Tag: وزیراعظم

  • وزیراعظم نواز شریف کی جاپان کے سفیرسے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کی جاپان کے سفیرسے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے جس نے مختلف شعبوں میں پاکستان کی مدد کی۔

    وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان میں جاپان کے سفیرنے ملاقات کی، وزیرا عظم نے جاپانی سفیر کوبتایا حکومت پائیدار اقتصادی ترقی پر توجہ مر کوز کر رہی جس سے عام آدمی کے میعار زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    وزیراعظم کاکہناتھا حکومت تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں جاپان اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ تعاون کی خواہش مند ہے۔
       

  • وزیراعظم کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا تاثر درست نہیں,پرویز رشید

    وزیراعظم کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا تاثر درست نہیں,پرویز رشید

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافےکا تاثر درست نہیں، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے بیان سے ملک اور پارٹی میں ان کا تشخص متاثر ہوگا۔

    حکومت نے وزیراعظم کے اثاثوں کے بارے میں امیر جماعت اسلامی کے بیان کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم کے ترجمان اور وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے اثاثوں کی پرانی اور موجودہ مالیت سے متعلق ابہام پیدا کیا جارہا ہے۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ منقولہ اورغیرمنقولہ اثاثوں کی مالیت میں وقت کیساتھ اضافہ قابل فہم ہے، ساتھیوں کےغلط مشورے امیر جماعت اسلامی کے مبہم بیانات کا سبب ہیں، توقع ہے کہ منور حسن غیرمصدقہ اورغلط بیانات سے اجتناب کرینگے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے ملک اور پارٹی میں منور حسن کا تشخص متاثرہوگا، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے جمعے کو منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بتائیں کہ ان کے اثاثے دوگنا کیسے ہوگئے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عام انتخابات میں اثاثوں کی جو تفصیلات بتائی ہیں وہ انکے موجودہ اثاثوں سے دو گنا کم ہیں۔

  • سمندری حدود کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، وزیراعظم

    سمندری حدود کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم نے کہا ہے سمندری حدود کا دفاع ناقابل تسخیرہے، بحری فوج جدید ٹیکنالوجی اور بہترین ہتھیاروں سے لیس ہے، وزیراعظم نے مڈ شپ مین کیڈٹس کی سوویں پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں کامیاب کیڈٹس کو مبارکباد دی۔

    وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان نیوی کی سوویں مڈ شپ مین پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سمندری حدود کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، پاکستان بحریہ بری اور فضائی حدود کی حفاظت میں بھی معاونت فراہم کرتی ہے۔

    وزیراعظم نے اکیڈمی کو بہترین تربیت گاہ بنانے پر حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹزمیں اسناد تقسیم کی اور مبارک باد پیش کی، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیراعظم نواز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    مڈ شپ مین پاسنگ آؤٹ پریڈ میں نو غیر ملکیوں سمیت ایک سو ایک کیڈٹ پاس آؤٹ ہوئے، کیڈٹس چھ ماہ شپ پر گذارنے کے بعد لیفٹینینٹ کے عہدہ پر فائر ہوں گے، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات پرویز رشید نے بھی شرکت کی، اس سے قبل کراچی آمد پر وزیراعظم نوازشریف کا گورنر ڈاکٹر عشرت العباد اور چیف سیکریٹری سندھ نے استقبال کیا۔
       

  • بنکاک:حکومت کیخلاف مظاہروں میں شدت، شیناوتراحکومت چھوڑدیں، مظاہرین

    بنکاک:حکومت کیخلاف مظاہروں میں شدت، شیناوتراحکومت چھوڑدیں، مظاہرین

    تھائی لینڈ کی وزیراعظم کے خلاف مظاہرے اور احتجاج مزید زور پکڑتے جا رہے ہیں، مظاہرین نے رجسٹریشن کروانے والے امیدواروں کو الیکشن آفس جانے سے روک دیا۔

    حکومت کے اعلان کے مطابق آئندہ سال انتخابات کروانے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اور اس سلسلے میں حکومت نے بنکاک اسٹیڈیم میں رجسٹریشن کیلئے دفاتر قائم کیے ہیں تاہم رجسٹریشن کے لئے آنے امیدواروں کو مظاہرین نے روک دیا۔

    مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پہلے وزیراعظم ینگ لک شناواترا حکومت چھوڑ دیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےمستعفی ہونے تک وہ ان کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

  • ترک وزیر خارجہ احمد د اوگلو کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

    ترک وزیر خارجہ احمد د اوگلو کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

    وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ترکی کے ساتھ تجارت کا حجم دگنا کرنے کیلئے تمام ترکوششیں بروکار لائی جائیں گی۔

      ترک وزیر خارجہ احمد د اوگلو نے ایوان وزیراعظم میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا وزیراعظم نے اس موقع ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت کا اعادہ کیا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی علاقائی اور عالمی سیاست میں یکساں وژن رکھتے ہیں ۔ ہم ترکی کے ساتھ تجارت کا حجم دگنا کرنے کیلئے کوششیں کریں گے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے مضبوط جمہوریت ‘ فعال عدلیہ اور سرگرم ذرائع ابلاغ موجود ہیں۔

    ترکی وزیر خارجہ نے کہا کہ برادر ملک پاکستان کو بین الاقوامی تعلقات میں ہر ممکن حمایت فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت اور تابناک مستقبل کا حامل ملک ہے ۔اقتصادی اور مستحکم جمہوریت کی حیثیت سے پاکستان صحیح سمت میں گامزن ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم طیب اردوان قریبی اقتصادی روابط کے قیام کے لئے ایک بہت بڑے کاروباری وفد کے ساتھ پاکستان آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترکی اقتصادی خوشحالی کی شاہراہ پر پاکستان کا شراکت دار بننے کیلئے تیار ہے ۔

  • وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے، سینیٹر رضا ربانی

    وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے، سینیٹر رضا ربانی

    پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کہتے ہیں وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے، سینٹ میں وزیر اعظم کا نہ آنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ نیر حسین بخاری کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت وزیر اعظم سینٹ کو بھی جوابدہ ہیں۔ وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے۔

    سینٹ میں وزیر اعظم کا نہ آنا آئین کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ حکومت پارلیمان کو کنارے لگا رہی ہے۔

    ن لیگ کے رہنما راجہ ظفر الحق نے سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے پارلیمانی نظام کیلئے تکالیف اٹھائی جدوجہد کیں، وزیراعظم مصروفیت کی وجہ سے سینٹ میں نہیں آ سکے۔