Tag: وزیراعظم

  • وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب پی آئی اے کو بھاری پڑگیا

    وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب پی آئی اے کو بھاری پڑگیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کوسعودی عرب سےواپس لانےکیلئےپی آئی اے کے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کووی آئی پی بنا دیا گیا، کروڑوں روپے کی بارہ نشستیں نصب کردی گئیں، قومی ادارے کو نقصان پر نقصان ہورہا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف نجی دورے پرعمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے لیکن سفری اخراجات پی آئی اے کو اٹھانے پڑ گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کی واپسی بھی کمرشل فلائٹ سے ہی ہوگی لیکن انھیں واپس لانے والے پی آئی اے کے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کی بزنس کلاس میں کروڑوں روپے سے بارہ مخصوص نشستیں لگادی گئی ہیں۔

    پرواز کو وی آئی پی کا درجہ دیا گیا اور تین سو سے زائد مسافروں کے طیارے میں صرف بتیس افراد سعودی عرب سے واپس پہنچیں گے، جو مکمل خسارے والی پی آئی اے کیلئے کروڑوں کا نقصان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئے تاحال بکنگ بھی نہیں کرائی گئی لیکن ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سعودی عرب سے واپسی عام کمرشل پرواز سے ہوگی، عید کے موقع پر اضافی پروازیں چلائی جاتی ہیں، ایسی ہی ایک اضافی پرواز پی کے سیون سکس ڈبل فور سے ڈھائی سو مسافر واپس آئیں گے۔

    عید پر سعودی عرب جانے والوں کا نہیں واپسی آنے والوں کا رش ہوتا ہے، اس لئے ایک طرف سے پرواز خالی ہی رہتی ہے۔

  • وزیراعظم کے اہلخانہ کوسرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کے اہلخانہ کوسرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : حساس اداروں نےممکنہ دہشت گردی کے پیش نظروزیراعظم کے اہلخانہ کوسرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کردی۔

    رائےونڈ میں ہلاک دہشت گردوں سے متعلق تفتیش میں اہم پیشرفت، تحقیقات کادائرہ تین شہروں تک پھیلادیاگیاحساس اداروں نے چھ افراد کوحراست میں لےلیا۔

    ذرائع کاکہناہےوزیراعظم اوران کی فیملی کونشانہ بنانے کیلئےطالبان نے تین گروہ بھیجے ایک پکڑا گیادو تاحال چھپے ہوئے ہیں، رائے ونڈ میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ،ایک دہشت گردکانام اقصن محبوب ہے،اے آروائی کوحاصل ہونےوالی دستاویزات اورحجرہ شاہ مقیم کے لوگوں کے مطابق اقصن بہت قابل اوربی ایس سی کاطالب علم تھا،دوسرے دہشت گرد کی شناخت محمدطفیل کے نام سے ہوگئی ہے جوپاکپتن کارہائشی تھا، پولیس کاکہناہے دونوں دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ نیٹ ورک سے تھا۔وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی اور رائے ونڈ آپریشن پربریفنگ دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنا یاگیا، وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کومشکوک افراد پرکڑی نظر رکھنے اور یوم علی اورعیدالفطرپرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کی ۔

  • وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا کا جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

    وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا کا جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

    راولپنڈی: وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انھیں آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نوازشریف نےوزیردفاع، وزیرداخلہ،مشیرخارجہ کے ہمراہ پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر کادورہ کیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کا جی ایچ کیوپہنچنے پر استقبال کیا، چاق و چوبند دستے نےوزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا،ڈی جی ملٹری آپریشنز نے وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی اوربتایا کہ میران شاہ کو دہشت گردوں سےپاک کرالیاگیاہے،شمالی وزیرستان ہر طرف سے سیل ہے تاکہ کوئی دہشت گرد بچ نہ سکے۔

    وزیراعظم کوبتایاگیا کہ ابتدائی حملوں میں دہشت گردوں کوبھاری نقصان اٹھا نا پڑا،زمینی کارروائی میں لڑنے والےدہشت گردوں کاخاتمہ کیاجارہاہے، وزیراعظم کاکہناتھاامن کیلئےقوم جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، آپریشن کامقصد حکومتی عملدرداری قائم کرناہے ،اس موقع پرعدالتوں سےدہشت گردوں کے چھوٹ جانےپرتشویش کااظہارکیاگیااورپاک فوج کو مکمل قانونی حمایت فراہم کرنے پراتفاق کیاگیا، آپریشن میں اب تک چار سو پچاس سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جب کہ پاک فوج کے دو کیپٹنز سمیت چھبیس جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں، وزیراعظم یادگار شہداءپر بھی گئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

  • اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا اعلی سطح کا اجلاس کل طلب

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا اعلی سطح کا اجلاس کل طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے ملکی صورت حال پر گفتگو کےلئے اعلی سطح کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے کل اعلی سطح کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے، اجلاس میں وفاقی وزراء، پارٹی کی مرکزی قیادت اور اعلی حکام شرکت کریں گے، اجلاس کے دوران آئی ڈی پیز اور ملکی سیاسی صورت حال پر غور سمیت چودہ اگست کی تقریب سے متعلق امور بھی زیر غورلائے جائیں گے۔