Tag: وزیراعظم

  • مریم نوازکی ٹوئٹر پروالد کیلئے تندرستی اوردرازی عمرکی دعا

    مریم نوازکی ٹوئٹر پروالد کیلئے تندرستی اوردرازی عمرکی دعا

    اسلام آباد: وزیراعظم لندن میں طبی معائنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،مریم نواز والد کی لمبی عمر اوراچھی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔

    وزیراعظم میاں نواز شریف لندن سے طبی معائنہ کروانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والد کیلئے تندرستی اوردرازی عمرکی دعا کی ۔

    انہوں نے لکھا اپنے والد کے ساتھ دوبارہ ملنے پر خوش ہوں، لاکھوں افراد کی دعاوں سے وہ صحت یاب ہیں، ہمارے لیے یہ شکرکےلمحات ہیں، وزیراعظم کے واپس نہ آنےکادعویٰ کرنیوالوں کو چپ لگ گئی۔

  • وزیراعظم لندن میں طبی معائنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم لندن میں طبی معائنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم لندن میں چیک اپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر نے ان کو ریسیو کیا ۔

    وزیر اعظم لندن سے سات گھنٹے چالیس منٹ کا سفر طے کر کے واپس وطن پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار طارق فاطمی اور دیگر استقبال کیلیے کھڑے تھے سب سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا وزیر اعظم لندن میں چیک اپ کیلیے موجود تھے ۔

    ڈاکٹرز نے طبعیت کی بہتری کے بعد سفر کی اجازت اور فالواپ کیلئے تین مہینےبعد کی تاریخ بھی دے دی ، واپسی سے پہلے وزیراعظم نےامید ظاہرکی پاناما تحقیقات پر کمیشن بن جائے گا وزیراعظم کی وطن واپسی نے تمام افواہوں کا گلا گھونٹ دیا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی لندن روانگی کے بعد وزیرداخلہ نے بریفنگ میں بتایاکہ وزیر اعظم کا دل کچھ ٹھیک نہیں، وزیراعظم چیک اپ کیلئے نہیں علاج کیلئے گئے ہیں۔

  • ن لیگ کا وزیراعظم پر لگے الزامات کا ہر محاذ پر جواب دینے کافیصلہ

    ن لیگ کا وزیراعظم پر لگے الزامات کا ہر محاذ پر جواب دینے کافیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار کی زیرصدارت ن لیگ کے مرکزی رہنماوٴں کا مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں ہوا۔

    اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزراپرویز رشید،عبدالقادر بلوچ، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، زاہد حامد نے شرکت کی۔ ن لیگ کے سینئر رہنما مشاہد اللہ خان ، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور اٹارنی جنرل نے بھی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم اور ان کے خاندان پر لگائے جانے والے تمام الزامات کا ہر محاذ پر جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    شرکا کا کہنا تھا ن لیگ نے اس سے پہلے بھی ایسی تمام سازشوں اور سازشی عناصر کا مقابلہ کیا، اجلاس کے شرکا نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش پر افسوس کا اظہار کیا، ذاتی خواہشات کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی قوتوں کو اس مذموم ایجنڈے کے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا، اس موقع پر اسحاق ڈار نے شرکا کو وزیراعظم کی دی جانے والی ہدایات پہنچائیں۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ سازشیوں کو اہمیت نہ دی جائے،سازشوں پر وقت ضائع کرنے کے بجائے تمام توجہ جاری منصوبوں کو مکمل کرنے پردی جائے۔

  • وزیراعظم کےخصوصی معاون شجاعت عظیم کااستعفیٰ منظور

    وزیراعظم کےخصوصی معاون شجاعت عظیم کااستعفیٰ منظور

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے خصوصی معاون شجاعت عظیم کااستعفیٰ منظور کرلیا۔

    شجاعت عظیم نے وزیر اعظم کے خصوصی معاون کے عہدے سے گزشتہ سال دسمبر میں استعفیٰ دیا تھا، لیکن وزیر اعظم کی جانب سے استعفی کی منظوری کا معاملہ التوا کا شکار تھا۔

    شجاعت عظیم وزیر اعظم کےخصوصی معاون برائے ایوی ایشن کےطورپر کام کررہےتھے۔

  • وزیرداخلہ نے کرکٹ بورڈ کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی

    وزیرداخلہ نے کرکٹ بورڈ کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی

    اسلام آباد: کرکٹ معاملات اور تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات منظرِعام پر آنے پر وزیرداخلہ نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔

    ملکی کرکٹ کے معاملات پر تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات منظر عام کیسے آئی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار نے رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کردی ۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس بات کی تحقیقات کروائی جائیں گی کہ تحقیقاتی رپورٹ کس طرح حکومت تک پہنچنے سے پہلے ہیں لیک ہوئی؟ کہیں رپورٹ کو عام کرنے کا مقصد کچھ کھلاڑیوں اور کوچ کی تضحیک کرنا تونہیں تھا؟۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیکر اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔

  • وزارت کھیل کا وزیراعظم کولکھاگیاخط سیاست کی نظر

    وزارت کھیل کا وزیراعظم کولکھاگیاخط سیاست کی نظر

    لاہور: کرکٹ کے میدانوں میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کو پیش نظر رکھتےہوئے وزارت کھیل کی جانب سے وزیراعظم کولکھاگیاخط سیاست کی نظر ہوگیا۔

    ایشیا کپ سے پہلے وزارت کھیل نے خط میں وزیراعظم کوکرکٹ بورڈ تحلیل کرکے سابق کپتان ماجد خان کوکرکٹ بورڈ کا نگران مقررکرکے انتخابات کی تجویزدی تھی۔

    تاہم وزیراعظم نے عمران خان سے رشتہ داری کے باعث ماجد خان کو تعینات کرنے کی تجویزمستردکردی۔

    ذرائع کےمطابق وزارت کھیل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد وزیراعظم کو کارروائی کے لیے ایک اور خط تحریر کردیاہے۔

  • ڈی چوک پر جاری دھرنے کو ہٹانے کیلئے آج رات آپریشن کا فیصلہ

    ڈی چوک پر جاری دھرنے کو ہٹانے کیلئے آج رات آپریشن کا فیصلہ

    اسلام آباد: ڈی چوک پر جاری دھرنے کو ہٹانے کیلئے آج رات آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا دھرنے کیخلاف ایکشن کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

    وفاقی حکومت نے ریڈزون میں جاری ممتاز قادری کے حامیوں کا دھرنا ختم کرانے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو الرٹ کردیاگیا۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے ریڈزون پر ممتاز قادری کے حامیوں کا دھرنا جاری ہےجس کو ختم کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دھرنا قیادت کیساتھ مذاکرات کیے لیکن ناکامی کے بعد آپریشن کے ذریعے مظاہرین کو ڈی چوک سے باہر نکالنے کا فیصلہ کیاگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رات سے پہلے اگر مظاہرین نے خود ریڈزون خالی کرنے کا فیصلہ کر لیا تو انہیں روکا یا گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

  • بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا شکر یہ ادا کرتاہوں، پرویزمشرف

    بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا شکر یہ ادا کرتاہوں، پرویزمشرف

    دبئی: سابق صدر پرویز مشرف نے علاج کے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے بیرون ملک علاج کیلئے کوئی ڈیل نہیں کی ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف نے اے آروائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم اوروزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ، سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ کسی ڈیل کے تحت دبئی نہیں آئے۔

    وسیم بادامی کو خصوصی انٹرویو میں وطن واپسی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ علاج کےلئے امریکا جانا چاہتے ہیں، پرویز مشرف نے واضع کیا کہہ فی الحال دبئی میں سیاسی سرگرمیوں کا ارادہ نہیں۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم

    وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہو نے والے اعلی سطعی اجلاس میں پاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوا ارمی چیف جنرل راحیل شریف ،وزیر داخلہ ،وزیر خزانہ ،ڈی جی ائی ایس ائی سمیت اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس مین ملک کی داخلہ سلامتی کی صورتحال دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال زیر غورآئی۔

    اجلاس میں وزیراعظم اور ارمی چیف کے دورہ سعودی عرب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں شبقدر دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کی مزمت کی گئی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسزاور سویلین کی قربانیوں کو سراہا گیا۔

    اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور دہشت گردوں کے عزائم کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔

  • وزیراعظم نے خواتین کو با اختیار بنا نے کے لیے کمیٹی بنا دی

    وزیراعظم نے خواتین کو با اختیار بنا نے کے لیے کمیٹی بنا دی

    وزیراعظم نےخواتین کو با اختیار بنا نے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    وفاقی وزیر زاہد حامد کو کمیٹی کا ڈپٹی کنوینئیر مقرر کیا گیا۔ کمیٹی میں سائرہ افضل تارڑ، انوشہ رحمان، خواجہ ظہیر احمد، اشتر اوصاف، شیزرا، شائستہ پر ویز ملک، عائشہ فاروق، ارم بخاری، اعجاز منیر اور سیکٹریری کا بینہ شامل ہیں ۔

    کمیٹی پانچ مارچ کو وزیر اعظم کو حتمی سفارشات پیش کرے گی ۔