Tag: وزیراعظم

  • سیاسی بحران , وزیراعظم نے شہباز شریف کو وطن واپس بلالیا

    سیاسی بحران , وزیراعظم نے شہباز شریف کو وطن واپس بلالیا

    اسلام آباد: سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو چین کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

    ایک جانب ملک میں جاری سیاسی بحران حل ہونے کا نام نہیں لے رہا تو دوسری طرف وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اعلٰی سطح وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہے۔ دورے میں توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے زیر غور ہوں گے۔

    تاہم ملک کی ابتر صورتحال کے باعث وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلٰی پنجاب کو فوری طور پر وطن واپس بلا لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب آج شام تک چین کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

  • وزیراعظم کااستعفی پارلیمنٹ سےغداری ہوگی، غلام احمد بلور

    وزیراعظم کااستعفی پارلیمنٹ سےغداری ہوگی، غلام احمد بلور

    پشاور: غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے استعفیٰ دیا تو آئین اور پارلیمنٹ سے غداری ہوگی وہ اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگوکررہے تھے۔

    اےاین پی کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے غلام بلور بھی دھرنوں کیخلاف میدان میں آگئے پشاور میں اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا نواز شریف کو کسی صورت بھی مستعفی نہیں ہونا چاہئے، غلام بلور کا مزید کہنا تھا کوئی آئین کو سبوتاژ کرے تو اے این پی اس کے خلاف ہے،غلام بلور کا کہنا تھا کہ سابق صدر زرداری نے بھی آئین اور جمہوریت کے تحفظ کی بات کی ہے۔

  • فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کررہی، خواجہ آصف

    فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کررہی، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے فوج موجودہ حالات میں مداخلت نہیں کررہی اب حالات بدل چکے ہیں یہ سن انیس سو ننانوے نہیں ہے۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں، یہ سن اٹھاون، ستتر یا ننانوے نہیں ہے، حالات بدل چکے ہیں، فوج حکومت کا ادارہ ہے۔

    وزیردفاع نے کہا تمام ادارے آئین کا تحفظ کررہے ہیں، ملک میں نئی روایت قائم ہوچکیی ہے، آج کی عدلیہ اور فوج ماضی سے مختلف ہے۔ انھوں نے ایک پار پھر واضح کیا کہ وزیر اعظم کوعوام نے مینڈیٹ دیا ہے لہٰذا وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ تحریک انصاف اورعوامی تحریک کےساتھ مذاکرات میں حکومت آئینی وقانونی مطالبات پرغورکرے گی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں عالمی سازش کا کردارخارج از مکان نہیں پاکستان اسلامی دنیاکی واحدایٹمی طاقت ہےجوبعض ملکوں کوقبول نہیں لیکن یہاں مصرجیسے حالات پیداکرنےکی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔

  • وفاقی حکومت کا ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ

    وفاقی حکومت کا ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے لندن میں ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ کیا اور وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا پیغام پہنچایا، وفاقی حکومت نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کی راہ میں کھڑی رکاوٴٹیں ہٹانے کے بارے میں ایم کیوایم کی قیادت کو اعتماد میں لیا، ایم کیوایم کی قیادت نے حکومت کے فیصلے کو مثبت قراردیا اور اس فیصلے پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وفاقی کابینہ کے دیگراراکین اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

  • وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، تین وزراء اعلی،عسکری قیادت اور پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ تحریک انصاف نے شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

    ملک کا سیاسی ماحول گرم ہے، سیاسی ہلچل کو کیسے نارمل کیا جائے وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت تین صوبوں کے وزراء اعلی اور تمام پالیمانی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے، قومی سلامتی کانفرنس کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے علاوہ آپریشن ضرب عضب اور قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے، تحریک انصاف نے قومی سلامتی اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو بھی اجلاس میں شریک ہونے سے روک دیا ہے۔

  • سیاسی بحران، وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری

    سیاسی بحران، وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری

    اسلام آباد: سیاسی تناؤمیں کمی کیلئےوزیراعظم کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت اور ملاقاتیں جاری ہیں۔
    وزیراعظم نوازشریف سے پیپلزپارٹی،اےاین پی اورنیشنل پارٹی کے وفد نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے ملاقات کی،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گذشتہ شب وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں بحران کے خاتمے سے متعلق مختلف تجاویز بھی دیں، اس سلسلے میں متحدہ کے وفد نے بھی آج وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ معاملات کو بہتر طریقے سے حل کرے، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں امیر حیدر ہوتی ، حاجی عدیل ، رضا ربانی، اور حاصل بزنجو شامل ہیں، ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی تناؤ پر بات چیت کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

  • ایم کیوایم نےوزیراعظم کواےپی سی بلانے کی تجویزدیدی

    ایم کیوایم نےوزیراعظم کواےپی سی بلانے کی تجویزدیدی

    اسلام آباد: ایم کیوایم نے مسائل کے حل کیلئےتحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کومذاکرات کامشورہ دے دیا۔

    وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیوایم کے وفد نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی،ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ایم کیوایم کے رہنمائوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی تنائو ختم کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کی رائے لی جائے، موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں کرداراداکریں۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری کے مارچ اوردھرنے سے قبل مزاکرات کئے جائیں توزیادہ بہترہے،ان کاکہناتھا کہ ملک کسی محاذآرائی کامتحمل نہیں ہوسکتا،ایم کیوایم فریقین میں مفاہمتی کرداراداکرنے کیلئے تیار ہے، ان کاکہناتھا کہ مارچ اوردھرنے کے بعد مزاکرات ہی کئے جاتے ہیں پیپلزپارٹی کے دور میں بھی ڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ مزاکرات کئے تھے،انھوں نے کہاکہ سیاسی رویئے اختیار کئے جائیں اورمسائل کاحل سیاسی اندازمیں تلاش کیاجائے، فاروق ستارنے کہا کہ مذاکرات کیلئےکردارادا کرنے کوتیارہیں وزیراعظم مذاکرات کے دروازے کھلے رکھیں۔

    خالدمقبول صدیقی نے کہا سیاسی قیادت کوبلوغت کامظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ بات چیت سے حل کرناچاہئے، ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کہا بہترہوگا، قوم کوکسی مشکل میں ڈالنے کے بجائے مسائل آسانی سے حل ہوجائیں۔

  • وفاقی حکومت کاایم کیوایم سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ

    وفاقی حکومت کاایم کیوایم سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت کی دعوت پر ایم کیوایم کا وفد آج وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرےگا،رابطہ کمیٹی نےایم کیو ایم کے تمام پارلیمانی گروپ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے ایم کیوایم سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ کیا اور ایم کیوایم کے وفد کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت دی، متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی ہے اور ایم کیو ایم کا ایک اعلی سطح کا وفد آج ایوان وزیر اعظم میں نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔

  • وفاق کی دعوت، متحدہ کا وفد وزیر اعظم سے جمعرات کو ملے گا

    وفاق کی دعوت، متحدہ کا وفد وزیر اعظم سے جمعرات کو ملے گا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی دعوت پر ایم کیوایم کا وفد جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرےگا،رابطہ کمیٹی نےایم کیو ایم کے تمام پارلیمانی گروپ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے ایم کیوایم سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ کیا اور ایم کیوایم کے وفد کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت دی، متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی ہے اور ایم کیو ایم کا ایک اعلی سطح کا وفد جمعرات کو ایوان وزیر اعظم میں نواز شریف سے ملاقات کرے گا،جس کی مشاورت کے لیے رابطہ کمیٹی نے آج شام ایم کیوایم کے تمام پارلیمانی گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ٹیلی فون پر خطاب کریں گے۔

    اجلاس میں ایم کیوایم کے اراکین سینیٹ اور قومی اسمبلی کو فوری طور پر اسلام آباد سے کراچی طلب کیا گیا ہے، اس کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی اورسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین بھی شریک ہوں گے،شیخ رشید اور رحمان ملک نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

  • حقیقی سیاسی قوتوں سے مل کرسازشیں ناکام بنائیں گے، وزیراعظم

    حقیقی سیاسی قوتوں سے مل کرسازشیں ناکام بنائیں گے، وزیراعظم

    مدینہ منورہ : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حقیقی سیاسی قوتوں کے ساتھ ملکر جمہوریت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا دیں گے. عوام کو ایک موٹر وے پہلے دی اور ایک اب دیں گے۔

    وزیر اعظم نواز شریف آج  اپنے اہل خانہ کے ساتھ مدینہ منورہ میں عید منارہے ہیں، وزیر اعظم نے نماز عید مسجد نبوی میں ادا کی، عالم اسلام اور پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، عوام نے مسلم لیگ(ن) کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، عمران خان جمہوریت مخالف آلہ کار بننے کی بجائے اپنی باری کا انتظار کریں، انکا کہنا تھا کہ طاہرالقادری مذہب کو ڈھال بنا کر فساد برپا کرنا چاہتےہیں ، تمام مسائل کا حل پارلیمنٹ کے اندر کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے بڑے منصوبے شروع کئے جاچکے ہیں، ایک موٹروے پہلے دی ایک اب دیں گے، عوام جمہوریت کے خلاف سازش کو ناکام بنا دیں۔