Tag: وزیراعظم

  • وزیراعظم نوازشریف کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ

    وزیراعظم نوازشریف کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ

    وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کادورہ کیا اور راولپنڈی دھماکےکے زخمیو ں کی عیادت کی، وزیراعظم کا کہنا تھا قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں متحد ہے دہشت گردحملے ہمارامورال کم نہیں کرسکتے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے وزیردفاع اور آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی، اس موقع پر وزیراعظم کاکہناتھا دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، جوانوں نےعظیم قربانیاں دیں قوم کے مستقبل کیلئے اپنا آج قربان کرنیوالے باعث فخر ہیں۔

    وزیراعظم فردا فردا زخمیوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی،  پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بنوں کا بھی دورہ کیا ، آرمی چیف کے بنوں پہنچنےپر کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل خالد ربانی نے اُن کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف سی ایم ایچ بنوں پہنچے اور چھاؤ نی دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی، آرمی چیف نے زخمی جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا، آرمی چیف نے فوجی جوانوں کو گلدستے پیش کئے ، بنوں چھاؤنی دھماکےمیں تئیس سکیورٹی اہلکار شہید اور متعد زخمی ہوگئے تھے۔
       

  • خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کیس کی سماعت

    خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کیس کی سماعت

    خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کیس کی سماعت جاری ہے، سابق صدر کے وکلا نے دلائل میں کہا کہ وزیراعظم اور سابق چیف جسٹس وہ افراد ہیں، جو مشرف سے ذاتی انا رکھتے ہیں۔

    آرٹیکل چھ کے تحت مقدمے کی سماعت میں پرویز مشرف کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہیئے ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیئے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ جو نوٹیفکشن ہے غیر قانونی ہے یہ معاملہ ججز کی تقرری کا نہیں تھا بلکہ ججز کو نئی ذمے داری دینے کا ہے، عدالت کیلئے ججز کی نامزدگی میں سابق چیف جسٹس سے وزیراعظم کی مشاورت کی کوئی گنجائش نہیں۔

    انور منصورکا کہنا تھا کہ آئین میں وفاقی حکومت لکھا ہوا ہے اور وفاقی حکومت صرف وزیراعظم نہیں ہوتا، وزیراعظم اور سابق چیف جسٹس دونوں وہ افراد ہیں جو مشرف سے ذاتی انا رکھتے ہیں۔

    گزشتہ سماعت میں خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کی پیشی سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا، جس سے چوبیس جنوری کو رپورٹ طلب کی گئی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سابق صدر کی بیماری اتنی سنگین ہے کہ وہ چل بھی نہیں سکتے؟

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ اے ایف آئی سی کے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ہو، جو چوبیس جنوری کو رپورٹ پیش کرے، پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے اعتراضات کا جواب نئی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد دیا جائے گا۔

  • پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھما کہ صدر، وزیر اعظم کا اظہارِ مزمت

    پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھما کہ صدر، وزیر اعظم کا اظہارِ مزمت

    صدر، وزیراعظم ، وزیراعلی پنجاب، سابق صدر آصف زرداری نےتبلیغی مرکزمیں بم دھماکےکی مذمت کی ہے، وزیرداخلہ نےآئی جی کےپی کےسےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی کہتےہیں حکومت نےطالبان سے پھرمذاکرات کاآغازکردیا ہے۔

    پشاور میں تبیلغی مرکز میں ہونے والے بم دھماکوں پرصدر اوروزیراعظم میاں نوازشریف نے تبلیغی مرکز میں بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیرداخلہ چوہدری نثار نے آئی جی خیبر پختونخوا سے بم دھماکے پررپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ حکومت نےایک بارپھرطالبان سےمذاکرات کاآغازکردیاہے قومی سلامتی پالیسی آخری مراحل میں ہے، پالیسی دہشت گردی اور قومی سلامتی کیلئے معاون ثابت ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پشاورمیں تبلیغی مرکز کے قریب بم دھماکے پر افسوس کا اظہارکیا ۔

    سابق صدر آصف زرداری، پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہوگی، گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان نےبھی دھماکےکی سخت مذمت کی ہے۔

  • چیئرمین نا درا طارق ملک کااستعفیٰ منظور، ذرائع وزیراعظم ہاؤس

    چیئرمین نا درا طارق ملک کااستعفیٰ منظور، ذرائع وزیراعظم ہاؤس

    وزیراعظم نے چیئر مین نا درا طارق ملک کااستعفیٰ منظورکرلیا۔۔ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو چیئرمین نادرا کااضافی چارج دے دیاگیا۔

    اٹا رنی جنرل منیراے ملک کے استعفے کی گو نج تھمی نہ تھی کہ چیئرمین نادرا طارق ملک بھی مستعفی ہوگئے، چیئرمین نادرا نے استعفےکی وجہ نجی مصروفیات بیان کی ہے، ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نےچیئرمین نادراکااستعفی منظور کرلیا ہے اور وزارت داخلہ کےایڈ یشنل سیکریٹری کوچیئرمین نادراکااضافی چارج دیدیا گیا ہے۔

    وزارت داخلہ کاکہناہے امتیازتاجورنئےچیئرمین نادراکی تعیناتی تک عہدےپرفائزرہیں گے چند ہفتے قبل چیئرمین نادرا کوبرطرف کیاگیاتھا، اپنی برطرفی کوانہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس پر عدالت نے ان کو عہدے پر بحا ل کردیا تھا، چیئرمین نادرا کی برطرفی کامعاملہ ابھی بھی عدالت میں ہے، چیئرمین نادرا اور اٹارنی جنرل کے مستعفی ہوجانے کے بعد دو اہم سرکاری عہدے خالی ہوگئے ہیں۔
       

  • چیئرمین نادرا طارق ملک  اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    چیئرمین نادرا طارق ملک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، انھوں نے اپنا استعفی وزارت داخلہ کے زریعے وزیراعظم کو ارسال کر دیا ہے ۔

    چیئرمین نادرا کو وفاقی حکومت کی جانب سے برطرف کیا گیا تھا تاہم عدالت سے رجوع کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے انھیں عہدے پر بحال کر دیا تھا، وفاقی حکومت کی نظر ثانی کی درخواست پر عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جو ابھی تک نہیں سنایا گیا ۔

    دوسری جانب ایف آئی نے کینڈین شہریت چھپانے کے الزام میں چیئرمین نادرا کے خلاف تحقیقات بھی شروع کر دی تھیں اور چیئرمین نادرا نے اپنا بیان بھی اس حوالے سے ایف آئی اے کو ریکارڈ کروایا تھا ۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا ذہنی دباؤ کا شکار تھے، جس کے باعث انھوں نے اپنا استعفی وزارت داخلہ کے زریعے وزیر اعظم ہاؤس کو ارسال کر دیا ہے

     

  • چوہدری اسلم کی شہادت: وزیراعظم سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی مذمت

    چوہدری اسلم کی شہادت: وزیراعظم سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی مذمت

    وزیراعظم نواز شریف، شہبازشریف، بلاول بھٹو زرداری، الطاف حسین، عمران خان اورڈاکٹر طاہرالقادری  سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کراچی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اسلم دلیر پولیس افسر تھے ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سےقوم کاعزم متاثر نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی کراچی عیسی نگری دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس افسر اور دیگر اہلکاروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کا اظہار کیا، سابق صدر آصف زرداری نے بھی چوہدری اسلم پرحملے کی شدید مذمت کی۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کالعدم تحریک طالبان نے میرے ایس پی پر حملہ کیا،چوہدری اسلم نے بہادروں کی طرح جان دی،چوہدری اسلم کو پہلے بھی دھمکیاں ملیں اور حملے ہوئے۔

    صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہناتھا کہ سندھ پولیس دلیر افسر سے محروم ہوگئی، ہم سب کو چوہدری اسلم کو سلیوٹ کرنا چاہئے، چوہدری اسلم کا نام بہادر افسروں میں لکھا جائے گا،ایس پی چوہدری اسلم کی بہادری کی قدر کرنی چاہئے،ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے چوہدری اسلم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دلی اظہار افسوس کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    الطاف حسین کا کہناتھا کہ کراچی جیسے شہر میں دہشت گردوں کی آزادانہ کارروائیاں لحمہ فکریہ ہیں ،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے دھماکے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہناتھا کہ چوہدری اسلم پر حملہ دہشت گردانہ اور بزدلانہ کارروائی ہے۔

    چوہدری اسلم نے اپنے عزم،حوصلے اور بہادری سے سندھ پولیس کا نام روشن کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت دہشتگردی کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے، قومی شعور سے ہی دہشتگردی کے فتنے کا سر کچلا جاسکتا ہے۔

    مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہناہے کہ کراچی حسن سکوائر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشت گردوں کے ہاتھوں سیکیورٹی ادارے محفوظ ہیں نہ عوام، ظالمان مائنڈ سیٹ اسلام اور پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور دہشت گردوں کیخلاف فوری اور بھر پور کارروائی کا اعلان کریں۔

    سنی ا تحاد کونسل نے بھی واقعے کی مذمت کی ،حامدرضا کا کہناہے کہ چوہدری اسلم کی شہادت افسوس ناک ہے ، دلیر اور جرات مند انسان تھے ۔شہادت قومی سانحہ ہے ، سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔
       

  • پاک سعودیہ تعلقات پر مبنی نیا دور شروع کرنے کی ضرورت ہے، نوازشریف

    پاک سعودیہ تعلقات پر مبنی نیا دور شروع کرنے کی ضرورت ہے، نوازشریف

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات پر مبنی نیا دور شروع کرنے کی ضرورت ہے، سعودی وزیر خارجہ کہتے ہیں دونوں ملکوں کے معاملات کے جائزے کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے ان کے دورے کا مشرف سے کوئی تعلق نہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کا کہنا تھا کہ مشرف کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ان کے دورے کا پرویز مشعف سے کوئی تعلق نہیں، دونوں مملک کے درمیان تعلقات کے جائزے کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے۔ 

    سعود الفیصل ، سعودی وزیر خارجہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ معاشی ترقی کیلئے سعودی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سرتاج عزیز ، مشیر خارجہ اس سے پہلے وزیراعظم نوازشریف سے سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات ،علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی کوششوں سمیت پر امن افغانستان کا حامی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پرویز مشرف اور غداری کیس پر بھی بات چیت ہوئی، سعودی وزیر خارجہ نے صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی جس میں انھوں نے سعودی فرماں رواں کا خصوصی پیغام پہنچایا۔