Tag: وزیراعظم

  • پاکستان میں کورونا کی نئی اقسام کے پھیلاؤ کا خطرہ ، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

    پاکستان میں کورونا کی نئی اقسام کے پھیلاؤ کا خطرہ ، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

    اسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پانچ سے بارہ سال کے بچوں کی 100 فیصد کووڈ ویکسینیشن کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنانے سمیت سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر آمدورفت پر اسکریننگ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں کووڈ 19 کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔

    جس میں خطے سمیت پوری دنیا اور پاکستان میں اس وقت کووڈ کی صورتحال، کووڈ کی نئی اقسام، ان کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات اور ویکسینیشن کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ کووڈ کی نئی قسم سے پاکستان کو بظاہر کوئی خطرہ نہیں کیونکہ پاکستان کی 90 فیصد آبادی مکمل طور پر اور 95 فیصد آبادی جزوی طور پر ویکسینیٹڈ ہے۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ بچوں میں ویکسینیشن کی شرح 25 فیصد ہے جبکہ اس کو آئندہ مہینوں میں 100 فیصد کر دیا جائے گا،انفیکشن کی اوسط شرح 0.2 سے 0.5 فیصد ہے اور گزشتہ 15 ہفتوں سے کووڈ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کووڈ-19 کی نئی اقسام کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے باڈر پر مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں، رینڈم سامپلنگ کی شرح بڑھا کر 2 فیصد کر دی گئی ہے اور متاثرہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ بھی مزید مؤثر بنائی گئی ہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں کووڈ-19 کی صورتحال قابو میں ہے، سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر سکریننگ کے نظام کی تھرڈ پارٹی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کی جائے، کووڈ-19 انفیکشن کی کم شرح خوش آئند ہے مگر ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔

  • رمیز راجہ کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

    رمیز راجہ کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

     لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کا ارسال کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو عہدے سے ہٹانے کے لیے  سمری وزیر اعظم کو بھجوادی دی، پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کیلئے دو نام کی تجویز کی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ سمری میں نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام تجویر کئے گئے ہیں، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس بھجوا دی ہے جس میں رمیز راجا اور اسد علی خان کی جگہ نئے  نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

  • وزیراعظم کا اسماعیل تارا کی فنی خدمات پر خراج عقیدت، دیگر کا بھی اظہار تعزیت

    وزیراعظم کا اسماعیل تارا کی فنی خدمات پر خراج عقیدت، دیگر کا بھی اظہار تعزیت

    پاکستان کے معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے لیجنڈ مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

    وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مرحوم اسماعیل تارا کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم اسماعیل تارا مزاحیہ اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے، انہوں نے مزاح کو آرٹ کی صنف کےطور پر مقبول کرنے میں کردار ادا کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اسماعیل تارا کے بارے میں کہا کہ ان کا مقبول ترین ڈرامہ ففٹی ففٹی آج بھی پرستاروں کو یاد ہے، اسماعیل تارا نے منفرد اداکاری سے ففٹی ففٹی کو امر کیا، وہ اپنے فن میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کامیڈی کی تاریخ اسماعیل تارا کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔

    دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی معروف کامیڈین اسماعیل تارا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسماعیل تارا نے مزاحیہ اداکاری میں نئی طرز کی بنیاد رکھی، ماجد جہانگیرکےساتھ ان کی جوڑی ناظرین کی پسندیدہ تھی، مزاحیہ اداکاری میں ان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔

  • سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امداد کے منتظر ہیں، وزیراعظم

    سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امداد کے منتظر ہیں، وزیراعظم

    شرم الشیخ: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی چھت اور خوراک کی ضرورت پوری کرنے کے لیے امداد کے منتظر ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور یو این سیکریٹری جنرل نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، وزیراعظم نے کہا کہ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیلاب کے بعد پاکستان کا دورہ کیا ان کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان دوسرے ملکوں کی نسبت زیادہ متاثرہ ہوا ہے، متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں جبکہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر سڑکیں تباہ ہوگئیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، پی آئی ایس پی کے تحت سیلاب متاثرین کو امداد دی گئی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں، دستیاب وسائل میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے انصاف سب کی ضرورت ہے۔

    عالمی برادری کی ذمہ داری ہے پاکستان کی بھرپورمدد کرے، انتونیو گوتریس

    دوسری جانب یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستانی عوام کی افغان مہاجرین کی میزبانی ناقابل فراموش ہے،  سیلاب سے لوگوں کے روزگار سمیت سب کچھ تباہ ہوگیا لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرتے دیکھا، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی بھرپور مدد کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کاپ سمٹ میں دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے محفوظ بنانے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم  نے آئی ایم ایف کو سیلاب سے ملکی معیشت پر پڑنے والے دباؤ پر اعتماد میں لے لیا

    وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو سیلاب سے ملکی معیشت پر پڑنے والے دباؤ پر اعتماد میں لے لیا

    نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو سیلاب کے باعث ملکی معیشت پر پڑنے والے دباؤ پر اعتماد میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹرمکرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف کاپروگرام جاری کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کیلئےمؤثراصلاحات پرکام کررہاہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات سے پاکستان معاشی اعتبارسے اپنےپاؤں پرکھڑا ہو گا،

    دوران ملاقات وزیراعظم نےسیلاب کےباعث ملکی معیشت پر پڑنے والے دباؤ پر اعتمادمیں لیا ، جس پر ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب سے ہوئے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

    خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اہم ملاقاتیں ہوئیں ۔

    شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی، جس میں امریکی وزیر خارجہ نے سیلاب سے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں امریکہ ،پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

  • عوام نے غداروں کو مسترد کردیا، وزیراعظم کی کے پی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارکباد

    عوام نے غداروں کو مسترد کردیا، وزیراعظم کی کے پی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختوںخواہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا عوام نےغداروں کو مسترد کردیا ، جوغیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں بک گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر محمودخان اورپی ٹی آئی کومبارکباددیتاہوں ، عوام نےغداروں کومسترد کردیا، جوغیر ملکی آقاؤں کےہاتھوں بک گئے، یہ ان غداروں کیلئے ابتدائی انتباہ ہے کہ انتخابی حلقوں میں کیا چیز منتظر ہے۔

    یاد رہے خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف نے پوری اپوزیشن کو پچھاڑدیا ہے ، تحصیل چیئرمین کی 15 نشستوں اور اٹھارہ تحصیل کونسلزکی نشستوں کے ساتھ پی ٹی آئی آگے ہے۔

    غیرحتمی نتائج کے تحت جے یوآئی چیئرمین کی 5 نشستوں ، ن لیگ،اے این پی تحصیل چیئرمین کی 2،2 نشستوں جبکہ قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی۔

    سوات کی میئر شپ بھی تحریک انصاف کے نام رہی تاہم جے یو آئی (ف) 7تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو گئی۔

    مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی 2، 2 تحصیل کونسلز جبکہ پیپلز پارٹی ایک تحصیل کونسل میں کامیابی حاصل کرسکی۔

  • وزیراعظم  آج بہاولپور میں  نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراکریں گے

    وزیراعظم آج بہاولپور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراکریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے، صحت کارڈ اجرا سے پنجاب میں مستفید گھرانوں کی تعداد میں 63 فیصد ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج بہاولپور ڈویژن کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

    صحت کارڈ اجرا سے پنجاب میں مستفید گھرانوں کی تعداد میں 63 فیصد ہوجائے گی۔

    قومی صحت کارڈ حکومت کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہے ، جس کے تحت 10لاکھ روپے تک علاج سرکاری و منتخب نجی اسپتالوں میں مفت میسر ہوگا۔

    خیال رہے صحت کارڈ کا اجرا کے پی، پنجاب، اسلام آباد، تھرپارکر ، گلگت بلتستان اورآزادجموں وکشمیر میں کیاجاچکاہے جبکہ بہاولپور ڈویژن میں رحیم یارخان، بہاولپور اور بہاولنگر شامل ہیں۔

    واضح رہے قومی صحت کارڈ مندرجہ ذیل بیماریوں کی صورت میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

    امراض قلب
    ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیاں جن میں اسپتال میں داخل ہونا پڑے
    حادثاتی چوٹیں
    سڑک کا حادثہ
    ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ
    جلنے کا علاج
    اعصابی نظام کا علاج
    گردوں کا علاج اور پیوند کاری
    سرطان
    تھیلیسیمیا
    یرقان
    حمل یا زچگی

    حکومتی ویب سائٹ پر ان تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کی فہرست جاری کی گئی ، جو قومی صحت کارڈ پر علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کارڈ صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر کے لیے جاری کیا جاچکا ہے، تاہم مختلف ڈویژنز میں اس کی رجسٹریشن فی الحال فعال نہیں۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ 31 مارچ تک ملک بھر میں اس کی رجسٹریشن فعال ہوجائے گی جس کے بعد ملک کے تمام شہری مفت علاج کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

  • دورہ چین میں پہلی بار اولمپکس ایونٹ دیکھوں گا، وزیراعظم عمران خان

    دورہ چین میں پہلی بار اولمپکس ایونٹ دیکھوں گا، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے دورہ چین کا منتظر ہوں، یہ پہلے اولمپکس ہوں گے ، جومیں دیکھوں گا ، پائیدارترقی کے خواہش مند چین کے ماڈل سے سیکھ سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وفد کے ہمراہ آئندہ ہفتے دورہ چین کا منتظر ہوں ، پاکستان اورچین کےعوام کےدرمیان گہرےتعلقات ہیں، میں نےکوئی بھی اولمپکس نہیں دیکھے میں انہیں دیکھنا چاہتا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کےساتھ ہمارے70سال برادرانہ تعلقات ہیں، چین کےساتھ تعلقات مزیدمضبوط ہوئےہیں ، پاکستان چین کےساتھ کھڑارہاہے،ہم دونوں ہمسایہ ہیں، بہت سےچینی شہریوں نے شاہراہ قراقرم کےتعمیرکےدوران جانوں کی قربانی دی اور چین مشکل وقت میں پاکستان کےساتھ کھڑارہا۔

    سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ چین میں سرمائی اولمپکس کاانعقادقابل ستائش ہے، یہ پہلےاولمپکس ہوں گے ، جومیں دیکھوں گا، چاہتاہوں کہ چین کی بھی کرکٹ ٹیم ہوں اوروہ اس کھیل میں نام بنائے اور خواہش ہےکہ چین کےکھلاڑیوں کو کرکٹ سکھائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اورکےپی میں کئی علاقےاسکینگ کےلیے بہت اچھےہیں، کوشش ہےکہ گلگت بلتستان میں اسکینگ کوفروغ دیں، ہم چاہتےہیں کہ اسکینگ سےمتعلق زیادہ روابط کریں۔

    سی پیک سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان اورچین کوبہت قریب کیاہے، تاریخ میں اتنے زیادہ افرادکوکبھی غربت سےنہیں نکالاگیا، چین میں ایک مجموعی ترقی ہے،ساری آبادی ایک ساتھ ترقی کرتی ہے، چین ان لوگوں کے لیے ایک مثال ہے جو ترقی کرنا چاہتےہیں۔

    چین میں ترقی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ چین میں ایک تبدیلی آئی ہے، ایک توانہوں نےاپنےلوگوں کوغربت سےنکالا، چین میں چندسالوں میں کھیلوں میں بھی بہت ترقی کی ہے، اس کامطلب ہے کہ چین میں جسمانی فٹنس پربہت توجہ دی جاتی ہے جبکہ چین نےاپنی معیشت پرتوجہ دی ترقی کے ساتھ پیسہ صرف چند لوگوں کے پاس نہیں گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی معیشت پرخاص توجہ کررہےہیں تاکہ اپنےلوگوں کوغربت سےنکالیں، بدقسمتی سےہمارےہاں ماضی میں معیشت بہترکرنےپرتوجہ نہیں دی گئی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک ایک مرحلےمیں داخل ہورہاہے ، دوسرےمرحلےمیں زراعت اورصنعت پرتوجہ دی جارہی ہے ، آئی ٹی وہ شعبہ ہےجس میں مستقبل ہےچین نےاس میں بھی بہت ترقی کی ہے، پائیدارترقی کے خواہش مندچین کےماڈل سے سیکھ سکتے ہیں۔

    انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عمران نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرسےمتعلق مغرب میں بہت زیادہ بات نہیں کی جاتی ، مغرب میں کشمیرسےمتعلق ایک خاص خاموشی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی شدیدخلاف ورزی ہورہی ہے، ہمارے لیے مغرب کی طرف سےخاموشی بہت تشویشناک ہے۔

    افغانستان کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ افغانستان 40سال بہت مشکل میں رہاہے،اسےمیدان جنگ بنادیاگیا، اس وقت افغانستان میں امن قائم کرنےکی ضرورت ہے، مغربی طاقتیں بغیرکسی حل کےافغانستان کوایسےہی نہیں چھوڑسکتیں، ایساکرنے سے افغانستان میں خانہ جنگی اور انتشار پھیلا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ 4کروڑافغان شہریوں کےلیےایک بحران پیداہوسکتاہے، عالمی کمیونٹی کوافغان شہریوں سےمتعلق انسانی بحران کااحساس کرناچاہیے ، افغان عوام کوعالمی برادری کی جانب سےجلدازجلدامدادکی ضرورت ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چین سےایسےتعلقات ہیں جودونوں ممالک کےمفادمیں ہیں، ہم سب کو چین کےتجربےسےسیکھناچاہیے، ہمیں سیکھناچاہیےکہ چین نے بڑے شہر کیسے بنالیے، ایک شہرکوبسانے اور چلانے میں ایک سائنس درکارہوتی ہے، چین کے سال نو پر چین کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

  • ماضی کی نسبت کم قیمت میں سڑکوں کی تعمیر، وزیراعظم کی وزیرمواصلات اوراین ایچ اے کو مبارکباد

    ماضی کی نسبت کم قیمت میں سڑکوں کی تعمیر، وزیراعظم کی وزیرمواصلات اوراین ایچ اے کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ماضی کی نسبت کم قیمت میں سڑکوں کی تعمیر پر وزیرمواصلات اوراین ایچ اے کو مبارکباد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن سےعوام کے پیسے بچانے پر وزیر مواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    pm Congratulates to Min of Communication & NHA for saving public money

    عمران خان کا کہنا تھا کہ فور لین ہائی وے مسلم لیگ ن کی حکومت سے ایک سو اڑتیس فیصد کم لاگت میں تیار کی گئی ، محصولات میں 125 فیصد اضافہ ہوا ، 5.18ارب کی زمین کو تجاوزات سے واگزارکرایاگیا اور سب عالمی قیمتوں میں اضافے اور افراط زر کے باوجود کیا گیا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں این ایچ اے کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ طویل المدتی پلاننگ سے ہی ملک ترقی کرتا ہے، سی پیک کے مغڑبی روٹ سے پسماندہ علاقوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

    انھوں کہا تھا کہ مہنگائی کے باوجود2013کے مقابلے 2021میں سستی سڑکیں بن رہی ہیں، سستی سڑکیں بننے کا مطلب ہے کہ ماضی میں کسی کی جیب میں پیسہ جارہاتھا، یہ واضح ہوگیا کہ پیسے بنانے کیلئے سڑکیں بنتی تھیں ، پہلے سڑکیں بنا کر پیسہ کسی کی جیب میں جاتاتھا۔

  • خواجہ آصف کے الزامات: وزیراعظم ای کورٹ کے ذریعے عدالت میں پیش، بیان حلفی جمع کرادیا

    خواجہ آصف کے الزامات: وزیراعظم ای کورٹ کے ذریعے عدالت میں پیش، بیان حلفی جمع کرادیا

    اسلام آباد : خواجہ آصف کے الزامات پر وزیراعظم عمران خان بطور گواہ ای کورٹ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور بیان حلفی میں الزامات کو جھوٹے اور من گھڑت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کے شوکت خانم اسپتال پر الزامات کے خلاف ہرجانے کے کیس میں وزیراعظم عمران خان نے ای کورٹ کےذریعے عدالتی کارروائی میں شرکت کی۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں کیس کی کارروائی ہوئی ، وزیر اعظم نے وکیل ولید اقبال کی موجودگی میں اپنے دفتر سے شرکت کی۔

    سماعت میں وزیراعظم نے بیان حلفی جمع کروایا ، جس میں الزامات کوجھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا اور کہا 1991سے 2009تک عمران خان شوکت خانم کےبڑے ڈونر رہے۔

    بیان حلفی میں کہا گیا کہ شوکت خانم ٹرسٹ کی سرمایہ کاری سے متعلق فیصلہ سازی ایکسپرٹ کمیٹی کرتی تھی، وزیر اعظم عمران خان کی کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں تھی اور جن اسکیموں پر الزامات لگائےگئےوہ بغیرنقصان ٹرسٹ نےواپس وصول کیں۔

    بیان حلفی میں کہا ہے کہ خواجہ آصف نے ٹی وی پروگرام اور پریس کانفرس میں جھوٹےالزامات لگائے اور عوام کے شوکت خانم ٹرسٹ پر اعتماد کو ٹھیس پہنچانےکی کوشش کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ای کورٹ سےعدالتی کارروائی چلاناخوش آئند اقدام ہے، ای کورٹ میں معززعدالت کے قیمتی وقت ، پیسے کی بچت ہوتی ہے اور کیسز کو وقت پرنمٹانےمیں معاون ثابت ہوگی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور حکومتی ادارے داد تحسین کےمستحق ہیں، شوکت خانم ٹرسٹ پرلوگوں کااعتماد قائم ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم ٹرسٹ دنیا میں منفرد مفت کینسرعلاج کااسپتال چلارہاہے، ایسےفلاحی منصوبے کو الزامات لگا کر سیاست کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالت سےامیدہےکہ وہ ایسےالزامات پرمثالی فیصلہ دے گی، مثالی فیصلےسےآئندہ کیلئےاس روایت کوختم کرنے میں مدد ہوگی۔