اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹا ئرڈ سردار رضا خان کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹا رڈ سردار رضا خا ن کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے بعد قائمقام سیکریٹری الیکشن کمیشن عثما ن علی نے اجلاس میں ہو نیوالی کارروائی کے متعلق کہا کہ سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئےحلقہ بندیوں کے معاملے پرپیشرفت ہو ئی ہے ،بلدیاتی قوانین میں ترامیم ہوچکی ہیں، حلقہ بندیوں سےمتعلق پنجاب دوجنوری تک تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دےگا ۔
قائم مقام سیکریٹری الیکشن کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نظا م وضع کرنے کیلئےکمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کے لیے ضلعی الیکشن کمشنر حلقہ بندی افسروں کے طور پر کام کرے گا، سردار محمد رضا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول اپریل کے آخر میں جاری کرایا جائے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے بائیومیٹرک سسٹم کا مطالبہ کیا ہے لیکن بائیومیٹرک سسٹم کے ساتھ صوبے میں ستمبر سے قبل بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نادرا کے علاوہ صوبائی حکام نے بھی شرکت کی۔