • ہر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنا بھارت کی عادت ہے، وزیراعظم

    ہر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنا بھارت کی عادت ہے، وزیراعظم

    نیویارک: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا ہر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنا اس کی عادت بن چکی ہے، کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق ڈوزیئر امریکا کو بھی جمع کرارہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے نیویارک میں صحافیوں کے ساتھ ناشتہ کرنے کے بعد ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی خراب ہے، 107 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے، ہزاورں لوگوں کو زخمی کیاگیا درجنوں کی بینائی چلی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا ہمارا نکتہ نظر سمجھنے کی کوشش کرے،دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں اب میڈیا کو بھی پاکستان کا کیس بہتر انداز میں پیش کرنا ہوگا۔


    یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھارتی ظلم کے شواہد فراہم کریں گے، اقوام متحدہ تحقیقات کرے، وزیراعظم


     وزیراعظم کا کہنا تھا بھارت پاکستان کوتنہا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن بھارت پاکستان کو اکیلا نہیں کرسکتا، پاکستان کی معاشی صورتحال دن بدن بہتر ہوتی جارہی ہے ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔


    اسی سے متعلق: مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف بہت اہم ہے، چینی وزیر اعظم، نوازشریف سے ملاقات


     قبل ازیں پاکستانی صحافیوں اور وزیراعظم نے ایک ساتھ ناشتہ کیا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں یہاں پاکستانی صحافیوں کو سننے کے لیے آیاہوں،صحافی بتائیں میرا اقوام متحدہ کا دورہ کیا رہا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    مسئلہ کشمیر: وزیراعظم نے سلامتی کونسل کے 5 اراکین کو خطوط لکھ دیے

    کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت کرتےرہیں گے،وزیراعظم نواز شریف

    وزیراعظم نوازشریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیےامریکہ روانہ

  • بھارت کی تازہ درندگی، اڑی سیکٹر میں 9 کشمیری شہید

    بھارت کی تازہ درندگی، اڑی سیکٹر میں 9 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندگی جاری ہے، بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کے دوران اوڑی سیکٹر میں فائرنگ کرکے نو کشمیریوں کو شہید کردیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں چوہتر روز کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد ایک سو گیارہ ہوگئی ، تازہ کارروائی میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نو نوجوانوں کا ایل او سی کے قریب انکاؤنٹر کر کے در انداز کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

    اوڑی سیکٹر میں حملے کے ڈرامے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے بھارتی فورسز نے ایک اور ڈرامہ رچا لیا، قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا جبکہ بھارتی میڈیا ان کشمیری نوجوانوں کو درانداز کے طور پر پیش کر رہا ہے۔


    مقبوضہ کشمیرمیں 74 ویں روزبھی کرفیو نافذ، کشیدگی جاری


    کشمیری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہید کیے گئے تمام نوجوانوں کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے جن کو ایل او سی کے قریب لا کر انکاؤنٹر کر دیا گیا۔

  • مسئلہ کشمیر: وزیراعظم نے سلامتی کونسل کے 5 اراکین کو خطوط لکھ دیے

    مسئلہ کشمیر: وزیراعظم نے سلامتی کونسل کے 5 اراکین کو خطوط لکھ دیے

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم روکنے کے لیے سلامتی کونسل کے5 مستقل ارکان امریکا، چین، برطانیہ، روس اور فرانسکو خطوط ارسال کردیے جس میں بھاتی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔


    کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت کرتےرہیں گے،وزیراعظم نواز شریف


     تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے قتل و غارت گری کو فوری طور پر بند کروانے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنے کےلیے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان ممالک امریکا، چین، برطانیہ، روس اور فرانس کو خطوط لکھے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال خطے اور بین الاقوامی امن وسلامتی کے لیے خطرناک ہے۔

    ارسال کردہ خطوط میں وزیراعظم نے بین الاقوامی انسانی حقوق قوانین کی بدترین خلاف ورزیوں پر سلامتی کونسل کے ارکان کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا کہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں‌: وزیراعظم نوازشریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیےامریکا روانہ