Tag: وزیراعظم

  • وزیراعظم نے پی سی بی کو بھارت کے ساتھ کرکٹ روابط قائم کرنے روک دیا

    وزیراعظم نے پی سی بی کو بھارت کے ساتھ کرکٹ روابط قائم کرنے روک دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے ساتھ کرکٹ روابط قائم کرنے روک دیا ہے۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی اجازت کے بغیر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ترتیب دیا جائے نہ ہی بھارت کے ساتھ کرکٹ روابط کی بحالی کے لیے بات کی جائے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم کے بھارت جا کر کھیلنے کی مخالفت کریں گے اور اس سلسلے میں وہ وزیراعظم سے بات کریں گے۔

    وزیرداخلہ کے بیان پر چیر مین پی سی بی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ کا بیان نا مناسب سمجھتے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سریز کھیلنا چاہتے ہیں تاہم موجودہ حالات میں ایسا ہوتا ممکن نظرنہیں آرہا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے پی سی بی کو دعوت دی تھی کہ پاک بھارت مختصر سیریز کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت آجائے۔

    اس سے قبل پی سی بی نے بھارت کے سیکورٹی خدشات پریواے ای میں سیریز کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات

    واشنگٹن: وزیراعظم نواز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹئین لیگارڈ اور امریکی وزیر خزانہ جیل لیو نے الگ الگ ملاقاتیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی کاوشوں سے مالی خسارہ کم ہوا ہے، جبکہ شرح نمو پینتالیس فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف سے ایم ڈی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کرسٹئین لیگارڈ نے ملاقات کی، جس میں وزیر اعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو اقتصادی اصلاحات سے آگاہ کیا، کرسٹئین لیگارڈ نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی آٹھویں قسط مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات کو سراہا۔

    کرسٹئین لیگارڈ سے ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی کاوشوں سے مالی خسارہ کم ہوا ہے، جبکہ شرح نمو پینتالیس فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے کرسٹئین لیگارڈ کو اسٹیٹ بینک کو خودمختار بنانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا، اور پاکستان کی مالیاتی، مانیٹری اور ڈھانچہ جاتی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیرخزانہ جیل لیو نے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

  • وزیراعظم پربھارتی خفیہ ایجنسی کے حملے کی منصوبہ بندی کاانکشاف

    وزیراعظم پربھارتی خفیہ ایجنسی کے حملے کی منصوبہ بندی کاانکشاف

    اسلام آباد: بھارتی خفیہ ایجنسی’ را‘ کا وزیر اعظم پاکستان اور دیگر اہم شخصیات پر حملے کا انکشاف ہوا ہے۔

    وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را وزیر اعظم پاکستان اور دیگر اہم شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کرچکی ہے۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں اپنے ایجنٹس کو خصوصی ٹاسک دیا ہے کہ وہ وزیر اعظم پاکستان اور دیگر اہم شخصیات کی ریکی کریں ۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور حافظ محمد سعید کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے اس حملے کا مقصد پاکستان میں انارکی پھیلاناہے۔

  • آزاد رکن قومی اسمبلی ریاض الحق سے وزیراعظم اور پی ٹی آئی کا رابطہ

    آزاد رکن قومی اسمبلی ریاض الحق سے وزیراعظم اور پی ٹی آئی کا رابطہ

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے اوکاڑہ سے منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں بھاری اکثریت سے الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

    وزیراعظم نے اس موقع پر ریاض الحق کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی۔ ریاض الحق جج کا کہنا تھا کہ ن لیگ ان کے خون میں شامل ہے۔

    ریاض الحق حالیہ ضمنی انتخاب میں این اے 144اوکاڑہ سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے تھے۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی ریاض الحق سے رابطہ کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی

  • کسانوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں سیاست نہیں، وزیراعظم

    کسانوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں سیاست نہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نےاٹارنی جنرل کوالیکشن کمیشن کےفیصلےکیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سےکسان پیکج پرعملدرآمد روکے جانے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

    زرعی شعبے کو درپیش مسائل سےاجلاس میں وزیراعظم نے کہا کسان پیکج پر عملدرآمد میں مشکلات کا سامنا ہے، پیکج پر کسانوں کا حق ہے۔

     فنڈزسے کسانوں کی تربیت اور فصلوں کی پیداواربڑھانے میں مددملے گی،الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کےکسان پیکج پر عملدرآمد عارضی طور پر روکنےکاحکم دے رکھاہے۔

  • صدر، وزیراعظم کا یومِ دفاع پر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

    صدر، وزیراعظم کا یومِ دفاع پر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے یوم دفاع پر پاک فوج سے بھرپوراظہاریکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر افواج خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    صدر پاکستان ممنون حسین نے اپنے خصوصی پیغام میں ملکی دفاع اور وقار کی خاطر ڈٹ جانے والے سپاہیوں، غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

     وزیراعظم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن، ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن مسلح افواج اور عوام نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔

     انہوں نے کہا کہ آج ملک کو اندرون اور بیرون چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کیلئے اتحاد، خود انحصاری اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور

    وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستسماعت کے لیے منظور کرلی ۔

    درخواست ایک شہری محمو د اختر نقوی نے شجاعت عظیم کو مشیر برائے ہوا بازی مقرر کرنے پر دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شجاعت عظیم دہری شہریت کے حامل ہیں۔

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ دہری شہریت کے حامل لوگوں کو اہم اور حساس عہدوں پر تعینات نہ کیا جاسکتا، وزیراعظم نے شجاعت عظیم کو مشیر برائے ہوابازی مقرر کرکے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔

    لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔درخواست کی سماعت آٹھ ستمبرکوہوگی۔

  • عمران خا ن کیخلاف ریفر نس کا علم نہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن

    عمران خا ن کیخلاف ریفر نس کا علم نہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں کسی بھی قسم کے ریفرنس کی تردید کی۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کیخلاف ریفرنس کی باز گشت پر وضاحت کی ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی چیز ان کے علم میں نہیں ہے ، اور نہ ہی الیکشن کمیشن سے انہیں اس تنا ظر میں نہ ہی انہیں کسی قسم کی ہدایات اب تک مو صول ہو ئی ہیں۔

     ٹریبو نل کے ججز کی مدت میں توسیع کے متعلق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ٹریبونل ججز کوتوسیع نہ دینے کا فیصلہ بائیس جون کو کرلیا گیا تھا۔

     اب ٹریبونل میں زیر التوا کیسزحاضر سروس ججز کو منتقل کردیے جائیں گے ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی خا لی بلدیاتی نشستوں پر انتخابات جلد کراوائے جائیں گے۔

  • وزیراعظم کا کراچی کا آج کا دورہ ملتوی ، بدھ کو آمد متوقع

    وزیراعظم کا کراچی کا آج کا دورہ ملتوی ، بدھ کو آمد متوقع

    کراچی : وزیرِاعظم نواز شریف کا کراچی کا دورہ ملتوی کردیا گیا، امکان ہے کہ اب وہ بدھ کو کراچی آئیں گے۔

    وزیراعظم کے اس ایک روزہ دورے کا مقصد کراچی میں شدید گرمی سے جاں بحق بارہ سو سے زیادہ افراد کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ وہ اپنے دورے کے دوران اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

      جس میں امن وامان کی سورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیرِاعظم کو شہر میں گرمی کی شدت کے باعث ہونے والی ہلاکتوں اور امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیرِاعظم وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

  • برما میں مسلمانوں کا قتل عام ، وزیراعظم نے کمیٹی کی تجاویز منظور کرلی

    برما میں مسلمانوں کا قتل عام ، وزیراعظم نے کمیٹی کی تجاویز منظور کرلی

    اسلام آباد: برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر وزیر اعظم نے کمیٹی کی تجاویز منظور کرلی، جبکہ سینٹ نے برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی۔

    برما میں مسلمانوں کا قتل جاری ہے جبکہ عالمی دنیا کی پرسرار خاموشی بھی معنی خیز ہے، وزیر اعظم نے کمیٹی کی تجاویز منظور کرلی ہے،سفارشات کے مطابق وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کو خط لکھیں گے۔

     وزیر اعظم کے مشیر او آئی سی کے سیکریٹری کو خط بھیجیں گے،جس میں ان مسلمانوں کے لئے خوراک اور حالت بہتر بنانے کے لیے اسپیشل فنڈ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    او آئی سی کی تین رکنی کمیٹی وزیر خارجہ کے ہمراہ میانمار کا دورہ کرے گی، کمیٹی پانچ ملین ڈالر خوراک مد میں دے گی، کمیٹی نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کی انسانی حقوق کی بیناد پر مدد کی جائے۔

     سینیٹ میں بھی مسلمانوں کے قتل عام پر مذمتی قرار داد منظور کی گئی قرارداد مشاہد حسین سید نے پیش کی، قرارداد کے مطابق برما میں منصوبہ کے تحت مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے۔

    اقوام متحدہ اپنا خصوصی نمائندہ برما بھیجے اور روہنگیا کے مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔