Tag: وزیراعظم

  • گستاخانہ خاکوں کی اشاعت: وزیراعظم کو معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھ کر عوامی جذبات کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

    گستاخانہ خاکوں کی اشاعت: وزیراعظم کو معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھ کر عوامی جذبات کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے متعلق درخواست پر وزیراعظم کو معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھ کر عوامی جذبات کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فرانس میں سرکاری سطح پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورنمائش پر سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

    پٹیشنر کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر ترکی اور قطر سمیت دیگر مسلم ممالک نے احتجاج کیا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہےکہ فرانسیسی صدر نے خود دو عمارتوں پر گستاخانہ خاکے آویزاں کرنے کا کہا۔

    وکیل نے کہا کہ عدالت وفاقی حکومت کو فرانس سے سفارتی و اقتصادی تعلقات منقطع کرنے ، فرانس کی مصنوعات کو پاکستان میں درآمد کرنے پر پابندی عائد کرنے اور فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرنے کا حکم دے۔

    طارق اسد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عدالت وفاقی حکومت کو حکم دے کہ وہ فرانس کے سفیر کو طلب کرکے اس بات پر مجبور کرے کہ فرانس کی حکومت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر معافی مانگتے ہوئے چارلی ہیبڈو میگزین کو گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے روکے۔

    وکیل نے مزید کہا وفاقی حکومت کو عالمی سطح پر توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کو جرم قرار دلوا کر اس کی کم سے کم سزاء عمر قید کے لئے قانون سازی کے متعلق اقدامات کرنے کا بھی حکم دے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے پاکستانی حکومت نے مذمت تو کی ہے ، نیشنل اسمبلی سے بھی قرارداد بھی پاس ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ سے قرارداد کا آنا بھی عوام کی ترجمانی ہے۔

    عدالت نے شہداء فاؤنڈیشن کی پٹیشن وزیراعظم کو بھیجتے ہوئے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھ کر عوامی جذبات کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

  • وزیراعظم کا پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری اور مختلف پروگراموں کا خیرمقدم

    وزیراعظم کا پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری اور مختلف پروگراموں کا خیرمقدم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ سے ورچوئل ملاقات میں پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری اور مختلف پروگراموں کا خیرمقدم کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی آن لائن نفرت اور انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ سے ورچوئل ملاقات ہوئی ، جس میں فیس بک کی سرمایہ کاری، ڈیجیٹل خواندگی اور دیگر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں عمران خان نے پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری اور مختلف پروگراموں کا خیرمقدم کرتے ہوئے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو مواقع فراہم کرنے میں فیس بک کے کردار کی تعریف کی۔

    انہوں نے کہا فیس بک جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پاکستانی نوجوانوں اور کاروباری افراد کو عالمی مواقع فراہم کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے لوگوں کو غربت سے نکالا جاسکتا ہے۔

    عمران خان نےبڑھتی ہوئی آن لائن نفرت اور انتہا پسندی کے عالمی عروج پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آن لائن نفرت انگیز مواد کو روکنا بڑا چیلنج قرار دیا جبکہ دونوں نے فیس بک کی رابطے کی سرمایہ کاری اور تحقیقی گرانٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک نے بتایا فیس بک کی خون عطیہ کرنے والی مہم کے آغاز سے اب تک 5 ملین سے زیادہ پاکستانیوں نے سائن اپ کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ پولیو سے پاک پاکستان کے حکومت کے مقصد کے لئے فیس بک کی مکمل حمایت شامل ہے۔

    وزیراعظم اور چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک شرل سینڈبرگ نے 6700 خواتین کے ٹریننگ پروگرام فیس بک کے شی مینس بزنس پروگرام کے بارے میں بھی بات کی۔

  • ‘وزیراعظم نے بھارت کو مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کا مشورہ دے دیا’

    ‘وزیراعظم نے بھارت کو مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کا مشورہ دے دیا’

    اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ سے خطاب میں بھارت کو مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کا مشورہ دیتے ہوئے بھارتی ریاستی دہشت گردی کوعلاقائی امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں خطاب کے‌ حوالے سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا موقف جرات وتدبرسے بیان کیا، انھوں نے نئے پاکستان کے وژن کوبیان کیا اور تنازعہ جموں وکشمیرمفصل اور مدلل انداز میں پیش کیا۔

    دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کشمیریوں کےاستصواب رائے کے حق کا وعدہ پورے کرنے پر زور دیا، مسئلہ فلسطین، افغان امن عمل، اسلاموفوبیا اور سرمائے کی غیرقانونی منتقلی کےاثرات پر بھی کھل کر بات کی۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے سلامتی کونسل میں اصلاحات پرپاکستان کاموقف بیان کیا اور عالمی وعلاقائی مسائل سے متعلق ٹھوس تجاویز پیش کیں، عمران خان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کوعلاقائی امن کیلئےخطرہ قرار دیتے ہوئے بھارت کومسئلہ کشمیرکےمنصفانہ حل کا مشورہ دیا۔

    دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم نے بھارت پرزور دیا کہ کشمیرمیں غیرانسانی فوجی محاصرہ ختم کرے، کشمیری رہنماوں اور نوجوانوں کورہا کرے اور بھارت ذرائع ابلاع پر پابندیوں کو ختم اور بنیادی حقوق کا احترام کرے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دیرینہ مسئلہ کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پرزور دیتے ہوئے مسئلہ کشمیرحل کئے بغیر پائیدار امن ناممکن ہے۔

    دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں اقلیتوں پرجاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ہندتوا کےانتہا پسندانہ نظریات کی سنگینی سے آگاہ کیا اور مسئلہ فلسطین پر وزیراعظم نےایک مرتبہ پھرپاکستان کا اصولی موقف دوہرایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری امن عمل پروزیراعظم نے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا اور اسلامو فوبیا کوروکنے کیلئے بین الاقوامی سطح پرقانون سازی کی تجویز پیش کی۔

  • تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں، وزیراعظم

    تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے ضروری ہے تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں ٹیلی کام شعبے سے متعلقہ ایشوز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ملک میں انٹرنیٹ کی وسیع اور بہتر کوریج کو یقینی بنانےسے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں وفاقی وزرا شفقت محمود، حماد اظہر، امین الحق، اسد عمر، عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی تانیہ ایدرس، سیکریٹری انفارمیش ٹیکنالوجی ڈویژن، چیئرمین پی ٹی اے ، سی ای او یونیورسل سروس فنڈ و دیگر حکام نے شرکت کی۔

    وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق ایشوز کے حل اور یونیورسل سروس فنڈ یو ایس ایف کے مختلف منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے تعلیم کے فروغ کے لیے ٹیلی اسکولنگ کی فراہمی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ضروری ہے تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔

    وزیراعظم پاکستان نے ہدایت کی کہ تعلیم کو یو ایس ایف کے دائرے میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کو تیز کیا جائے۔

  • وزیراعظم کا اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کے فروغ کی ضرورت پر زور

    وزیراعظم کا اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کے فروغ کی ضرورت پر زور

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی تھنک ٹینک کا اہم اجلاس ہوا جس میں مشیرخزانہ،گورنر اسٹیٹ بینک، سابق فنانس سیکریٹری، رزاق داؤد،سلطان علانہ،عارف حبیب اور اعجاز نبی نے شرکت کی۔

    اجلاس میں تھنک ٹینک نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کی معاشی صورت حال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے معیشت کے لیے آؤٹ آٖف دی باکس تجاویز پر زور دیا۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ مشکل صورت حال میں معاشی ترقی کے لیے اہم فیصلے کرنا ہوں گے، کرونا صورت حال نے پاکستانی معیشت کو متاثر کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے معاشی معاملات اور وبا سے بچاؤ کے لیے توازن کی کوشش کی،حکومت کی اولین ترجیح غریب کو ریلیف فراہم کرنا ہے،تعمیراتی سیکٹر کے لیے پیکج کا اعلان کر دیاگیا ہے، پیکج سے غریب افراد کی رہائش اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئےگی۔

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

  • صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاہ محمود قریشی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاہ محمود قریشی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد: صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے شاہ محمود قریشی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ،شہبازشریف اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کو فون کر کے خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے بھی ٹیلیفون کالز پیغامات موصول ہو رہے ہیں، سماجی رابطے کے ذریعے دعائیہ پیغامات تواتر کےساتھ موصول ہو رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک اور پاکستان سے باہر تمام احباب ،شخصیات کا فرداً فرداً شکر گزار ہوں،جنہوں نے بذریعہ کالز، میسجز خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا،ان شخصیات کا بھی شکرگزار ہوں جو ملک بھر میں دعائیں کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کواور یہاں بسنے والے ہر شخص کو اپنی حفظ و امان میں رکھے،اللہ تعالیٰ پوری انسانیت کو کرونا وائرس سے نجات عطا فرمائے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔

  • ’وزیراعظم عمران خان ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے‘

    ’وزیراعظم عمران خان ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے‘

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بجٹ پاس نہ ہونے دینے کا دعویٰ کرنے والی اپوزیشن کہاں ہے ؟ بجٹ منظوری پر وزیراعظم اور ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا احتساب رکوانے کے سوا کچھ نہیں مگر یہ کبھی نہیں ہوگا، ہم اصولوں اور نظریے کی سیاست کررہے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاسی پوائنٹ اسکور نگ کرنے کا رویہ اپوزیشن کو ترک کرنا چاہیے۔

    کرونا سے بچاؤ کے لیے عوام کوگھروں میں رکھنے کے لیے سختی کریں گے، گورنر پنجاب

    گورنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ حکومت 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے، ماسک سمیت دیگر حفاظتی اقدامات سے ہی کرونا سے بچا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے عوام کوگھروں میں رکھنے کے لیے سختی کریں گے، خدا کے لیے عوام حالات کو سنجیدہ لیں، کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے، 10 ہزار سینی ٹائزر، 12 ہزار کلوروکوئن انجکشن ڈاکٹرز کو دیے جا رہے ہیں۔

  • احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ،وزیراعظم آج  ایل اوسی کے رہائشیوں کیلئے بڑا اعلان کریں گے

    احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ،وزیراعظم آج ایل اوسی کے رہائشیوں کیلئے بڑا اعلان کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ایل اوسی کے رہائشیوں کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کااجرا کریں گے ، ان گھرانوں کی خواتین کو آج سے 12000 روپے ایمرجنسی کیش دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج مظفرآباد کا دورہ کریں گے اور وہاں کورونا کی صورتحال کےحوالےسےاجلاس کی صدارت کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ایل اوسی کے رہائشیوں کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کریں گے، ایل اوسی کے اطراف 219 دیہات میں 138275 گھرانے مقیم ہیں۔

    وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ ان تمام گھرانوں کو وزیر اعظم کی ہدایات پراحساس کفالت پروگرام میں شامل کر لیا ہے ، ان گھرانوں کو ماہانہ 2000 روپےادائیگی کی جائے گی جبکہ ان گھرانوں کی خواتین کو آج سے 12000 روپے ایمرجنسی کیش دیا جائے گا، لائن آف کنٹرول کےقریب بسنے والےگھرانوں کےلیے 3ارب مختص کئے گئے ہیں۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزادجموں وکشمیرایل اوسی کےدیہاتوں کےلئے3ارب کےپیکج کااعلان کریں گے ، ایل اوسی کے دیہاتوں میں ایک لاکھ38ہزارسے زائدخاندان ہیں، کسی ایک علاقے کے تمام لوگوں کیلئے سماجی تحفظ کایہ سب سے بڑا پیکج ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان مظفر آباد دورے میں صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کے ساتھ کوہالہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کاافتتاح کریں گے۔

  • لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ،وزیراعظم کا پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم

    لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ،وزیراعظم کا پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے ، سخت ایکشن لیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں انسداد کورونا کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر غورکیا گیا اور مختلف حلقوں کی جانب سے لاک ڈاون کی تجویز کا بھی جائزہ لیا۔

    اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز روکنے کےلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا لاہور سمیت پنجاب میں جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے سخت ایکشن لیا جائے، عوام کو ماسک، سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہوگا۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاکام صرف تنقیدکرناہےہم گھبرانےوالےنہیں، حکومت کومشکلات کاسامناہےاسکےباوجودحالات کنٹرول میں ہیں، عثمان بزدارپنجاب کوزبردست ٹیم کےساتھ اچھےاندازمیں چلارہےہیں۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں مصروف ترین دورے میں ایوان وزیر اعلی میں وزیر اعلی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ون آن ون ملاقاتیں کیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو صوبے کی مجموعی صورتحال اور 15 تاریخ کو ہونے والے پنجاب کے بجٹ بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعظم عمران خان کورونا بحران سے 12 لاکھ 65 ہزار سے زائد غر یب اور متاثرہ خاندانوں کیلئے اقدامات بارے بتایا۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا ڈاکٹرز کیلئے 1 لاکھ 70 ہزار پی پی ایزکٹس اور 2 لاکھ 60 ہزار میڈیکل کٹس فراہم کر چکے ہیں جبکہ فلاحی تنظیموں ‘بزنس کیمونٹی سمیت دیگر افراد کی مدد سے ابتک کورونا بحران کے متاثر ین کیلئے 4.5ارب خرچ کئے۔

    خیال رہے پنجاب میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کوروناسےجاں بحق افراد کی تعداد938 تک جا پہنچی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور کا امکان

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور کا امکان

    لاہور: وزیراعظم عمران خان 13 جون کو پنجاب کے دارالحکومت کا دورہ کریں گے، ممکنہ دورے کے موقع پر عمران خان کرونا صورت حال سمیت صوبائی بجٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا 13جون کو دورہ لاہور کا امکان ہے، عمران خان کرونا صورت حال سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، انہیں پنجاب کے اگلے مالی سال کے بجٹ پربر یفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس کے دوران پنجاب میں کرونا کے بڑھتے کیسز، اسپتال انتظامیہ کے کردار، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کی صورت حال سمیت دیگر اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو پنجاب کے وزرا کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اس دورہ کے موقع پر اہم فیصلے بھی ممکن ہیں۔

    بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب

    صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مارکیٹوں اور کاروباری دفاتر میں ایس او پیز کی سیکڑوں خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، اجلاس میں مذکورہ پہلو بھی زیرغور آسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ بجٹ اخراجات، بجٹ خسارہ اور ریلیف پیکج پر بریفنگ دیں گے، وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ 12 جون کو بجٹ سے پہلے ہوگا، مشیرخزانہ بریفنگ دیں گے۔

    وفاقی و صوبائی ترقیاتی بجٹ میں 18 فی صد کمی ہوگی: ذرائع

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے اضافی 100 اور 630 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے، جب کہ صوبوں کے ترقیاتی بجٹ 14 فی صد کمی کے ساتھ 783 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں مجموعی ترقیاتی فنڈز کا حجم 1600 ارب تھا۔