Tag: وزیراعظم

  • رینجرز شہادت واقعہ، وزیراعظم کا ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت

    رینجرز شہادت واقعہ، وزیراعظم کا ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف نے 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی اور قرار واقعی سزا دلانے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں کے ہاتھوں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کر دی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا نام نہاد پُر امن احتجاج کی آڑ میں پولیس اور رینجرز پر حملے قابل مذمت ہیں۔ پولیس، رینجرز کے اہلکار شہر میں امن و امان کے نفاذ کیلیے مامور ہیں لیکن انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔

    شہباز شریف نے شرپسندوں کے حملے میں گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور زخمی اہلکاروں کو بہترین علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ رینجرز اور پولیس کے 5 جوان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اس شر پسند واقعے کے بعد حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو طلب کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی شرپسندوں سے نمٹنے اور موقع پر گولی مارنے کے بھی واضح احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ شرپسندوں کے مختلف حملوں میں پولیس کے دو جوان بھی شہید ہو چکے ہیں جب کہ 100 سے زائد اہلکار زخمی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/04-soldiers-martyred-poice-and-rangers-injured-pak-army-order-to-shoot/

  • وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کو 47واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاک امریکا میں تعاون بڑھانے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

    امریکی صدارتی انتخاب 2024: عوام کا ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ذرداری نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

    بلاول بھٹو ذرداری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی فتح پر مبارک ہو، امریکا کے عوام نے ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی اور ٹرمپ انتظامیہ عالمی تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی۔

    اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا دوسری بار صدر منتخب ہونا امریکی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

    جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی امریکا کا صدارتی انتخابات جیتنے پر ٹرمپ اور امریکی قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں میدان مار لیا، ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

  • مشعال ملک کا وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کا خیر مقدم

    مشعال ملک کا وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کا خیر مقدم

    اسلام آباد : حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر نوٹس لینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی خطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں، انھوں نے بھارت کی کشمیر میں دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

    حریت رہنماء کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں ظلم وبربریت،10لاکھ فوج کی واپسی اورکالےقوانین ختم کریں، 5اگست کےغیرقانونی اقدام کی واپسی تک حالات ٹھیک کاتصورنہیں کیا جا سکتا، عالمی برداری کومسئلہ کشمیر پر نوٹس لینا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سےبڑی ریاستی دہشتگردی کررہاہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں عالمی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

    یاسین ملک کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ اکھنڈ بھارت کا بیانہ پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے جا سکتا ہے، دنیا نےمسئلہ کشمیرپرتوجہ نہ دی تویہ کشمیریوں کےساتھ ناانصافی ہو گی، مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ ہےجس سے پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے۔

  • وزیراعظم اور گورنر کے پی کا ٹیلیفونک رابطہ، صوبے میں امن کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ

    وزیراعظم اور گورنر کے پی کا ٹیلیفونک رابطہ، صوبے میں امن کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ

    پشاور: وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، گورنرخیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو صوبہ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ مل کر صوبے کا امن وامان یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا خیبر پختونخوا حکومت صوبہ میں امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، عوام کو تحفظ فراہم کرنے والی پولیس خود عدم تحفظ کا شکار ہوچکی ہے۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گورنر فیصل کریم کنڈی وزیرداخلہ کے ساتھ مل کر امن و امان یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

  • یومِ دفاع و شہدا: صدر مملکت اور وزیراعظم کا غازیوں اور شہدا کوخراجِ عقیدت پیش

    یومِ دفاع و شہدا: صدر مملکت اور وزیراعظم کا غازیوں اور شہدا کوخراجِ عقیدت پیش

    اسلام آباد : صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے یومِ دفاع وشہدا پر غازیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ملکی خود مختاری کے دفاع کی جانب غیرمتزلزل قومی عزم کی یاد دلاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےیومِ دفاع وشہداپر خصوصی پیغامات دیئے۔

    صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلح افواج قومی خودمختاری،ملکی سالمیت کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی حالت زارکاازالہ کرکےہی خطےمیں دیرپاامن ممکن ہے۔۔ہم سب دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنےکیلئےسیکیورٹی فورسز کےساتھ ہیں،ادارے بھی دہشت گردی کو شکست دینےکیلئےپوری طرح تیار ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 6ستمبرانتہائی اہمیت کا حامل ہے، یوم دفاع ہمارےدفاع اور استقلال کی علامت بن چکا ہے، ہماری افواج کاحوصلہ، فرض سے لگن ہی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداکی قربانیوں کی بدولت ہم ایک آزاد،خودمختارمملکت میں زندگی گزاررہےہیں، حکومت تصادم کی بجائے مکالمے،ٹکراؤ کی بجائے تعاون پریقین رکھتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہوناخطےمیں قیام امن،ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، دہشت گردی کی جڑوں کوباہمی تعاون اور مشترکہ مفاد کی حکمت عملی سےاکھاڑنے کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم نے شہدا ،غازیوں کے خاندانوں کو بھی سلام پیش کرے ہوئے کہا کہ آیئے!شہدا کےجذبے کواپنے دلوں میں بساکرپاکستان کا تحفظ اور تعمیر کریں۔

  • توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم

    توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  کی زیرصدارت وزارت توانائی، پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر، وفاقی سیکرٹری پاور کو چاروں صوبوں کا دورہ کرنے کی ہدایت دی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام، لائن لاسز میں کمی، ترسیل کا نظام بہتر کرنا ترجیح ہے، اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بجلی ترسیل کی 5 کمپنیوں میں نئے بورڈ چیئرمین، ممبران کی تعیناتی شفاف عمل سے کی گئی ہے، امید ہے نئی تعیناتیوں سے ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

    انہوں نے ہدایت دی کہ انسداد بجلی چوری کے لئے ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی جائے، صوبائی حکومتیں بجلی چوری پرپولیس فورس، تحصیل داروں کی تعداد ضرورت کے مطابق پوری کریں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں موجود کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُمید ہے ان نئی تعیناتیوں سے ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

  • بھاری معاوضے پر پیشہ ور سیکرٹری آئی ٹی کی تلاش شروع

    بھاری معاوضے پر پیشہ ور سیکرٹری آئی ٹی کی تلاش شروع

    اسلام آباد: وزیراعظم نے بھاری معاوضے پرپیشہ ورسیکرٹری آئی ٹی کی تلاش شروع کردی اور بھرتی کیلئے اشتہار جاری بھی جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے بیوروکریسی سے سیکرٹری آئی ٹی تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    جس کے بعد وزیراعظم نے بھاری معاوضے پر پیشہ ور سیکرٹری آئی ٹی کی تلاش شروع کردی، مسابقتی عمل کے ذریعے بھرتی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا۔

    جس میں عہدے کے لئے آئی ٹی شعبے میں کم ازکم 20 سالہ تجربہ لازمی قراردیا گیا ہے اور عمر کی بالائی حد 60 سال تک رکھی گئی ہے۔

    تعیناتی کنٹریکٹ پر دوسال کے لیے اورقابل توسیع ہوگی جبکہ تنخواہ سپیشل پروفیشنل پے اسکیل پر 15 سے 20 لاکھ تک ہوگی۔

  • تیونسیا کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

    تیونسیا کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

    تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر اعظم احمد ہاچانی کو برطرف کر دیا اور ان کی جگہ سماجی امور کے وزیر کامل مدوری کو وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیونس کے ایوان صدر نے بدھ کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم احمد ہاچانی کو برطرف کیا جاتا ہے اور ان کی جگہ سماجی امور کے وزیر کامل مدوری کو وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم احمد ہاچانی کو ملک میں بڑھتے ہوئے پانی اور بجلی کے بحران کی وجہ سے ہٹایا گیا، تاہم صدر نے برطرفی کیک وئی وجہ نہیں بتائی۔

    احمد ہاچانی کو گزشتہ سال اگست میں تیونس کا وزیر اعظم نامزد کیا گیا تھا انہوں نے برطرف کیے جانے سے چند گھنٹے قبل ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ حکومت نے عالمی چیلنجوں کے باوجود ملک میں خوراک اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے سمیت متعدد امور پر پیش رفت کی ہے۔

    یار رہے کہ اس سے قبل تیونس کے صدر قیس سعید نے ہی وزیر اعظم نجلا بودن کو برطرف کر کے ان کی جگہ احمد ہاشانی کو مقرر کیا تھا، انہیں بھی سیاسی و معاشی بحران کے باعث صدر نے برطرف کیا تھا۔

    واضح رہے کہ تیونس کو سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ معاشی بحران کا بھی سامنا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپریل 2020 میں کہا تھا کہ تیونس کی معیشت 1956 میں ملک کی آزادی کے بعد سے اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔

  • وزیراعظم نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی

    وزیراعظم نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی

    اسلام آباد: وزیراعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے دس رکنی ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک اور ڈی جی سی 41 میجر جنرل سید علی رضا کی مشترکہ سربراہی میں دس رکنی ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔

    وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ اس ٹاسک فورس میں ٹاسک فورس میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے افراد بھی شامل ہوں گے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ اس ٹاسک فورس میں شامل نجی شعبہ کے صنعتکاروں پر کچھ لوگوں کی طرف سے اعتراض بھی کیا گیا ہے۔

    ٹاسک فورس ایف بی آر میں جدت لانے ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے سے متلعق اقدامات تجویز کرے گی، کمیٹی ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے سفارشات دے گی، ٹاسک فورس ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

  • حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان برف جلد پگھلنے کا امکان

    حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان برف جلد پگھلنے کا امکان

    وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان برف جلد پگھلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے بیک ڈور رابطوں پر سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عید کی مبارکباد کیلئے بلاول بھٹو کو فون کیا تھا، وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا تھا، بلاول بھٹو وزیراعظم کی دعوت پر ملاقات ان سے ملاقات کریں گے۔

    بلاول بھٹو وزیراعظم کو وفاق، پنجاب سے متعلق تحفظات سے آگاہ کریں گے، وفاقی بجٹ پر پارٹی کے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

    پی پی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی بلاول بھٹو کو ملاقات کی دعوت خوش آئند ہے، امید ہے وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات نتیجہ خیز ہو گی۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ افغانستان میں مارا گیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے وزیراعظم پیپلزپارٹی کے تحفظات کا فوری حل نکالیں گے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے حکومت مقررہ مدت پوری کرے۔