Tag: وزیراعظم

  • کروناوائرس: پوری قوم ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم

    کروناوائرس: پوری قوم ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کروناوائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے کردار کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد نے ملاقات کی۔ اس دوران کرونا کی صورت حال اور روک تھام کی حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، ملکی ڈاکٹروں اور ہیلتھ کئیر اسٹاف کے کردار پر بھی خصوصی بات چیت ہوئی۔ آئی ڈی ایف نے حکومت کی اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف ڈاکٹروں اور طبی عملےکی خدمات لائق تحسین ہیں، پوری قوم ان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا۔

    احتیاط سے کرونا کی مؤثر روک تھام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے،وزیراعظم

    انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں تک رسائی میں مشکلات ہوئیں، شعبہ صحت میں اصلاحات کا مقصدصحت کی سہولتوں کی بہتری ہے، معیاری سہولتیں فراہم اور موجود خامیوں کی اصلاح کرنی ہے۔

    ملاقات کے دوران آئی ڈی ایف کی جانب سے وزیرستان میں اسپتال کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔ جس کے ردعمل میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت سے متعلق قائم ٹاسک فورس تجویز پر غور کرے گی۔

  • ‘طیارہ حادثے کی تحقیقات عوام تک پہنچانے کا حکم ،وزیراعظم  نے مثال قائم کردی’

    ‘طیارہ حادثے کی تحقیقات عوام تک پہنچانے کا حکم ،وزیراعظم نے مثال قائم کردی’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات عوام تک پہنچا کر گورننس کی مثال قائم کردی، جان گنوانے والوں کے پیارے شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کے حقدار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات پبلک کرنے کی ہدایت کی ہے، تحقیقات عوام تک پہنچاکرگورننس کی غیرمعمولی مثال قائم کی جارہی ہے، کوئی بھی قیمتی جانوں کا نقصان پورا نہیں کرسکتا ، جان گنوانے والوں کے پیارے شفاف،غیرجانبدار تحقیقات کے حقدار ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ سے عوام کو باخبر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے متاثرین کو یقین دلایا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کئےجائیں گے۔

    عمران خان نے ہدایت کی تھی حادثے کی شفاف اور غیرجانبدار انکوائری میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے اور واقعے سے جڑے حقائق کو ہر صورت منظر عام پر لائیں۔

    وزیراعظم نے سول ایوی ایشن میں بڑے پیمانے پراصلاحات کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا سی اےاے، پی آئی اے اور متعلقہ اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔

  • وزیراعظم  کا ماضی میں ہونیوالے طیارہ حادثات سے متعلق  بڑا فیصلہ

    وزیراعظم کا ماضی میں ہونیوالے طیارہ حادثات سے متعلق بڑا فیصلہ

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں ہونیوالے طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جنید جمشید طیارہ  حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد پبلک کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحیٰ اجلاس ہوا، جس میں ملک میں ہونیوالے گزشتہ طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا اور عمران خان نے جنید جمشید طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد پبلک کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ماضی میں کسی طیارہ حادثےکی رپورٹ کیوں پبلک نہیں ہوئیں؟ جن کے پیارے جاں بحق ہوئے ان کو وجوہات جاننے کا حق ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، طیارہ حادثات کوکئی سال گزرگئےمگررپورٹس سامنے کیوں نہیں آئیں، تمام طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس کو پبلک کیا جائے، رپورٹس پبلک ہوں گی تو آئندہ کے لیے مؤثر اقدامات ہو سکیں گے۔

    سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ جنید جمشید طیارہ حادثہ رپورٹ جولائی میں پبلک کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا پی آئی اے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ سے عوام کو باخبر رکھنے کا حکم

    اس سے قبل وزیراعظم نے طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا  عید کے موقع پر یہ حادثہ قوم کے لئے ایک بڑا سانحہ تھا، دکھ کی گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ متاثرین کویقین دلاتاہوں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے جبکہ ہدایت کی حادثے کی شفاف اور غیرجانبدار انکوائری میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے اور واقعے سے جڑے حقائق کو ہر صورت منظر عام پر لائیں۔

    وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ سے عوام کو باخبر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا رپورٹ میں سامنے آنیوالے حقائق اور تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

    عمران خان نے ماضی میں پیش آنیوالے ہوائی حادثوں کی تحقیقاتی رپورٹس سامنے لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ماضی میں ہونے والے تمام حادثوں کی رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائیں اور عوام کو اس حوالے سے حقائق سے آگاہی میسر آ سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہید مسافروں کےخاندانوں کو سہولت اور معاوضہ یقینی بنایاجائے، جن کے گھر یا املاک متاثر ہوئے انہیں بھی مدد فراہم کی جائے جبکہ عمران خان نے سول ایوی ایشن میں بڑے پیمانے پراصلاحات کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا سی اےاے، پی آئی اے اور متعلقہ اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔

  • وزیراعظم سے عثمان ڈار کی ملاقات، ٹائیگرزفورس کو سندھ میں متحرک کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم سے عثمان ڈار کی ملاقات، ٹائیگرزفورس کو سندھ میں متحرک کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹائیگرز فورس کو سندھ میں متحرک کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی اس موقع پر ٹائیگرزفورس سے متعلق ملک بھر میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے ٹائیگرز فورس کو سندھ میں متحرک کرنے کے لیے انتظامی امور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سونپنے کی منظوری دے دی، حتمی اعلان معاون خصوصی عثمان ڈار پریس کانفرس میں کریں گے۔

    ملاقات کے دوران صوبائی حکومت کے فیصلوں کا مزید انتظار نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    عثمان ڈار کا کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے متعلق بڑا اعلان

    خیال رہے کہ کروناوائرس کے تناظر میں خصوصی طور پر ٹائیگرز فورس تشکیل دی گئی جو ملک میں عوام کی مدد اور مستحقین تک راشن پہنچانے کے علاوہ حکومتی احکامات کے مطابق دیگر امور بھی بخوبی انجام دے رہی ہے۔

    اپنے حالیہ بیان میں معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کرونا ریلیف ٹائیگرفورس وبا کے بعد گریں فورس میں بدل جائے گی، ٹائیگرفورس ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی، وزیر اعظم ٹائیگرفورس کے ایک ایک ممبر کو قومی سرمایہ قرار دیتے ہیں، فورس مشکل حالات میں زبردست کام کررہی ہے۔

  • حکومت کی تمام کوششیں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر ہونی چاہئیں، وزیراعظم

    حکومت کی تمام کوششیں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر ہونی چاہئیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی تمام کوششیں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر ہونی چاہئیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کرونا کے معاشی اثرات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو وزارت خزانہ کی رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم کو کرونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ساڑھے 1200 ارب روپے اعلان کردہ معاشی پیکیج پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، عمران خان نے اقتصادی ریلیف فراہم کرنے پر وزارت خزانہ کی کارکردگی کو سراہا۔

    عمران خان نے کہا کہ چھوٹے کاروبار، زراعت کے شعبے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، چھوٹے کاروبار، زرعی شعبے کو نوکریاں پیدا کرنے کے قابل بنایا جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مختلف شعبوں کو دی گئی سبسڈی کے عمل کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ’آؤٹ آف دی باکس‘ حل نکالنے ہوں گے۔

    مزید پڑھیں:وزیراعظم کا لائف سیونگ ڈرگز کی آڑ میں بھارت سے ادویات کی درآمد کا نوٹس،تحقیقات کا حکم

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں منصوبوں کے آغاز سے زیادہ بروقت تکمیل پر توجہ دی جائے، ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے لائف سیونگ ڈرگز کی آڑ میں بھارت سے ادویات کی درآمد کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرظفرمرزا نے کابینہ میں مؤقف دیا تھا کہ فہرست کی تیاری میرےعلم میں نہیں، جس کے بعد وزیراعظم نےمعاملےکانوٹس لےلیا اور تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا۔

  • وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اہم ملاقات کی، اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان اور جنرل فیض حمید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی سلامتی اور سیکیورٹی صورت حال پر گفتگو ہوئی، اس دوران کرونا وبا پر بھی بات چیت ہوئی۔

    خیال رہے کہ 23 اپریل کو وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا تھا، دورے میں وفاقی وزرا اور مشیران بھی شامل تھے۔

    وزیراعظم نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

  • ٹائیگرز فورس مشکل وقت میں ملک کیلئے جہاد لڑے گی، وزیراعظم

    ٹائیگرز فورس مشکل وقت میں ملک کیلئے جہاد لڑے گی، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا کی طرح کورونا وائرس پاکستان کیلئے بھی بڑا چیلنج ہے، ٹائیگرز فورس مشکل وقت میں ملک کیلئے جہاد لڑے گی اور عوام میں آگاہی کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرزفورس کے نوجوانوں کا شکریہ اداکرنا چاہتاہوں، دنیا کی طرح کورونا وائرس پاکستان کیلئےبھی بڑا چیلنج ہے ، لاک ڈاؤن جیساقدم پچھلے 100سال میں کسی ملک نہیں اٹھایا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑے مسئلے اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے نچلی سطح پر طبقہ بہت زیادہ متاثر ہے، برطانیہ جیسے ملک کے وزیراعظم نے والنٹیئر فورس کی اپیل کی، اسی طرح ٹائیگرز فورس رضاکارانہ طورپر ایڈمنسٹریشن کی مدد کرے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دیہاڑی دار اور غریب طبقہ لاک ڈاؤن سے سب سےزیادہ متاثر ہوا ، ایڈمنسٹریشن اکیلے کچھ نہیں کرسکتی ، ٹائیگرزفورس مشکل وقت میں ملک کیلئے جہاد لڑےگی، ٹائیگرز فورس میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کا مشکور ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کینسر کے 75فیصد مریضوں کا مفت علاج کررہاہے ، مشکل وقت میں ملک کی مدد کیلئے ہم نےٹائیگرز فورس کو اکٹھا کیا، ہم نے اب ملک سے آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کو کھولنا ہے ، لاک ڈاؤن کھولیں گے تو لوگوں کو دوبارہ نوکریاں ملیں گی ، لاک ڈاؤن کھولنے کیلئے ایس اوپیز رکھ رہےہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ایس اوپیز پرعمل نہ کیا تو کوروناپھیلنے کا خدشہ بڑھ جائے گا اور ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ ٹائیگرزفورس کو عوام کو ایس اوپیز سےمتعلق آگاہ کرنا ہوگا اور دکانیں،فیکٹریز،مساجد جانیوالوں کو ایس اوپیز بتانا ہونگے، عوام میں آگاہی کیلئے ٹائیگرزفورس اہم کردار ادا کرے گی ، میڈیکل فیلڈ سے تعلق رکھنےوالوں نے بھی ٹائیگرز فورس جوائن کی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں ایک پائلٹ پراجیکٹ کیا جا چکا ہے ، پائلٹ پراجیکٹ کو بنیاد بنا کر ٹائیگر فورس کا بھرپور استعمال کیا جا سکتا ہے، ٹائیگرز فورس کا کام پیسے اکٹھاکرنا نہیں یہ رضاکارانہ فورس ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ٹائیگرزفورس لاک ڈاؤن سے بیروزگارہونیوالوں کی رجسٹریشن کرائے گی ، یونین کونسل کےدفاتر میں بیروزگار لوگوں کی رجسٹریشن کرائی جائے گی، بیروزگاروں کو بھی احساس کیش پروگرام کی طرز پر رقم منتقل کی جائے گی۔

    ذخیرہ اندوزوں کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی،منافع خوری قانون کے خلاف ہے ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایکشن لینےکی ذمہ داری ایڈمنسٹریشن کی ہے، ٹائیگرز فورس ایڈمنسٹریشن کو ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کرسکتی ہے۔

  • ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جارہے ہیں: وزیراعظم

    ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جارہے ہیں: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہتر حکمت عملی کے تحت ملک میں خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے، معاشی عمل تیز کرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی، اس موقع پر ملکی موجودہ صورت حال سمیت آئینی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اہم ملاقات میں گڈگورننس اور انتظامی معاملات میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر مشاورت ہوئی، کروناوائرس کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لیے حکومتی فیصلوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کروناکنٹرول کے لیے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں، بہتر حکمت عملی کے تحت خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے، سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کی نوجوانوں کو لاک ڈاؤن میں فِراس الخطیب کی کتاب پڑھنےکی تلقین

    انہوں نے کہا کہ خوشی ہے معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا، ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کے لیے بڑے اقدامات کرنے جارہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب دوست ریلیف پیکجز دیے گئے ہیں۔

    دریں اثنا بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مشکل صورت حال میں حکومت نے تدبر کا مظاہرہ کیا ہے، اپوزیشن کے پاس عوامی منشور نہیں صرف الزام کی سیاست کررہی ہے، پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے سے پہلے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا ہوگا۔

    وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 3ارب روپے سے زائد رقم جمع

    انہوں نے بتایا کہ معاملے پر این ڈی ایم اے اور این سی اوسی سے رابطے میں ہیں، انتظامات تسلی بخش ہوئے تو قانون سازی کو بلاتا خیر شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر بابراعوان نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لیے مختلف آپشنز سے بھی آگاہ کیا، پارلیمنٹ کا اجلاس بلائے جانے کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔

  • حکومت مستحقین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے: وزیراعظم عمران خان

    حکومت مستحقین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث حکومت مستحقین کی مدد کے لیے پوری کوشش کررہی ہے، دنیا میں ایسی صورت حال پہلے کبھی نہیں آئی جیسی آج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احساس ٹیلی تھون میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خوش فہمی ہوجاتی ہے کہ دیگر ممالک جیسے حالات یہاں نہیں ہیں، کرونا کے باعث لاک ڈاؤن کے اثرات ابھی آئیں گے، لوگوں کی سیونگز ختم ہورہی ہیں، گھروں میں بند ہیں، حکومت مدد کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے ذریعے بلاتفریق رقم تقسیم ہورہی ہے، کوئی حکومت کرونا کی صورت حال کا اکیلا مقابلہ نہیں کرسکتی، پوری قوم نے مل کر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا، عوام جتنی زیادہ احتیاط کریں وہ کم ہے، کبھی ایسا وائرس دنیا میں نہیں آیا جو بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔

    احساس پروگرام کے تحت سندھ میں اقدامات

    وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں غربت زیادہ ہے اس لیے وہاں زیادہ رقم تقسیم ہوئی ہے، سندھ حکومت نے سخت لاک ڈاؤن کیا کیونکہ ان کے پاس اختیارات تھے، سندھ کے علاوہ باقی صوبوں نے سخت لاک ڈاؤن نہیں کیا، سندھ حکومت نے کرفیو نما لاک ڈاؤن کیا، پہلے دن سے کہہ رہا تھا ہمارے وسائل ایسے نہیں کہ سخت لاک ڈاؤن کریں۔

    ان کا احساس ٹیلی تھون میں کہنا تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں اس کے باوجود وہاں زیادہ رقم تقسیم ہوئی، احساس پروگرام میں مکمل شفافیت ہے میرٹ پر کام ہورہا ہے، شفافیت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں، احساس پروگرام میں کوئی سیاسی اثرورسوخ نہیں، کروناوائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے ہمیں لوگوں کی مشکلات بھی کم کرنی ہیں۔

    کروناوائرس کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف اشارہ

    وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا، جو چھوٹی دکانیں اور کاروبار ہیں وہ کھولنا پڑیں گے، مکمل لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جاسکتے کیونکہ حکومت کے اتنے وسائل نہیں، پیسہ اس لیے جمع کررہے ہیں کیونکہ اس سے لوگوں کی مدد کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں، پاکستان میں رجسٹریشن کم ہے اس وجہ سے مسائل ہورہے ہیں، کچی آبادی والوں کی مشکلات حل کررہے ہیں، کوشش کرنی چاہیے سماجی فاصلے رکھیں اور احتیاط کریں، حکومت کی جانب سے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کا احوال

    وزیراعظم نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات امریکی صدر سے بات ہوئی وہ بھی پر یشان ہیں، امریکا میں کرونا سے اموات 40ہزار تک پہنچ گئی ہیں، امریکی صدر بھی کہہ رہے ہیں کہیں معاشی حالات نہ بگڑ جائیں، امریکا میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

    سود کے بغیر قرضوں کا پروگرام

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمال اور میڈیم انڈسٹری کے لیے سود کے بغیر قرضوں کا پروگرام لارہے ہیں، ہماری بدقسمتی ہے یہاں اسمال انڈسٹری رجسٹرڈ ہی نہیں اس لیے مسائل ہیں، اصل میں امیری انسان کے بینک بیلنس سے نہیں انسان کےا ندر ہوتی ہے، ہمی اندازہ ہے لوگوں کو مشکلات ہیں، کروناوائرس کب تک رہے گا کوئی کچھ نہیں بتا سکتا۔

  • ‘وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیلی تھون کرنےجارہےہیں’

    ‘وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیلی تھون کرنےجارہےہیں’

    اسلام آباد : مشیرپارلیمانی امور بابراعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سےبڑی ٹیلی تھون کرنے جارہے ہیں، امید ہے ہم وطن مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرپارلیمانی امور بابراعوان سے وزیرنجکاری میاں محمدسومرو کی ملاقات ہوئی ، ملاقات بابراعوان کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں تازہ صورتحال اور مختلف اداروں میں ممکنہ نجکاری کےعمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    میاں محمد سومرو نے کہا کورونا کے باعث نجکاری کا عمل فی الحال معطل کیا گیا ہے، حالات معمول پر آتے ہی زیر التوا معاملات میں تیزی آجائے گی، حکومتی توجہ وباپرقابوپانے،عوام کے ریلیف پرمرکوزہے ، مشکل گھڑی میں مخیرحضرات کوبھی سامناآنے ہوگا۔

    ملاقات میں پارلیمانی امور سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ، اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کیلئے پارلیمانی کارروائی شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اپوزیشن سےرابطے ہیں, جلد پارلیمنٹ کےاجلاس کاامکان ہے۔

    بابر اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرزیر التوا بلز پر قانون سازی مکمل کریں گے، کوروناوائرس کی صورتحال دیکھ کر اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔

    مشیرپارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سےبڑی ٹیلی تھون کرنےجارہےہیں، امید ہے ہم وطن مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیں گے، وزیراعظم کےعوامی ریلیف اقدامات کوعالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، بہتر حکومتی حکمت عملی ہی وباپر قابو پانے کا مؤثر طریقہ ہے۔